اللہ پاک کی نعمتوں میں ایک نعمت گوند کتیرہ جس کی عام افادیت سے زیادہ تر لوگ لاعلم ہیں -تو آئے جانتے ہیں کہ ہم اس نعمت سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں -گوند کتیرا سب سے زیادہ ایران میں پیدا ہوتا ہے، جب کہ اس کے علاوہ یہ سوڈان، پاکستان، بھارت، ویتنام، اور انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے۔گوند کتیرا Tragacanth gum ایک کانٹے دار پودے tragacanth کی اندرونی رطوبت سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔اس پودے کی گُوند کی کوئی خوشبو اور ذائقہ نہیں ہوتا یہ پودے کی اندرونی رطوبت کو خُشک کرکے بنایا جاتا ہے اور اس کو کئی طرح استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کیساتھ ساتھ اس کو انڈسٹری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔گوند کتیرا کے فوائدگرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔مدافعتی نظام کی مضبوطی میں اضافہ -گوند کتیرا میں پائے جانے والے مفید غذائی اجزاء میتھی دانہ کی طرح قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔ قوتِ مدافعت مضبوط ہونے سے جسم میں اضافی توانائی جمع ہوتی ہے اور طاقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔جِلد کے لیے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کی وجہ سے انسان کے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہو جاتی ہیں، جن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گوند کتیرا کو بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ گوند کتیرا جِلد میں موجود خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے اور ان جراثیم کو ختم کرتا ہے جو جِلد کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی بنیاد پر چہرے پر ظاہر ہونے والے دانوں اور داغ دھبوں سے بھی بچاتا ہے۔
ناک سے خون بہنااگر کسی کی ناک سے اکثر خون بہتا ہے یا نکسیر پھوٹتی ہے تو گوند کتیرے کا پانی نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ عام طور گرم مزاج والی غذائیں وافر مقدار میں استعمال کرنے یا شدید گرمی کے موسم میں ناک سے خون بہنا شروع ہوتا ہے۔ گوند کتیرا کے پانی استعمال کرنے سے جسم کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے، جس کی وجہ سے نکسیر پھوٹنا بند ہو جاتی ہے۔کمزوری کا خاتمہ -گوند کتیرا بھی گنے کے رس کی طرح کمزروی کو دور کرنے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے جو کافی عرصے سے طویل بیماری کا شکار رہے ہوں یا اینٹی بائیو ٹکس استعمال کر رہے ہوں۔ گوند کتیرا میں دوا جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیماری کے بعد ہونے والی کمزروی کو ختم کرتی ہیں۔اس کے علاوہ جو لوگ سگریٹ اور شراب نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے چاہتے ہوں، ان کے لیے بھی گوند کتیرا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ہیٹ اسٹروک کا بہترین علاج شدید گرمی کے موسم میں بہت سے لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اگر آپ بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ گوند کتیرا کو ہیٹ اسٹروک کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ گرمی کے موسم میں گوند کتیرا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ سخت گرمی اور لو سے محفوظ رہتے ہیں۔
شوگر کے لیے مفید-طبی ماہرین کی جانب سے شوگر کے مریضوں کو گرمی کے موسم میں باقاعدگی کے ساتھ گوند کتیرا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ ان کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ گوند کتیرا خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا اور شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔دل کی صحت میں بہتریگوند کتیرا کو بھی سنا مکی کی طرح دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ ایسے افراد جو کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہوں، ان میں دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول کا لیول بڑھنے کی وجہ سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ گوند کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے، جس کی وجہ سے ان تمام جان لیوا بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔قبض کا خاتمہ- -ہاگر آپ کو قبض کی علامات کا سامنا ہے تو گوندے کتیرے کو استعمال کرنا شروع کر دیں، کیوں کہ یہ قبض کا قدرتی علاج ہے، اس کے استعمال سے اس مرض کی علامات میں کمی آئے گی اور بواسیر کی علامات کی صورت میں بھی افاقہ ہو گا۔ یہ علامات ختم ہونے سے آپ کا معدہ اچھے طریقے سے افعال سر انجام دے گا اور ہاضمہ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔
وزن میں کمی کے لیے بھی مفیدجسم میں میٹابولزم سست ہونے کی وجہ سے فالتو چربی سے چھٹکارا پانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گوند کتیرا کے استعمال سے میٹابولز تیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے فالتو چربی ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ چربی ختم ہونے کی وجہ سے وزن میں بھی کمی آنا شروع ہوتی ہے۔خواتین کے لیے بھی مفیدایسی خواتین جن کو چھاتی کے مسائل کا سامنا ہو یا وہ بریسٹ سائز میں اضافہ کرنا چاہتی ہوں تو ان کے لیے گوند کتیرا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین ایسی خواتین کو گوند کتیرا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوند کتیرا سے ایسی مصنوعات بھی بنائی جاتی ہیں جو چھاتی کے مسائل کے لیے مفید سمجھی جاتی ہیں۔ایسے افراد جو پیشاب کی بے قاعدگی کا شکار ہوں، ان کے لیے گوند کتیرا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ پیشاب کی نالی کی سوزش کو کم کرتا ہے اور اس نالی کے پٹھوں کو سکون فراہم کرتا ہے، جس سے پیشاب کی بے قاعدگی کا خاتمہ ہوتا ہےگوند کتیرا کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کر سکتے ہیں، کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔گوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پر انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہے۔گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔یہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔گوند کتیرے کا استعمالاس گوند کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر سلاد کی ڈریسنگ میں ، مایونیز میں، ائس کریم کو گاڑھا کرنے ، پوڈینگ میں اور لڈو بنانے میں اور کیک وغیرہ کی ڈریسنگ کیساتھ ساتھ بہت سے ڈرنکز میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔مزید استعمالگوند کتیرا لیدر کو پالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے، یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلک کو رنگ دینے کے علاوہ مختلف کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں اور سیگار کے پتے کو بند کرنے کے لیے بطور گم گوند استعمال کیاجاتا ہے۔گوند کتیرے کے نقصاناتگوند کتیرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ سانس کی نالی کو بند نہ کرے وگرنہ سانس کی بیماریوں کےلاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے
جواب دیںحذف کریںکانٹے دار درخت سے حاصل ہونے والے اس گوند کی کوئی خوشبو نہیں ہوتی جب کہ یہ بے ذائقہ ہوتا ہے۔ گوند کتیرا کو پودے کی اندرونی رطوبت کو خشک کر کے حاصل کیا جاتا ہے، اور اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ گوند کتیرا کا مزاج اول درجے میں سرد ہوتا ہے، اس لیے اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔