ہماری آنکھوں میں بصارت بے شک خدا وند عالم کا بیش قیمت انعام ہے-اور اس انعام کی ہم کو اس قدر -قدر دانی کرنی چاہئے کہ ہماری آنکھوں پر کم سے کم کام کا اضافی بوجھ پڑے-جیسے لیٹ کر کتاب پڑھنا -راتوں کو بلا سبب جاگنانیم ملگجے اندھیرے میں لکھنا یا پڑھنا یا کمپیوٹر استعمال کرنا-وغیرہ -وغیرہ آنکھوں کی روشنی کو بہتر بنانے کے لئے آپ کون سی غزائیں استعمال کر سکتے ہیں ؟آنکھیں ہمارے چہرے پر وہ نازک حصہ ہے جس کی مدد سے ہم دنیا کےآپ کی بصارت کی تمام خوبصورت نظارے دیکھتے ہیں۔اس لئے ان کی صحت بھی ہمارے لئے معنے رکھتی ہے۔اپنی آنکھوں کی حفاظت اور صحت کا خیال ہمیں لازمی رکھنا چاہیے کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے۔آنکھوں کی صحت کے لئے بہت سے وٹامنز بھی ضروری ہیں۔جو آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ روزمرہ کے کچھ طریقے اپنا کر بھی ہم اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔جو ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیںکچھ غذائیں ایسے وٹامنز پر مشتمل ہوتی ہیں جو آپ کی قدرتی بصارت کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہیں۔خشک میوه جات مونگ پھلی-اخروٹ-پسته-
بادام-انجیر-چلغوزےوغیرہ -اب ہرے پتّے والی جتنی بھی سبزیاں ہیں وہتمام ہماری بینائ کی بہتری میں معاون و مددگار ہیں
آنکھوں کی صحت کر برقرار رکھنے کے طریقے-سگریٹ نوشی چھوڑ دیں-
اگرآپ سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو اسے چھوڑ دیں کیونکہ یہ نہ صرف آپ کے پھیپٹروں کو خراب کرتی ہے بلکہ اس کی وجہ سےہماری آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔یہ آپ کی آنکھ کے اعصاب کو نقصان دیتی ہے۔اس کے علاوہ ایک ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ سگریٹ نوشی آنکھ میں موتیا کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔اس لئے اپنی آنکھیں بچانے کے لئے
خون کے بہاؤ کی پیچیدگیاں بعض اوقات دھندلاپن کا آپ کے خون کے بہاؤ سے آپ کی نظر سے زیادہ تعلق ہوتا ہے۔ چونکہ یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ آیا آپ کی دھندلی بصارت کا معاملہ ہے، اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ اسے جلد از جلد چیک کر لیں تاکہ آپ مزید مشکلات سے بچ سکیں۔
کولیسٹرول کی سطح ضرور چیک کیجئے
آپ کے ایرس کے گرد سفید یا سرمئی رنگ کا دائرہ ہائی کولیسٹرول کے مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کی عمر زیادہ نہیں ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں آپ کے ذہن میں آنے والی پہلی چیز اپنے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔جاگنے سے تھکی ہوئ آ نکھیں :---بلا وجہ شب بیداری سے اپنی آنکھوں کو تھکن سے بچائےان چیزوں میں سے ایک جو آپ کی آنکھیں یقینی طور پر ظاہر کرتی ہیں وہ ہے آپ کی تھکاوٹ کی سطح۔ آپ جتنا زیادہ تھکن محسوس کریں گے آپ کی آنکھیں اسے ظاہر کریں گی۔ اگر آپ ہر صبح سوجی ہوئی آنکھوں کے ساتھ اٹھتے ہیں، تو آپ کو اپنی بہتر دیکھ بھال شروع کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی توانائی کی سطح کو بڑھانے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔ آپ کوشش کریں کہ رات کی نیند بھرپور طریقے سے پوری ہو۔
ریٹنا کے مسائل
ہم سب وقتاً فوقتاً فلوٹرزیعنی آنکھوں کے اندر جیلی جیسا مواد دیکھتے ہیں، یہ مواد سیال دار ہلکے رنگ کا ہو سکتا ہے۔لیکن اگر آپ انہیں بہت کثرت سے دیکھتے ہیں، یا ہر وقت آپ کو اپنی آنکھوں میں نظر آتا ہے تو آپ کو ریٹنا کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو اپنے بصارت میں بجلی کی چمک یا اندھیرا نظر آتا ہے، تو یہ آنکھ کی ہنگامی صورت حال کی علامت ہے جو فوری طبی امداد کی ضمانت دیتا ہے۔بعض اوقات لوگ بیس منٹ کی لمبی ٹمٹماہٹ یا چمکتی ہوئی روشنی دیکھتے ہیں جو سائز میں پھیلتی ہے اور دوبارہ نیچے سکڑ جاتی ہے۔ یہ مائگرین کا آغاز ہو سکتا ہے، جس کے بعد سر درد ہو سکتا ہے۔
انفیکشن
اگر آپ کو اپنی آنکھ کے کارنیا پر ایک چھوٹا سا سفید دھبہ نظر آتا ہے تو اسے کبھی بھی نظر انداز نہ کریں۔یہ بہت زیادہ سورج کی روشنی سے آشوب چشم کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کر سکتا ہےدھوپ کے چشموں کے ایک اچھے جوڑے میں سرمایہ کاری کریں جو مکمل یووی تحفظ فراہم کرے اور آپ کی آنکھوں کو مکمل طور پر ڈھانپے۔ یہ انفیکشن کی صورت میں ایک سنگین مسئلہ کی نشاندہی کر سکتا ہے جو بروقت نہ سنبھالنے کی صورت میں تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ چشمہ کا استعمال-دھوپ آپ کی آنکھیں خراب کرسکتی ہے کیونکہ اس کی وجہ آپ کی آنکھوں میں سرخی کا انفیکشن ہوسکتا ہے۔گرمیوں کے موسم میں تو عینک کا استعمال بہت ضروری ہے۔کیونکہ نہ صرف یہ ہماری آنکھوں کو آرام دیتا ہے بلکہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بھی بچتا ہے۔اس لئے باہر نکلتے وقت لازمی عینک یعنی سن گلاسز کا استعمال کریں۔آنکھوں کی ورزش پر بھی خاص تو جہ دیجئے -کیونکہ آلودگی ہمارے شہروں کا خاص جز ہے اس لئےدن میں کم سے کم دو مرتبہ آنکھوں کو دھو لیجئے اور دائمی بصارت کا لطف اٹھائیے بے شک آنکھیں بڑی نعمت ہیں
آنکھیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ لیکن آجکل بہت ساری بے جا چیزوں کے استعمال سے ہمیں بینائی کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح بچوں کو بھی بینائی کے متعلق بہت سارے مسائل در پیش پیں اور بینائی کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ آئیے ایسی غذائوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کا اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ہماری بینائی کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔تاہم ہم اپنے گھروں میں دسیتاب بعض غذائوں کے ذریعے خود کو نظر سے متعلق مسائل سے بچا سکتے ہیں۔ آنکھوں سے متعلق ہم جن مسائل سے زیادہ تر دوچار ہوتے ہیں ان میں آنکھوں کو لال ہونا، آنکھوں میں خشکی اور آنکھوں میں خارش کا ہونا شامل ہیں۔ بلخصوص عمر میں اضافے کے بعد اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
پانی بھی اآنکھوں کی حفاظت کرنے کا سب سے اعلی ذریعہ ہے اس کی مقدار بھی اپنی روزمرہ کی زندگی میں بڑھا دیں۔ پانی آنکھوں کی بصارت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ روزانہ 8 گلاس پانی لازمی پئیں۔ پانی صرف پیاس بجھانے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ جسمانی نظام کی بہت اچھے طریقے سے صفائی بھی کرتا ہے۔ زہریلا مواد پانی کے ذریعے سے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔ چونکہ آنکھوں میں پٹھے ہوتے ہیں اس لیے ان کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے کچھ مشقیں کرنا بے حد ضروری ہیں۔ آنکھوں کی ورزشیں جب صبح کے وقت کی جاتی ہیں یا جب آپ کی آنکھیں تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں اور بستر پر لیٹنے سے پہلے کرتی ہیں۔اگر آپ ایک ماہ کے لیے مستقل مزاج سے آنکھ کی ورزشیں کرتے ہیں تو کچھ دن تک آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ دن میں کم از کم بیس منٹ ورزش کرنا آپ کی آنکھوں سمیت آپ کے پورے جسم کے لیے صحت مند ہے۔خون کی گردش کو بہتر بنانا آنکھوں میں خون کی چھوٹی نالیوں کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ ان نقصان دہ مادوں کو خارج کرتا ہے جو جمع ہو چکے ہوں۔ ورزش لازمی ضرورت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں