جگر کو صحت مند رکھنے والی غذائیں - جیسا کہ ہم سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جگر ہمارے بدن میں توانائی کا ذخیرہ رکھتا ہے، انفیکشن کا مقابلہ کرتا ہے اور زہریلے مادّوں کو جسم سے نکالتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کو سی غذائیں ہمارے جگر کو تندرست رکھنے میں معاون و مدد گار ہو تی ہیں - ٹماٹر کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتا ہے، اٹماٹر بھی جگر کے لیے صحت بخش ہوتے ہیں، ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جگر کا ورم کم کرنے کے ساتھ انجری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں -ٹماٹر ایسی غذا ہے جسے سلاد کے طور پر کچا اور ہر سالن میں استعمال کیا جاتا ہے ،، اس کی تاثیر ٹھنڈی اور اس کے استعمال سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے، خون پتلا ہوتا ہے اور خون میں موجود لال خلیوں کی افزائش ہوتی ہے، خون کی کمی کی شکایت ۔صحت مند زندگی کے لئے ڈرائی فروٹ استعمال کریں۔ کاجوکینسرسے بچاؤ، صحت مند قلب، مضبوط ہڈیوں اور خوشگوار نیندکے لیے ضروری ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں قدرتی طور پر جگر کی صفائی میں مدد دیتی ہیں۔-گاجر اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، منرلز اور غذائی فائبر موجود ہوتے ہیں اور اس کا جوس جگر میں ڈی ایچ اے، ٹرائی گلیسڈر اور مونو ان سچورٹیڈ فیٹی ایسڈز لیول کم کرتا ہے جبکہ جگر میں چربی چڑھنے اور زہریلے مواد سے ہونے والے نقصان سے بچنے میں بھی مدد دیتا ہے۔سبز چائے پینے کی عادت کے متعدد طبی فوائد ہیں اور اس میں موجود پولی فینولز جگر کے کینسر، جگر کے امراض اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گرین ٹی ایکسٹریکٹ جگر کی چربی چڑھنے کا باعث بننے والے انزائمر کا خطرہ کم کرتا ہے،جگر ہمارے جسم کا اہم اور حساس ترین اعضاء ہے جو خون بنانے، اس کی صفائی اور پورے جسم میں ترسیل کا کام کرتا ہے، غذا کے ہضم ہونے کے بعد حاصل ہونے والی مائع شکل کی غذائیت سب سے پہلے جگر میں جاتی جہاں جگر اسے پورے جسم میں پہنچانے سے پہلے خون کی شکل دیتا ہے اور صحت مند خون کی جسم میں ترسیل جبکہ گندے خون کو الگ کر دیتا ہے، اسی لیے انسان کی مجموعی صحت کا انحصار صحت مند جگر پر ہوتا ہے۔ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے قدرتی غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے جبکہ پروسیسڈ غذاؤں سے اس پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،
جگر کو صحت مند رکھنے اور کارکردگی بہتر بنانے اور کے لیے مندرجہ ذیل مشروبات کا استعمال نہایت مفید ہے -جگر کی صحت کے لیے گاجر کا کسی بھی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، ، گاجر کے جوس میں پالک کا جوس اور تھوڑا پانی ملا ک ر پینے سے جگر توانا اور خون بننے کا عمل تیز ہوتا ہے ۔گاجر میں وٹامن اے، فلاوینائیڈز ، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی مدد سے جگر کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے، گاجر کا روزانہ استعمال کرنا نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے ۔گاجر ، بند گوبھی ، پھول گوبھی، کھیرا، کریلے ، کدو، چکندر اور پالک کا استعمال جگر کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، ان سبزیوں کو سلاد یا جوس بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، ہرے پتے والی سب ہی سبزیوں میں فائبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے جگر کی صفائی میں مدد ملتی ہے ۔سبز چائےماہرین کے مطابق کیفین اور دودھ والی چائے کے بجائے اگر سادہ سبز چائے کا استعمال کیا جائ تو اس کا جگر سمیت آپ کی مجموعی صحت پر نہایت مثبت اثر پڑتا ہے ، سبز چائے کینسر کے خطرات کو کم کرتی ہے ، وزن گھٹاتی ہے اور جسم میں موجود مضرِ صحت مادوں کو زائل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، کولیسٹرول متوازن رکھتی ہے جو کہ جگر کے لیے نہایت مفید ہے ۔
ہلدی کی چائےآسانی سے دستیاب قدری جڑی بوٹی ہلدی جگر کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، ہلدی کی چائے جگر کو پر سکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔ایک گلاس پانی میں آدھا چمچ ہلدی ملا کر 10 منٹ ابالیں، اب اس چائے کو چھان کر اس میں حسب ضرورت لیموں اور ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر ملا کر استعمال کریں۔ہلدی کی چائے کے استعمال سے جگر کے متاثر پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے، سوجن میں آرام آتا ہے ۔سٹریس فروٹوٹامن سی سے بھر پور سٹریس پھل جگر کی صفائی کے لیے بہترین پھل سمجھے جاتے ہیں ، ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جانے کے سبب جگر کی صحت اور قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔بہتر نتائج کے لیے سٹریس پھل کینو، لیوں، کیوی، ٹماٹر ، چکوترے کا تازہ جوس نکال کر نہار منہ استعمال کریں۔چقندر کا استعماچکندر نا پسندیدہ سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے مگر اس کے استعمال کے کئی فوائد ہیں ، اس کے استعمال سے خون میں آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہوتا اور انزائم کی کاکردگی بھی درست ہوتی ہے ، چکندر میں وٹامن سی اور فائبر بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔چکند ر کے رس کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں لیموں اور پالک کا جوس ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے
مچھلی جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ مچھلی سے جسم کو امینو ایسڈز اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی ملتے ہیں جو کہ جگر میں نقصان دہ چربی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔گریپ فرو ٹ پھل وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جگر سے زہریلے مواد کی صفائی میں مدد دیتے ہیں۔ اے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، بس ایک سیب روزانہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہےسیب بعض دیگر پھلوں کے مقابلے میں خاص طور پر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامنز، معدنیات، مرکبات اور غذائی اجزا کے اپنے منفرد امتزاج کی وجہ سے سے سیب جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے، ذیابیطس کے خطرے کو روکنے اور دماغ، دل اور یہاں تک کہ دانتوں کی صحت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتا ہے۔ ہر بڑا سیب ان غذائی اجزا پر مشتمل ہوتاہے۔-جگر کے مسائل میں سب سے عام نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز ہے جس کی وجہ طرز زندگی کی خراب عادتیں ہوتی ہیں، مگر طبی سائنس نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں، ان میں جگر کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، زیتون کا تیل نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے۔
۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو شعور عطا فرمایا ہے اور ساتھ ہی قران پاک میں بتا بھی دیا کہ کس طرح کھاو پیو کہ تم کو فائدہ ملے
جواب دیںحذف کریں