منگل، 31 دسمبر، 2024

پاکستان کی ہیلن کیلر صائمہ سلیم

 

    اکتوبر 15کوبصارت سے محرومین کا عالمی دن تمام دنیا میں بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس دن کا اغاز  1964ءمیں اکتوبر کی 15 یو۔ این۔ او۔  ایک قرارداد سے ہوا تھا، جس کا مفہوم یہ ھے کہ وہ لوگ جو بینائی سے محروم ہیں ان کی ہمتیں بڑھائی جائیں۔ انہیں زیور علم سے آراستہ کیا جائے اور اس قابل بنایا جائے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اسی طرح جی سکیں جیسے سب ذی حیات جیتے ہیں۔ " وائٹ کین سیفٹی ڈے" اسی عہد کی یاد دہانی ہے۔یاد رہے کہ یہ تصور محض کسی دیوانے کی بڑ نہیں۔ بینائی سے محروم افراد نے اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے وہ جھنڈے گاڑے ہیں کہ کبھی کبھی بینائی بھی ان سے شرمندہ ہو جاتی ہے۔ ہیلن کیلر  جو اپنے بچپن کے ابتدائ دور میں ہی نابینا ہو گئ تھی  انہوں نے  اپنے سماج میں ایسے نقش قدم چھوڑے جو رہتی دنیا تک ایک مثال بن گئےپاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ، ڈاکٹر اقبال نے 1979ءسے قائم کر رکھی ہے، جس کا ہیڈ آفس 13۔لالہ زار پارک فاروق کالونی یونیورسٹی روڈ سرگودھا میں ہے۔ یہ ضلع بھر کے نابیناؤں کی نمائندہ اور رجسٹرڈ تنظیم ہے جو گزشتہ 45 برس سے نابینا افراد کی تعلیم، بحالی اور ان کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی حتی المقدور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے -اس ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ، ڈاکٹر اقبال نے 1979ءسے قائم کر رکھی ہے


 - ۔ اب میں قارئین کو ایک ایسی پاکستانی باہمت  بیٹی کے متعلق  بتانا چاہوں گی جس کو دنیا  پاکستان کی ہیلن کیلر کہتے ہیں  صائمہ سلیم اگست 1984ء کو پیدا ہوئی۔ انہیں بچپن سے ہی پڑھائی کا بہت شوق تھا مگر ایک موروثی مرض نے ان کی آنکھوں کی بینائی چھیننا شروع کردی اور وہ 13 سال کی عمر میں دیکھنے جیسی عظیم نعمت سے محروم ہوگئیں۔ان کے والدین اپنی بیٹی سے بے پناہ پیار کرتے تھے، انہوں نے اپنی بیٹی کی حوصلہ افزائی کی اور عزیز جہاں ٹرسٹ اسکول سے ابتدائی تعلیم دلوائی۔ انہوں نے بی اے کا امتحان انگلش لٹریچر میں فرسٹ ڈویژن میں کنرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی سے پاس کیا اور وہیں سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اپنے ملک کی خدمت کا خواب دیکھا۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہیں بہت جدوجہد کرنی پڑی۔سی ایس ایس کے امتحانات کا انعقاد کروانے والے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نامی ادارے نے کمپیوٹر کے ذریعے ان کا امتحان لینے سے انکار کردیا۔

 تاہم ان کی کاوشیں رنگ لائیں اور 2005ء میں صدرِ پاکستان کی طرف سے ایک آرڈیننس منظور ہوا جس میں نابینا افراد کو کمپیوٹر کے ذریعے امتحان دینے کی اجازت دے دی گئی۔اسی قانون کے تحت انہوں نے سی ایس ایس 2007ء کا امتحان دیا اور انہوں نے مجموعی طور پر چھٹی اور خواتین میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد جب ان کی تعیناتی کا مرحلہ آیا تو ایف پی ایس سی نے صرف 4 گروپس (اکاؤنٹس، کامرس، انفارمیش اور پوسٹل) میں تعیناتی کا آپشن دیا۔ مگر وہ تو فارن سروس میں جانا چاہتی تھیں، جس کا یہاں کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔انٹرویو کے دوران پینل کی طرف سے بھی یہ سوال کیا گیا کہ، 'کیا وہ ان کی تعیناتی کے لیے پیش کیے گئے گروپس سے مطمئن ہے؟' تو انہوں نے واضح جواب دیا کہ ’نہیں، میں مطمئن نہیں ہوں۔ مقابلے کے امتحان کے بعد حاصل کردہ پوزیشن کی بنا پر مجھے گروپ میں تعینات کیا جائے'۔ان کی درخواست کو اس وقت کے وزیرِاعظم نے منظور کرلیا۔ اس طرح وہ 2009ء میں پاکستان کی پہلی قوتِ بینائی سے محروم سفارت کار بن گئیں۔

 آج کل وہ سیکریٹری برائے انسانی حقوق جنیوا، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ہم انہیں 'صائمہ سلیم' کے نام سے جانتے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقعے پر انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کا جواب بھرپور طریقے سے دیا۔ جنرل اسمبلی میں پہلی بار کسی پاکستانی نے 'بریل' کے ذریعے پڑھ کر جواب دیا۔ بے شک پاکستان کو صائمہ سلیم جیسی باہمت خاتون پر فخر ہے۔ انہیں پاکستان کی 'ہیلن کیلر' بھی کہا جاسکتا ہے کہ جنہوں نے جسمانی معذوری کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ہمیں ایسے رول ماڈلز کی تشہیر ملکی و غیر ملکی سطح پر کرنی چاہیے تاکہ دیگر لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے۔ صائمہ سلیم کی تعلیم کے ساتھ لگن جاری رہی اور 2019ء میں انہوں نے ایل ایل ایم کی ڈگری بین الاقوامی قانون (اسپیشلائزیشن اِن انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لا اینڈ انٹرنیشنل ہیومنٹیرین لا) میں یونیورسٹی آف جنیوا (سوئٹزرلینڈ) سے حاصل کی۔

اس سے پہلے وہ 2012ء میں فل برائٹ اسکالر شپ پر جارج ٹاؤن یونیورسٹی آف فارن سروس بھی گئیں۔ وہ لکھاری اور موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔ انہیں خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور بہترین تعلیمی کارکردگی پر قائدِاعظم گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔بے شک پاکستان کو صائمہ سلیم جیسی باہمت خاتون پر فخر ہے

جون ایلیا ' اپنے زمانے کا یگانہ شاعر

 

چاہتا ہوں بھول جاؤں تمہیں

اور خود بھی نہ یاد آؤں تمہیں

جیسے تم صرف اک کہانی تھیں

جیسے میں صرف اک فسانہ تھا

 جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ، ہندوستان میں ایک تعلیم یافتہ شیعہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، شفیق حسن ایلیا، ادب اور فلکیات کے اسکالر تھے جو عربی، انگریزی، فارسی، عبرانی اور سنسکرت زبانوں پر عبور رکھتے تھے اور برٹرینڈ رسل جیسے معروف دانشوروں کے ساتھ خط و کتابت کرتے تھے۔ جون ایلیا اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔جون ایلیا کا  نام سید حسین سبطِ اصغر نقوی ہے،عام طور پر اپنے قلمی نام جون ایلیا سے پہچانے جاتے ہیں،آپ ایک پاکستانی شاعر تھے۔ جدید ترین اردو شاعروں میں سے ایک، جو اپنے غیر روایتی طریقوں کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے "فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، مسلم صوفی روایت، مسلم مذہبی علوم، مغربی ادب اور قبالہ کا علم حاصل کیا۔" وہ اردو، عربی  ، سندھی، انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی۔میں روانی رکھتے تھے۔ پاکستان کے مشہور صحافی، ماہر نفسیات رئیس امروہی اور جنگ اخبار کے پہلے ایڈیٹر اور فلسفی سید محمد تقی جون ایلیا کے بھائی تھے، جب کہ مشہور خطاط اور مصور صادقین، فلمساز کمال امروہی ان کے کزن تھے۔


   ان کا پہلا شعری مجموعہ شاید اس وقت شائع ہوا جب ان کی عمر 60 سال کی تھی۔ نیازمندانہ کے عنوان سے جون ایلیا کے لکھے ہوئے اس کتاب کے پیش لفظ میں انہوں نے ان حالات اور ثقافت کا بڑی گہرائی سے جائزہ لیاہے جس میں رہ کر انہیں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملا۔ ان کی شاعری کا دوسرا مجموعہ یعنی ان کی وفات کے بعد 2003ء  میں شائع ہوا اور تیسرا مجموعہ بعنوان گمان 2004ء میں شائع ہوا۔ وہ شاعری میں‌ اپنے منفرد لب و لہجے اور روایت شکنی کے سبب خاص و عام میں مقبول ہوئے،انہوں نے اپنے کلام میں‌ محبوب کو براہِ راست اورنہایت بے تکلفی سے مخاطب کیا، ان کی شاعری ہر عمر اور طبقے میں‌ پسند کی گئی ۔ جون ایلیا کی شاعری میں علامتی نظام کے جائزے کے بعد یہ واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے جدید شاعری میں رائج  لفظوں کو ہی اپنی شاعری میں برتا ہے اور جدید شعراء کی طرح ہی بہ طور علامت نظم کیا ہے۔ ان علامتوں میں کوئی نیا پن محسوس نہیں ہوتا البتہ اتنا ضرور ہے کہ ان علامتوں میں ان کا انداز بیان نمایاںہے۔ جو الفاظ عموماً غزل میں استعمال نہیں ہوتے ہیں   ان الفاظ کوبھی جون ایلیا نے اپنی غزلوں میں علامت بنا کر پیش کیاہے۔  کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ نظم کیا ہے۔ جون ایلیا  نے اپنی  شاعری کو  فکروفن کا حسین امتزاج جو دیا تو شاعری کی دنیا میں وہ ایک بلکل الگ  اور  انوکھی شناخت لے کر وارد ہوئے  اور اپنے ہم عصر شعراء کو پیچھے چھوڑ دیا

کیا کہا عشق جاودانی ہے!

آخری بار مل رہی ہو کیا

،،

میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لے

اب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو

پاکستانی سینئر اداکار منور سعید بھی جون ایلیا کے رشتے دار ہیں۔   جون ایلیا کی تعلیم امروہہ کے مدرسوں میں ہوئی جہاں انہوں نے اردو، عربی اور فارسی سیکھی۔ اسے نصابی کتابوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔ بڑے ہونے کے بعد وہ فلسفہ اور ادب میں دلچسپی لینے لگے۔ انہوں نے اردو، فارسی اور فلسفہ میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ وہ انگریزی، پہلوی اور عبرانی، سنسکرت اور فرانسیسی بھی جانتے تھے۔ جوانی میں وہ کمیونزم کی طرف راغب ہو گئے۔سنہ ء۱۹۵۶ میں اپنے والدین کی وفات کے بعد وہ جبراً پاکستان آئے۔ لیکن امروہہ تمام زندگی ان کے دل میں آباد رہا ۔وہ کراچی میں آباد ہو گئے تھے لیکن   امروہے کے گلی کوچوں میں ہی اپنے شب و روز بسر کرتے تھےجون ایلیا کو کام میں مشغول کرنے اور انہیں ہجرت کے دباؤ سے آزاد کرنے کے لیے،ان کے بڑے بھائ  رئیس امروہوی نے ایک علمی اور ادبی جریدہ "انشا" شروع کیا، جس میں جون ایلیا نے اداریے لکھے۔


بعد میں اس رسالے کو "ورلڈ ڈائجسٹ" میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس عرصے کے دوران جان نے قبل از اسلام مشرق وسطیٰ کی سیاسی تاریخ مرتب کی اور باطنیت اور فلسفہ پر کتابوں کا انگریزی، عربی اور فارسی میں ترجمہ کیا۔ انہوں نے کل 35 کتابیں مرتب کیں۔ وہ اردو ڈویلپمنٹ بورڈ (پاکستان) سے بھی وابستہ رہے، جہاں انہوں نے ایک عظیم اردو لغت کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔جون ایلیا کا مزاج بچپن سے ہی رومانوی تھا۔ وہ اکثر اپنے تصور میں اپنے محبوب سے باتیں کیا کرتے تھا۔ جون ایلیا جس زمانے میں ’’انشا‘‘ میں کام کر رہے تھے اس دوران ان کی ملاقات مشہور صحافی اور افسانہ نگار زاہدہ حنا سے ہوئی۔سال  1970 میں دونوں کی شادی ہوگئی۔ زاہدہ حنا نے ان کا خوب خیال رکھا اور وہ آپس میں خوش تھے لیکن دونوں کے مزاج میں فرق نے آہستہ آہستہ اپنا رنگ دکھایا۔ آخر کار تین بچوں کی پیدائش کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔ انکی دو بیٹیاں سنینا ایلیا، فینانا فرنام ، اور ایک بیٹا زریون ایلیا ہیں۔


جون ایلیا کی شخصیت کو ان کے دوست نے کچھ یوں پیش کیا ہے۔ "ایک تیز مزاج لیکن انتہائی مخلص دوست، ایک مہربان اور صاف گو استاد، اپنے خیالات میں ڈوبا ہوا راہگیر، ایک دلچسپ بحث کرنے والا، ایک مغرور فلسفی، ایک جلد باز سوگوار، غیر معقول طور پر خودغرض اور سرکش۔ ایک عاشق، ایک ویران۔ جو ہر وقت تمباکو نوشی کرتا ہے، ایک محفل پسند، بہت کمزور لیکن جھگڑا کرنے کا شوقین ایک ہی وقت میں پوری دنیا کے ساتھ، ایک غیر محرم جو ہر وقت کو اپنا محرم سمجھتا ہے، انتہائی غیر ذمہ دار، بیمار، شدید جذبے کا شاعر، یہ فنکار ہے جسے جون ایلیا کہتے ہیں۔ جون ایلیا نے پاکستان پہنچتے ہی اپنی شاعری کا جھنڈا گاڑ دیا تھا، شاعری کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرامائی انداز سے بھی سامعین محظوظ ہوئےان کی شرکت ہی مشاعروں کی کامیابی کی ضمانت تھی۔ ممتاز شعراء ان مشاعروں میں شرکت سے گھبراتے تھے جن میں جون ایلیا بھی شامل تھے۔ جان کو عجوبہ بن کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا شوق تھا۔ گرمیوں میں کمبل اوڑھ کر باہر نکلنا، رات کو دھوپ کا چشمہ لگانا اور لمبے جوتے پہن کر لوگوں سے ملنے نکلنا ان کا عام تھا۔ زاہدہ حنا سے علیحدگی جون کے لیے بہت بڑا صدمہ تھا۔ وہ نیم تاریک کمرے میں اکیلے بیٹھے رہا کرتے تھے۔ سگریٹ  نے بھی ان کی صحت کو متاثر کیا۔ ان کا انتقال 8 نومبر (2002) کو ہوا

ساری گلی سنسان پڑی تھی باد فنا کے پہرے میں

ہجر کے دالان اور آنگن میں بس اک سایہ زندہ تھا




اتوار، 29 دسمبر، 2024

اور حضرت زکریا ّٗع 'کا قلم پانی میں ٹہر گیا

 

 از روئے  قران   قصہ بی بی مریم سلام اللہ علیہا ' بنتِ عمران علیہ السلام

 

حضرت مریم ؑ کی والدہ  حنّہ بنتِ فاقوذ بن قبیل نہایت برگزیدہ خاتون تھیں۔ آپ کا حضرت دائود علیہ السلام کے خانوادے سے تعلق تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سمیت ہر طرح کی آسائش سے نوازا، لیکن اولاد کی نعمت سے محروم تھیں۔ اُن کے شوہر عمران بن ہاشم بھی عابدوزاہد، متقّی و پرہیزگار شخص تھے، جن کا شمار بنی اسرائیل کے بڑے عالموں میں ہوتا تھا۔ گرمیوں کی ایک سہ پہر کا ذکر ہے، بی بی حنّہ اپنے گھر کے صحن میں درختوں کے نیچے آرام کررہی تھیں کہ اچانک اُن کی نظر درخت کی ایک ٹہنی پر پڑی، جہاں ایک چڑیا اپنے معصوم بچّے کو دانہ کِھلانے میں مصروف تھی۔ بچّے سے ماں کی بے لوث محبّت کے اس منظر نے حنّہ کی ماں بننے کی خواہش کو  دل میں  جگا دیا۔ بے اختیار ربّ ِذوالجلال کی بارگاہ میں ہاتھ بلند کردیئے اور عاجزی و انکساری کے ساتھ دُعا گو ہوئیں، ’’اے پروردگار! اسی طرح مجھے بھی اولادعطافرما۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اپنی نیک بندی کی دُعا قبول فرمائی اور بی بی حنّہ   کو گود ہری ہونے کی نوید مل گئ    


اس خُوش خبری کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ سے منّت مان لی، جس کا ذکر قرآنِ کریم میں باری تعالیٰ نے یوں فرمایا، ترجمہ: ’’جب عمران کی بیوی نے کہا، اے میرے ربّ! جو کچھ میرے پیٹ میں ہے، سب سے آزاد کرکے مَیں نے تیری نذر کیا۔ سو، تُو مجھ سے قبول فرما، بے شک تُو ہی سُننے والا، جاننے والا ہے۔‘‘ اور جب بچّی پیدا ہوئی، توکہنے لگیں کہ ’’اے میرے ربّ! مَیں نے تو وہ لڑکی جَنی ہے۔ اور جو کچھ اُس نے جنا ہے، اللہ اُسے خُوب جانتا ہے، اور بیٹا، بیٹی کی طرح نہیں ہوتا، اور مَیں نے اِس کا نام مریم رکھا اور میں اِسے اور اِس کی اولاد کو شیطان مردود سے بچا کر تیری پناہ میں دیتی ہوں۔‘‘ (سورۂ آلِ عمران، آیات نمبر 35،36)حضرت مریم   کی ماں نے جو نذر مانی تھی، وہ بیت المقدس کی خدمت تھی اور بیت المقدس کی خدمت کے کام لڑکے ہی کرسکتے تھے۔ بیت المقدس کی خدمت کے لیے لڑکیوں اور عورتوں کے لینے کا رواج نہیں تھا۔ 


لیکن جب حضرت  عمران کی بیوی کو لڑکی پیداہوگئی تو انھوں نے بڑی حسرت و یاس سے اپنے رب کو پکارا اور فرمایاخدایا! میں تو اسے تیرے نام وقف کرچکی تھی، لیکن مجھے تو لڑکی ہوئی ہے۔ نذر مانتے وقت ان کے خیال میں یہی تھا کہ لڑکاہوگا مگر لڑکی پیدا ہوگئی۔ معذرت پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ اب میری نذر کا کیا ہوگا؟ اللہ نے انھیں تسلی دی اور اطمینان دلایاکہ نذر مانتے ہوئے تمہیں اس کا علم نہیں تھا کہ کیا پیدا ہوگا مگر اللہ تعالیٰ تو جانتاتھا کہ تمہیں لڑکی پیدا ہوگی اور وہ لڑکی اور اس کے بطن سے پیدا ہونے والا لڑکا دونوں ہی اللہ کی نشانیوں میں سے ہوں گے۔ تمہیں اس لڑکی کی ابھی قدر معلوم نہیں ہے، اس لیے تم حسرت کررہی ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتاہے پھر جب بچی اس کے یہاں پیدا ہوئی تو اس نے کہا: مالک! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوگئی ہے۔ حالانکہ جو کچھ اس نے جناتھا اللہ کو اس کی خبر تھی۔ اور لڑکا لڑکی کی طرح نہیں ہوتا۔ خیر، میں نے اس کا نام مریم رکھ دیاہے اور اسے اور اس کی آیندہ نسل کو شیطان مردود کے فتنے سے تیری پناہ میں دیتی ہیں۔  


خرکار اس کے رب نے اس لڑکی کو بخوشی قبول فرمالیا۔ اُسے بڑی اچھی لڑکی بناکر اُٹھایا اور زکریا کو اس کا سرپرست بنادیا۔ زکریا جب کبھی اس کے پاس محراب میں جاتے تو اس کے پاس کچھ نہ کچھ کھانے پینے کا سامان ہوتا۔آپ  پوچھتے مریم! یہ تمھارے پاس کہاں سے آیا؟ وہ جواب دیتیں اللہ کے پاس سے آیا ہے۔ اللہ جسے چاہتاہے بے حساب رزق دیتا ہے‘‘۔مریمؑ   حضرت زکریا ؑ  کی کفالت  میں اللہ کی طرف سے نذر قبول ہوگئی اور حضرت مریم بیت المقدس کی خدمت اور اس میں عبادت کے لیے خاص کردی گئیں تو اب سوال اٹھاکہ ان کی کفالت کون کرے۔ پہلے ذکر ہوچکاہے کہ ان کے والد عمران بن ماثان کا ان کی ولادت سے پہلے ہی انتقال ہوچکاتھا۔ اللہ کی طرف سے والدۂ مریم کی نذر اس لڑکی کی شکل میں قبول ہوجانے کے بعد اس کی بڑی اہمیت اور فضیلت ہوگئی تھی۔ بیت المقدس کے خدمت گاروں اور کارندوں میں اس بات پر جھگڑا ہونے لگا اور ہر کوئی چاہیے لگاکہ یہ عظیم لڑکی اس کی کفالت میں دی جائے۔جب کسی معاملے میں کوئی فیصلہ کرنا مشکل ہوتو پھر ایک شرعی طریقہ یہ ہے کہ قرعہ اندازی کی جائے اور اس میں جو نکل جائے اسی کو فیصلہ مان لیاجائے۔ حضرت مریم کی کفالت کے سلسلہ میں بھی قرعہ اندازی ہوئی، لیکن یہ قرعہ اندازی دوسری شکل میں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے:


ذٰلِکَ مِنْ اَنْبَ آئِ الغَیْبِ نُوْحِیْہِ اِلَیْکَ وَمَاکُنْتَ لَدَیْھِمْ اِذْ یُلْقُوْنَ اَقْلَامَھُمْ اَیُّھُمْ یَکْفُلُ مَرْیَمَ وَمَاکُنْتَ لَدَیْھِمْ اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ ﴿اٰل عمران: ۴۴﴾

وَکَفَّلَھَازَکَرِیَّا  ﴿اٰل عمران: ۳۷﴾        ’’اور زکریا کواس کا سرپرست بنادیا’’


حضرت زکریاؑ   حضرت مریمؑ  کے سگے خالو تھے اور اپنے اس رشتہ اور قرابت کی وجہ سے انھوں نے دعویٰ کیاکہ اس لڑکی کی سرپرستی مجھے ملنی چاہیے۔ لیکن ان کی اس دلیل کو لوگوں نے تسلیم نہیں کیا تو پھر فیصلے کے لیے قرعہ ڈالاگیا۔ قرعہ ڈالنے کی شکل یہ ہوئی کہ بیت المقدس کے خدمت گاروں نے اپنے وہ قلم جن سے وہ توریت لکھتے تھے، سب نہراردن میں ڈال دیے اور کہاکہ جس کا قلم پانی کے بہائو کے ساتھ نہیں بہے گا، وہی اس لڑکی کا کفیل اور سرپرست ہوگا۔ چنانچہ سب کے قلم پانی کے بہائو کے ساتھ بہہ گئے۔ حضرت زکریاؑ  کا قلم پانی کے بہائو کے ساتھ نہیں بہا اور ٹھہرا رہ گیا۔ اس طرح حضرت مریمؑ   حضرت زکریا کی کفالت و سرپرستی میں دے دی گئیں ۔ ‘‘یہ بھی اللہ کاخاص فضل ہواکہ ان کی کفالت و تربیت کی ذمہ داری حضرت زکریاؑ   نے اٹھائی جو حضرت مریم کے خالو تھے اور اس دور میں بیت المقدس کے اسرائیلی اصطلاح میں کاہنِ اعظم بھی‘‘۔ ﴿تدبر قرآن ، ج ۲، ص:۷۷﴾

ہفتہ، 28 دسمبر، 2024

دیو مالائ حسین وادی میں شندور پولو میلہ

 

 شندور میلہ اور شندور پولو کی تاریخ ۔۔۔ قدرتی حسن سے مالا مال دیو مالائ حسین  وادی میں   چاند کی   روشنی میں کھیلا   جانے والا یہ منفرد کھیل اب پوری دنیا میں  پاکستان کے خو بصورت چہرے سے روشناس کروا رہا ہے -آئے پہلے اس کھیل اور اپنے جنت  گمان گلگت بلتستان کے بارے میں کچھ جانتے ہیں 

 بنیادی طور پر گلگت  بلتستان دو خطوں پر مشتمل ہے۔ایک حصہ '' بلتستان'' جب کہ دوسرا ''گلگت'' کہلاتا ہے۔ سحر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی جغرافیائی حیثیت بھی خوب اہمیت کی حامل ہے۔ کوہِ قراقرم، کوہِ ہمالیہ اور کوہ ِہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کے سنگلاخ و د ل فریب قدرتی حصار میں انمول ہیرے کی طرح جگمگاتا گلگت  بلتستان کا خطہ پہلے شمالی علاقہ جات کے نام سے مشہور تھا۔ تقریباً پندرہ لاکھ آبادی اور چودہ اضلاع پر مشتمل یہ صوبہ حسین وادیوں،دل موہ لینے والے میدانوں، برف پوش پربتوں، قدرت کی رعنائیوں،نایاب پھولوں اور رسیلے پھلوں سے لدے خوب صورت باغات کی بدولت جنت نظیر کا درجہ رکھتا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح ہر برس گلگت  بلتستان کے خوب صورت ترین مقامات کی سیر و سیاحت اور تفریح کے لیے پاکستان کا رُخ کرتے ہیں۔ صوبے کے اہم سیاحتی مقامات میں دیوسائی، شنگریلا،  فیری میڈوز، کچورا جھیل، خنجراب، بابوسر ٹاپ، عطا آباد جھیل، خلتی جھیل،ستپارا جھیل، راما، سرد صحرا، پھنڈر، شندور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا بھرکے لوگ سیر و سیاحت کی غرض سے یہاں کھچے چلے آتے ہیں۔ چند ہی برسوں میں یہ صوبہ اپنی مبہوت کر دینے والے حسن و دل کشی، سحر انگیزپربتوں اور بے پناہ قدرتی وسائل کی بدولت اپنی الگ شناخت بنا چکا ہے۔

چترال میں واقع شندور ٹاپ جہاں مشہور شندور پولو میچ کھیلا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے شندور میلہ کے نام سے جانا جاتا ہے اس میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ۔ خوبصورت پہاڑوں ، سرسبز میدانوں، شفاف نیلگوں پانی کی نہروں ، چنار کے درختوں اور پھولوں میں گھرے اس علاقے کی خوبصورتی کشاں کشاں لوگوں کو دنیا بھر سے کھینچ لاتی ہے۔ شندور میلے کے دوران چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جاتا ہے جس کو دیکھنے کیلئے ایک بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور ہر حملے پر داد وتحسین کے نعرے بلند کئے جاتے ہیں یہ روایت سینکڑوں سالوں سے اسی طرح چلی آرہی ہے ۔ پولو کا یہ میدان3734 میٹر کی بلندی پر شندور پاس کے پاس واقع ہے ۔ تین روزہ میچ کے دوران میدان کے گرد سیاح ٹینٹ لگاتے ہیں اور رہائش اور کھانے کا بندوبست کرتے ہیں ۔ اس دوران مختلف علاقوں اور ملکوں سے آئے ہوئے لوگوں کی چہل پہل دیدنی ہوتی ہے ۔ اس میلے میں پہنچنے کیلئے عمومی طور پر سیاحوں کا سفر اسلام آباد سے شروع ہوتا ہے ،’’فور ویلر‘‘ گاڑ ی میں سوات اور دیر کی وادیوں سے گزرتے ہوئے لواری پاس سے ہوتے چترال پہنچتے ہیں۔


کیلاش کی وادی بھی رستے میں پڑتی ہے ، کیلاش کے قبائل تین علاقوں میں منقسم ہیں جن میں بھمبورٹ، رمبر اور بھر شامل ہیں جنہیں سکندر اعظم کی فوج کی نسل سے قرار دیا جاتا ہے ۔کو ہ ہندوکش میں ترچ میر کی برف میں ڈھکی خوبصورت چوٹی کو بھی یہیں سے گزرتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ سفر کے دوران آپ کے پاس کیا ہونا چاہیے:پانی کی بوتل، ٹارچ، کیپ، ہلکے اور گرم کپڑے، واٹرپروف جیکٹس، کیمرہ، نوٹ بک، تولیہ، جاگنگ شوزیا ٹریکنگ شوز، چھتری، واکنگ چھڑی ، صابن۔شندور تک پہنچنے کیلئے اسلام آباد سے بذریعہ سڑک یا اسلام آباد ٹو گلگت بذریعہ ہوائی جہاز سفر اختیار کیا جاسکتا ہے ۔گلگت شہر سے خضر شندور تک سڑک بہت اچھی بنی ہوئی ہے اور رستے میں بہت سے قدرتی مناظر کو دیکھتے ہوئے انسان کی آنکھیں اللہ پاک کی کبریائی کے آگے جھک جاتی ہیں۔خلتی و پھنڈر جھیل اور شندور جھیل کے دل کو موہ لینے والے مناظر سے متاثر ہوئے بنا کو ئی سیاح رہ نہیں پاتا۔ یہاں کے خوشگوار موسم میں جولائی اگست کے مہینے میں شندور میلا منعقد ہوتا ہے جو کہ تین روز تک جاری رہتا ہے ۔


 شندور کو عام طور پر دنیا کی چھت کہا جاتا ہے ۔پنجی کے مقام پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کو الگ کرنے والی پٹی بھی واقع ہے ۔ شندور ٹاپ پر ہموار میدان ہے جو کہ شندور جھیل کے ساتھ واقع ہے جہاں گرائونڈ پر پولو میچ کھیلا جاتا ہے ۔یہ گرائونڈ سکردو کے راجہ علی شیر خان انچن نے تعمیر کروائی تھی ۔ پولو ٹورنامنٹ 1936ء سے ہر سال کھیلا جاتا ہے جسے دیکھنے کیلئے ملک بھر سے اور بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں ۔ شندور فیسٹیول میں پولو میچ کے لئے فائنل ٹیمیں منتخب کرنے کیلئے ضلع چترال اور ضلع گلگت کی ٹیموں کے درمیان متعدد میچز ہوتے ہیں ۔میچ کا وقت ایک گھنٹہ رکھا جاتا ہے اور اس میںدو وقفے ہوتے ہیں ۔گرائونڈ کو دو سو میٹر لمبا اور56 میٹر چوڑا رکھا جاتا ہے ۔ دونوں اطراف کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے ان کے سپورٹر ز جمع ہوتے ہیں اورمیچ نہایت جوش و جذبہ اور انہماک سے دیکھا جاتا ہے ۔ اس موقع پر مقامی فوک میوزک، بار بی کیو اور کیمپنگ کا بھی اہتمام ہوتا ہے ۔شندور میں پولو کی شروعات برطانوی باشندوںنے رکھی ۔


 یہ کہا جاتا ہے کہ 1935 ء میں، شمالی علاقوں کے لئے برطانوی ایڈمنسٹریٹر ایولین ہے کوب نے نیات قبول حیات کاکا خیل کو شندور میں ایک اچھی پولیو گرائونڈ تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے لوگوں کی مدد سے پولو گرائونڈ بنائی۔ بعد میں اس پولو زمین کو’’ماس جنالی‘‘ کا نام دیا گیا ۔ ’’ماس جنالی‘‘ لفظ کھوار زبان سے حاصل کیا گیا ہے ۔لفظ ’’ماس‘‘ کا مطلب چاند اور ’’جنالی‘‘ کا مطلب ہے پولو گرائونڈ۔میجر ہے کوب پورے چاند کی روشنی میں پولو کھیلنے کا شوقین تھا اور شندور جھیل کے قریب پورے چاند کی رات میں پولو کھیلنے کا اپنا ہی لطف تھا جس کیلئے اس نے 37 سو میٹر کی بلندی پر پولو گرائونڈ بنواکر آنے والی نسلوں کے لئے ایک تفریحی مقام بنا دیا۔ کاکاخیل کی خدمات کے صلہ میں ہے کوب نے انہیں انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ لینے سے انکار کرتے ہوئے ٹرائوٹ مچھلی مقامی جھیلوں میں ڈالنے کی فرمائش کی جسے پورا کرتے ہوئے ہے کوب نے انگلینڈ سے زندہ ٹرائوٹ منگوائی اور انہیںدریائے خضر میں ڈلوادیا۔اس طرح محکمہ فشریز قائم ہوا اور سینکڑوں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔اب ان مچھلیوں کی پیداوار ہدراب جھیل میں اور بہا جھیل میں خاصی ہو چکی ہے ۔ اس طرح ماس جنالی گلگت اورخیبرپختونوا کے لوگوں کے درمیان ایک تعلق کا ذریعہ بن گیا۔خضر اور چترال کی ٹیموں کے درمیان میچ ابھی تک ایک دلچسپ مقابلے اور میلے کی صورت اختیار کرچکا ہے

میں نے یہ آرٹیکل انٹر نیٹ کی مدد سے   لکھا ہے 

شکریہ گوگل

جمعہ، 27 دسمبر، 2024

دیوسائی نیشنل پارک-بھورے ریچھوں کی سر زمین-parT -1

 

  دیوسائی نیشنل پارک-بھورے ریچھوں کی سر زمین

دیوسائی نیشنل پارک دنیا کے خوبصورت اور بلند ترین سطح مرتفع سے 13 ہزار 500 فٹ بلند اور 3 لاکھ 58 ہزار 400 ہیکٹرز پر مشتمل ہے۔دیوسائی کو دنیا کی چھت اور لینڈ آف جائینٹز ‘land of the giants’ بھی کہا جاتا ہے۔ نانگا پربت کے برفیلے پہاڑ، شفاف ندی نالے، مچھلیاں، پرندے، سیکڑوں اقسام کے پودے (150 کے قریب ادویاتی پودے) اور کہیں کہیں بکری اور بھیڑ دیکھ کر دیوسائی پر جنت کا گماں ہونے لگتا ہے۔دنیا کا یہ بلند ترین میدان 8 ماہ برف کی چادر اوڑھے رکھتا ہے اور پھر بہار میں اس کے میدانوں میں دنیا کے نایاب رنگوں کے پھول کھل اٹھتے ہیں اور سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔اس خوبصورت مقام دیوسائی کو 1993ء میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا اور اس میدان میں پھلتے پھولتے تمام جاندار محفوظ قرار پائے اور اس میں سب سے اہم فلیگ شپ نوع بھورے ریچھ کا تحفظ تھا، لیکن اسی تحفظ یافتہ بھورے ریچھ کے حوالے سے کمیونٹی میں بہت سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔یہ ریچھ ہمارے جانوروں کو کھا جاتا ہے، ایسا نہ ہو کہ ہم اس بھورے ریچھ کو مار ڈالیں‘، مقامی نوجوان نے ناراضی کا اظہار کیا۔ہم اسکردو سے 30 کلومیٹر دُور سدپارہ گاؤں میں بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ گاؤں دیوسائی نیشنل پارک کے بفرزون میں آتا ہے۔ گاؤں والوں کی ناراضی کی وجہ ان کا یقین ہے کہ دیوسائی کا بھورا ریچھ جسے ہمالین براؤن بیئر یا ursus arctos بھی کہا جاتا ہے ان کے جانوروں کا شکار کرتا ہے جبکہ نیشنل پارک کی انتظامیہ اس سے انکار کرتی ہے۔دیوسائی نیشنل پارک کی انتظامیہ اور مقامی آبادی کے مابین ریچھ کے حوالے سے ابتدا ہی سے یہ تنازع موجود ہے اور 26 سال گزرنے کے باوجود یہ جھگڑا طے نہیں ہوسکا کہ براؤن بیئر جانور کھاتا ہے یا نہیں؟


دیوسائی پر پائے جانے والے بھورے ریچھ ursus arctos کی یہ قسم omnivore یعنی سبزی اور گوشت خور ہے۔ ریچھوں کی یہ قسم پاکستان کے علاوہ نارتھ امریکا میں بھی پائی جاتی ہے۔ پاکستان میں یہ الپائن میڈو اینڈ سب الپائن اسکرب میں پائی جاتی ہے۔ چند ریچھوں کو راما اور بیافو گلیشئرز جبکہ چند ایک چترال اور خنجراب نیشنل پارک میں بھی دیکھے گئے لیکن ان کا اصل مسکن دیوسائی کے میدان اور برفیلے پہاڑ ہیں۔دیوسائی پر پائے جانے والے بھورے ریچھ ursus arctos کی یہ قسم omnivore یعنی سبزی اور گوشت خور ہے—فوٹو: کامران سلیمنیشنل پارک کے قیام سے پہلے ریچھوں کی تعداد بہت کم تھی۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد سے وابستہ وقار ذکریا نے دیوسائی کو نیشنل پارک کا درجہ دلوانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ وقار ذکریہ پیشے کے اعتبار سے تو انجینئر ہیں لیکن جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ان کی خدمات 38 سالوں پر محیط ہیں۔وقار ذکریہ بتاتے ہیں کہ جب 20، 25 سال پہلے ہم یہاں ٹریکنگ کرتے تھے تو ہمیں کوئی ریچھ نظر نہیں آتا تھا۔ 


لیکن جب ہم نے سروے کیا تو صرف 17 ریچھ ملے تھے لہٰذا ہم نے کوشش کرکے دیوسائی کو نیشنل پارک ڈیکلیئر کروایا اور اب تازہ ترین سروے کے مطابق یہ تعداد 76 ہوچکی ہے۔ یقیناً یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔لیکن مقامی آبادی نیشنل پارک میں ریچھوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جانوروں کے ایک مقامی ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ ’چونکہ ریچھوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اور نیشنل پارک میں ان کے لیے خوراک کافی نہیں رہی اس لیے اب یہ شکار کے لیے آبادیوں کے قریب نالوں میں آجاتے ہیں‘۔سدپارہ کے عباس جان کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک کا یہ رقبہ ریچھوں کی اتنی بڑی تعداد کے لیے بہت کم ہے۔ اس لیے اب یہ نیشنل پارک کے حدود کے باہر موجود نالوں میں آجاتے ہیں جہاں ہمارے جانور چرتے ہیں تو اب ہم اپنے جانور کہاں لے جاکر چرائیں؟ انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال صرف میلپن نالے میں 8 بکریاں شکار ہوئیں۔ اگر ایک گائے یا بکری بھی ماری جاتی ہے تو غریب آدمی کا ہزاروں کا نقصان ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہیے لیکن ڈپارٹمنٹ کے لوگ ہماری بات سننے کے بجائے ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔


عباس جان نے مزید کہا کہ پچھلے سال جہاں جانور مرا تھا وہاں نہ صرف ریچھ کے قدموں کے نشانات موجود تھے بلکہ اس کا فضلہ بھی موجود تھا۔ ہم نے تمام ثبوت ڈپارٹمنٹ کو دیے مگر انہوں نے ہماری بات ماننے سے انکار کردیا-دنیا کا یہ بلند ترین میدان 8 ماہ برف کی چادر اوڑھے رکھتا ہےایک اور گاؤں چلم استور کے فدا علی سلطانی جن کا ہوٹل بھی ہے، وہ عباس کی تائید کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ریچھ شدید سردیوں سے پہلے خوراک کی تلاش میں دیوسائی سے نیچے اتر کر نالوں میں آجاتے ہیں۔ اس سال 50 سے 60 جانور ریچھ کی خوراک بن چکے ہیں۔ ریچھ کو ہم نے گاؤں میں گھومتے بھی دیکھا ہے۔اس کا ثبوت دیتے ہوئے فدا علی کہتے ہیں کہ ہمارے گاؤں کا ایک شخص بشارت حسین ہوٹل سے رات کے وقت واپس گھر جارہا تھا تو اسے اپنے گھر کے دروازے پر ریچھ نظر آیا اور اس نے بمشکل گھر میں داخل ہوکر اپنی جان بچائی۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمٰن بھی ایسے تمام شواہد کو رد کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دیوسائی کا براؤن بیئر omnivore ہے یعنی گھاس خور بھی ہے اور گوشت خور بھی، لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ  مقامی آبادی کے جانور کا شکار کرتا ہے۔


 بیئر کی feces کا تجزیہ اور تحقیق موجود ہے جس کے مطابق اس کی خوراک جڑی بوٹیاں اور دیوسائی پر پائے جانے والے چھوٹے چوہے (voles) ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ مقامی آبادی کے جانور مرتے ضرور ہوں گے مگر اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ دیوسائی میں اور بھی تو جانور ہیں مثلاً بھیڑیے ہیں اور اسنو لیوپرڈ بھی دیکھا گیا ہے لیکن چونکہ نیشنل پارک بننے کے بعد ریچھ کی اہمیت بڑھ چکی ہے اس لیے ریچھ پر الزام لگایا جاتا ہے۔ ۔ ریچھ کو ہم نے گاؤں میں گھومتے بھی دیکھا ہے-اس کا ثبوت دیتے ہوئے فدا علی کہتے ہیں کہ ہمارے گاؤں کا ایک شخص بشارت حسین ہوٹل سے رات کے وقت واپس گھر جارہا تھا تو اسے اپنے گھر کے دروازے پر ریچھ نظر آیا اور اس نے بمشکل گھر میں داخل ہوکر اپنی جان بچائی۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمٰن بھی ایسے تمام شواہد کو رد کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دیوسائی کا براؤن بیئر omnivore ہے یعنی گھاس خور بھی ہے اور گوشت خور بھی، لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ وہ مقامی آبادی کے جانور کا شکار کرتا ہے۔ بیئر کی feces کا تجزیہ اور تحقیق موجود ہے جس کے مطابق اس کی خوراک جڑی بوٹیاں اور دیوسائی پر پائے جانے والے چھوٹے چوہے (voles) ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ مقامی آبادی کے جانور مرتے ضرور ہوں گے مگر اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ 


شبینہ فراز سینئر صحافی ہیں، پچھلے 15 برسوں سے ماحولیات کے موضوع پر لکھ رہی ہیں۔ آپ کو مختلف ایوارڈز سے بھی  نوازا گیا ہے۔ آپ غیر ملکی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی فیلو شپ بھی حاصل کرچکی ہیں۔میں شبینہ فراز بیٹی کا مضمون ان کے شکرئیے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر دے رہی ہوں


 


لواری ٹنل 42 سالہ تعمیراتی دور سے گزر کر مکمل ہوئی

 

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دور افتادہ پہاڑی ضلعے چترال کے عوام کے لیے موسم سرما میں ’لائف لائن‘ کی حیثیت رکھنے والی ملک کے سب سے بڑی سرنگ لواری ٹنل کے منصوبے پر کام کے آغاز   42 سال قبل  اپنے وقت  کے وزیر اعظم  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دو حصوں پر مشتمل لواری ٹنل کا افتتاح کردیا ہے۔وزیراعظم نے ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد ٹنل کے اندرونی حصے کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا، سابق گورنر و مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔لواری ٹنل 42 سالہ تعمیراتی دور سے گزر کر مکمل ہوئی ہے، اس انتہائی اہم سرنگ کا پہلی بار سنگ بنیاد 5 جولائی 1975 کو وزیر بین الصوبائی رابطہ عبدالحفیظ پیرزادہ نے رکھا تاہم 5 جولائی 1977 کو سابق جنرل ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء لگا کر اس منصوبے پر کام بند کروا دیا۔ اس سے اگلے مرحلے میں  وزیراعظم نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا، سابق گورنر و مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے جب کہ وزیراعظم نے ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد ٹنل کے اندرونی حصے کا بھی معائنہ کیا۔6 اکتوبر 2006 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حکم پر لواری ٹنل کے دونوں طرف دوبارہ کام شروع کیا گیا، 2008 میں ٹنل مکمل ہوئی اور گاڑیوں کی آمد و رفت سرنگ کے اندر سے شروع ہوئی، 2009 سے 2017 تک سردیوں میں لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔

لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد چترال کے مسافروں کو 10500 فٹ بلند لواری ٹاپ عبور کرنے سے نجات مل جائے گی اور پورا سال آمد و رفت کی سہولت بھی میسر رہے گی، سردیوں میں برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ بند ہونے سے آمد و رفت رک جاتی تھی جب کہ اب سفر کا دورانیہ بھی 2 گھنٹے کم ہو جائے گا۔ لواری ٹنل دو حصوں پر مشتمل ہے، بڑی ٹنل 9 کلومیٹر طویل جب کہ چھوٹی کی لمبائی 2 کلو میٹر ہے۔جناب ذوالفقار علی بھٹو  کے دور حکومت میں ہوا لیکن بار بار کی تاخیر کی وجہ سے یہ منصوبہ آج تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔پہاڑی علاقے میں واقع لواری ٹنل چترالیوں کےلیے ہمشہ سے ایک سہانا خواب رہا ہے۔ ساڑھے آٹھ کلومیٹر اس طویل سرنگ پاکستان کا سب سے بڑا ٹنل سمجھا جاتا ہے  ۔اس منصوبے پر پہلی مرتبہ کام کا آغاز سن 2005 میں سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہوا لیکن بعد میں حکومتی دلچسپی کم ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام بار بار تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔لواری ٹنل دو حصوں پرمشتمل ہے جس پر مجموعی طور پر 22 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ پہلا حصہ تقریباﹰ 9 کلومیٹر اور دوسرا حصہ 3 کلو میٹر پر محیط ہے جو پشاور سے چترال دیر، ملاکنڈ، مردان اور اطراف کے علاقوں کو ملاتا ہے۔

 پشاور سے چترال کی چودہ گھنٹے کی مسافت اب نصف وقت میں طے ہوسکے گی۔خیبر پختونخوا کے دور افتادہ پہاڑی ضلعے، چترال کے عوام کے لیے موسم سرما میں لائف لائن کی حیثیت رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی سرنگ پر کام کا آغاز 1975 میں ہوا تھا، تاہم ملک میں تیسرے مارشل لا کے نفاذ کے بعد جنرل ضیاالحق نے فنڈز کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر کام روک دیا تھا۔ گیارہ سال قبل جنرل مشرف نے ٹنل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا، مگر ریل ٹنل کو روڈ ٹنل میں تبدیل کردیا گیا جس کے باعث بھی یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوا۔ٹنل کی تعمیر سے چترال اور اطراف کے علاقوں میں آباد پانچ لاکھ سے زائد افراد کو ہر موسم میں سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ٹنل کے منصوبے میں چار پل اور دونوں جانب رابطہ سڑکیں بھی شامل ہیں جس سے تین گھنٹے کا سفر اب محض پندرہ منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ دوسری ٹنل کی تعمیر سے پہاڑی کا بیشتر حصہ ختم ہوگیا ہے اور اب گاڑیاں ایک ٹنل سے نکل کر ایک پل کو عبور کرتے ہوئے دوسری ٹنل میں داخل ہوجائیں گی۔


لواری ٹنل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنئیر محمد ابراہیم مہمند کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر یہ ریل ٹنل کا منصوبہ تھا لیکن بعد میں حکومت کی طرف سے اسے روڈ ٹنل میں تبدیل کیا گیا جسکی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ۔انھوں نے کہا کہ سنہ 2010 کے سیلاب اور اس کے علاوہ شدید بارشوں سے بھی وقتاً فوقتاً کام میں روکاوٹ پیش آتی رہی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق ’ آجکل دو شفٹوں میں دن رات تیزی سے کام جاری ہے اور اگلے سال یعنی مارچ 2017 تک تمام کام مکمل کرکے اسے عام ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ’وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس منصوبے کو وقت پر مکمل کردیا جائے اور اس کےلیے فنڈز کا بھی کوئی ایشو نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کی تعمیر سے چترال کی تقریباً پانچ لاکھ آبادی کو ہر موسم میں اس سرنگ سے جانے کی سہولت میسر ہوگی۔لواری ٹنل کے منصوبے میں چارپل اور دونوں جانب رابطہ سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی جس سے اندازہ ہے کہ تین گھنٹے کا راستہ 15منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔


 اس کے ساتھ ساتھ چترال کی طرف ایک اور سرنگ بھی بنائی جارہی ہے جسے ٹنل نمبر دو کا نام دیا گیاہے۔یہ ٹنل تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر پر مشتمل ہے جو مرکزی ٹنل سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹنل نمبر دو کی تعمیر سے پہاڑی کا بیشتر حصہ ختم ہوجائے گا اور گاڑیوں کو ایک سرنگ سے نکل کر صرف ایک پل کو عبور کرنا ہوگا جس کے بعد دوسری سرنگ میں داخل ہوں گی جس سے ڈرائیوروں اور مسافروں کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئےگا اور ٹریفک میں بھی رواں دواں رہے گی۔۔انھوں نے کہا کہ موسم سرما میں چترال پاکستان سے کٹ کر رہ جاتا ہے کیونکہ لواری پاس کا پہاڑی راستہ برف باری کی وجہ سے مکمل طورپر بند ہو جاتا ہے اور لوگوں کے پاس ہوائی جہاز کے ذریعے سے ملک کے دیگر علاقوں میں جانے کےلیے اور کوئی  ذریعہ نہیں ہوتا تھا

بدھ، 25 دسمبر، 2024

یا اللہ !جنت میں میرا ہم سایہ کون ہوگا؟حضرت موسیٰ علیہ السلام

 


ایک مرتبہ حضرت موسیؑ کوہ طور پر جب اللہ تعالیٰ سے ہم کلام تھے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ، ’’جنت میں میرا ہم سایہ کون ہوگا؟‘‘۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ، ’’فلاں شہر کا فلاں قصاب جنت میں تیرا ہمسایہ ہوگا!‘‘ جس پر حضرت موسیؑ کو تجسس ہوا کہ، وہ قصاب ایسا کون سا عمل کرتا ہوگا جو اسے اتنا بڑا رتبہ ملا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اس شہر کی جانب گئے، وہاں قصاب کو تلاش کیا اور خاموشی سے دیکھتے رہے کہ، اس کا کون سا عمل ہے، جو اللہ تعالیٰ کو بے حد پسند آیا۔ دن بھر میں اس قصاب نے اپنا سارا گوشت سوائے ایک ٹکڑے کے فروخت کر دیا۔ پھر اس ٹکڑے کو تھیلے میں ڈال کر گھر کی طرف چل پڑا۔ آپ اس کے پیچھے پیچھے اس کے گھر تک آ گئے۔پھر آپ نے قصاب سے مہمان بننے کی گزارش کی، جس پر قصاب نے کہا کہ، ’’بسمہ اللہ‘‘ آپ اس کے ساتھ گھر کے اندر چلے گئے۔قصاب نے گھر کے اندر جا کر  گوشت کو اچھی طرح پکایا، پھر چند بوٹیوں کو دانتوں سے چبا کر نرم کیا۔ پھر گھر کے اندورنی حصّے میں چار پائی پر لیٹی ضعیف خاتون کو اٹھایا، اسے پیار سے کھانا کھلایا، پانی پلایا اور اس کا بستر وغیرہ سیدھا کیا، پھر اس بوڑھی خاتون نے قصاب کے کان میں کچھ کہا،جس پر وہ مسکرا دیا۔ اور وہ اس خاتون کو آرام سے لٹا کر کمرے سے باہر آگیا۔

 حضرت موسیٰؑ کو امید تھی کہ شاید وہ کوئی خاص عمل کرتا ہوگا جو اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ ہے، مگر اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، پھر اس نے حضرت موسیٰؑ کو بھی کھانا کھلایا۔ کھانا کھانے کے بعد انہوں نے اس قصاب سے دریافت کیا کہ بستر پر لیٹی ہوئی خاتون کون ہے اور اس نے قصاب کے کان میں کیا کہا تھا۔ جس پر قصاب نے کہا کہ،’’ وہ میری والدہ ہیں، وہ بہت سادہ عورت ہیں، جب بھی میں اسے کھانا کھلاتا ہوں، تو مجھے یہی دعا دیتی ہیں کہ، ’’یا اللہ میرے بیٹے کو جنت میں اپنے نبی موسیؑ کا ہمسایہ بنانا‘‘ جس پر میں مسکرا دیتا ہوں کہ، کہاں میں معمولی قصاب اور کہاں حضرت موسیٰؑ علیہ السلام اللہ کے برگزیدہ نبی‘‘۔ اس پر موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ، ’’میں ہی موسیٰؑ ہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ، فلاں قصاب جنت میں میرا ہمسایہ ہوگا یہ سن کر میں تمہاری زیارت کے لیے آیا ہوں‘


 حضرت موسیٰ  علیہ السلام    کے اس بصیرت افروز قصے سے ہم کو ماں منزلت  اور قدر کا انازہ ہوتا ہے -قران کریم میں جگہ جگہ  اللہ  کریم فرمارہا ہے ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے ،اس کی ماں نے اسے تکلیف جھیل کر پیٹ میں رکھا اور تکلیف برداشت کر کے اسے پیدا کیا۔ماں ایک ایسی ہستی کا نام ہے جو اپنے بچے کی خاطر تمام تکالیف برداشت کرلیتی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے بچے سے محبت کرتی ہے اگر اس کے دل میں محبت نہ ہوتی تو وہ ہر گز سختیاں برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوتی لہذا ماں کا مقام بہت بلند ہے جسے صرف قرآن ہی میں نہیں بلکہ روایات میں تلاش کیاجاسکتا ہے ماں کے حق کے متعلق  روایات میں بھی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے،امام صادق علہ السلام نے منقولہ ایک حدیث میں ہم پڑھتے ہیں کہ ایک انسان پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیااور کہنے لگایارسول اللہ ! میں کس کے ساتھ نیکی کروں ؟اپنی ماں کے ساتھ،اس نے عرض کیا اس کے بعد،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اپنی ماں کےساتھ،تیسری بار پھر اس نے عرض کیا اس کے بعد؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا اپنی ماں کے ساتھ نیکی کرولیکن چوتھی بار اس نے عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے باپ کے ساتھ  احکام دینی میں ماں کے حقوق کی رعایت اس کا احترام اور اس کی منزلت بہت زیادہ ہے کیونکہ بچے سے متعلق اس کی ذمہ داریاں باپ سے زیادہ ہیں لہذا اس سے متعلق زیادہ تاکید کی گئی ہے۔سی نصیحت تاکید اور حکم کو سورہ الاحقاف میں دہراتے ہوئے فرمایا، میرا اور اپنے والدین کا بھی شکر ادا کرو-

امام سجاد علیہ السلام اپنے رسالہ حقوق میں ماں کے حق کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ماں کا  حق ادا کرنا انسان  کے لئے ناممکن ہے لیکن اگر خدا وندمتعال کی توفیقات اس کے شامل حال ہوجائیں تو تب انسان ماں کے حق کو ادا کر نے پہ قادر ہوپائے گا کیونکہ ماں نے حمل کے دوراں جو سختیاں اور مشکلات برداشت کی ہیں اس کے علاوہ بچے کی پیدائش کے بعد جو زحمات اور فداکاریاں انجام دیتی ہے ان کی تلافی نہیں کی جاسکتی۔قرآن کریم میں والدین اور خصوصی طور پر ماں کی قدر منزلت اور اس کا جدا گانہ مقام اور حقوق  بیان کرنے کے لیے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں سورہ لقمان میں ارشاد فرمایا ،"ہم نے انسان کو اس کے والدین کے متعلق تاکید کی ہے کہ اس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر اسے پیٹ میں اٹھائے ہوتی ہے(پھر اس کو دودھ پلاتی ہے )اور (آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا 
ہوتا ہے

 والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والو! آگاہ ہو جاؤ کہ کلمہ شہادت پڑھنا نصیب نہ ہوگا- حضرتِ عبد الله بن سلام رضی الله تعالیٰ عنہ بستر مرگ پر تھے، سرکارِ دو عالم صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کا آخری دیدار کرنا چاہتے تھے آپ صلی الله علیہ وسلم نے عبد الله کے سرہانے جاکر فرمایا:اے عبد الله پڑھو - اشهد ان لا اله الا الله-مگر وہ نہیں پڑھ سکے- آپ صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے اسی طرح تین مرتبہ پڑھنے کو فرمایا، مگر وہ نہ پڑھ سکے- آپ صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کی بیوی سے پوچھا کہ دنیا میں ان کے اعمال کیسے تھے اور ان کا مشغلہ کیا تھا؟ جواب دیا یارسول الله! الله کی قسم! جب سے انہوں نے مجھ سے نکاح کیا ہے، میں نہیں جانتی کہ سرکار عليك التحية والثناء کے پیچھے، ان کی کوئی نماز چھٹی ہو- ہاں ان کی ماں ان سے ناراض ہے-آپ نے ان کی والدہ کو طلب فرمایا- فرمایا، اے ضعیفہ! اگر تم اپنے بیٹے کو معاف کر دوگی تو تمہارا حق میرے ذمہ ہے- اس ضعیفہ نے عرض کی یارسول الله! آپ اور آپ کے اصحاب گواہ ہیں کہ میں نے اسے معاف کردیاخداوند عالم ہر اولاد کو اپنے والدین کا فرمانبردار بننے کی تو فیق عطا فرمائے آمین -  

منگل، 24 دسمبر، 2024

صا حب کشف و کرامت ولی اللہ حضرت بہا الدین زکریا ملتانی

 


حضرت  محمد مصطفےٰصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اعلان نبوت کے آغاز سے  ہی  بھارت میں اسلام کی تبلیغ  کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کا دائرہ طویل ہوتے ہوئے اس وقت کے غیر منقسم ہندوستان کے خطہ ملتان تک آ پہنچا جہاں صوفیائے کرام نے اپنے علم اور حلم سے اپنے حلقہ ارادت بنائے اور عوام الناس کو علم دین سے روشناس کیا - اللہ کے ان ولیوں میں حضرت بہا الدین زکریا  ملتانی کا نام ایک روشن سورج  کی مانند ہے -حضرت  بہاؤ الدین ذکریا ملتانیؒ 565ھ کو ملتان میں ایک ہاشمی گھرانے میں  پیدا ہوئے -حضرت بہاؤالدینؒ سے کشف و کرامات کے بہت سے واقعات منسوب ہیں اور جو مورخین کے مطابق حقیقت پر مبنی ہیں، ان جیسی عظیم ہستیوں نے اپنی پوری عمر عبادت و ریاضت اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے میں بسر کی، دنیا کی محبت اور کشش ان کے لیے بے معنی تھی۔حضرت شیخ بہاؤالدین ذکریاؒ فرمایا کرتے تھے کہ میرے پاس جو کچھ ہے وہ نماز کا صدقہ ہے اور جو کچھ مجھے حاصل ہوا ہے وہ نماز کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔


حضرت نظام الدین اولیا ءکی ایک کرامت کی روایت ہے کہ شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ اپنی طویل سیاحت کے دوران سراندیہ بھی تشریف لے گئے تھے اور ایک پہاڑ پر سال بھر تک آپ کا قیام رہا تھا۔ ایک دن ایک بوڑھا شخص اپنے سر پر لکڑیوںکا گٹھر اٹھائے ہوئے آپ کے قریب سے گزرا۔ گرم موسم اور ناتوانی کے سبب وہ بوڑھا لڑکھڑایا اور لکڑیاں اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر گر پڑیں۔ بوڑھے نے دوبارہ اس بوجھ کو اٹھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ کچھ دیر تک یہ منظر دیکھتے رہے۔ بوڑھا شخص بار بار لکڑیوں کے گٹھر کو اٹھانے کی کوشش کرتا لیکن ہر مرتبہ اس کی طاقت جواب دے جاتی تھی۔ آخر حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ پہاڑ سے اُترے اور بوڑھے شخص کے پاس تشریف لائے۔’بابا! اس ضعیفی میں تم اتنی محنت کیوں کرتے ہو؟‘‘ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ نے بوڑھے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔ ’’کیا تمہارا کوئی بیٹا نہیں جو یہ کام انجام دے سکے؟‘‘’یہی تو میری مجبوری ہے کہ میں کوئی بیٹا نہیں رکھتا۔‘‘ بوڑھے شخص نے انتہائی افسردہ لہجے میں کہا۔ ’’گھر میں کئی جوان بیٹیاں بیٹھی ہیں، ان ہی کے شادی بیاہ کے لئے محنت کر رہا ہوں۔‘‘

حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ کو بوڑھے کی حالت زار سُن کر بہت افسوس ہوا۔ ’’چلو ہم دونوں مل کر اس بوجھ کو اٹھاتے ہیں۔‘‘ یہ کہہ کر حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ نے لکڑیاں اٹھا کر بوڑھے کے سر پر رکھ دیں۔بوڑھے نے حضرت شیخؒ کا شکریہ ادا کیا۔ ’’خدا کرے کہ یہ بھاری بوجھ گھر تک پہنچ جائے۔ اگر کہیں راستے میں ہی گر گیا تو کوئی سر پر اٹھا کر رکھنے والا بھی نہیں ہو گا۔ لوگ تو میری ضعیفی کا تماشا ہی دیکھتے رہتے ہیں۔ اللہ تمہارا بھلا کرے کہ تم نے میرا حال تو پوچھا۔‘‘مجھے اسی کام لئے یہاں بٹھایا گیا تھا۔ انشاء اللہ اب تمہارے سر سے یہ بوجھ اُتر جائے گا۔‘‘ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ نے فرمایا اور بوڑھا شخص آپ کو دعائیں دیتا ہوا چلا گیا۔

پھر جب وہ ضعیف انسان لکڑیوں کا بوجھ لے کر گھر پہنچا تو حیرت زدہ رہ گیا۔ تمام لکڑیاں چمکتے ہوئے سونے میں تبدیل ہو گئی تھیں۔ بوڑھے کی بیوی اور بچیاں حیران تھیں کہ یہ ناقابل یقین واقعہ کس طرح پیش آ گیا؟ آخر بہت غور و فکر کے بعد بوڑھے کو حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ یاد آئے اور وہ بے اختیار چیخ اُٹھا :’ہاں! یہ اُسی مردِ حق کی کرامت ہے۔‘‘ بوڑھا جوشِ مسرت میں بہت مضطرب نظر آ رہا تھا ’’اُسی نے گری ہوئی لکڑیاں اُٹھا کر میرے سر پر رکھی تھیں۔‘‘بوڑھا اسی وقت پہاڑ کی طرف روانہ ہو گیا مگر جب وہاں پہنچا تو حضرت شیخ بہاء الدین زکریاؒ  اپنے سفر پر  جا  چکے تھے۔


ایک اور موقع پر حضرت شیخ نے ایک ایسی بات کا انکشاف کیا، جسے سن کر حاضرین بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے، ''میں نے بڑے بڑے مشائخ کے جملہ وظائف کا ورد کیا مگر مجھ سے ختم قرآن نہ ہوسکا۔'' مجلس سے ایک عقیدت مند نے اٹھ کر سوال کیا، ''مخدوم! آپ تو حافظ قرآن ہیں، ہزاروں بار کلام الٰہی ختم کرچکے ہیں۔''حضرت شیخ نے جواباً فرمایا، کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ فلاں بزرگ صبح صادق سے طلوع آفتاب تک قرآن ختم کرلیا کرتے تھے، میں نے بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا، مگر خاصان خدا کے لیے بہت آسان ہے۔ حضرت شیخ نے سخت سے سخت ریاضتیں کی تھیں اور انھی وظائف نے انھیں روحانیت کے درجے پر پہنچایا، ایک موقع پر بہاؤ الدین ذکریاؒ نے دو رکعت نماز میں پورا قرآن پاک ختم کرنے کا شرف حاصل کیا تھا، ایک رکعت میں ایک قرآن اور چار پارے ختم کیے اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی۔ اور پھر ایک زمانے کو اپنی علمی  اور روحانی بصیرت تقسیم کرتے ہوئے 666ھ میں اپنی جان جان آفریں کے سپرد  کی  اور ملتان میں ہی آسودہء خاک ہوئے 

کراچی میں کرائے کے اسلحے سے وارداتیں -پارٹ 2

 

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جبکہ باہر کا اسلحہ زیادہ تر بلوچستان کے راستے سے شہر میں آتا ہے۔درہ آدم خیل میں موجود مختلف آرمز کمپنیوں کی جانب سے اب آن لائن یہ اسلحہ کراچی بھیجا جا رہا ہے۔فیس بک پیجز کے ذریعے اسلحے کے بارے میں تشہیر کی جاتی ہے ،پھر جو افراد اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں انھیں واٹس ایپ نمبر دیا جاتا ہے جس پر اسلحہ کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں اور اسلحے کے حوالے سے تفصیلات پوچھی جاتی ہیں۔اسلحے کے ریٹ طے ہونے کے بعد کراچی میں پہنچانے کا وعدہ کیا جاتا ہے اور پھر مسافر بسوں،فروٹ کے اور دیگر ٹرکوں اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے یہ اسلحہ کراچی لایا جاتا ہے۔کراچی پہنچانے کے لیے 10 ہزار روپے فی پستول یا فی اسلحہ کمیشن لیا جاتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اسلحہ خریدنے والوں میں تمام افراد جرائم پیشہ نہیں ہوتے بلکہ اسلحے کا شوق رکھنے والے افراد بھی درہ آدم خیل سے اسلحہ منگواتے ہیں۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کو کرائے پر بھی اسلحہ مل جاتا ہے۔ماضی میں ایسے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جو کرائے پر اسلحہ دیتے تھے اور یہ دھندہ اب بھی چل رہا ہے۔پولیس کے مطابق درہ آدم خیل سے جو اسلحہ آن لائن بک کروایا جاتا ہے اس میں پستول کا ریٹ 35 سے 55 ہزار روپے جبکہ کلاشنکوف کا ایک لاکھ 30 ہزار روپے کراچی پہنچانے کا لیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسافر بسوں اور ٹرالرز ،ٹرکوں اور کے ڈرائیورز کی تنخواہ چونکہ کم ہوتی ہے اسلیے وہ کراچی آتے وقت تین سے چار پستول خفیہ خانوں میں چھپا کر اپنے ساتھ لے آتے ہیں اور اپنا کمیشن وصول کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ پہلے پشاور کے بس اڈوں سے آنے والی بسوں کے ذریعے یہ کام چل رہا تھا، وہاں سختی کے بعد اب مردان یا مانسہرہ کے بس اڈوں سے چلنے والی بسوں کے ذریعے یہ اسلحہ کراچی پہنچایا جا رہا ہے،

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہم نے شہر میں غیر قانونی اسلحے کی روک تھام اور اس میں ملوث گروپس کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیا ہے۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ اسلحہ کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے۔زیادہ تر اسلحہ درہ آدم خیل سے مسافر بسوں میں آتا ہے۔وہاں سے آنے والے مسافر چار سے پانچ پستول ساتھ لے آتے ہیں جن سے ان کا کرایہ بھی نکل جاتا ہے اور منافع بھی ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف فورمز پر انہوں نے یہ بات کی ہے کہ درہ آدم خیل میں جو اسلحے کی انڈسٹری ہے اسے ریگولرائز کیا جانا چاہیے-اسلحے کی ڈیلیوری کیسے ہوتی ہے؟  سی ٹی ڈی سندھ انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کہتے ہیں کہ ’یہ تمام کام اسلحہ ڈیلرز انتہائی منظم طریقے سے کر رہے ہیں۔  ’جب خریداری کے تمام معاملات طے کر لیے جاتے ہیں تو غیرقانونی اسلحہ ڈیلرز اپنے ایجنٹ کے ذریعے یہ اسلحہ سڑک کے راستے کراچی بھیجتے ہیں۔

 ان میں بیش تر ایجنٹ بس کے ذریعے یہ غیرقانونی اسلحہ کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں لاتے ہیں۔‘ ایجنٹ کو خریدار کا نمبر دے کر بھیجا جاتا ہے۔ ایجنٹ مذکورہ نمبر پر رابطہ کرکے خریدار کو اسلحے کی ڈیلیوری دیتا ہے اور باقی کی رقم وصول کرتا ہے۔ اس کام کے ایجنٹ کو 10 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔‘   غیرقانونی اسلحے کے ساتھ جعلی لائسنس کا دھندہ راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ’غیرقانونی اسلحہ ڈیلرز جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ اس کام کی الگ سے رقم وصول کی جاتی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’لائسنس بنانے سے قبل مذکورہ شخص کے فنگر پرنٹس، دستخط، تصویر اور شناختی کارڈ بذریعہ واٹس ایپ منگوائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد انتہائی مہارت سے وفاقی وزارتِ داخلہ سے جاری کردہ لائسنس کی طرح بنا کر واٹس ایپ کے ذریعے اس کی تصویر مذکورہ شخص کو ارسال کر دی جاتی ہے۔

 جس کے اوپر کیو آر کوڈ لگا ہوتا ہے جسے چیک کرنے پر لائسنس بنوانے والے کی تفصیلات موجود ہوتی ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ اسلحہ لائسنس اصلی ہے جبکہ وہ لائسنس جعلی ہوتا ہے۔ عمر خطاب نے مزید بتایا کہ ’دوران تفتیش ملزم عظمت اللہ نے انکشاف کیا کہ ملزمان اسلحے کی فروخت آن لائن کیا کرتے تھے۔ پشاور، درہ آدم خیل اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں اسلحے کے ڈیلرز اپنے پاس موجود 30 بور، 32 بور نائین ایم ایم اور ایم پی پائیو سمیت دیگر اسلحے کی تصاویر اور ویڈیوز پیج پر اَپ لوڈ کرتے ہیں اور اسلحے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہیں ۔   راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ’ملزمان جدید طریقے سے غیرقانونی اسلحے کا آرڈر حاصل کرکے خریدارتک پہنچایا کرتے تھے۔‘ ’درہ آدم خیل کے چھ اسلحہ ڈیلرز اور ڈی آئی خان کے ایک اسلحہ ڈیلر  کی تفتیش میں سات ڈیلرز کے نام سامنے آئے ہیں جو اس کام میں ملوث ہیں۔   رقم کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟ راجہ عمر خطاب کے مطابق سوشل میڈیا کے گروپس میں اسلحے کی نمائش کے بعد جو لوگ اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں، انہیں واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ اس گروپ میں اسلحے کی قیمت   جوڑ توڑ کے بعد جو بھی قیمت طے ہوجاتی ہے اس کا 50 فیصد حصہ ایزی پیسہ، جاز کیش یا آن لائن ٹرانسفر کیا جاتا ہے اور بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے۔   
 

پیر، 23 دسمبر، 2024

کراچی میں کرائے کے اسلحے سے وارداتیں

 


کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گرفتار گروہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، نارتھ ناظم آباد مقابلے میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں کی جانے والی وارداتوں کا    مکمل احوال بتایا ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک دن میں دس سے زائد وارداتیں کرتے تھے، زخمی ملزم ولی محمد وارداتوں کیلئے اسلحہ لاتا تھا، ایک ملزم دوست ولی محمد ضلع مہمند میں روپوشی اختیار کررکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزم نے قصبہ کالونی میں گھر کرائے پر لے رکھا تھا، اسلحہ درہ آدم خیل سے 30 ہزار میں آن لائن آرڈر کیا جاتا ہے، جبکہ گولیاں کورئیر کمپنی کے ذریعہ منگوائیں گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم چھینے گئے موبائل فون گلشن غازی میں فروخت کرتے تھے، ملزم نے بتایا کہ آئی فون 30 ہزار، لوکل فون 5 سے 25 ہزار میں فروخت کیا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تین رکنی گروہ کا ایک کارندہ منگھو پیر میں روپوش ہے دوسرےگرفتار ملزم حیدر بنگش جس کا تعلق پارہ چنار سے ہے، اس نے انکشاف کیا کہ ایک دن میں دس سےبارہ  رہزنی کی وارداتیں کرتے ہیں۔گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ زخمی ملزم دوست ولی محمد وارداتوں کیلئے اسلحہ لاتا تھا، وارداتوں کیلئے 2 لاکھ روپے کی موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا گیا، چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت جاوید کرتا تھا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ آئی ایم ای آئی تبدیل کے بعد موبائل مہنگے داموں فروخت کیے جاتے تھے، زخمی ملزم سمیت ساتھی کے خلاف مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا۔پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں آن لائن اسلحے کی فروخت اور جعلی لائسنس بنانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 اسلحے کے شوقین افراد ٹیکس ادا کیے بغیر مہنگے ہتھیار کم داموں پر خریدنے کے لیے اس کاروبار کا حصہ بن رہے ہیں۔   صوبہ سندھ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ملک کے مختلف علاقوں میں اسلحہ بنانے کے کارخانوں کے مالکان کے رشتہ دار اور تعلق واسطے والے لوگ کراچی میں اسلحے کی دکانیں بنائے بیٹھے ہیں۔‘ خیبر پختونخوا: اناروں سے بھرے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ برآمدتورخم بارڈر: افغانستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام-یہ افراد ٹیکس اور ریکارڈ کے بغیر اسلحہ ایمونیشن کراچی لاتے ہیں۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ کاروبار کافی عرصے سے آن لائن جاری ہے اور ایک اندازے کے مطابق کراچی میں ہر ماہ بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ غیرقانونی طور پر پہنچایا جا رہا ہےاور لاکھوں کی تعداد میں مختلف بور کی گولیاں بھی بھیجی جا رہی ہیں۔

‘   کراچی میں غیرقانونی اسلحے کے خلاف کارروائیاں -انہوں نے کہا کہ ’شہر میں غیرقانونی اسلحہ سمگلنگ اور سپلائی کی اطلاعات پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس نے اس کی روک تھام کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیتے ہوئے ایک سیل قائم کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی اسلحے کی ڈیلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔‘ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے نومبر 2022 میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا جو غیرقانونی طریقے سے اسلحہ پشاور، درہ آدم خیل اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں سے لا کر کراچی میں فروخت کیا کرتے تھے۔ یہ کارروائی کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ، کشمیر روڈ، بنارس اور سائٹ ایریا میں کی گئی اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 18 غیرقانونی پستول و دیگر اسلحہ، میگزین اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔‘  

 
کراچی میں بڑی تعداد میں آنے والے غیر قانونی اسلحہ کے بارے میں کسی ادارے کے پاس ڈیٹا موجود نہیں ہے،شہر میں منظم طور پر مختلف نیٹ ورکس کے کارندے آن لان اسلحہ گھروں تک پہنچا رہے ہیں،اسٹریٹ کرائم میں استعمال ہونے والا اسلحہ کرائے پر بھی دستیاب ہے،آئی جی پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کی روک تھام اور اس میں ملوث گروپس کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کے مختلف واقعات میں غیر قانونی اسلحے کا استعمال ہو رہا ہے،پولیس اور محکمہ داخلہ سمیت کسی بھی ادارے کے پاس شہر میں موجود غیر قانونی اسلحے کی تعداد کی حوالے سے مصدقہ ڈیٹا موجود نہیں ہے۔کراچی پولیس کے مطابق شہر میں ہونے والے جرائم کے واقعات میں قانونی اسلحے کا استعمال نہیں ہوتا بلکہ غیر قانونی اسلحہ وارداتوں کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔اس وقت شہر میں اس وقت اسلحہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے راستے سے آ رہا ہے۔

ہفتہ، 21 دسمبر، 2024

گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی ٹی ایم مشین -درہ خنجراب

 گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی یہ اے ٹی ایم مشین دنیا کی بلند ترین کیش مشین چین اور پاکستان کے درمیان خنجراب پاس سرحد پر واقع ہے-سوست برانچ کے منیجر خنجراب میں بنے اے ٹی ایم کو کیش سے بھرنے کے لیے سخت موسم، دشوار پہاڑی گزرگاہوں اور بار بار لینڈ سلائیڈنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے سرحد تک سفر کرتے ہیں -خنجراب پاس پر بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہےہم دنیا کی بلند ترین ’کیش مشین‘ (یعنی اے ٹی ایم) کی طرف جا رہے تھے جو پاکستان کے شمالی صوبہ گلگت بلتستان میں چین اور پاکستان کے درمیان خنجراب پاس کی سرحد پر واقع ہے۔  برف سے ڈھکی قراقرم کی چوٹیوں کے درمیان بنی سڑک خنجراب نیشنل پارک سے گزرتی ہے جہاں پاکستان کے قومی جانور مارخور کے علاوہ برفانی چیتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

   سوال یہ ہے کہ ا س دور دراز  اور بلند پہاڑی علاقے کے بیچ میں ایک اے ٹی ایم کیوں لگایا گیا ہے؟2016 میں نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے تعمیر کی گئی، شمسی توانائی اور ہوا سے چلنے والی اے ٹی ایم مشین اس سرحدی کراسنگ کے اردگرد رہنے والے رہائشیوں، سرحدی فوجیوں اور سیاحوں کے کام آ رہی ہے۔کسی دوسرے اے ٹی ایم کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ اسے نقد رقم نکالنے، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی اور انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔بے شک  اوپر پہنچنے پر آکسیجن کی کمی کا مسلہ ہوتا ہے لیکن اوپر پہنچنے کے بعد علاقہ کی دلداری سب بھول جانے پر مجبور کر دیتی ہے  نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی طرف سے سنہ 2016 میں بنائے گئی، شمسی اور ہوا کی توانائی سے چلنے والی یہ اے ٹی ایم مشین اس سرحدی کراسنگ کے اردگرد کے رہائشیوں اور سرحدی فوجیوں کی محدود تعداد کے کام آ رہی ہے۔ سیاح اس اے ٹی ایم میں جانا ایک اعزاز سمجھتے ہیں، اور یہاں سے رقم نکالنے کی ایسی تصویریں لیتے ہیں جو ’کولڈ ہارڈ کیش‘ کے فقرے کو نئے معنی دیتی ہیں۔


دنیا کی بلند ترین کیش مشین چین اور پاکستان کے درمیان خنجراب پاس سرحد پر واقع ہےجنوبی افریقہ سے آئی ریٹائرڈ پرنسپل عائشہ بیات، جو اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیوں پر آئی تھیں نے مزاحیہ انداز میں کہا ’میرا اکاؤنٹ فریز ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ ’ہم ایک ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں ہمارے پاس بھی پہاڑی سلسلے ہیں۔۔۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں خوبصورت نظارے دیکھ رہی ہوں۔‘


بیات کے شوہر فاروق نے کہا ’ایفل ٹاور کی طرح تاریخی نشانیوں کا ہونا ضروری ہے۔ یہ باقی علاقے کو دیکھنے کا بہانہ بن جاتی ہیں۔‘لیکن اس تاریخی نشانی کی تعمیر کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں تھا۔ اور نہ ہی اسے فعال رکھنا آسان ہے۔اس اے ٹی ایم کی نگرانی کرنے والی افسر شاہ بی بی نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں تقریباً چار ماہ لگے۔ قریب ترین این بی پی بینک سوست میں ہے جو یہاں سے 87 کلومیٹر دور ہے۔سوست برانچ کے منیجر زاہد حسین چوٹی پر بنے اس اے ٹی ایم کو رقم سے بھرنے کے لیے سخت موسم، دشوار پہاڑی گزرگاہوں اور بار بار لینڈ سلائیڈنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے یہاں تک کا سفر کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ’اوسطاً 15 دنوں کے اندر یہاں سے تقریباً 40-50 لاکھ روپے نکالے جاتے ہیں۔


‘اس دوران بی بی ریئل ٹائم ڈیٹا مانیٹر کرتی اور سوست برانچ کو فراہم کرتی ہیں۔ انھیں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی، سولر پاور بیک اپ، نقد رقم واپس لینے اور پھنسے کارڈز (پچھلے سال تیز ہواؤں نے اے ٹی ایم کو عارضی طور پر بند کر دیا) سے متعلق ہنگامی صورتحال سے بھی نمٹنا ہے۔بی بی نے بتایا ’زمین پر موجود ایک شخص کو اے ٹی ایم تک پہنچنے اور مرمت کرنے میں تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔‘کچھ لوگ ایسے دور دراز مقام پر اے ٹی ایم کی افادیت پر سوال اٹھاتے ہیں۔ لیکن حسین کہتے ہیں کہ ’ہم ان لوگوں کو بھول جاتے ہیں جو ہماری سرحدوں کی 24/7 حفاظت کرتے ہیں۔ وہ تعداد میں معمولی ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایک بڑے پارک میں رہتے ہیں اور ان کے پاس اپنے پیاروں اور خاندان والوں کو اپنی تنخواہیں منتقل کرنے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے- برانچ کے منیجر خنجراب میں بنے اے ٹی ایم کو کیش سے بھرنے کے لیے سخت موسم، دشوار پہاڑی گزرگاہوں اور بار بار لینڈ سلائیڈنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے سرحد تک سفر کرتے   ہیں -بختاور نے مجھے بتایا ’صرف پچھلے چند گھنٹوں میں، میں نے تین خواتین کو آکسیجن دی ہے۔ کل سات تھیں۔‘وہ کہتے ہیں کہ چڑھائی پر آنے سے پہلے اگر آپ نے تیل والا یا زیادہ کھانا کھایا ہے تو اس سے آپ کی حالت خراب ہو گی۔انھوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ سیاحوں کے لیے ایک بڑی پریشانی ان کا کارڈ پھنس جانا ہے، حالانکہ انھوں نے اندازہ لگایا کہ کسی دوسرے اے ٹی ایم کی طرح ایسا یا تو کسی دن بہت بار ہوتا ہے یا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔کارڈ پھنس جائے تو پھر آپ کو یہاں کے شدید موسم میں کم از کم دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے یا اگلے دن دوبارہ واپس آنا ہوتا   ہے ، بختاور نے مسکراہٹ کے ساتھ کہا ’اسے دوبارہ حاصل کرنے کا آسان سفر نہیں ہے۔‘تاہم بینک مینیجر زاہد کے لیے یہ خنجراب پاس اے ٹی ایم پر کام کرنے کے شوق کا حصہ ہے۔ اپنے کام کی اہمیت جانتے ہوئے اور اس حوالے سے شدید دباؤ کے باوجود وہ کہتے ہیں ’میں ان شاندار قدرتی مناظر پر بنی ٹیکنالوجی کے پیراڈائم شفٹ کا حصہ بننا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔‘


جمعہ، 20 دسمبر، 2024

سنو جاناں ! مجھے تم سے ایک بات کہنی ہے

 


   سنو جاناں 

مجھے تم سے ایک بات کہنی ہے 

اور وہ بات تم کو یاد رکھنی ہے '

کہ تم خوابوں میں میرے اس طرح 

نہیں آیا کرو

تمھارے یوں چلے آنے سے

ہوتا ہے یہ 

کہ خواب میرے  ٹوٹ جاتے ہیں 

اور نیند آنکھوں سے میری پھر روٹھ جاتی ہے 

اور میرے دل کے شوالے میں

  وہ پجارن جاگ جاتی ہے

جو تمھارے پیار کے چرنوں کی داسی تھی 

پھر پجارن ایک کہانی کہہ سناتی ہے 

ہاں گلابی رنگ برساتی کہانی 

یاد ہے تم کو؟

وہ افسانہ بھی تم کو یاد تو ہوگا ؟

جسے ہم خود ادھورا چھوڑ کر بچھڑے

اس افسانے کو دہراتے ہوئے 

بھیگتی جاتی  ہیں آنکھیں خود بخود میری

پھر تم اپنا ہاتھ شانے پر میرے 

رکھ کے مجھ سے کہتے ہو 

سنو خود کو سمجھا لو

اپنے دل کو بہلا لو 

مگر  میں کیا بتاوں یہ

مجھے

خود کو سمجھانا نہیں آتا 

پجارن کو منانا بھی نہیں آتا 

اور پجارن کو منانے میں 

میں خود بھی  ٹوٹ جاتی ہوں 

زائرہ عابدی 

 

زمانہ قدیم کا فقید المثال 'ما ہر ریاضی ' وتعمیرات ''ارشمیدس"

 اس کے والد، ایک ماہر فلکیات تھے جن کو فیڈیاس کے نام سے جانا جاتا تھا، اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا خاندان اعلیٰ طبقے میں شمار کیا جاتا تھا، یا ممکنہ طور پر اشرافیہ میں، کیونکہ وہ اسے تعلیم کے لیے اسکندریہ بھیجنے کے متحمل تھے۔ ارشمدیسی کا پہلا موجودہ حوالہ پولی بیئس  کے مسودات سے اخذ کیا گیا ہے،  ایک یونانی ماہر تعمیرات، فقید المثال معمار اور موجد تھا جسے زمانہ قدیم کا سب سے عظیم ریاضی دان مانا جاتا ہے اور جنہیں اب تک کی انسانی تاریخ کے سب سے بلند رتبہ ماہران ریاضی میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے سر کئی ایجادات کا سہرا رکھا گیا ہے جو آج بھی مستعمل ہیں (جیسے ارشدمیدیس پچی: سکریِو) اور اسے ریاضی اور ریاضی کی طبیعیات کا باوا آدم بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے یونانی زیر تسلط سسلی کے شہر سیراکیوز (سرقوسہ) میں آنکھ کھولی، اور انہوں نے اپنی ساری زندگی وہیں گزاری بجز کچھ عرصے کے جو انہوں نے تعلیم کی پیاس بجھانے کی خاطر اسکندریہ، مصر میں گزارا۔  سکندریہ میں گزارا گیا وقت ا رشمیدیس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہون نے ایسے فلکیاتی آلات ایجاد کیے جو سورج، چاند اور سیاروں کیے مقامات اور حرکات کی شناخت کر سکتے تھے۔ارشمیدیس کی زندگی کے بارے میں تقریباً کچھ معلوم نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ سائراکیز، سسلی میں پیدا ہوئے تھے، جو اس وقت اس خطے کا حصہ تھا جسے میگنا گریشیا ("گریٹر یونان یا یونان عظیم") کہا جاتا تھا، جو کہ جنوبی اٹلی میں یونانی نوآبادیات کے ذریعے آباد کیے گئے علاقوں کے لیے رومی اصطلاح ہے


پولی بیئس نے  غالباً ارشمیدیس کی زندگی کے بارے میں معلومات کو حذف کر دیا یا انہیں   تحریر کرنا اس قدراہم نہ سمجھا کیونکہ ایک ارشمیدیس کی زندگی پر ایک سوانح عمری پہلے ہی شائع ہو چکی تھی جو اب تاریخ کے دھارے میں کہیں   گم ہو گئی ہے۔اس کے والد نے اسے اسکندریہ بھیجا جو اس وقت بطلیما خاندان (۳۲۳ تا ۳۰ قبل مسیح) کے زیر سایہ ایتھنز کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک دانشورانہ مرکز کے طور پر ترقی کر رہا تھا۔ اسکندریہ میں، اس کی دوستی سائرین کے ایراتوسٹینیز اور ساموس کے کونون سے ہوئی، جو شہر کے معروف ترین دانشوران تھے۔ کونن ایک معزز ماہر فلکیات اور ریاضی دان تھا، اور ایراسٹوتھینز اسکندریہ کی لائبریری کا سربراہ اور ایک جامع علوم پر دسترس رکھنے والا معلم تھا جس نے سب سے پہلے زمین کے احاطے کا تخمینہ لگایا۔ ،ہ (جسے اینٹیکیتھرا ڈیوائس بھی کہا جاتا ہے) کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اینالاگ کمپیوٹر ہے۔ یہ آلہ، ۱۹۰۱ میں یونانی جزیرے اینٹیکیتھراسے دریافت ہوا، جو دوسری صدی کے اواخر/پہلی صدی قبل مسیح کا ہے اور اسے سورج، چاند اور سیاروں کی پوزیشن کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ آلہ بابل اور مصری فلکیاتی اصولوں پر انحصار کرتا تھا لیکن اس میں یونانی حروف تہجی کے حروف استعمال کیے گئے تھے اور اسے یونان میں تیار کیا گیا تھا۔ کرینک کو موڑ کر، کسی نے ایک پوائنٹر کو منتقل کیا، جو چاند کے مرحلے، سیاروں کے مقام کو دکھانے کے لیے جگہ پر کلک کرتا ہے، اور چاند گرہن کا حساب بھی لگا سکتا ہے۔ارشمیدس اس آلے کے موجد کے طور پر صرف ایک امیدوار ہے کیونکہ اس کا انتساب نیسیا کے رہائشی ابرخش (دور حیات ۱۹۰ تا ۱۲۰ قبل مسیح) اور دیگر افراد سے بھی کیا گیا ہے۔ تاہم، ارشمیدس کی اسی طرح کی ایجادات کے بارے میں سیسرو کے ذکر کی تصدیق اسکندریہ کے ریاضی دان پاپس (دور حیات ۲۹۰ تا ۲۵۰ عیسوی) نے بھی کی ہے، جس نے دعویٰ کیا کہ ارشمیدس نے ایسے آلات کی تعمیر اور تیاری کے بارے میں ایک کتاب لکھی تھی۔ 


 ارشمیدیس نے  اپنے پیشرو  کو اس قدر تعظیم کی نگاہ سے  دیکھا  کہ انہوں نے اپنے کام دی میتھڈ (ضوابط اصول ریاضیات کو ان سے منسوب کر دیا۔ارشمیدس کا سکرو (پیچ) ایک سلنڈر (اُسطوانہ) تھا جس میں ایک مڑا ہوا بلیڈ تھا جو اوپر کی طرف گھومتا تھا جب ایک کرینک (چکر دھنی)سے گھمایا جاتا تھا اور یہ طریقہ کار آج بھی مستعمل ہےیہ امر یہاں اس قدر قابل ذکر اور قابل توجہ نہیں ہے کہ آیا کہ وہ واقعی ہی اینٹیکیتھرا ڈیوائس کا خالق تھا یا نہیں، لیکن اس کی حیثیت ارشمیدس اسکرو کے موجد کے طور پر ہمیشہ قائم رہے گی، جو پانی کو نچلی سطح سے اوپر تک کھینچنے کا ایک ذریعہ ہے۔ جیسا کہ حجم،ارشمیدس کی زندگی سے متعلق بہت سی کہانیوں اور روایات منسوب ہیں، اسی طرح ارشمیدس سکرو کی ایجاد کا محرک بننے والے حالات و واقعات سے بھی ایسی ہی روایات منسوب کی جاتی ہیں، لیکن ایک بات تو مسلم ہے، اور وہ یہ کہ ان سب مفروضہ جات میں جہاز کے نچلے حصے سے پانی کے اخراج کا مسئلہ موجود تھا۔


ان روایات سے سب سے مشہور روایت یونانی مصنف ناکراٹس کے اتھیناؤس کا بیان کردہ ہے، جو بتاتا ہے کہ کس طرح ہئیرو دوم نے ارشمیدس سے اس کے لیے ایک بہت بڑا جہاز ڈیزائن کرنے کی درخواست کی، ایک ایسا جہاز جو کسی جاگتی آنکھ نے نہ دیکھا ہو اور جو کسی فعال کان نے نہ سنا ہو، شاید ایسا جو کہ چشم تخیل میں بھی نہ آسکے۔ جو کہ بطور سوار جہاز، ایک شاہانہ نمونہ کے فرائض انجام دے سکے، اور بیک وقت ضرورت پڑنے پر جنگ میں ایک مضطوط اور توانا عنصر کے طور پر بھی۔ ارشمیدس نے اس وقت تک کی انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم الشان جہاز تیار کیا، اور اس کا نام سیراکوزیا رکھا گیا، اس جہاز میں افروڈائٹ دیوی کے لیے ایک وسیع مندر، باغات، ایک جم، ریاستی کمرے، اور دیگر سہولیات موجود تھیں، ۱۹۰۰ سے زیادہ مسافروں، عملے، اور فوجیوں کے لیے کافی جگہ موجود تھی، اور جنگی میناروں کے ساتھ ساتھ ایک تختے پر بہت عظیم الجثہ منجنیق بھی نسب تھی۔ یہ جہاز ارشمیدس کے منصوبے کے مطابق تیار گیا تھا لیکن پھر اچانک ہی دیکھا گیا کہ جہاز کی اس قدر جسمات اور وزن کی وجہ سے جہاز کی بیرونی سطح سے کثیر مقدار میں پانی کا اخراج ہو رہا تھا۔


ارشمیدس کا سکرو (پیچ) ایک سلنڈر (اُسطوانہ) تھا جس میں ایک مڑا ہوا بلیڈ تھا جو اوپر کی طرف گھومتا تھا جب ایک کرینک (چکر دھنی)سے گھمایا جاتا تھا اور یہ طریقہ کار آج بھی مستعمل ہے ۔ سلنڈر کے ایک سرے کو پانی میں رکھ کر اور کرینک کو موڑ کر پانی کو کھینچ کر جہاز سے خارج کیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ کار آج بھی دنیا بھر میں متعدد حوالوں سے استعمال ہوتا ہے۔ سیراکوزیا نے صرف ایک بار سمندری میدان پر قدم رکھا، اور یہ سفر سیراکیوز سے اسکندریہ تک کا تھا، جہاں اسے بطلیموس سوم یورگیٹیس     کو تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، لیکن اس کے بعد اس عظیم الشان اور قوی المرتبت جہاز کا نصیب کیا بنا،یہاں تاریخ ہمیں خاموش دکھائ دیتی ہے کہا جاتا ہے کہ ارشمیدس نے فلکیات کے موضوع پر مختلف النوع تحریرات مسودات تیار کئے، جن کا حوالہ بعد میں آنے والے مصنفین اور محققین نے دیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی مسودہ وقت کے گرداب سے بچ نہ سکا سوائے سینڈ ریکنر (حاسب ریت) کے، جس کی مدد سے ارشدمیس نے کائنات کے حجم کا حساب لگایا



 


پھر ایک نئ ڈنکی نے ڈ بویا

 


 کیا کوئ  نوجوان اس  حقیقت کی تہہ تک پہنچ سکتا ہے کہ ایک ماں اس کو جنم دینے سے لے کر جوانی حد تک پہنچانے کی منزل آنے تک کتنے مراحل سے  گرتی ہے  -اور وہ اپنی اس قیمتی جان کا سودا کتنی آسانی سے کر لیتا ہے -ان کو نہیں  معلوم ہے کہ سمندر برد ہونے سے بچ جانے والے جب میتوں کی شکل میں واپس آتے ہیں تو زمین کی آ غوش میں سو جاتے ہیں لیکن وہ ماں زندہ لاش بن کے جیتی ہے جس نے اس کو جنم دیا تھا -اس کے اہل خانہ مدتوں اپنے پیارے کا داغ دل میں لئے  گم  سم   رہتے ہیں -یو نان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہا ہے کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔یونان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کے اندر پہلے شگاف پڑا اور پھر ڈوب گئی۔انہوں نے کہا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے، جس کشتی پر سوار تھے اس کا نہ انجن ٹھیک تھا نہ واکی ٹاکی اور نہ ہی  کشتی کا ناخدا کشتی پر تھا جب کہ متاثرہ کشتیوں میں پاکستانی بچے بھی تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو خود باہر بھیجا جارہا ہے جو سنگین مسئلہ ہے،


پاکستانی سفیر  کا کہنا ہے  کہ  ان کی  پاکستانی  والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو ایسے خطرناک سفر پر نہ بھیجیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشتی پر 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے، کتنا افسوسناک ہےکہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے -انہوں نے کہا کہ حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں، جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے، جو لوگ اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد لاتعداد  تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے --


’اپنے کم عمر  بیٹے کو اُس کی ضد کے ہاتھوں مجبور ہو کر غیرقانونی راستے سے یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہمارے علاقے میں کام کرنے والے ایجنٹ گاؤں کے درجنوں لڑکوں کو یونان اور اٹلی بھجوا چکے تھے۔ میرا بیٹا کچے ذہن کا تھا جو اُن کی باتوں میں آ گیا اور ہمیں بار بار یہی کہتا تھا کہ اگر آپ نے مجھے یورپ نہیں بھجوانا تو میں گھر چھوڑ دوں گا۔‘سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم جاوید اقبال اب اپنے اُس فیصلے پر بُری طرح پچھتا رہے ہیں کہ جب 13 سالہ بیٹے کی ’ضد‘ کے ہاتھوں مجبور ہو کر انھوں نے غیرقانونی طریقے سے اسے یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے تین کشتیوں پر سوار ہو کر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران یونان میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں پانچ پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


 اور ان پانچ افراد میں جاوید کے 13 سالہ بیٹے محمد عابد بھی ہیں۔یونان میں موجود سفارتخانے کے حکام کے مطابق فی الحال پانچ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 47 پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا جنھیں اب یونان کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ اس حادثے کے دوران لاپتہ ہونے والی پاکستانی شہریوں کی اصل تعداد کا تو علم نہیں تاہم یہ درجنوں میں ہو سکتے ہیں۔سعودی عرب سے بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے رہائشی ہیں اور فرنیچر کے کاریگر ہیں۔ جاوید کے چار بچے ہیں جن میں محمد عابد تیسرے نمبر پر تھے۔عابد کے چچا کی جانب سے بی بی سی اُردو کو عابد کا ب فارم اور پاسپورٹ بھی بھیجا گیا جس میں اُن کی تاریخ پیدائش 20 اگست 2011 ہے اور یوں اُن کی عمر محض لگ بھگ 13 سال چار ماہ بنتی ہے۔


 حادثے میں 47 پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا تھا جو اب یونان کے ایک حراستی مرکز میں ہیں  ہمیں نہیں پتا تھا کہ جسے وہ منزل سمجھ رہا تھا وہ یورپ نہیں بلکہ موت ہے‘جاوید اقبال نے بتایا کہ ’عابد سے بڑا بھائی اور بہن تو سکول جاتے ہیں، لیکن عابد نے سکول جانا چھوڑ دیا تھا اور بس یہی کہتا تھا کہ ملک سے باہر ہی تو جانا ہے تو پڑھ لکھ کر کیا کرنا۔ میں نے اسے کہا کہ میرے پاس سعودی عرب آ جاؤ، لیکن اس کی یہی رٹ تھی کہ اسے یورپ جانا ہے

بدھ، 18 دسمبر، 2024

۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ -ایک خورشید تاباں

 

 خانقاہی  نظام  امن 'اور سکون   اور علم و حکمت کی   دانائ  اور  باطنی بینائ تقسیم کرتے رہنے کا  مکمل اور  شفاف نظام ہے  -زمانہ  اس بات  کا گواہ ہے کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان کے حصے  میں جو صاحبان شریعت و طریقت  آئے ان میں پیر مہر علی شاہ جیسے نمائیندہ  و جان نشین      ان کے اجداد و سلف تھے  اولاد در اولاد کی کڑیاں جوڑتے ہوئے  یہ سلسلہ  بالآخر  پیر سید نصیر الدین نصیر  رحمۃ اللہ علیہ تک آ پہنچا  14-نومبر1949ء کو سرزمینِ گولڑہ شریف پر  آپ  کی ولادت باسعادت ہوئ  - ابتدائی تعلیم آستانہء عالیہ گولڑہ شریف کے علم ومعرفت کے روح پرور ماحول میں اپنے بزرگوں کی سرپرستی میں حاصل کی۔فنِ قراَت وتجوید میں استادالقّراء حضرت قاری محبوب علی لکھنوی سے کمال حاصل کیا۔ درسی  کتب نامور مدرس حضرت مولانا فتح محمد گھوٹوی سے پڑھیں    جبکہ   بخاری شریف،مسلم شریف اور فنون کی بعض اہم کتب ،معروف کتاب’’ مہرِ منیر ‘‘کے مؤلف حضرت مولانا فیض احمدؒ سے پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔

آ پ  اپنے دادا جان کے لئے فرماتے ہیں  کہ  دادا  حضور    حضرت سید غلام محی الدین المعروف بابوجی نے   میری  باطنی تربیت کا  خاص اہتمام کیا تھا  -حضرت پیر سید نصیر الدین نصیرؒ خود حضرت بابو جی سرکارؒ کے بارے ارشاد فرماتے ہیں کہ’’بلا شبہ آپؒ کی قدر افزائیوں اور خصوصی نوازشات نے مجھے علم وادب کے میدان میں آگے بڑھنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا حوصلہ بخشا۔‘‘آپؒ نے حقیقی معنوں میں مسندِ سجادگی پر بیٹھنے کے تمام تر تقاضوں کو کماحقہ پورا کیا۔آپؒ روائتی سجادہ نشین نہ تھے بلکہ مجددِ ملت مہر علی شاہؒ کی روحانیت ومعرفت اور علم وسلوک کی انمول دولت کے حقیقی وارث ہونے کے ناطے’’نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری‘‘کا عملی ثبوت پیش کیا۔سلسلہ چشتیہ تونسویہ کے روحانی پیشوا حضرت خواجہ صوفی جمال الدین تونسویؒ المعروف دیوانہء سرکار(خانقاہ دارالجمال،دیپال پور)بھی پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی اسی رسم شبیری کا تذکرہ اپنی مجالس میں بڑے فخر کیساتھ کیا کرتے تھے اور اگر کبھی کوئی آپؒ کے آستانہ پر مرید ہونے کے لیے آتا تو آپؒ اکثراسے پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی خدمت میں بھیج دیتے اور اسے فرماتے کہ’’ پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کو میرا سلام کہنا اور انہیں عرض کرنا کہ مجھے دیپال پور سے صوفی جمال الدین دیوانہ نے آپؒ کے دستِ شفقت پر بیعت ہونے کیلئے بھیجا ہے۔

‘یاد رہے کہ صوفی جمال الدین تونسویؒ وہ ہستی ہیں کہ جنہیں 1994ء میں دورانِ حج مدینہ شریف میں ’’سنہری جالیوں‘‘کے سامنے پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی موجودگی میں حضورِ اقدسﷺنے خصوصی طور پرایک خوبصورت’’تسبیح‘‘ عطا فرمائی،جو آپؒ کے تبرکات میں محفوظ ہے ۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ ،موجودہ دور کے خانقاہی نظام سے مطمئن نہ تھے ۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ دینِ اسلام کی بے لوث خدمت اور عشقِ مصطفےٰﷺ سے مزین تھا۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی یاد میں ہونے والے ریفرنس کے موقع پر پڑھا جانے والا سید مزمل حسین کے مضمون سے لی گئیں چند سطور پیشِ خدمت ہیں۔’بہت سے لوگوں نے کہا کہ ۔۔۔خورشید چھپ گیا ہے ستارے اداس ہیں۔۔۔ان کا یہ کہنادرست دکھائی دیتا ہے ۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کو سورج سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔کیوں؟۔۔۔اس لیے کہ انہوں نے روائتی خانقاہی نظام سے منسلک رہتے ہوئے اپنی دنیا آپ پیدا کی۔انہیں سورج سے اِس لیے تشبیہ دی جاسکتی ہے کہ اِن کی کرنیں ہر سُو پڑیں۔وہ ایک پیرزادے تھے چاہیے تو یہ تھا کہ اِس نظام میں رہ کر زندگی گزار دیتے،لیکن انہوں نے سوچا کہ میں پیر تو ہوں لیکن ذرا منفرد پیر بننے میں کیا حرج ہے؟

انہوں نے بھی تو اپنے وقت کے سب سے بڑے فتنے جس کی زد براہِ راست ختم نبوت کے عقیدے پر پڑی تھی،کا بھر پور محاسبہ کیا تھا۔پیر مہرعلی شاہؒ نے بھی تو شاعری کا سہارا لیا تھا اور اپنے پیغام کو لافانی بنا دیا تھا اور پیر سید نصیر الدین نصیرؒ نے بھی شعوری طور پر اِسی راہ پر سفر کیا ۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کی نظر نے اچھی طرح دیکھ لیا تھا کہ اُن کے زمانے کا ایک فتنہ امتِ مسلمہ میں افتراق کا ہے ۔اور اُن کے زمانے کا دوسرا بڑا فتنہ اُمت کے دلوں سے حبِ رسولﷺ کو ختم کرنا ہے۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ نے اپنی زندگی انہی دو فتنوں کے سد باب کیلئے صَرف کردی۔انہوں اس کیلئے تقریرو تحریر کا بھر پور استعمال کیا۔اللہ تعالیٰ نے اِنہیں جو وجاہت عطا فرمائی تھی اِس کا استعمال کیا اور بھرپور انداز میں اُمت کے اتحاد کی بات کی ۔انہوں نے حبِ رسولﷺ کو مزید پختہ کرنے کیلئے اپنی زبان اور قلم کا خوب استعمال کیا۔پیر سید نصیر الدین نصیرؒ ایسے افراد کے پاس بھی چلے جایا کرتے تھے جن کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا،لیکن مجال ہے کہ ان کے جذبے میں کمی آئ ہو-حضرت پیر سید نصیر الدین نصیرؒ اپنے والدِ محترم حضرت غلام معین الدین المعروف بڑے لالہ جیؒ کے 1997ء میں وصال کے بعد مسندِسجادگی پر جلوہ افروز ہوئے۔اور تا دمِ واپسیں ،اس شان سے مسند نشین رہے کہ جس کی مثال بہت کم ملتی ہے،اور پھر 13 فروری 2009 میں اس خورشید تاباں نے  دائمی حیا ت کی جانب سفر اختیا ر کیا اور گولڑہ شریف کی دامن میں خاک کی چادر اوڑھ کر سو گئے-آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے آمین  

مری زندگی تو فراق ہے وہ ازل سے دل میں  مکیں  سہی  

وہ نگاہ شوق سے دور ہیں رگ جاں سے لاکھ قریں سہی

ہمیں جان دینی ہے ایک دن وہ کسی طرح وہ کہیں سہی

ہمیں آپ کھینچے دار پر جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی

غم زندگی سے فرار کیا یہ سکون کیوں یہ قرار کیا

غم زندگی بھی ہے زندگی جو نہیں خوشی تو نہیں سہی

سر طور ہو سر حشر ہو ہمیں انتظار قبول ہے

وہ کبھی ملیں وہ کہیں ملیں وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی

نہ ہو ان پہ جو مرا بس نہیں کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں

میں انہیں کا تھا میں انہیں کا ہوں وہ مرے نہیں تو نہیں سہی

مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے مری آرزو کا بھرم رہے

تری انجمن میں اگر نہیں تری انجمن کے قریں سہی

ترے واسطے ہے یہ وقف سر رہے تا ابد ترا سنگ در

کوئی سجدہ ریز نہ ہو سکے تو نہ ہو مری ہی جبیں سہی

مری زندگی کا نقیب ہے نہیں دور مجھ سے قریب ہے

مجھے اس کا غم تو نصیب ہے وہ اگر نہیں تو نہیں سہی

جو ہو فیصلہ وہ سنائیے اسے حشر پر نہ اٹھائیے

جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی وہ یہیں سہی

اسے دیکھنے کی جو لو لگی تو نصیرؔ دیکھ ہی لیں گے ہم

 وہ ہزار آنکھ سے دور ہو وہ ہزار پردہ نشیں سہی

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

عظیم تر جراح اور طبیب ابوالقاسم خلف ابن العباس الزہراوی

   اسپین کےجنوبی علاقہ  اندلس کے مردم خیز خطے                 اورقرطبہ کے شمال   میں شہر الزہرا میں    پیدا ہونے والے  عظیم تر جراح اور طبیب...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر