جنریٹرکے دھوئیں سے ناگہانی اموات
دنیا کی پانچ سو مشہور اسلامی شخصیات کی فہرست میں جن کا تین مرتبہ نام آیا۔وہ
پروگرام ’عالم آن لائن‘ کے روح روان گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہی نام انہیں
شہرت کی بلندیوں تک لے گیا اور وہ پی ٹی وی کے مشہور ترین اینکر بن گئے۔
2002 کے عام انتخابات میں وہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور
جنرل پرویز مشرف کی حمایت سے انہیں کابینہ میں وزارت مذہبی امور کا وزیر بھی
نامزد کیا گیا
اس کے باوجود انہوں نے ٹی وی پر مذہبی پروگرام جاری رکھا جس میں ملک کے
ممتاز علمائے کرام سے اسلام اور زندگی کے حوالے سے موضوعات پر بات چیت
کی جاتی تھی۔
ٹی وی میں آنے سے قبل کراچی میں عامر لیاقت کی وجہ شہرت تقریری مقابلوں میں
کامیابی تھی۔وہ اپنے ہنس مکھ چہرے کے ساتھ ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا لیتے تھے
عامر لیاقت حسین کی زاتی گھریلو زندگی کافی نشیب و فراز سے گزر رہی تھی اور
پوری قوم کی نظریں ان کی نجی زندگی کے طلاطم پر مرکوز تھیں کہ اچانک ان کی
وفات کی خبرسن کرپوری قوم کو افسوسناک دھچکہ لگا اپنے کیرئر کے ابتدائ
عرصہ میں وہ عام ہی تھے کہ ان کی زات سے منسلک کئ بہترین کرداروں نے انہیں
بہت خاص بنا دیا -اور پھر ناجانے کیا ہوا کہ ان کے زوال کا دور بہت جلد ان کا دامن
گیر ہو گیا جس سے وہ تادم حیات نجات نہیں پا سکے یہاں تک کہ فرشتہء اجل نے ان
کو اپنی آغوش میں سمیٹ لیا
یہ دنیا بھی ہمارے لئے کتنی بے ثبات ہے کوئ کہ نہیں سکتا کہ کب کہاں کیسے قضا
ہم پر وارد ہو جائے لیکن کم از کم ہم خود تو ایک حد تک احتیاط برت سکتے ہیں
جنریٹر جیسی ہلاکت خیز مشین وہ بھی کمروں میں چلا کر سونا بزات خود اپنی
قضاکو آواز دینا ہے اور آج کی اس اندوہناک خبر نے ہم سب کو بے حد غمزدہ کر دیا
کہ معروف شخصیت عامر حسین کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے انتقال
کرگئے
معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے دوست فہد خان
نے ان کی موت سے قبل جنریٹر میں آگ لگنے کی خبر کی تردید کردی میڈیا
سےگفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کے دوست فہد خان نے کہا کہ رات کو وہ عامر
لیاقت کے ساتھ تھے، ان کی طبعیت خراب تھی۔فہد خان نے مزید کہا کہ عامر لیاقت
پریشا ن بھی تھے، تاہم جنریٹر میں آگ لگنے کی خبر درست نہیں ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کے ملازم ممتاز کا کہنا تھا کہ گھر
میں اچانک جنریٹر کا دھواں بھرا تو میری سانس بند ہوئی، ڈرائیور جاوید کی آواز آئی
کہ عامر لیاقت کی طبعیت خراب ہو رہی ہے۔ ملازم ممتاز نے پولیس کو دیے گئے
بیان میں کہا کہ میں ڈرائیور جاوید اور عامر لیاقت حسین گھر میں موجود تھے، دو
گھنٹے سے بجلی بند تھی، جنریٹر چل رہا تھا۔ممتاز نے اپنے بیان میں بتایا کہ اچانک
جنریٹر کا دھواں بھرا تو میری سانس بند ہوئی، میں گھر کا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا،
پھر ڈرائیور جاوید کی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبعیت خراب ہو رہی ہے۔ملازم
ممتاز کے مطابق ڈرائیور جاوید کے ساتھ مل کر میں نے عامر لیاقت کے کمرے کا
دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس کے بعد ہم کمرے میں داخل ہوئے تو عامر لیاقت
صوفے پر بے ہوش پڑے تھے۔ممتاز نے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت کی حالت دیکھ
کرپولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی۔ملازم نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت کو آج اسلام
آباد روانہ ہونا تھا۔
جنریٹر سے ہلاکتوں کی ایک اور خبر-
پشاور شہر میں جنریٹر سے نکلنے والا دھواں موت کا سبب بن گیا۔ یہاں بھی جنریٹر
کے دھوئیں سے دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پشاور کے علاقے
بشیرآباد شگئی ہندکیان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کمرے میں گیس
جنریٹرلگایا
ہواتھا،لائٹ کے جانےاور آنے کی آنکھ مچولی میں جنریٹر آف تو ہو گیا لیکن اس
سے نکلنے والا دھواں کمرے سے باہر جانے کا کوئ انتظام نا ہونے کے سبب دھواں
کمرے میں ہی بھر جانے کےباعث سے کمرے میں سوئے ہوئے چار افراد کی
زندگیوں کو نگل گیا ہسپتال کے زرائع کے مطابق چاروں افراد دم گھٹنے کے باعث
جاں بحق ہوئے ،مرنے والوں میں باپ ، بیٹا ، بھتیجا اور ایک مہمان شامل ہے۔واقعے
کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
اسی طرح ایک شادی کے گھر میں عین شادی کے دن برطانیہ سے آنے والے ایک
خاندان کو سانحہ سے دو چار ہونا پڑا-ہوا یوں کہ مہندی کی تقریب جب ہو چکی
توسب اپنی اپنی جگہ سونے چلے گئے اوردو کم عمر مہمان بچّے اپنے کمرے میں
جنریٹر چلا کر سو گئے رات کو جب لائٹ گئ تو بچّے غافل سوتے رہے جنریٹر
دھواں چھوڑتا رہا یہاں تک کہ ایک بچّے کی آنکھ کھل گئ اور وہ باہر کی جانب
بھاگا لیکن دیر ہو چکی تھی وہ معصوم سیڑھیوں پر ہی گر کر مر گیا اور دوسرا
کمرے میں مردہ ہو چکا تھا -شادی کے گھر کی خوشیوں کو جنریٹر کا دھواں نگل
گیا تھا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جنریٹر کمرے میں ہرگز نہیں رکھّا جائے اور
مجبوری سے رکھنا ہو تو ایگزاسٹ پنکھوں یا روشن دان کا بندوبست کر کے رکھّا جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں