جمعہ، 14 جون، 2024

مارو نہیں جھولے میں ڈا ل دو

 بچّے  دنیا کا حسن ہیں بچّے باغوں کے پھول ہیں -بچّے چاند کی چاندنی ہیں 'پھر وہ کون سے بد قسمت بچّے ہیں جن کو کچرے کے ڈھیر  پر پھینک دیا جاتا ہے-جن کی سانسوں کی دور کاٹ دی جاتی ہے آئیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی رپورٹ پر نظر ڈالتے ہیں  جس کےاعداد و شمار ہولناک ہیں،سماجی تنظیم ایدھی فاوٴنڈیشن کے مردہ خانوں میں ہر روزدرجنوں ایسے نومولود بچوں کو غسل دیا جاتا ہے جو پاکستان کے بڑے شہروں میں کوڑے دانوں یا دیگر مقامات سے مردہ حالت میں ملتے ہیں۔ ان میں بیشتر لڑکیاں ہوتی ہیں اور اکثر بچوں کی عمر زیادہ سے زیادہ پانچ دن ہوتی ہے ،ایدھی کی جھولا سروس 56 سالوں سے جاری ہے اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی اس کی نگرانی کرتی ہیں۔ اگرچہ انھیں اس حوالے سے مذہبی طبقات کی مخالفت کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہر بچہ معصوم ہے۔ ” ایدھی فاوٴنڈیشن نے اپنے مراکز کے باہر یہ تحریر کر رکھا ہے کہ پولیس ہمارے کام میں مداخلت نہیں کرتی نہ ہم سے ان بچوں کا ریکارڈ مانگتی ہے لیکن معلوم نہیں کہ لوگوں کے دلوں سے خوف کیوں نہیں جاتا۔

ایدھی کے مطابق ملک بھر میں ان کے 365 مراکز میں ہر سال 235 کے قریب بچوں کو جھولوں میں چھوڑدیا جاتا ہے جنھیں اپنانے کے لیے ہزاروں بے اولاد جوڑوں کی درخواستیں ہمارے پاس پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔ ایدھی کے بقول اب تک ان کے ادارے سے 20 ہزار بچوں کو بے اولاد جوڑوں نے گود لیا ہے اور وہ آج ایک بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔جبکہ ایک واقعہ میں تو مسجد کے پیش امام کے فتوے کے بعد دو دن کے بچے کو سنگسار بھی کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک ایسا ادارہ ہے جو بچوں کا ان کے والدین کی طرح خیال رکھتا ہے، جو نہ صرف بچوں کی روزی روٹی کا خیال رکھتا ہے بلکہ بچوں کو تعلیم و تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ میں لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں اور انہیں ایک باوقار شہری بنانے کے لیے کام کرتا ہوں؛ کہا جاتا ہے کہ 


جوڑے جنت میں بنتے ہیں، جن کا مقدر زندگی کے لیے بندھن بنتا ہے، چاہے وہ کتنی ہی دور ہوں، دنیا کے کس حصے میں ہوں۔ ، جب وقت آتا ہے تو وہ ایک دوسرے سے ملنا مقدر ہوتے ہیں اور اسی طرح کبھی کبھی بالکل ٹھیک۔ یہاں تک کہ دو نامعلوم افراد نے شادی کر لی۔کچھ یوں ہی پیش آیا آمنہ گل کے ساتھ جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آٹھ سال سے مقیم ہے۔ آمنہ کی عمر بیس سال ہے۔ آٹھ سال قبل اسے گمشدہ بچے کے طور پر ادارے میں لایا گیا تھا۔ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 12 سالہ بچی اس وقت اپنے والدین یا گھر والوں کو نہ بتا سکی اور پھر اسے یہیں چھوڑ دیا گیا۔چار ماہ قبل ادارے کی انتظامیہ کو اس کا رشتہ موصول ہوا۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ثمر ملک نے آمنہ سے ملوایا، لڑکی اور لڑکے کی رضامندی سے رشتہ طے پا گیا اور اب دونوں شادی شدہ ہیں شادی کی تقریب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منعقد ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس ادارے نے کسی لڑکی سے شادی کرنے کے بعد اسے رہا کیا ہے۔ ادارے کے تمام بچوں نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اپنے آپ کو سنوارنے کا شوق بھی پورا کیا۔ تقریب میں چار چاند لگانے کے لیے جگہ کی سجاوٹ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ روٹ اور ہال کو ایونٹ مینیجر زارا اسلم نے بطور تحفہ پھولوں سے سجایا تھا۔


 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سربراہ سارہ احمد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ رشتہ کے دوران لڑکا اور لڑکی تین سے چار بار ملے۔ ادارے کے اہلکاروں نے لڑکے کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد لڑکی کی رضامندی سے رشتے کے لیے ہاں کر دی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارے کی ایک بیٹی کی شادی سے جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور جہاں ان کی پرورش اور تعلیم کا انتظام تھا اب انہیں گھر پر بسانے کا سوچا جائے گا۔لاہور میں قائم چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک ایسا ادارہ ہے جہاں نومولود سے لے کر سولہ سال تک کے بچے ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں، کچھ ماں کے بغیر، کچھ باپ کے بغیر اور زیادہ تر دونوں رشتوں سے۔ محروم ہیں کیونکہ یہ ادارہ بچوں کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے لیکن ان کے والدین اور قریبی رشتوں کی کمی آج بھی یہاں رہنے والے تمام بچوں کی مشترکہ محرومی ہے جسے کبھی کم نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے ماحول میں رہنے والے ان بچوں کے لیے ان کے ساتھی کی شادی کی تقریب کو بھی خوشی اور ادارے سے تعلق کا احساس دلانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا تھا۔شادی میں ادارے کے عملے، ڈائریکٹرز اور بچوں نے آمنہ گل کے خاندان کی نمائندگی کی۔

 شادی کی تقریب میں شریک لڑکی سمیرا عارف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آج ان جیسی لڑکی کی شادی ہو رہی ہے۔ جو بالکل اس کی بہنوں کی طرح ہے۔ "پہلے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے تھے اور آج خوشیوں میں شریک ہیں۔" سمیرا کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ آمنہ گل ان میں بڑی ہیں اور ان کی شادی کر دی جائے۔ ادارے نے بھی اس کے بارے میں سوچا جس پر ہمیں خوشی ہے۔ لڑکے کی فیملی خاص طور پر شادی کے لیے امریکہ سے پاکستان آئی تھی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے آمنہ گل کے والدین تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے تاہم ابھی تک اس کے والدین کے بارے میں کچھ نہیں ملا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا اور محکموں کی مشاورت سے بچوں کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ سارہ احمد.چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام محکموں کے ساتھ مل کر بچوں کے تحفظ کو ممکن بنائے گا۔

جمعرات، 13 جون، 2024

ہندوستان کی گرمی میں خس کی ٹٹۤی کی اہمیت

 

 خس ، ایک خوشبودار، سدا بہار لمبی،گچھے دار، سخت جان گھاس ہے۔اس کا تنا سیدھا  ہوتا ہے ، ا  ور پتے لمبے اور باریک ہوتے ہیں۔ پورے ہندوستان میں اسے خس کہا جاتا ہے۔اس گھاس کی اونچائی 5 فٹ کے قریب ہوتی ہے، بعض حالات میں یہ 9فٹ تک لمبی بھی ہوجاتی ہے، جبکہ اس کی سفید جڑیں اس کی اونچائی سے زیادہ لمبی باریک تاروں پر مشتمل پیچیدہ گچھے بناتی زیر زمین پھیلتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لمبی جڑیں ہونے کی وجہ سے یہ خشک سالی میں بھی پروان چڑھتی رہتی ہے۔ جھنڈ کی شکل میں اگنے والی خس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا اصل وطن جنوبی ہندوستان کا علاقہ خصوصاً قنوج اور آسام ہے، لیکن اب یہ ہیٹی، انڈونیشیا،سری لنکا،فلپائن، کومورو جزائر، جاپان، مغربی افریقہ اور رجنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ خس کی جڑوں سے تیل نکالا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر ہندوستان، جاوا، ہیٹی اور کچھ مقدار یورپ اور امریکہ میں کشید کیا جاتا ہے۔خس میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: اینٹی بیکٹیریل، اینٹی سیپٹیک اوراینٹی فنگل خصوصیات کے حامل خس کے تیل میں کیلوریز، پروٹین کے علاوہ 100 سے زائد کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں، جن میں ویٹی ویرول، بینزوک ایسڈ،فر فرول، ویٹیوین، ویٹیوینائل، مورولین، کیلکورن، سیلینین اور دیگر شامل ہیں۔

خس جنوبی ایشیاء (ہندوستان، پاکستان، سری لنکا)، جنوب مشرقی ایشیاء (ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ)، اور مغربی افریقہ میں روایتی دوائیوں میں عرصہ قدیم سے استعمال ہو رہا ہے۔ اب یورپ اورامریکہ میں بھی اسے متعدد اداویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ اروما تھراپی میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔جلد کی دیکھ بھال: خس کے تیل کواینٹی بیکٹیریل، اینٹی سیپٹیک اوراینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر جلد کی صحت کا ضامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور عمر رسیدگی کے نشانات اور جلد میں کچھاؤ کو ختم کر کے اسے قدرتی حالت میں لاتا ہے۔کیل مہاسوں کا علاج: اینٹی سیپٹک خصوصیات کے حامل خس کا تیل جلدی کیل مہاسوں کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ ان کے نشان بھی ختم کر دیتا ہے۔یہ جلد پر پڑے داغ دھبے بھی دور کرتا ہے۔اعصابی کمزوری: خس کا تیل اعصابی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ اس کی خوشبو اور اس کی مالش نہ صرف ذہن کو پرسکون کرتی ہے بلکہ اعصابی کھنچاؤ کو ختم کر کے جسم کو آرام اور راحت پہنچاتی ہے۔خس کا تیل بے خوابی کا بھی موثر علاج ہے۔

جوڑوں کی سوزش اور درد: ماہرین کے مطابق کچھ جڑی بوٹیوں کے تیل میں انالجیسک (درد کو کم کرنے) یعنی سوزش کو دور رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں جس کے باعث درد سے تحفظ فراہم ہوتا ہے۔ جیسے گھٹنے کا درد اکثر براہ راست چوٹ لگنے سے ہوتا ہے یا پھر پروٹین اور کیلشم کی کمی کے باعث اس کی شکایت سامنے آتی ہے۔ ایسے میں قدرتی اشیاء کے تیل نہایت مفید ہوتے ہیں اور قدرتی طور پر تیل میں دونوں قسم کی یعنی ٹھنڈی اور گرم تاثیر پائی جاتی ہے جو کہ گھٹنے کی درد کی شکایت سے لے کر جلد کی جلن اورسوجن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ خصوصیات خس کے تیل میں بھی پائی جاتی ہیں۔خس کا تیل جسم میں تیزی سے جلد میں جذب ہوجاتا ہے اس کا طاقتور کمپاؤنڈ خون کی گردش کو تیزی فراہم کرتا ہے جس کے تحت ہڈیوں میں کھچاؤ، درد اور سوزش کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔

فنگس کا قدرتی علاج: دنیا بھر میں پیروں کی انگلیوں میں فنگس بہت عام مرض ہے۔اور اسکا علاج صدیوں سے حکماء، طب کے ماہرین مختلف ادوار میں مختلف انداز میں کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اگر تاریخ طب کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل خس کا تیل جلدی فنگس کے علاج میں بھی بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔اروما تھراپی میں استعمال: خس کا تیل اروما تھراپی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کی خوشبو آپ کے دماغ کو ٹھنڈا رکھتی ہے، فرحت اور سکون بخشتی ہے۔ اعصابی دباؤ اور تناؤ کے خاتمے کیلئے خس کی خوشبو باکمال خصوصیت کی حامل ہے۔ یہ بے خوابی کا بھی علاج کرتی ہے۔خس کا غسل: ذہنی طور پر پریشان اور ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کی صورت میں اگر خس کا تیل کو غسل کے پانی میں شامل کر کے اس سے نہایا جائے تو طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے اور ڈیپریشن ختم ہو جاتا ہے۔

خس کے دیگر استعمال:

خس کا عطر: خس عطر کا شمار قدیم ترین عطریات میں ہوتا ہے،یہ ایک خاص قسم کے پودے سے کشید کیا جاتا ہے جوکہ زیادہ تر قنوج اور آسام (انڈیا) میں پایا جاتا ہے، وہیں پہ اس کی کشید اور مینوفیکچرنگ ہوتی ہے۔جس کے بعد قیمت فی کلو ایک لاکھ سے اٹھارہ بیس لاکھ تک ہوتی ہے۔ آج کل فرنچ پرفیومز میں عود کی طرح خس کا استعمال بھی عام ہے اور پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر انتہائی ٹھنڈی ہے، اس لیے گرمیوں کا یہ خاص تحفہ ہے۔یہ آپ کے دماغ کو ٹھنڈا رکھتی ہے، فرحت اور سکون بخشتی ہے۔اس کی خوشبو لگانے کے بعد آہستہ آہستہ پھیلتی ہے۔زمین کو کٹاؤ سے بچائے: خس کے پودے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ اس کی جڑیں زمین میں انتہائی گہری ہوتی ہیں، اگر پودا 8فٹ کا ہے تو اس کی جڑیں 12 سے 14فٹ تک گہرائی میں جاتی ہیں، جن کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں یا دریائی پانی کے کے کٹاؤ سے زمین محفوظ رہتی ہے۔ بھارت اور سری لنکا میں خس کی گھاس کو خصوصاً اس مقصد کیلئے بھی لگایا جاتا ہے۔جانوروں کی خوراک: خس جہاں انسانوں کے کام آتا ہے وہاں پالتو جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ خس کی گھاس گائے، بھینسیں، بھیڑ اور بکریاں بڑے شوق سے کھاتی ہیں۔ خس کھانے والے جانور دیگر جانوروں کی نسبت زیادہ صحت مند اور بہتر دودھ دیتے ہیں کر دیا۔


بی بی سیدہ سلام اللہ علیہا اور مولا علی کی شادی کا احوال


 فیصلہ تو عرش بریں پر پروردگار عالم کر چکا تھا-فرش زمیں پر رسوم دنیا انجام پائیں- روائت ہے کہ بی بی سیّدہ سلام اللہ علیہا کے کئ رشتے عمائدین یثرب سے تھے اور پھر مولائے کاءنات نے بھی دختر رسول کی خواستگاری کی -یہ ایک ایسی شب تھی جس میں جناب رسول خدا حضرت محمد صلّی اللہ علیہ واٰ لہ وسلّم بے چین تھے اور آپ کو نیند نہیں آرہی تھی اس لئے آپ ص اٹھ کر کھلے آسمان کے نیچے آ گئے بی بی سیّدہ بھی اپنے بابا جان کی بے چینی دیکھتے ہوئے خود بھی اپنے بابا جان سے دو قدم پیچھے آ کر کھڑی ہوگئِں  -اور انہی لمحات میں آسمان سے ایک ستارہ فرش زمین پر آتے ہوئےمولائے کائنات کے آنگن کا رخ کر کے مولا علی عیہ السّلام کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گیا  -یعنی بی بی سیدہ س اور مولا علی ع کا استخارہ خدائے پاک نے عرش بریں سے بھیج دیا تھا - ابن شہر آشوب نے مناقب آل ابی طالب میں لکھا ہے کہ حضرت فاطمہؑ  کے نکاح کے وقت رسول خداؐ منبر پر گئے خطبہ ارشاد فرمایا اس کے بعد لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا:خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ فاطمہؑ کا نکاح علیؑ کے ساتھ کروں اور اگر علی راضی ہوں تو چار سو مثقال چاندی حق مہر کے ساتھ میں فاطمہ ؑ کا نکاح علیؑ کے ساتھ کر دوں۔ علیؑ نے فرمایا میں اس پر راضی ہوں۔

شادی کی تاریخ

 محمد یعقوب کلینی نے کافی میں امام سجادؑ سے قول نقل کیا ہے کہ ہجرت مدینہ کے ایک سال بعد رسول اللہؐ نے حضرت فاطمہؑ کی شادی حضرت علیؑ کے ساتھ کر دی۔ یہ قول امام باقرؑ کے اس قول کے موافق ہے جسے طبری نے نقل کیا ہے۔ ۔۔۔ جنگ بدر سے واپسی پر علیؑ نے فاطمہؑ سے شادی کی۔  پیغمبرؐ نے ہجرت کے دوسرے سال پہلی ذی الحج کے دن حضرت فاطمہؑ کو امیرالمومنینؑ کے گھر بھیجا۔  اس لئے شادی اور نکاح کے درمیان تقریباً دس مہینے کا فاصلہ تھا۔ شاید نکاح کا صیغہ جلدی پڑھنے کی وجہ یہ تھی کہ دوسرے رشتے مانگنے والے لوگوں کے لئے جواب واضح ہو جائے-تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شادی کا فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا تھا۔ یہ شادی امر الٰہی سے سرانجام پائی اس لئے کہ حضرت علی سے ولایت مصطفیٰ کے سلسلے کو قائم ہونا تھا اور حضرت علی کو تکمیل دعائے ابراہیم علیہ السلام کا ذریعہ بنانا تھا اسی مقصد کے لئے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی حضرت فاطمہ کے ذریعہ ایک اور مضبوط اور پاکیزہ نسبت بھی قائم ہوئی۔

حق مہر اور جہیز

تاریخی مآخذ کے مطابق حضرت زہراءؑ کا حق مہر 400 سے 500 درہم کے درمیان تھا۔   امام رضاؑ کی حدیث کے مطابق حق مہر کی سنت، کہ جو مہرالسنہ سے مشہور ہے، وہ 500 درہم معین ہوا تھا۔  500 درہم تقریباً 1250   سے 1500 گرام   چاندی ہے اور اس زمانے میں ہر دس درہم چاندی ایک دینار سونے کے برابر تھی، اور مہر السنہ (حق مہر) تقریباً 170 تا 223 گرام سونا بنتا ہے۔   یہ مقدار بھی درہم اور دینار کے وزن مختلف ہونے کی وجہ سے، مختلف ہے۔  امام علیؑ نے حق مہر کی ادائیگی کے لئے زرہ، بھیڑ کا چمڑا، یمنی کرتا یا اونٹ ان میں سے کوئی ایک چیز فروخت کی تھی۔ جب رقم پیغمبرؐ کو دی تو آپؐ نے اس رقم کو گنے بغیر کچھ رقم بلال کو دی اور فرمایا: اس رقم سے میری بیٹی کے لئے اچھی خوشبو خرید کر لے آؤ! اور باقی بچی رقم ابوبکر کو دی اور فرمایا: اس سے کچھ گھر کی اشیاء جن کی ضرورت میری بیٹی کو ہوگی وہ تیار کرو۔ پیغمبرؐ نے عمار یاسر اور کچھ اور صحابہ کو بھی ابوبکر کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ حضرت زہراءؑ کے جہیز کے لئے کچھ اشیاء تیار کریں۔

ولیمہ

پیغمبر اکرمؐ نے بلال حبشی کو بلایا اور فرمایا: میری بیٹی کی شادی میرے چچا کے بیٹے سے ہو رہی ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری امت کے لئے شادی کے دن کھانا دینا ایک سنت ہو۔ اس لئے جاؤ اور ایک بھیڑ اور پانچ مد جو مہیا کرو تا کہ مہاجرین اور انصار کو دعوت دوں۔ بلال نے یہ سب تیار کیا اور رسول اللہؐ کے پاس لے آئے۔ آپؐ نے یہ کھانا اپنے آگے رکھا۔ لوگ پیغمبرؐ کے حکم پر گروہ در گروہ مسجد میں داخل ہوئے اور سب نے کھانا کھایا۔ جب سب نے کھا لیا تو کچھ مقدار میں جو بچ گیا تھا اسے آپؐ نے متبرک کیا اور بلال سے فرمایا: اس کھانے کو عورتوں کے پاس لے جاؤ اور کہو: یہ کھانا خود بھی کھائیں اور کوئی بھی اگر ان کے پاس آئے تو اسے بھی اس کھانے سے دیں 

پیغمبرؐ کی دعا

شادی کے ولیمے کے بعد رسول خداؐ علیؑ کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور فاطمہؑ کو آواز دی۔ جب فاطمہؑ نزدیک آئیں، تو دیکھا کہ رسول اللہؐ کے ساتھ حضرت علیؑ بھی ہیں۔ رسول اللہؐ نے فرمایا: نزدیک آ جاؤ۔ فاطمہؑ اپنے بابا کے نزدیک آئیں۔ رسول اللہؐ نے حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے ہاتھ کو پکڑا اور جب فاطمہؑ کا ہاتھ علیؑ کے ہاتھ میں دیا تو فرمایا: خدا کی قسم میں نے تمہارے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور تمہاری عزت کی اور اپنے خاندان کے بہترین فرد کو تمہارے لئے انتخاب کیا خدا کی قسم تمہاری شادی ایسے فرد سے کر رہا ہوں جو دنیا اور آخرت میں سید و آقا اور صالحین سے ہے ۔۔۔ ۔ خداوند یہ شادی آپکے لئے مبارک فرمائے اور آپکے کاموں کی اصلاح فرمائے۔

منگل، 11 جون، 2024

براعظم فن لینڈ

 فن لینڈ براعظم یورپ کے شمال میں واقع ہے۔ اس کی کل آبادی 55 لاکھ ہے جن میں سے 2 لاکھ افراد غیر ملکی ہیں۔ اس کے جنوب میں خلیج فن لینڈ(سوؤمِن لاھتی)، شمال میں ناروے(نوریا)، مشرق میں روس (وینایا)اور مغرب میں سمندر اور سوئیڈن (رو ؤتسی)موجود ہیں۔فن لینڈ میں سب سے پہلے انسان نے 7000 سال ق م میں آخری برفانی دور (Ice Age) کے بعد سے رہائش رکھنا شروع کیا۔ اس دور کے فننز(سو ؤمالائست) (فن لینڈ کے باشندے) شکاری اور گلہ بان تھے۔ مزے کی بات یہ کہ اس دور کے شکاری برف پر چلنے کے لیے درختوں کی چھال کا استعمال کرتے تھے جو موجودہ سکیینگ کی ایک شکل تھی۔ انھیں یہ بھی معلوم تھا کہ رینڈیئر(برفانی ہرن)، موز(بارہ سنگھا) اور اِلک (بارہ سنگھا کی ایک ذات)گہری برف میں دھنس جاتے ہیں۔ ان کا شکار کرنے کے لیے درختوں کی چھال کا استعمال شروع ہوا۔ اگلے ہزار سال میں انسانوں کی آمد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ 2500 سال ق م میں انھوں نے کھیتی باڑی کو اپنایا۔ 1500 سال ق م میں انھوں نے تانبے سے واقفیت پیدا کی اور اس سے ہتھیار اور آلات بنانا شروع کیے۔ تانبے کی دریافت کے ہزار سال کے بعد لوہے کا استعمال شروع ہوا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس دور کے فننز کا اپنی ہم عصر تہذیبوں (روم اور یونان) سے کوئی خاص(قطعی) تعلق نہ تھا۔

عالمی یوم خوشی اور فن لینڈ ساتویں مرتبہ دنیا کا خوش باش ترین ملک فن لینڈ کا مضبوط فلاحی نظام، ریاستی حکام پر اعتماد، بدعنوانی کی کم ترین سطح اور صحت کی مفت دیکھ بھال نیز تعلیم کا بہترین نظام اس میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ورلڈ ہیپی نیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ اور اس کے پڑوسی ممالک میں رہنے والے لوگ دنیا کی سب سے زیادہ خوش رہنے والی قومیں ہیں۔ امریکہ اور جرمنی کے بجائے اس فہرست میں اب کویت جیسے ملک ٹاپ 20 میں شامل ہو چکے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ خوش و خرم رہنے والی قوموں کے بارے میں بدھ کے روز جو تازہ ترین رپورٹ شائع ہوئی ہے، اس کے مطابق فن لینڈ کی عوام دنیا کی خوش و خرم ترین قوم ہے۔ اس ملک کو یہ اعزاز مسلسل ساتویں بار ملا ہے۔ سویڈن، ڈنمارک اور آئس لینڈ جیسے اس کے پڑوسی نارڈک ممالک نے بھی اس فہرست میں ٹاپ 10 میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔


اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تیار کی گئی اس رپورٹ میں خاص طور پر مغربی ممالک کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیزاری کا ذکر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پہلی بار امریکہ اور جرمنی جیسے ملک اس فہرست میں ٹاپ 20 ممالک میں بھی شامل ہونے سے محروم ہو گئے۔ جب سے یہ رپورٹ شائع ہو رہی ہے تو ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ اور جرمنی ٹاپ بیس ممالک میں بھی شامل نہیں ہو پائے۔تازہ ترین فہرست میں ان کی جگہ کوسٹاریکا اور کویت بالترتیب 12ویں اور 13ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ مشرقی یورپی ممالک سربیا، بلغاریہ اور لیٹویا کے لوگوں میں بھی خوشی بڑھی ہے۔ سن 2020 میں طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد سے انسانی تباہیوں سے دوچار ملک افغانستان اس فہرست میں سب سے آخری مقام پر ہے۔اس حوالے سے ہونے والے سروے میں 143 ممالک اور خطوں کے لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں فی کس جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار)، سماجی مدد، صحت مند زندگی کی امید، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی جیسے عوامل سے کس حد تک مطمئن یا غیر مطمئن ہیں اور ان کے جوابات کی بنیاد پر صفر سے 10 نتیجہ مرتب کیا گیا۔ 20 مارچ کے روز عالمی یوم خوشی منایا جاتا ہے اور اس مناسبت سے بدھ کے روز اس رپورٹ کا جاری ہونا بھی ایک حسن اتفاق ہے۔ماضی میں زندگی میں بہتری سے متعلق جو تحقیقات ہوئیں، اس میں اکثر یہ پا یا گیا کہ درمیانی عمر میں داخل ہونے سے قبل اور ریٹائرمنٹ کے بعد والی زندگی کے مقابلے میں، ابتدائی نوعمری کے دور میں لوگ سب سے زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔ تاہم تازہ رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ کچھ ممالک میں، آج کی نوجوان نسلیں بڑی عمر کے گروپوں کے مقابلے میں، زیادہ تنہائی اور اداسی محسوس کر رہی ہیں۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے اکنامکس کے پروفیسر اور اس رپورٹ کے ایڈیٹر جان ایمانوئل ڈی نیو نے بتایا کہ خاص طور پر شمالی امریکہ میں نوجوان آج کے دور میں بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ جان ایمانوئل مغربی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی ناخوشی کو سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں، سماجی مسائل سے متعلق بڑھتے ہوئی پولرائزیشن اور معاشی عدم مساوات سمیت متعدد دیگر عوامل کو اس کا ذمہ دار مانتے ہیں۔ ان کے مطابق انہی وجوہات کے سبب ماضی کے مقابلے میں نوجوانوں کو اپنے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو تا جا رہا ہے۔خر فن لینڈ اتنا خوش کیوں ہے؟شمالی امریکی ممالک کے برعکس فن لینڈ میں ایسا نہیں ہے۔ ہیلسنکی یونیورسٹی کی ایک محقق جینیفر ڈی پاؤلا اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ فن لینڈ میں لوگوں کی فطرت سے قربت، کام کے لیے صحت مند فضا اور زندگی میں توازن وہ پہلو ہیں، جو عالمی سطح پر خوشی کی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے، ’’فن لینڈ کا معاشرہ اعتماد، آزادی، اور خود مختاری کے اعلیٰ درجے کے احساس سے بھرا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں فن لینڈ کا مضبوط فلاحی نظام، ریاستی حکام پر اعتماد، بدعنوانی کی کم ترین سطح اور صحت کی مفت دیکھ بھال نیز تعلیم کا بہترین نظام بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔وہ بتاتی ہیں کہ فن لیڈ کے لوگوں میں ’’کامیاب زندگی کیا ہوتی ہے، اس بارے میں زیادہ قابل فہم سوچ بھی پائی جاتی ہے‘‘ جو امریکی شہریوں سے مخلتف ہے، جہاں عموماً زندگی کی کامیابی کا موازنہ مالی ترقی سے کیا جاتا ہے

پیر، 10 جون، 2024

پر چم غدیر'من کنت مولاہ

      

                                      بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

ياأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَما بَلَّغْتَ رِسالَتَه‏(مائده:67)

اے پیغمبر صلّی اللہ علیہ واٰلہِ وسّلم جو کچھ تیرے پروردگار کی طرف سے تجھ پر نازل ہوا ہے اسے کامل طور سے پہنچا دو، اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو گویا تم نے کوئی کار رسالت سر انجام ہی نہیں دیاالْيَوْمَ يَئِسَ الَّذينَ كَفَرُوا مِنْ دينِكُمْ فَلا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتي‏ وَ رَضيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ ديناً(مائده:3 )آج کے دن کفار تمہارے دین سے مایوس ہو گئے ہیں لہذا ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور آج کے دن میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور اسلام کو تمہارے لیے دین کے طور پر قبول کر لیا۔إِنَّما وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ آمَنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلاةَ وَ يُؤْتُونَ الزَّكاةَ وَ هُمْ راكِعُونَ(مائده:55)تمہارا سر پرست اور رہبر صرف اللہ ہے ، اس کا پیغمبر اور وہ ہیں جو ایمان لائے ہیں انہوں نے نماز قائم کی ہے اور حالت رکوع میں زکوۃ ادا کی ہے.روایات کے مطابق ایک دن ایک سائل مسجد نبوی میں داخل ہوا اوراس نے وہاں موجود لوگوں سے مدد کی درخواست کی لیکن کسی نے اسے کچھ نہیں دیا۔ اس موقعے پر سائل نے اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کرکے خدا سے شکایت کی: خدایا! تو گواہ رہنا! میں نے تیرے نبی کی مسجد میں مدد کی درخواست کی مگر کسی نے مجھے کچھ نہیں دیا۔ عین اسی وقت حضرت علیؑ نے نماز میں رکوع کی حالت میں اپنی انگوٹھی کی طرف اشارہ کیا۔ سائل آپ کے پاس گیا اور آپ کی انگلی سے انگوٹھی اتار لی۔جس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی

اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ ہُمۡ رٰکِعُوۡنَ﴿۵۵﴾تمہارا ولی تو صرف اللہ اور اس کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃ دیتے ہیں

الْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنَامِنَ الْمُتَمَسِّکِينَ بِوِلايَةِ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ وَ الْأَئِمَّةِ (عَلَيْهِمُ‌السَّقَالَ رَسُولُ اللَّهِ(ص): «يوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ أَفْضَلُ أَعْيادِ أُمَّتِي وَ هُوَ الْيوْمُ الَّذِي أَمَرَنِي اللَّهُ تَعَالَى ذِکْرُهُ فِيهِ بِنَصْبِ أَخِي عَلِي بْنِ أَي طَالِبٍ(ع) عَلَماً لِأُمَّتِي يهْتَدُونَ بِهِ مِنْ بَعْدِي وَ هُوَ الْيوْمُ الَّذِي أَکْمَلَ اللَّهُ فِيهِ الدِّينَ وَ أَتَمَّ عَلَى أُمَّتِي فِيهِ النِّعْمَةَ وَ رَضِي لَهُمُ الْإِسْلَامَ دِيناً»؛(أمالي الصدوق: ١٢۵)رسول اکرم:میری امت کی بہترین عید ، عید غدیر خم کا دن ہے، اور یہ وہ دن ہے کہ خداوند متعالی نے مجھے اس دن میرے بھائی علی بن ابی طالب(ع) کو امامت پر نصب کرانے کا حکم دیا تا کہ میرے بعد وہ رہبر ہو جائےں ، اور یہ وہ دن ہے کہ خدا نے دین کو اس دن کامل فرمایا اور میری امت پر اپنی نعمتوں کو پورا کیا اور اسلام کو ان کا پسندیدہ دین قرار دیا۔قَالَ سَأَلْتُ أَبَاعَبْدِاللهِ(ع): «هَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيرَ يوْمِ الْجُمُعَةِ وَالْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَعْظَمُهَا حُرْمَةً. قُلْتُ: وَأَيّ عِيدٍ هُوَ جُعِلْتُ فِدَاکَ؟ قَالَ: الْيوْمُ الَّذِي نَصَبَ فِيهِ رَسُولُ اللهِ صلّی اللہ علیہ واٰلہِ وسّلم) أَمِيرَالْمُؤْمِنِينَ  علیہ السّلام  وَ قَالَ مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِي مَوْلَاهُ»؛(الکافی۴: ١۴٩)

حضرت علی   علیہ السّلام عالم آدمیت کے رہبر اور امام ہیں، نیک اور پرہیزگاروں کے پیشوا ہیں لہذا ہم نیک سیرت اور اچھے کردار کے مالک بنیں۔ حضرت علی  علیہ السّلام کی پیروی اس وقت صحیح معنی من ہوگی اور اس کا حق اس وقت ادا ہوگا جب ہم علوی سیرت کا نمونہ بیں گے اور آپ کی زندگی کو نمونہ عمل قرار دیں گے۔ علی علیہ السّلام اس ذات گرامی کا نام ہے کہ جب کوئی منصف مزاج عالم، دانشور اور علاقائی مذہبی اور خاندانی تعصب سے ہٹ کر   حضرت علی   علیہ السّلام  کی سیرت کا مطالعہ کرتا ہے تو آپ کے فضائل و مناقب کا اعتراف کرتا ہی ہے۔ اور آپ  کے سامنے اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتا اور خود پر اور اس دور کے تعصب سے بھرے انسانوں اور جاہلوں کی عقل پر ماتم کرتا ہے کہ اس طرح کے دانشور اور دنیا کے عظیم طبیب اور معالج سے استفادہ کیوں نہیں کیا۔  حضرت علی   علیہ السّلام  اپنے دوستوں کے ساتھ بھی وہی برتاو کرتے تھے جو اپنے دشمنوں کے ساتھ کرتے تھے اگر کوئی خلاف اسلام اور شریعت کرتا تھا۔ جرج جرداق عیسائی مصنف کے بقو  ل  علی   علیہ السّلام   اپنی عدالت کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔روز غدیر، رسولخدا (ص) اور حضرت علی علیہ السّلام  کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنے اور سنت حسنہ کو زندہ کرنےاور تاریخ انبیاء اور اولیاء کو دھرانے کا دن ہے۔ انسانوں اور انسانیت کی خدمت کا دن ہے۔ کاش دنیا کا ہر انسان حضرت علی  کی سیرت کا مطالعہ کرتا اور بغور مطالعہ کرتا اور ہر قسم کے تعصب سے ہٹ کر علی   علیہ السّلام کی سیرت پر نظر ڈالتا۔ خصوصا آپ کے دور حکومت کا مطالعہ کرتا تو آج دنیا میں نہ کوئی بھوکا ہوتا نہ کوئی مظلوم اور بے ناصر و مددگار ہوتا، نہ کوئی علم و دانش سے بے بہرہ ہوتا اور نہ کوئی کسی پر ظلم کرتا، نہ کسی کا حق مارا جاتا۔

ہم دنیا کے تمام انسانوں کو حضرت علی علیہ السّلام  کی سیرت کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ کیا دنیا میں کوئی ایسا پیشوا ہے؟ کیا انسانیت کا ایسا کوئی حاکم گذرا ہے؟ یقنا گذرا اور نہ گذرے گا۔ انسانیت کی خدمت اور اس کے بارے میں بھلائی کی فکر وہی کرسکتا ہے جو قرآن اور حدیث پر عمل کرے گا اور اللہ کے فرمان کو صحیح طریقہ سے سمجھ کر لوگوں کے سامنے علمی سیرت پیش کرے گا۔حضرت امام خمینی (ع) 24/ اگست سن 1986ء کو حکومت کے اعلی عہدیداروں کے مجمع میں واقعہ غدیر پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: حکومت یہ ہے کہ حضرت علی  علیہ السّلام  نے ابن عباس سے فرمایا: اے ابن عباس! یہ تمہاری حکومت میری نظر میں اس معمولی جوتی سے بھی کم اہمیت رکھتی ہی کیونکہ اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کہ سماج کے لوگوں کے دریمان عدل و انصاف قائم کرے اور منصفانہ نظام چلائے۔ حضرت علی   علیہ السّلام  اور آپ کی اولاد کے نزدیک اہمیت اس بات کی تھی کہ خدا کی مرضی کے مطابق لوگوں کے درمیان انصاف کریں اور جب تک زندہ رہے لوگوں اور خدا کے بندوں کے درمیان عدل و مساوات قائم کیا۔ حضرت امیر علیہ السّلام  کی شخصیت کے بارے میں ہم کیا بیان کرسکتے اور کون کیا کہہ سکتا اور لکھ سکتا ہے!!


روای کہتا ہے کہ امام صادق علیہ السّلام  سے عرض کیا : کیا مسلمانوں کا جمعہ ، عید قربان اور عید فطر کے علاوہ بھی کوئی اور عید ہے ؟ امام نے فرمایا:جی ہاں! عرض کیا: آپ پر فدا ہو جاوں ، وہ کونسا دن ہے ؟فرمایا:وہ دن کہ رسول خداصلّی اللہ علیہ واٰلہِ وسّلم نے امر المومنین (ع) کو ( خلافت اور ولایت ) کے لئے منصوب کیا اور فرمایا: جس جس کا میں مولا ہوں یہ علی علیہ السّلام   اس کا مولا ہے ۔سَمِعْتُ أَبَاعَبْدِاللَّهِ الصَّادِقَ(ع) يقُولُ: «صِيامُ يوْمِ غَدِيرِ خُمٍّ يعْدِلُ صِيامَ عُمُرِ الدُّنْيا إِلَى أَنْ قَالَ وَ هُوَ عِيدُ اللَّهِ الْأَکْبَرُ وَ مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِياً إِلَّا وَ تَعَيدَ فِي هَذَا الْيوْمِ وَ عَرَفَ حُرْمَتَهُ وَ اسْمُهُ فِي السَّمَاءِ يوْمُ الْعَهْدِ الْمَعْهُودِ وَ فِي الْأَرْضِ يوْمُ الْمِيثَاقِ الْمَأْخُوذِ وَ الْجَمْعِ الْمَشْهُود»؛(وسائل الشيعة‏ ٨: ٨٩)روای کہتا ہے:میں نے سنا کہ امام صادق علیہ السّلام  علیہ السّلام  نے فرمایا: عید غدیرکے دن کے روزہ دنیا کی پوری عمر کے روزہ کے برابر ہے ، اس کے بعد فرمایا:عید غدیر کا دن ،خدا کا بڑا عید ہے ، خداوند متعالی نے جتنے پیغمبروں کو مبعوث فرمایا ان سب نے اس دن کو عید منایا ہے اور اس دن کی عظمت کے معترف ہوئے ئےں ، اس دن کا نام آسمان میں ، عہد و پیمان کا دن اور زمین میں محکم عہد وپیمان اور سب کے حاضر ہونے کا دن رکھا گیا ہے ۔


نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

میرا افسانہ (ڈے کئر کی بیٹی)اشاعت مکرر

  `شہرشہر کے پوش علاقے میں اپنے نئے بنوائے ہوئے  عالی شان اور پر شکوہ حویلی نما گھر میں  ممتاز کاروباری شخصیت نصیر شاہ کو آئے ہوئے کئ مہینے ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر