وطن عزیز عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے چہروں کو غور سے پڑھئے-اس وقت ملک کے تمام موقر روزناموں نے ہائلاٹ کیا ہے کہ سوات کے علاقے خوشاب میں کشتی جھولا گرنے سے متعدد بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ، 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے جبکہ 26 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار جوہرآباد میں کشتی جھولے کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں تقریباً 24 بچیاں، بچے اور جواں زخمی ہو گئے،جن کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آبادمنتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچوں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ہیں ، جھولا اوور لوڈنگ کی وجہ سے گرا،ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھائ ہسپتال پہنچ گئے ، حادثے کا شکار بچوں کی عیادت کی، ایم ایس کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کیں،ماڈل بازار منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،ماڈل بازار کو ہر قسم کی ایکٹیویٹی کے لیے سیل کر دیا گیا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخم ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا جب کہ جھولا چلانے کی اجازت ڈی سی او کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔ساہیوال: کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے-کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا۔ فوٹو : فائلکشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا۔ فوٹو : فائلوزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوزملتان: جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوزکےمطابق ملتان کے جناح پارک میں ڈریگن جھولا ٹوٹنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 4 افراد کو شدید زخمی ہونے کے باعث نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نمائندہ کے مطابق ڈریگن جھولے پر پابندی کے باجود اسے کھولا گیا، جھولے پر20 افراد سوارتھے اوراس کا درواز کھلنے کے باعث 12 افراد نیچے آگرے۔نمائندہ نے بتایا کہ پچھلی عیدالاضحیٰ پربھی جناح پارک میں اسی جھولے کے ٹوٹنے کے سبب کئی افراد زخمی ہوئے اور اس بار ڈی سی او نے جھولے کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جب کہ واقعہ پر ٹھیکیدار اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ساہیوال: کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا جب کہ جھولا چلانے کی اجازت ڈی سی او کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی
’عسکری پارک میں گرنے والا جھولا غیر معیاری اور استعمال شدہ تھا‘
کراچی: ماہرین اور تفتیشی حکام نے عسکری امیوزمینٹ پارک میں جھولا گرنے کے واقعے پر مرتب کی گئی رپورٹ میں پارک میں نصب دیگر جھولوں کی دیکھ بھال اور انہیں چلانے کے عمل میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم عسکری امیوزمینٹ پارک میں نصب جھولا گرنے سے ایک نو عمر لڑکی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے، اس جھولے کا افتتاح عید الفطر پر ہی ہوا تھا، جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔یہ بھی پڑھیں:ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کے سبب گرا۔ کراچی کے ایک تفریحی پارک میں اتوار کی شام جھولا گرنے سے اس میں سوار ایک نوعمر لڑکی کشف ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔بتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کے سبب گرا۔حادثہ گلشن اقبال ٹاؤن میں مین یونیورسٹی روڈ پرپرانی سبزی منڈی کی جگہ ایک ماہ قبل قائم ہونے والے عسکری پارک میں پیش آیا۔چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے پارک میں لوگوں کا رش تھا۔ حادثے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ جھولے کی اونچائی 20 سے 30 فٹ تھی۔جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کے سبب اچانک گر گیا۔عسکری امیوزمنٹ پارک کے ایک شیئرہولڈر زبیر طفیل کے مطابق جھولے کے تمام بولٹ ٹوٹ گئے تھے اور گراریاں سلپ ہو گئی تھیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام بولٹ کا ایک ساتھ ٹوٹنا خارج ازامکان ہے۔ زیبر نے بتایا کہ انہوں نے چینی کمپنی کے انجینئرز کو بھی طلب کر لیا ہے-پارک کا افتتاح ایک ماہ پہلے رمضان میں ہوا تھا اور مقامی میڈیا کو بھی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب عید سے ایک یا دو روز قبل منعقد ہوئی تھی جبکہ پبلک کے لئے یہ پارک 16جون کوعیدالفطر کے دن کھولا گیا تھا۔ جبکہ گرنے والا جھولا ایک ہفتے قبل ہی کھولا گیا تھا۔ مقامی انجینئرز نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ20 بولٹ بیک وقت اور اچانک کس طرح ٹوٹ گئے۔
شہری حکومت کے اداروں نے پارک کی ملکیت سے انکارکر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنرضلع شرقی اختر شیخ کا کہنا ہے عسکری پارک ضلع شرقی کی ملکیت نہیں۔سن 2004 تک یہاں شہر کی سب سے بڑی سبزی منڈی ہوا کرتی تھی جو سپرہائی پر منتقل کر دی گئی جس کے بعد اس زمین کو اس وقت کے سٹی ناظم نے پارک تعمیر کرنے کی غرض سے عسکری ادارے کی نگرانی میں دے دیا۔ پہلے اس پر ایک ریسٹورنٹ پھر شادی ہالز اور دو ماہ قبل جھولے لگادیئے گئے۔عمومی طور پر حادثے کا ذمے دار پارک انتظامیہ کی لاپرواہی کو ٹھہرایا جارہا ہے کیوں کہ ایک اطلاعات یہ بھی ہیں کہ حادثے کا شکار ہونے والا جھولا ٹرائل پر تھا اور اس کی حتمی جانچ پڑتال نہیں کی گئی تھی -ذکورہ تحقیقاتی ٹیم نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میکانیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی مہارت سے بھی استفادہ حاصل کیا۔لاہور: رائے ونڈ کے مقامی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے پارک کے 2 ملازموں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے وسٹا پارک میں لگے کشتی جھولے میں سوار تھے کہ اس کا لاک کھل گیا اور جھولا ٹوٹنے سے بچے کئی فٹ ہوا میں اچھلنے کے بعد دور جا گرے۔پارک میں موجود لوگوں نے بچوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
جھولا ٹوٹنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور پارک کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اصل میں پیہسے کی لالچ اور حوس انسان سے عقل اور بصیرت چھین کر اسے نابینا کر دیتی ہے
جواب دیںحذف کریں