مکیش امبانی انڈیا کے امیر ترین امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں جب میں نے رادھیکا کو دیکھا تو میرا دل ایک لمحے کے لیے دھڑکنا بھول گیا تھا۔ میں سات سال پہلے اُن سے ملا تھا، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کل کی بات ہو۔ میں رادھیکا سے ملاقات کو اپنی 100 فیصد خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔‘یہ بات مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی نے جام نگر (گجرات) میں اپنی شادی سے قبل منعقد کی گئی اُس تقریب میں کہی جو اپنی چکا چوند کے باعث اُس وقت پوری دنیا میں زیرِ بحث ہے۔شادی سے پہلے کی اس تین روزہ تقریب میں بل گیٹس، مارک زکربرگ، ریحانہ، ایوانکا ٹرمپ اور انڈیا کی مقبول شخصیات نے شرکت کی اور ان کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر اِس وقت بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔انڈیا کے امیر ترین امبانی خاندان کے بارے میں تو یقیناً آپ بھی بہت جانتے ہوں گے لیکن آننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے حوالے سے اکثر افراد کے ذہنوں میں تجسس پایا جاتا ہے ۔ اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ رادھکا مرچنٹ کون ہیں رادھیکا مرچنٹ کا تعلق گجرات سے ہے لیکن وہ کئی برسوں سے ممبئی میں رہائش پزیر ہیں۔ انھوں نے ممبئی کے معروف سکول کیتھڈرل اینڈ کینن سکول کے ساتھ ایکول مونڈیالے ورلڈ سکول سے بھی تعلیم حاصل کی ہے
ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد رادھیکا نے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکی شہر نیویارک کا رخ کیا۔ انھوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔رادھیکا انکور ہیلتھ کيئر کے بورڈ ممبرز میں بھی شامل ہیں۔ بزنس کے علاوہ رادھیکا کو جانوروں کے فلاحی پروگرامز میں کافی دلچسپی ہے۔ان سب کے علاوہ وہ باضابطہ طور پر بھرت ناٹیم (ایک قسم کا رقص) ڈانسر ہیں اور انھوں نے اس کی تعلیم گرو بھاونا ٹھکر سے شری نبھا آرٹس میں حاصل کی ہے۔۔رادھیکا مرچنٹ دوا ساز (فارماسوٹیکل) کمپنی ’انکور ہیلتھ کیئر‘ کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔ خیال رہے کہ ویرن مرچنٹ کے بارے میں عام معلومات دستیاب نہیں ہیں اور وہ عموماً اپنی ذاتی معلومات کی تشہیر نہیں کرتے ہیں لیکن انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اُن کے اثاثوں کی کل مالیت 750 کروڑ انڈین روپے کے لگ بھگ ہے۔مرچنٹ خاندان کو انڈیا میں فارماسوٹیکل انڈسٹری میں ایک بڑی کمپنی تصور کیا جاتا ہے۔گذشتہ کئی برسوں سے آننت اور رادھیکا کی نسبت طے ہے۔ اننت 28 سال کے ہیں جبکہ رادھیکا 29 برس کی ہیں۔ رادھیکا نے مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور بڑے بیٹے آکاش امبانی دونوں کی شادیوں میں بھی شرکت کی تھی۔رادھیکا مرچنٹ کا تعلق گجرات سے ہے لیکن وہ کئی برسوں سے ممبئی میں رہائش پزیر ہیں۔
انھوں نے ممبئی کے معروف سکول کیتھڈرل اینڈ کینن سکول کے ساتھ ساھ ایکول مونڈیالے ورلڈ سکول سے بھی تعلیم حاصل کی ہے-ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد رادھیکا نے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکی شہر نیویارک کا رُخ کیا۔ انھوں نے نیو یارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔رادھیکا اپنے والد کی کمپنی انکور ہیلتھ کيئر کے بورڈ ممبرز میں بھی شامل ہیں۔ بزنس کے علاوہ رادھیکا کو جانوروں کے فلاحی پروگرامز میں کافی دلچسپی ہے۔ان سب کے علاوہ وہ باضابطہ طور پر بھرت ناٹیم (ایک قسم کا رقص) ڈانسر ہیں اور انھوں نے اس کی تعلیم گورو بھاونا ٹھکر سے شری نبھا آرٹس میں حاصل کی ہے۔رادھیکا کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ کاروبار کے علاوہ شہری حقوق، اقتصادیات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔دسمبر 2022 میں آننت اور رادھیکا کی راجستھان کے سری ناتھ جی مندر میں منگنی ہوئی تھی۔مکیش انبانی کے بیٹے کی شادی جون میں ہو گی ابھی شادی سے پہلے کی تقریبات تھیں تین دن بین الاقوامی مہمانوں کے لیے تھے جبکہ تین دن ریلائنس گروپ کے ایمپلائیز کی دعوت تھی۔
جام نگر جو ایک خواب نگر لگ رہا تھا اس کے پچاس ہزار لوگوں کو تین دن تک کھانا کھلایا گیا جس میں مکیش امبانی اور دلہا آنند امبانی نے خود مہمانوں کی تھالی میں کھانے کی اشیاء سرو کیں۔اس شادی کی سب سے متاثر کن بات پورے امبانی خاندان کی عاجزی اور انکساری ہے کسی چہرے پہ رعونت نہیں ہے یہ خاندان حیران کن حد تک ملنسار اور مہمان نواز ہے۔مکیش امبانی کی پوری باڈی لینگویج سے عاجزی ظاہر ہوتی ہے ان کے چہرے سے انکساری پھوٹ پھوٹ پڑتی ہے جو ان کے چہرے کو روشن کر دیتی ہے۔ مکیش امبانی کی بیگم نیتا امبانی ایک شاندار ، ویل ڈریسڈ، قابل، اور کمپوزر پرسنیلٹی ہیں۔ دلہا آنند امبانی امیر باپ کے عیاش بیٹے کے بجائے ایک اعلی تعلیم یافتہ قابل اور وژنری انسان ہیں جھک جھک کے مہمانوں سے مل رہے ہیں ایسے اپنائیت سے کبھی کسی کے بچے کو پیار کر رہے کبھی کسی بوڑھی خاتون کو تھام کے کھڑے۔کروڑوں ڈالر ان تقریبات میں خرچ کرنے کے بعد بھی امبانی فیملی آپے سے باہر نہیں ہوئی امبانی خاندان انڈیا ہی نہیں ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے ان کی ریلائنس گروپ آف کمپنی کے انڈر بے شمار صنعتیں ہیں جام نگر ان کا آبائی علاقہ ہے اس میں ان کی صنعتوں کی وجہ سے آلودگی نا ہو انہوں نے صنعتوں کے قریب ہزاروں ایکٹر زمین خرید کے اس پہ آم کا باغ لگایا یہ آم دنیا بھر میں ایکسپورٹ ہو کے بھارت میں زر مبادلہ لاتے ہیں۔پورے بھارت کی صنعتی پروڈکشن میں امبانی کی ریلائنس کا میجر شئیر ہے 'صنعت' جو بڑے پیمانے پہ روز گار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے ملکی آمدنی بڑھتی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں