غزوہ بدر : کفر اور اسلام کی سب سے پہلی اور اہم جنگ تھی جو ـ تاریخ 17 رمضان سنہ 2 ہجری کو بمقام بدر ـ مسلمانوں اور مشرکین قریشکے درمیان لڑی گئی۔ اس جنگ میں گوکہ مسلمانوں کی افراد قوت کم تھی لیکن انھوں نے مشرکین پر فتح پائی۔ تاریخی حوالوں کے مطابق مسلمانوں کی فتح کے اسباب میں ایک اہم سبب مسلمانوں ـ اور بطور خاص مولا علی علیہ السلام اور حضرت حمزہ سید الشہداء کی خاص جانفشانی تھی۔ اس جنگ میں صبح کے وقت پیغمبر نے اپنے لشکر کی صف آرائی کا اہتمام کیا اور اسی اثناء میں قریش کی سپاہ عَقَنْقَل نامی ٹیلے سے ظاہر ہوئی۔ رسول خدا حضرت محمد سرور ا نبیاءصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلمنے دیکھا تو بارگاہ احدیت میں التجا کی: "اے رب متعال! یہ قریش ہیں جو غرور و تکبر کے ساتھ تجھ سے لڑنے اور تیرے رسول کو جھٹلانے آئے ہیں؛ بار خدایا! میں اس نصرت کا خواہاں ہوں جس کا تو نے مجھے وعدہ دیا ہے! انہیں صبح کے وقت نیست و نابود کردے”۔قیادت کا پرچم ـ بنام عقاب جو صرف اکابرین اور خاص افراد کو ملا کرتا تھا، مولا علی علیہ السلامکے ہاتھ میں تھا۔دو بدو لڑائی شروع ہونے سے قبل، ابو جہل نے اپنے لشکریوں کے جذبات ابھارنے اور انہیں مشتعل کرنے کی غرض سے "عامر حضرمی” کو حکم دیا کہ اپنا سر مونڈ لے اور سر پر مٹی ڈال کر اپنے بھائی عمرو حضرمی کے خون کا مطالبہ کرے۔ مروی ہے کہ: عامر پہلا شخص تھا جو مسلمانوں کی صفوں پر حملہ آور ہوا تاکہ ان کی صفوں کو درہم برہم کرے؛ لیکن حضرت محمد سرور ا نبیاءصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے سپاہیوں نے ثابت قدمی دکھائی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب عتبہ ابن ربیعہ اس کا بیٹا الولید اور اس کا بھائی شیبہ (تمام امیہ سے تھے) اپنی مشرک فوج کے سامنے کھڑے ہوئے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ان کے پاس ان کے برابر کے لوگ بھیجیں۔ سینکڑوں صحابہ آپ کے اردگرد تھے اور ان میں سے بہت سے اس بات کی توقع کر رہے تھے کہ آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بلایا جائے گا لیکن آپ نے اپنے خاندان سے شروع کرنے کا انتخاب کیا۔آ پ نے عقاب نام کا پرچم مولا علی کو دیا مسلمانوں نے پیغمبر اسلام(ص) کے لئے ایک سائبان بنایا اور سعد بن مُعاذ سمیت انصار کے چند افراد نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالی؛ تاہم مسند ابن حنبل میں علی علیہ السلام سے منقولہ روایت کے مطابق ـ جو زیادہ تر تاریخی منابع میں بھی نقل ہوئی ہے ـ بدر کے روز رسول خدا(ص) کا ٹھکانا دشمن سے قریب ترین نقطے پر تھا اور جب جنگ میں شدت آجاتی تھی تو مسلمان آپ(ص) کی پناہ میں چلے جاتے تھے۔ امکان پایا جاتا ہے کہ متذکرہ بالا سائبان جنگ کی قیادت و ہدایت کے مرکز کے عنوان سے بنایا گیا ہوگا اور رسول اللہ حضرت محمد سرور ا نبیاءصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کبھی کبھی اس میں مستقر ہوتے رہے ہونگے۔رسول خداحضرت محمد سرور ا نبیاءصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنے چچا حمزہ، علی (ع) اور عبیدہ بن حارث کو میدان میں بھیجا؛ حمزہ نے عتبہ کو ہلاک کیا اور علی(ع) نے ولید کو اور عبیدہ نے حمزہ اور علی(ع) کی مدد سے شیبہ کا کام تمام کیا۔ امام علی(ع) سے منقولہ روایت کے مطابق، آپ(ع) تینوں افراد کے قتل میں شریک ہوئے تھے۔بوجھ بہت زیادہ تھا اور بھاری بوجھ صرف وہی لوگ اٹھا سکتے تھے جن سے اس کا تعلق تھا۔
اس نے علی حمزہ اور عبیدہ ابن الحارث (تمام رسول کے قبیلے سے) کو تینوں جنگجوؤں کا سامنا کرنے کے لیے بلایا۔عتبہ، شیبہ اور ولید کے ہلاک ہوجانے کے بعد جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے لیکن اللہ کی غیبی امداد اور مسلمانوں کی شجاعت اور پامردی کے نتیجے میں مشرکین بہت جلد مغلوب ہوئے۔ تواریخ کے مطابق گھمسان کی لڑائی کے دوران، رسول خدا حضرت محمد سرور ا نبیاءصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے مٹھی بھر ریت اٹھا کر قریشیوں کی جانب پھینک دی اور ان پر نفرین کی۔ یہی امر مشرکین کے فرار ہونے اور ان کی شکست و ناکامی کا سبب ہوا۔ قریش کا لشکر اپنا مال و اسباب چھوڑ کر میدان جنگ چھوڑ کر بھاگ گیا اور بعض افراد شکست کی خبر مکیوں کے لئے لے گئے۔جنگ بدر میں 14 مسلمان شہید ہوئے (جن میں سے 6 کا تعلق مہاجرین اور 8 کا تعلق انصار سے تھا) اور مشرکین میں سے 70 افراد ہلاک ہوئے اور اتنے ہی افراد کو قیدی بنایا گیا۔ابن قتیبہ دینوری نے مشرکین کے مقتولین کی تعداد 50 اور قیدیوں کی تعداد 44 بتائی ہے جن میں سے 35 افراد علی (ع) کے ہاتھوں مارے گئے۔ دریں اثناء سینکڑوں قریشی اطراف کے صحراؤں میں منتشر ہوگئے تھے اور رات کے اندھیرے اور مسلمانوں کے ہاتھ سے نجات پانے کے لئے گوشہ عافیت ڈھونڈ رہے تھے۔رسول خدا(ص) کو ابو جہل کی ہلاکت کی خبر سننے کا انتظار تھا اور آپ حضرت محمد سرور ا نبیاءصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اس کو پیشوایان کفر کا سرکردہ اور فرعون امت جیسے خطابات سے نوازا تھا،
چنانچہ آپ(ص) نے اس کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی فرمایا: "اے میرے رب! تو نے مجھ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرکے دکھایا ابو جہل دو نو عمر نوجوانوں "معاذ بن عمرو” اور "معاذ بن عفراء” کے ہاتھوں مارا گیا اور ابھی اس کی جان میں جان تھی جب عبداللہ بن مسعود نے اس کا سر تن جدا کیا۔جنگ کے نتائج کی اہمیت سے اتنا واقف کوئی نہیں تھا جتنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم۔ ہم جنگ شروع ہونے سے پہلے اس کی دعا میں اس کی پریشانی کی گہرائی کو پڑھ سکتے ہیں جب وہ اپنے رب سے دعا کرتے ہوئے کھڑا ہوا تھا: "خدایا یہ قریش ہے، یہ اپنے تمام غرور اور گھمنڈ کے ساتھ تیرے رسول کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خدا میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ کل ان کو ذلیل کر دے۔ خدا اگر آج یہ مسلمان گروہ فنا ہو جائے تو تیری عبادت نہیں ہوگی!"اس جنگ میں جس میں کافر فوج 950 جنگجوؤں پر مشتمل تھی اور مسلمانوں کی تعداد 314 سے زیادہ نہیں تھی-پھر بھی اللہ تعلیٰ نے مسلمانوں کو صبرو استقامت کے ساتھ فتح نصیب کی
جواب دیںحذف کریںرسول خدا(ص) کو ابو جہل کی ہلاکت کی خبر سننے کا انتظار تھا اور آپ(ص) نے اس کو پیشوایان کفر کا سرکردہ اور فرعون امت جیسے خطابات سے نوازا تھا،چنانچہ آپ(ص) نے اس کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی فرمایا: "اے میرے رب! تو نے مجھ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرکے دکھایا