مکمل سورج گرہن
مکمل سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب
چاند زمین اور سورج کے درمیان میں آجائے لیکن کچھ اس طرح کہ چاند کا زمین سے فاصلہ
اتنا ہو کہ وہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لے، مکمل سورج گرہن میں چاند سورج کا
'روشن کرّہ' یعنی فوٹو سفئیر ڈھانپ لیتا ہے لیکن سورج کی فضا، جسے "کورونا"
کہا جاتا ہے، نظر آنے لگتی ہے جو کہ ایک دلکش منظر ہوتا ہے کیونکہ روشن کرّے کی
موجودگی میں کورونا کو دیکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، کورونا ہی وہ جگہ ہے جہاں
سورج کے دھماکے ہوتے ہیں اور پلازما سورج کے اطراف میں پھیل جاتا ہے۔ مکمل سورج
گرہن میں سورج کو چاند کے مکمل ڈھانپنے کو ہی مثال بنا کر شمسی سائنسدان بھی جب
تحقیق کے لیے سورج کی تصویر لیتے ہیں تو سورج کے روشن کرّے کو اسی طرح ڈھانپ کر اس
کی فضا کی جانچ کرتے ہیں۔
جزوی سورج گرہن جزوی سورج گرہن اس وقت
پیش آتا ہے جب پورا چاند زمین اور سورج کے مدار کی سیدھ میں نہ ہو، اس وجہ سے جب
چاند سورج کے سامنے سے گزرتا ہے تو چاند کا کچھ حصّہ ہی سورج کو ڈھانپتا ہے۔حلقہ
نما سورج گرہن
حلقہ نما سورج گرہن اس وقت پیش آتا ہے
جب چاند سورج اور زمین کے درمیان میں تو آجائے لیکن اپنے مدار کے اس مقام پر چاند
کا زمین سے فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے زمینی باشندوں کے لیے چاند مکمل طور پر
سورج کے روشن کرے کو ڈھانپ نہ پائے، اس کے نتیجے میں سورج کا درمیانی حصّہ چھپ
جاتا ہے جبکہ اطراف میں روشن حلقہ بن جاتا ہے۔کراچی: سورج اور چاند گرہن کیوں ہوتا
ہے اور اس سلسلے میں سائنس کیا کہتی ہے اس بات سے شاید کم ہی لوگ واقف ہوں، آئیے
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چاند اور سورج کو گرہن کب اور کن وجوہات کی بنا پر لگتا
ہے۔
سورج گرہن کی تاریخ
سورج گرہن کو قدیم و جدید مذاہب میں
خدا کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سمجھا جاتا ہے جب کہ بعض مذاہب میں اسے منحوس بھی
سمجھا جاتا ہے اور بعض کے نزدیک سورج کا گرہن لگنا اللہ کی بندوں سے ناراضی کی
نشانی ہے۔اسلام میں سورج گرہن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’سورج اور چاند اللہ
کے متعین کردہ راستے پر چل رہے ہیں اور گردش میں ہیں‘‘۔ سائنسی حقیقت میں بھی اس
بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ سورج اور چاند زمین کے گرد اپنے اپنے مدار میں چکر کاٹ
رہے ہیں۔
سورج / چاند گرہن میں اسلامی احکامات
سورج گرہن کے وقت اللہ کے نبی ﷺ نے
حکم دیا کہ ’’صلوۃ کسوف‘‘ ادا کرو جس کا اردو ترجمہ ’’نمازِ خوف‘‘ کے ہیں جب کہ
چاند گرہن کے وقت کسی بھی خاص عبادت کا حکم نہیں دیا گیا۔سورج گرہن کب ہوتا ہے؟
زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب
چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے، جس کے بعد زمین سے
سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا۔چاند کا زمین سے جتنی مسافت کا راستہ
ہے اُس سے 400 گنا زیادہ راستہ سورج اور چاند کے درمیان ہے اس لیے زمین سے سورج
گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جاتا اور یہ بھی ضروری نہیں کہ سورج گرہن کو پوری دنیا
میں دیکھا جاسکے۔
سائنسدان سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لیے دور دراز سے سفر طے کرکے گرہن زدہ خطے میں جاتے ہیں کیونکہ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ چالیس 40 تک برقرار رہتا ہے، البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی بار دیکھا جا سکتا ہے۔
زمین کو مکمل سورج گرہن اس وقت لگتا
ہے جب چاند کا فاصلہ زمین سے اتنا ہو کہ جب وہ سورج کے سامنے آئے تو سورج مکمل طور
پر چھپ جائے چونکہ چاند اور زمین کے مدار بیضوی ہیں اس لیے کے مدار چاند کا زمین
سے فاصلہ بدلتا رہتا ہے اس لیے ہر دفعہ مکمل سورج گرہن نہیں لگتا۔مکمل سورج گرہن
کے وقت چاند کا فاصلہ زمین سے نسبتاً کم ہوتا ہے، سورج کے مکمل چھپ جانے کی وجہ سے
خطے میں نیم اندھیرا ہو جاتا ہے اور دن کے وقت ستارے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں مگر
یہ گرہن ایک مقام پر سات منٹ چالیس سیکنڈ تک ہی ہوتا ہے اور اکثر اس کا دورانیہ کم
بھی ہوتا ہے، زمین کے جس خطے میں مکمل سورج گرہن لگتا ہے وہاں دوبارہ 340 سال بعد
اس طرح کا گرہن لگنے کے اثرات ہوتے ہیں۔
حلقی سورج گرہن
زمین پر حلقی سورج گرہن اُس وقت لگتا
ہے کہ جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے مگر اس کا سورج سے فاصلہ زیادہ
ہوتا ہے اور یہ سورج کو مکمل طور پر چھپا نہیں سکتا۔ اس صورتِ حال میں چاند کا
سائز چھوٹا ہوتا ہے اور سورج کی روشنی زمین پر پڑتی ہے۔
مخلوط سورج گرہن
زمین پر بعض اوقات سورج گرہن اس طرح
نظر آتا ہے کہ بعض جگہ پر مکمل سورج گرہن نظر آتا ہے اور کسی مقام پر مخلوط نظر
آتا ہے، اس صورت میں حلقی سورج گرہن کا حلقہ بہت باریک ہوتا ہے اس لیے زمین پر
مخلوط قسم کے سورج گرہن بہت کم نظر آتے ہیں۔
جزوی سورج گرہن
یکم اگست 2008 کو پاکستان میں نظر
آنے والا سورج گرہن
جزوی سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب
چاند اور سورج ایک دوسرے کے سامنے نہ ہوں اور چاند جزوی طور پر سورج کو زمین سے
چھپا رہا ہو۔ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ زمین کے مختصر حصے پر سورج گرہن اور ایک
بڑے حصے پر جزوی گرہن نظر آئے۔
سورج گرہن کس تاریخ کو ہوتا ہے؟
کسی بھی چاند اور سورج گرہن میں 13.9
سے 15.6 دن کا فرق ہوتا ہے، اسلامی مہینے کی تاریخ کے حساب سے چاند کو گرہن 13، 14
یا 15 کو جبکہ سورج گرہن 28 یا 29 کو ہوتا
ہے۔
اب تک دیکھا جانے والا سب سے طویل
سورج گرہن
اب تک کا سب سے لمبا سورج گرہن سن
1999 میں یورپ میں دیکھا گیا ہے اور یہ
تاریخ میں اب تک کا سب سے دیر تک نظر آنے والا سورج گرہن تھا۔
سورج گرہن کی اقسام
مکمل سورج گرہن
حلقی سورج گرہن
مخلوط سورج گرہن
جزوی سورج گرہن
مکمل سورج گرہن
سورج گرہن کو قدیم و جدید مذاہب میں خدا کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سمجھا جاتا ہے
جواب دیںحذف کریں