جنوبی ہندوستان کا قدیم شہر گولکنڈہ ایک ایسا شہر ہے جس کی تعمیرات اس کو کسی زمانے میں قدیم نہیں ہونے دیتی ہیں گولکنڈہ کے روشن راستوں پر چلتے ہوئے ہر قدم پر احساس ہوتا ہے کہ آپ خود اسی دور میں سانس لے رہے ہیں جس میں گولکنڈہ سانس لے رہا ہے ' قطب شاہی مقابر گولکنڈہ، موجودہ حیدرآباد، دکن، بھارت میں واقع قطب شاہی سلطنت کے حکمرانوں کے مقابر ہیں۔ اِن مقابر کو قطب شاہی سلطنت کے طرزِ تعمیر کا شاہکار خیال کیا جاتا ہے۔ حیدرآباد، دکن، میں یہ مقابر قدیم طرزِ تعمیر اور اسلامی معماری کے امتزاج کا نمونہ ہیں۔ یہ مقابر 1543ء سے 1687ء تک تعمیر کیے جاتے رہے۔ قطب شاہی سلطنت کے چھ حکمران یہیں مدفون ہیں۔ درجنوں تاریخی مساجد میں مکہ مسجد سے مشابہت رکھنے والی قطب شاہی سلطنت کے چوتھے بادشاہ ابراہیم قلی قطب شاہ کی جانب سے سنہ 1550 میں تعمیر کردہ مسجد ابراہیم باغ کا نام بھی قابل ذکر ہے یہ مسجد مکہ مسجد سے 20 کلو میٹر دور قلعہ گولکنڈہ کے قریب واقع ہے لیکن یہ وقف بورڈ اور حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ مسجد ابراہیم باغ زمین سے 200 فٹ اونچائی پر ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت ایک ہزار مصلی نماز ادا کرسکتے ہیں۔
موجودہ حیدرآباد، دکن، بھارت میں قلعہ گولکنڈہ کے شمالی دروازے یعنی بنجارا دروازے سے شمال کی جانب موجودہ بڑا بازار روڈ سے گزرتے ہوئے مزید شمال کی جانب چلتے جائیں تو 1.8 کلومیٹر کے فاصلہ پر قطب شاہی مقابر کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔ پیدل چلنے پر یہ راستہ 10-12 منٹ کی مسافت کا ہے۔ تاریخی اعتبار سے یہ مقام ابراہیم باغ کہلاتا ہے۔ شارع بڑا بازار سے شمال مشرق کی جانب داخل ہوں تو یہ سڑک شارع سات مقبرہ (Seven Tombs Road) کہلاتی ہے۔قلعہ گولکنڈہ سے دیکھنے پر یہ مقابر نظر آتے ہیں۔یہ مقبرے ایک ہموار سطح زمین پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ مقبروں کی عمارت ایک بلندپختہ اینٹوں کے چبوتروں سے شروع ہوتی ہے۔ عمارت مربع چوکور نما ہے جن پر درمیان میں ایک گنبد کلاں مدور شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ گنبد اولاً نیلی اور سبز رنگ کی کاشی کار ٹائیلوں سے مزین تھے مگر امتدادِ زمانہ کے باعث اب صرف پختہ اینٹوں اور چونے کے رنگ کے باعث دیکھنے میں سیاہ نظر آتے ہیں۔
تمام مقابر کی عمارات پرگنبدِ کلاں کے ساتھ چار چھوٹے گنبد نما مینار تعمیر کیے گئے ہیں جو کم بلند ہیں۔ عمارت پر سیاہ مرمر لگایا گیا ہے جو زمانہ دراز گزرنے پر بھی سیاہی مائل دکھائی دیتا ہے اور اِس رنگ میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔عمارات میں سرخ پتھر کو بطور اینٹ کے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ عمارات بیک وقت ہندوستانی اور اسلامی معماری کا امتزاج دکھائی دیتی ہیں۔ مقبروں کی عمارات کے ساتھ خوشنماء باغ لگائے گئے تھے۔ 2015ء میں ان باغات کی بحالی و مرمت کا کام کیا گیا ہے۔یہ مقام پہلی بار بطور شاہی قبرستان کے 1543ء میں اختیار کیا گیا جب سلطان قطب شاہی سلطنت قلی قطب الملک کا انتقال ہوا۔ قلی قطب الملک کے مقبرے کا زمینی چبوترا چہار جانب سے 30 میٹر بلند ہے۔ مقبرہ ہشت پہلو ہے اور مقبرے کی ہر دیوار کی چوڑائی 10 میٹر ہے۔ مقبرہ پر ایک راؤنڈشکل گنبد ہے جو دور سے دیکھنے پر تاجِ شاہی نظر آتا ہے۔ اِس مقبرہ کے اندرونی جانب میں تین قبور اور بیرونی جانب 21 قبور ہیں۔ مقبرہ کا کتبہ شاہی خط ثلث، خط نسخ میں کندہ کیا گیا ہے۔ اِس کتبہ میں قلی قطب الملک کو بڑے مالک لکھا گیا ہے جو دکن کی عوام اُنہیں پکارا کرتی تھی۔
یہ مقبرہ 1543ء کے اواخر تک مکمل ہوگیا تھا۔اس سرزمین کو سب سے پہلے حضرت بابا شرف الدین 585۔687ھ) نے اپنے بابرکت قدموں سے تقدس اور وقار عطا کیا۔ آپ اپنے مرشد شیخ شہاب الدین سہروردیؒ کی ہدایت پر عراق سے ہندوستان تشریف لائے اور نوبرس تک یہاں کے مختلف شہروں میں قیام کرنے کے بعد قطب شاہی سلطنت کے قیام سے پہلے654ھ میں دکن پہنچے(3)۔ حضرت بابا شرف الدین کے ساتھ آپ کے دوبھائیوں بابا شہاب الدین اور بابا فخرالدین کے علاوہ ستّر مریدین بھی شامل تھے۔ آپ نے اپنے قیام کے لیے ایک بلند پہاڑی کا انتخاب فرمایا تھا جو آج بھی آپ ہی کے نام سے موسوم ہے۔ حضرت باباشرف الدین نے کم وبیش37 سال تک باشندگانِ دکن کو اپنے روحانی فیض سے مالا مال کیا۔ آج بھی آپ کا آستانۂ مبارک حیدرآباد اور اس کے اطراف واکناف کے مسلمانوں اور ہندوؤں کی زیارت گاہ بناہوا ہے۔قطب شاہی گنبد- قطب شاہی خاندان ایرانی نژاد تھا اور اس با زوق خاندان نے اپنی تعمیرات میں محلات تاریخی یادگاروں اور مقبروں کا جو ورثہ چھوڑا ہے اس پر ایرانی طرز تعمیر کی چھاپ بالکل نمایاں ہے۔
جاری ہے