پیر، 10 نومبر، 2025

خاموش اطاعت گزاری اور وفا شعاری لڑکی کے زیور ہوتے ہیں ناول

 



 اب منجھلی آپا اپنی  سسرال جا چکی تھیں - فریال بجو کا بی ایس سی کا رزلٹ آ چکا تھا فریال بجو یونیورسٹی جانے کے لئے پر تول رہی تھیں -لیکن میرے دماغ میں منجھلی آپا کی تلخ ازدواجی زندگی کا جو خوف بیٹھ چکا تھا میں اس سے باہر نہیں آ رہی تھی انہی  دنوں ایک روز جب ابا ابھی کورٹ سے واپس نہیں آئے تھے میں اماں کےپیر دبانے ان کے پاس پہنچ گئ اور میں نےاماں سے کہا کیا کوئ لڑکی شادی کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتی ہے امّا ں نے کہا میرے پاؤں چھوڑو تاکہ میں اٹھ کر بیٹھ سکوں میں نے ان کے پاؤں چھوڑ دیے اور وہ اٹھ کر بیٹھ گئیں،اور انہو ں نے مجھ سے کہا ،دیکھو بیٹی بیٹیاں تو انبیاء اور رسولوں نے نہیں بٹھائیں ہم تم تو بہت ہی کمزور مخلوق ہیں  ،خدائ اصولوں سے انحراف اچھی بات نہیں ہوتی ہے ،آئندہ دماغ کو شیطانی وسوسو ں سے بچانا ,پھر ا مّاں نے مجھ سے کہا ،میری بات کو گرہ میں باندھ لو 'خاموش اطاعت گزاری اور وفا شعاری لڑکی کے زیور ہوتے ہیں  اور اسی زیور کے بدلے میں وہ کچھ برس  بعد  شوہر کے گھر کی مالک بن جاتی ہے


جو لڑکیاں سسرا ل جاتے ہی اپنی حکومت قائم کرنا چاہتی ہیں وہ زیادہ مسئلوں کا شکار ہوتی   ہیں اور یہ بھی یاد رکھو جو لڑکیاں لڑکو ں کی ماؤں  کے ساتھ ان کو انکے حق سے محروم کرتی ہیں اس کے نتیجے میں وہ اپنے شو ہروں کے دل سے اتر جاتی ہیں میں نے امّا ں سے کہا امّاں گستا خی معاف کیجئے گا منجھلی آپا کے ساتھ تو ہر گز ایسا نہیں  تھا ان کی ساس کتنی کٹھور دل ہیں منجھلی آپا کی طبیعت کتنی خراب ہو ان سے کام ضرور کرواتی ہیں ،کھانا پینا سب واجبی ہے اور دیکھئے منجھلی آپا بتا رہی تھیں کہ سب کے لئے دسترخوان لگا کر جب وہ کھانے بیٹھتی ہیں تو ان کی ساس دستر خوان جلدی جلدی سمیٹ دیتی ہیں تاکہ منجھلی آپا  کھانا نہیں کھا سکیں  اور ان کو کپڑے بنانے کی بھی اجازت نہیں  ہے اور رفاقت بھائ بھی اپنی اماں کے ہی فیور میں بولتے ہیں   'تو امّاں نے مجھ سے کہا ہر لڑکی کو گھر بنانے کی خا طر کسی بھی عنوان سے              قربانی دینی لازمی ہوتی ہےمنجھلی ابھی اسی دور سے گزر رہی ہے وقت کے ساتھ سب کچھ بدلتا ہے ایک دم نہیں بدل جاتا ہے



ان باتوں کے علاوہ بھی بہت سے مسئلے ایسے ہوتے ہیں جن کو لڑکیاں اپنی فہم و فراست سے حل کر سکتی ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ ان کو آسان راستہ یہ نظر آتا ہے کہ وہ میکے آ کر شکائتوں کے پلندے کھول کر بیٹھ جائیں اور اپنے آپ کو مظلوم  ثابت کر یں اس کا نتیجہ زیادہ تر گھر کی بربادی ہی نکلتاہے ،میں تم سے امّید رکھتی ہوں کہ تم شادی کے بعد ایک زمّہ دار لڑکی ثابت ہوگی  میں نے کہا امّاں  سے کہا میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپکی بہت اچھی بیٹی ثابت ہو کر دکھاؤں گی ،پھر ابا کورٹ سے واپس آ گئے اور میں نرگس آپی کے ساتھ دستر خوان لگانے کچن میں آ گئ-نرگس آپی نے مجھ سے پوچھا تم اتنی اداس کیوں ہو؟میں نے انہیں جواب دیا  مجھے منجھلی آپا کی فکر ہو رہی ہے 


نرگس آپی کہنے لگیں پریشان تو ہم سب ہیں لیکن کر کیا سکتے ہیں سوائے دعا کرنے کےان کا تو گھر بھی اتنی دور ہے کہ جا بھی نہیں سکتے ہیں گھر قریب ہوتا تو کوئ بہانہ کر کے ہو آتے -میری دوست  اپنی بڑی بہن کے گھر جاتی ہے اور بیگ میں  چھپا کرکچھ نا کچھ لے جا کر بہن کو دے آتی ہے پچھلے ہفتے اس نے بیگ میں خشک میوہ جاکر دیا تھا پھر فریال بھی کچن میں آ گئ اور اس نے کہا کھانا جلدی لگا لو ابا کے سر میں درد ہو رہا ہے وہ کہہ رہے ہیں کھانے کے بعد  دوا لے کر سو جائیں گے

1 تبصرہ:

  1. شادی کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ بندھن لوہے کے چنے جیسا مشکل ہوتا ہے

    جواب دیںحذف کریں

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

پشاور کی مشہور اور قدیم ترین مسجد ’مہابت خان مسجد

  مسجد مہابت خان، مغلیہ عہد حکومت کی ایک قیمتی یاد گار ہے اس سنہرے دور میں جہاں مضبوط قلعے اور فلک بوس عمارتیں تیار ہوئیں وہاں بے شمار عالیش...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر