جمعرات، 23 مارچ، 2023

پی ڈی ایم حکومت نے جیتے جی غریب کو مارڈالا ہے

 

 

پی ڈی ایم حکومت نے جیتے جی غریب کو مارڈالا ہے -اللہ پی ڈی ایم والوں کا ستّیا ناس کرے -ان کا بیڑہ غرق کرے -آٹے کے حصول کے لئے در بدر پھرنے والی عورت ہاتھ اٹھا کر سر بازار حکومت کو کوس رہی تھی -ملک میں مفت آٹے کا حصول زندگی اور موت کی جنگ بن گیا، فیصل آباد میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔10 جنوری کو فیصل آباد میں سستے آٹے کے حصول کی تگ ودو میں نشاط آباد کی رہائشی خاتون 6 بچوں کی ماں نسرین بی بی موٹر سائیکل کی ٹکر سے جان بحق ہوئی تھی۔واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں لوگ سستے آٹے کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ آٹے کے اسٹالز پر لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ بچے، بڑے، لاہور کے علاقے ساندہ میں یوٹیلیٹی اسٹورپرسستے آٹے کے حصول کے لئے قطارمیں موجود شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

53 سالہ محمد سہیل آٹے کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹورآیا ہوا تھا، اس دوران اُسکی اچانک طبیعت خراب ہوئی اوروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔واضح رہے کہ آٹے کے حصول کی جنگ ميں يہ پہلی موت نہيں۔ 7 جنوری کو ميرپور خاص ميں مالہی کالونی کا 40 سالہ مزدور ہرسنگھ کولہی آٹا لينے کے دوران پيروں تلے روند کر زندگی ہار گیا تھا۔بوڑھے، خواتین سب آٹے کے لئے پریشان ہیں۔

پشاور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی عروج پر رہی، شہریوں نے فلار ملز کے دروازے توڑ دیے، جبکہ ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔

مفت آٹے کے حصول کے لیے حافظ آباد میں رش لگ گیا، دھکم پیل سے متعدد مرد اور خواتین زخمی ہوگئیں، ہجوم کو ہٹانے کےلیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔ کمالیہ اور بہاولنگر میں بھی مفت آٹا لینے والوں کا رش لگ گیا۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا۔فیصل آباد میں مفت آٹے کے حصول کےلیےشہریوں کی مشکلات برقرار رہیں، لمبی قطاراور طویل انتظار میں لوگ کھڑے، اس دوران ایک بزرگ شہری کی جان چلی گئی۔

شہر میں مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹ پر سیکڑوں کی بجائے ہزاروں شہریوں کی آمد سے رش لگا ہوا ہے، جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مفت آٹے کا تھیلا لینے کےلیے آنے والے مرد و خواتین خوار ہو رہے ہیں۔لمبی قطاروں میں لگ کر کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد کبھی شناختی کارڈ کے بار کوڈ کا مسئلہ تو کبھی رجسٹریشن نہ ہونے اور کبھی مفت آٹے کےلیے نا اہل ہونے کے ایشوز پر شہری بغیر آٹا لیے مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔کلیم شہید پارک پوائنٹ پر مفت آٹا لینے کےلیے آنے والا 74 سالہ بزرگ  کےورثاء کا کہنا ہے کہ مفت آٹا تو نہیں ملا مگر جان چلی گئی، اس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد زبیر نے کہا کہ آٹے کی تقسیم میں کوئی بد نظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے گیٹ سے باہر ہوئی ہے۔-10 جنوری کو فیصل آباد میں سستے آٹے کے حصول کی تگ ودو میں نشاط آباد کی رہائشی خاتون 6 بچوں کی ماں نسرین بی بی موٹر سائیکل کی ٹکر سے جان بحق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں لوگ سستے آٹے کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اتحادی حکومت کے  دور میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، موجودہ دور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اسلام آباد, پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1295 روپے ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق (پی ڈی ایم) کے  دور حکومت میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے تک مہنگا ہوا اور 20 کلو کا تھیلا ریکارڈ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ پشاور میں 9 ماہ کے دوران آٹے کا تھیلا 1550 روپے تک مہنگا ہوا اور کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1500 روپے تک بڑھی جبکہ حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1480 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1420، بنوں میں 1400 روپے، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 1300 روپے، خضدار میں 1220 روپے، اسلام آباد میں 195 روپے اور پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 195 روپے مہنگا ہوا جبکہ پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100 سے مہنگا ہو کر 2650 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح کراچی میں آٹے کا تھیلا 1500 سے مہنگا ہو کر 3000 ہزار روپے تک پہنچ گیا، حیدرآباد میں آٹے کا تھیلا1400 سے بڑھ کر2880 روپے تک ہو گیا، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280 سے بڑھ کر 2700 روپے تک پہنچا، لاڑکانہ میں 1300 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوا، کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1400 سے بڑھ کر 2700 روپے تک ہو گیا جبکہ خضدار میں آٹے کا تھیلا 1400 سے بڑھ کر 2620 روپے تک پہنچ گیا۔ آٹے کے اسٹالز پر لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ بچے، بڑے، بوڑھے، خواتین سب آٹے کے لئے پریشان ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات کا نوٹس یتےہوئےصوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی فراہمی کے مراکز پر انتظامات بہتر بنائے جائیں۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اپنے شہروں میں سینٹرز کے دورے کریں اور درپیش مسائل موقع پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض شہروں میں مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مفت آٹے کے مراکز پر آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرز پر شہریوں کی تصدیق کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے اور تصدیق کے بعد شہریوں کو بلا تاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پشاور کے علاقہ ناگمان میں نجی فلار ملز میں سرکاری مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بے نظمی پیش آئی۔شہریوں نے متعلقہ فلار ملز کے دروازے توڑ دیے، محکمہ خوراک کے مطابق بےنظمی کے دوران ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔ضلعی انتظامیہ متعلقہ ملز میں آج سے مفت آٹے کی تقسیم شروع کرنا چاہتی تھی ٹے کی تقسیم کے لیے تیار ہونے والی ایپ میں فنی خرابی کے باعث آٹے کی تقسیم کل تک ملتوی کردی گئی، جس پر آٹے کے انتظار میں بیٹھے شہری مشتعل ہوگئے۔

سعادت حسن منٹو نے ایک جگہ لکھا تھا۔

”دنیا میں جتنی لعنتیں ہیں، بھو ک ان کی ماں ہے، بھوک گدا گری سکھاتی ہے۔ بھوک جرائم کی ترغیب دیتی ہے۔بھوک عصمت فروشی پر مجبور کرتی ہے،بھو ک انتہا پسندی کا سبق دیتی ہے۔اس کا حملہ شدید اس کا وار بہت بھر پور اور اس کا زخم بہت گہراہوتا ہے۔بھوک دیوانے پیدا کرتی ہے دیوانگی بھو ک پیدا نہیں کرتی-

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم غریب سے روٹی چھینی جارہی ہے آٹا غائب کردیا گیا ،کراچی سے خیبر تک آٹا کی قیمت آئوٹ آف کنٹرول حکومت خواب غفلت میں ہے ،یہی حال رہا تو عوام سڑکوں پر ہونگے حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ،عوام کو مہنگائی وغربت کی دلدل میں دھکیلنے کے بعد آٹا غائب ہونا اور ایک کلو آٹا 160روپے فروخت ہوناحکومتی نااہلی ہے ،وزیر خوراک حکومتی مشینری کہاں ہے آٹا مافیاز کو کون لگام دے گا غریبوں کی سنوائی کون کریگا ،کرپٹ عناصر نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا کو کی معیشت کو غیر مستحکم کردیا ہے ،حکومت اور اپوزیشن ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کی بجائے اقتدار پر قبضہ کی جنگ میں مصروف ہیں ،عوام کی مشکلات اور حقوق کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا ،ایوان بالامیں موجود کسی وزیر ، ایم این ایز یا سیاسی جماعت نے مہنگائی کے خلاف بل پیش نہیںکیا ،عوام کو بے یار ومددگار چھوڑدیا گیا ہے ملک میں انارکیاور خانہ جنگی کے خدشات بڑھ رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی غیر سنجیدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام غربت بھوک افلاس سے مررہے ہیں آٹا غائب کردیا گیا ہے بلیک میں آٹا فروخت ہورہا ہے حکو متی رٹ نہ ہونے کے مترادف ہے ،ایسی کشیدہ صورتحال میں اعلیٰ عدلیہ کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے،انہوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی حکومت کے کنٹرول سے باہر وجہ بیرونی مداخلت وقرضے ہیں ،آئی ایم ایف کے اشاروں پرحکمران عوام دشمن فیصلے کررہے ہیں۔سود پر قرضے لینے سے ملک کی معیشت معاشی بھنور میں پھنس گئی ہے ،ڈالر کی اُڑان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور حکمران سب ٹھیک ہے کی بنسری بجارہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

میرا افسانہ (ڈے کئر کی بیٹی)اشاعت مکرر

  `شہرشہر کے پوش علاقے میں اپنے نئے بنوائے ہوئے  عالی شان اور پر شکوہ حویلی نما گھر میں  ممتاز کاروباری شخصیت نصیر شاہ کو آئے ہوئے کئ مہینے ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر