مشعل اوباما- علم کی جھلملاتی قندیل مشعل اوبامہ وہائٹ ہاؤس سے جاتے ہوئے صرف امریکی خواتین کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا کی تمام خواتین کے لئے اپنے نقش قدم چھوڑ گئ ہیں اور اس کے علاوہ ان کی تحریریں ان لاکھوں دلوں میں روشن قندیل کی مانند جھملاتی رہیں گی جو خواتین ان سے رہنمائ چاہیں گی -جی ہاں یہ پیشورانہ لحاظ سے وکیل ہیں' ایک خاتون خا نہ ہیں جو اپنے شوہر اور اپنے گھر بار پر اور بچوں پر بھرپور توجہ دیتی ہیں-سماجی تقریبات ہوں یا خاندانی سلسلے یہ آپ کو ہر جگہ ایکٹیو نظر آئیں گی لیکن انکی سب سے بڑی خوبی ان کی تحریریں ہیں جن کو یہ کتابی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں - مشعل اوبامہ جن کی پہلی کتاب نے کسی بھی لکھاری کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دئے ہیں- اور یہ پہلی کتاب ان کی لائف کی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس کتاب کی دنیا بھر میں 17 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ سابق خاتون اول مشعل اوباما نے دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور قوموں کے نئے بحرانوں کے حوالے سے ایک اور کتاب 'دی لائٹ وی کیری' لکھی۔ اس کتاب کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ سابق خاتون اول نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی پہلی کتاب کے بعد دنیا میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ بہت سے بحرانوں کے علاوہ ایک عالمی وبا کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ان تمام وجوہات کی وجہ سے ہم کمزور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کا سامنا کیسے کریں؟ اپنے خوف کا سامنا کیسے کریں؟ اپنی مایوسی اور پریشانی کو مثبت انداز میں کیسے ہینڈل کریں۔ مشعل نے اس ویڈیو میں اپنی کتاب کے بارے میں کہا کہ یہ ایک ٹول باکس کی طرح ہوگی۔ مشعل کی دوسری کتاب کا ٹائٹل 'دی لائٹ وی کیری' ہے۔ یہ کتاب 15 نومبر سے کتابوں کے شائقین کے لئے تھی۔مشعل اوباما کی پہلی کتاب 2018 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کے طور پر درج کی گئی تھی، جس کی دنیا بھر میں تقریباً 17 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اور امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام خاتون اول، 54 سالہ مشیل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصنوعی حمل کے ذریعے اپنی بیٹیوں کو جنم دیا۔مشیل اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد حاملہ ہونے میں مشکل پیش آئی تھی۔
سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد ان کے شوہر براک اوباما نے انہیں بچے پیدا کرنے کے لیے ’ان وٹرو فرٹیلائزیشن‘ (IVF) کی تکنیک کا سہارا لینے کا مشورہ دیا۔خبر رساں ایجنسی 'ایسوسی ایٹڈ پریس' (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق مشعل اوباما نے اپنی آنے والی کتاب میں نہ صرف اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں بلکہ کئی دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔20رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشیل اوباما نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ جب وہ 33 یا 34 سال کی تھیں تو ان کا حمل ضائع ہوا، جس کے بعد انہوں نے آئی وی ایف کی مدد سے لڑکیوں کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔ مشیل اوباما نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب میں کیا ہے۔ سابق خاتون اول نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے مشورے پر IVF کے ذریعے اپنی دونوں بیٹیوں کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ آئی وی ایف کے لیے بچوں کو دوبارہ پیدا کرنے کا عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس کے لیے ماں کے رحم سے انڈوں کو نکال کر لیبارٹری میں والد کے سپرم کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ دونوں کے ملاپ کے صرف ایک ہفتے کے اندر حمل پیدا ہو جاتا ہے جس کے بعد حمل کو دوسری ۔ مشیل اوباما نے کے ذریعے جن بیٹیوں کو جنم دیا تھا ان کی عمریں اب 17 اور 20 سال ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی مالیہ کی عمر 20 سال ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ساشا کی عمر 17 سال ہے۔ مالیا اور ساشا کی پیدائش کے بعد انہوں نے اپنی تمام توجہ بیٹیوں کی تعلیم تربیت پر رکھی -مشیل اوباما نے 1992 میں سابق امریکی صدر براک اوباما سے شادی کی، لیکن ان کا رشتہ 1980 میں شروع ہوا، جب وہ طالب علم تھیں۔
مشعل اوباما ریاستہائے متحدہ کی 44 ویں خاتون اول اور پہلی سیاہ فام خاتون اول تھیں۔ ان کے شوہر 59 سالہ باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام اور 44ویں صدر منتخب ہوئے۔ باراک اوباما پہلی بار 20 جنوری 2009 اور دوسری بار 2013 میں امریکی صدر منتخب ہوئے اور وہ 20 جنوری 2017 تک خدمات انجام دیتے رہےریٹائرمنٹ کے بعد سابق امریکی صدر نے اوباما فاؤنڈیشن کے نام سے ایک سماجی تنظیم قائم کی جس کے تحت دنیا بھر میں صحت، تعلیم، خواتین کی خود مختاری اور غربت کے خاتمے کے لیے منصوبے جاری ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران سابق صدر کی بیٹیاں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہیں -مشعل اوباما کی یادداشتیں جلد شائع ہونے والی ہیں، جس میں انہوں نے امریکی خاتون اول کے طور پر اپنے بچپن، شادی اور واقعات کے بارے میں بھی لکھا۔ مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما کی سوانح عمری 'بیکمنگ' نے رواں سال صرف 15 دنوں میں امریکا میں شائع ہونے والی تمام کتابوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے -میری دعاء ہے کہ اللہ تعالٰی ان کے قلم کو یوں ہی رواں دواں رکھے آمین ہے-
تحریر و تلخیص بقلم خود
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اداکارہ سوفیا بش کے پوڈکاسٹ "ورک اِن پراگریس" میں گفتگو کرتے ہوئے مشعل اوباما نے واضح کیا کہ اب وہ ایک ’خود مختار عورت ‘ کے طور پر اپنی مصروفیات خود طے کرتی ہیں۔
جواب دیںحذف کریں