پیر، 3 جون، 2024

بو علی دعبل خزاعی

   نام: محمد بن علی بن رزین بن سلیمان بن تمیم بن نھشل بن خداش بن خالد بن عبد بن دعبل بن انس بن خزیمہ بن سلامان بن اسلم بن اقصیٰ بن حارثہ بن عمرو بن عامر (خزاعہ) بن مزیقیا۔

کنیت : ابو علی  دعبل خزاعی ۱۴۸ ہجری کو کوفہ میں پیدا ہوئے اور تین امام، امام موسی بن جعفر الکاظم، امام علی بن موسی الرضا اور امام محمد بن علی الجواد علیھم السلام کا زمانہ درک کیا۔ دعبل ایک بہادر اور شجاع گھرانے میں پیدا ہوئے اور اسی گھرانے میں پروان چڑھے۔ ان کے گھرانے کے بعض بھائی رسول خدا ﷺ اور امیر المؤمنین علیہ السلام کے زمانے میں راہ خدا میں شہید ہوئے۔ دعبل تیسری ہجری کے حدیث کے راویوں میں سے ہیں۔ خاص طور سے دو امام حضرت امام رضا اور حضرت امام محمد تقی علیھما السلام کی روایات زیادہ نقل کی ہیں ۔

چنانچہ جس گھرانے میں دعبل نے آنکھ کھولی وہ علم و ادب میں معروف و تھا۔ ان کا گھرانہ عرب میں فصاحت و بلاغت کے بڑے مشہور گھرانوں میں سے شمار ہوتا تھا۔ لہذا دعبل نے ابتدا ہی سے شاعری شروع کی اورابتدا ہی سے اپنے والد، دادا رزین، بابا علی اور چچا عبد اللہ اور چچازاد محمد کی زندگی میں ہی شعر وادب کو اپنا پیشہ بنایا اور یہ سارے ایسے بڑے شعراء کہلاتے تھے کہ جن کی جانب ہر ایک کی نظر جاتی تھی۔دعبل چونکہ اصیل اور بنیادی شاعر کہلاتے تھے لہذا انہوں نے اسی فن شاعری میں اپنی زندگی گزاری۔ خاص طور سے انہوں نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے راستے میں اپنی زندگی صرف کی تاکہ اپنی شاعری کے ذریعے ظالم دشمنوں کو شکست دےسکے ۔انہوں نے ایک دن ثامن الائمہ ،ضامن آہو حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں مشرف ہوکر اپنا منظوم اور مشہور کلام "تائیہ"

جس کا آغاز یوں تھا:

مدارس آیات خلت من تلاوۃ   و منزل وحی مقفر العرصات

آیات الہی کے مکاتب تلاوت سے خالی ہوگئے اور وحی کا گھر چٹیل میدان ہوگیا-یہاں تک کہ  دعبل اس بیت پر پہنچے:-

خروج امام لا محالۃ خارج   ..  یقوم علی اسم اللہ والبرکات

یمیز فینا کل حق و باطل     .. ویجزی علی النعماء والنقما

اشعار کا مفہوم :  "ایک امام کا قیام ہر حال میں ہونے والا ہے اور وہ اللہ کے نام اس کی برکات کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا۔ وہ ہمارے درمیان حق و باطل کو جدا کرے گا اور اچھائیوں اور برائیوں کو دیکھ کر لوگوں کو جزا دے گا۔ "

امام رضا علیہ السلام نے اس پر شدید گریہ فرمایا اور سر مبارک بلند کر کے دعبل سے فرمایا : اے خزاعی! روح القدس نے ان دو بیتوں کو تیری زبان سے کہلوایا ہے ۔ اس کے بعد دعبل اپنے اشعار کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتا ہے :

قد خفت فی الدنیا و ایام سعیھا  و انی لأرجو الأمن بعد وفاتی

ترجمہ: اگر میں دنیا اور اس میں تلاش و کوشش کے بارے میں ڈرتا ہوں تو بتحقیق مرنے کے بعد امن کی امید بھی کرتا ہوں ۔ایسے میں امام رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا : اللہ نے تم کو سب سے بڑے ہولناک دن میں امن بخشا ہے ۔

اسی وجہ سے دعبل اہلبیت علیھم السلام کے شعراء ، ان سے کھل کر محبت کرنے والے اور ان کے دشمنوں سے بیزاری اختیار کرنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔ خاص طور سے دعبل نے اپنے کلام میں جن کو اپنے طعن کے تیروں کا نشانہ بنایا وہ خلفاء اور امراء ہیں جو سب سے زیادہ طاقتور اور ظالم  تھے اور وہی  اس طرح کے طعن کے حقدار تھے۔ کیونکہ ائمہ معصومین علیھم السلام کے ساتھ ان کا سلوک اور کردار اچھا نہیں تھا۔ اس لئے وہی ظالم امراء و خلفاء دعبل کے طعن کے تیروں کا نشانہ بنے ۔

یہاں تک کہ ایک دن دعبل سے کہا گیا :

تم اس کا تمسخر کیوں اڑاتے ہو جس کی طاقت سے ڈرتے ہو؟

تو دعبل نے کہا:میں پچاس سال سے اپنی لکڑی اٹھائے پھرتا ہوں اور اب تک کسی کو میں نے نہیں پایا کہ وہ مجھے اس پر لٹکادے ۔دعبل رضوان اللہ تعالی علیہ ۲۴۶ ہجری کو خفیہ ہاتھوں کے ذریعے قتل کئے گئے۔ اس بہانے سے کہ انہوں نے مالک بن طوق (اور کہا جاتا ہے معتصم عباسی) کو طعن کیا ہے۔ رحلت کے وقت دعبل کی عمر ۹۷ سال تھی ۔  ان کو ایران میں اہواز کے اطراف میں  ایک شہر سوس میں  دفن کیا گیا سنایا 


حاجات کی قبولیت کے لئے امام علی رضا ع کی درج ذیل صلوات کو 40 دن 110 مرتبہ تلاوت کریں 

اللّـهُمَّ صَلِّ عَلى عَلِيِّ بنِ مُوسَى الرِّضا المُرتَضَى، الإمامِ التَّقِيِّ النَّقِيِّ وَحُجَّتِكَ عَلى مَن فَوقَ الأرضِ وَمَن تَحتَ الثَّرى، الصِّدّيقِ الشَّهيدِ، صَلاةً كَثيرَةً تامَّةً زاكِيَةً مُتَواصِلَةً مُتَواتِرَةً مُتَرادِفَةً، كَأفضَلِ ما صَلَّيتَ عَلى أحَد مِن أولِيائِكَ

مفاتیح الجنان ص 971۔


ہفتہ، 1 جون، 2024

آتش فشانی سرزمین" گوئٹے مالا "

 

گوئٹے مالا  وسطی امریکہ کی وہ  ریاست ہے  جس کے لئے آپ  سب ا سے غریب ترین  ریاست کہہ سکتے ہیں  جبکہ یہاں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے- یہاں آپ کو کار چوری٬ خواتین کو ہراساں کرنا٬ ناجائز اسلحہ٬ جعلی پولیس افسران غرض تمام اقسام کے جرائم میں ملوث افراد ملیں گے-قدیم ترین ملک گوئٹے مالا ایک ایسا ملک ہے جو گزشتہ 20 ہزار سالوں سے آباد ہے اور آج اس کی نصف سے زائد آبادی مایا تہذیب سے تعلق رکھتی ہے- یہاں کئی سامراجی قوتیں  آتی  گئیں  اور پنپتی گئیں - اس پورے ملک میں آپ کو مختلف مقامات مایا دور کی نشانیاں دکھائی دیتی ہیں-آتش فشاں پہاڑ-گوئٹے مالا میں 37 آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں جن میں سے 3 فعال بھی ہیں- Volcan de Fuego گوئٹے مالا کا ایک ایسا فعال آتش فشاں پہاڑ ہے جو رواں سال صرف -خانہ جنگی بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ گوئٹے مالا ایک طویل عرصے تک خانہ جنگی کا شکار بھی رہا ہے- گوئٹے مالا: 2018گوءٹے مالا کا ایک آتش فشاں جاگ اٹھا جس کےلاوےسے 110افراد ہلا ک اور لاتعداد لوگ زندہ جھلس گئے2018  تھےگوئٹے ما لا کے فیوگو نامی آتش فشاں کے لاوے، زہریلی گیس اور راکھ سے 110 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے، سیکڑوں  کی تعداد میں  لاپتہ بھی ہوئے تھے ۔

اپنے خاندان کے 50افراد کی تلاش میں زندہ بچ جانےوالی ایک خاتون تاحال ماری ماری پھر رہی  تھی۔گوئٹے مالا میں گزشتہ عرصہ میں  آتش فشاں پھٹنے سے اب تک متعدد جانیں ضائع ہوچکی ہیں جن میں سے 110 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔بد نصیب پھل فروش خاتون ایوفیمیا گارسیا کے خاندان کے 50 افراد اس آتش فشاں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اس ملک میں 36 سال تک خانہ جنگی جاری رہی جس کے نتیجے میں 2 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے اور 400 گاؤں تباہ ہوگئے-خوفناک گڑھا30 مئی 2010 کو گوئٹے مالا کے دارالحکومت جس کا نام بھی گوئٹے مالا ہی ہے کہ وسط میں ایک ایسا خوفناک گڑھا پیدا ہوگیا جس کا قطر 60 فٹ چوڑا تھا اور اس کی گہرائی اتنی تھی کہ اس میں باآسانی 30 منزلہ عمارت سما سکتی تھی- اس گڑھے نے 3 منزلہ عمارت کو نگل لیا -

 کرپشن ایک کاروبار-عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کی عدالت نے 1981 سے 1985 کی خانہ جنگی کے دوران 36 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 5 سابق فوجی اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی ۔جج نے گوئٹے مالا کے سول سیلف ڈیفنس پٹرولز (PAC) کے 5 سابق ارکان کے خلاف فیصلے میں لکھا کہ تمام جج ان خواتین کی گواہیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں جن کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔۔اس ملک میں کرپشن ایک بہت بڑے کاروبار کی صورت اختیار کرچکی ہے اس ملک کی فوج سے لے کر سیاستدان تک سب ہی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں -گوئٹے مالا سٹی (اے ایف پی) گوئٹے مالا کے اینٹی کرپشن ادارے کے سربراہ ژان فرانسسکو سندوال اپنی برطرفی کےفوری بعد جان بچانےکے لئے ملک سے فرار ہو گئے ۔ملک کےمحتسب جوردن روڈاس بھی ژان کے ہمراہ سلواڈورکی سرحد کی طرف فرار ہوئے۔ژان کی برطرفی کے نتیجے میں گوئٹے مالاکو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید کا سامناہے -لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں حکومتی کرپشن کے خلاف ایک 62 سالہ شخص کے دو سو کلو میٹر طویل مسافت پر مشتمل احتجاجی مارچ کے اختتام پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔گوئٹے مالا سٹی پہنچنے پر اوسوالڈو اچووا کے مداحوں اور حامیوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔اوسوالڈو اچووا کا کہنا ہے تھا وہ بھارتی رہنما گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنے ملک میں معاشرتی، سیاسی اور زرعی سطح پر تبدیلیاں چاہتے ہیں۔

اوسوالڈو اچووا اپنے احتجاجی مارچ کے دوران بھوک ہڑتال پر بھی تھے اور اس دوران انھوں نے صرف چائے اور جوس پر گزارا کیا۔ پیدل مارچ کے دوران ان کے پاؤں چھلنی ہوگئے اور ان کا چار کلوگرام سے زیادہ وزن کم ہوگیا۔دارالحکومت پہنچنے پر انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو سیاستدانوں کی اس مبینہ بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام دیا جس کے باعث وہ عوام کے پیسے سے امیر ہوئے ہیں۔دوسری جانب صدر پیریز مولینا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی غلط اقدام نہیں کیا اور آئندہ جنوری میں اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے تک وہ دستبردار نہیں ہوں گے۔

منشیات فروشی -گوئٹے مالا منشیات فروشوں کی ایک بڑی آماجگاہ بن چکا ہے- گزشتہ سال سرکاری حکام نے 12,427 کلوگرام کوکین ضبط کی تھی لیکن اس کے باوجود منشیات فروشی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ ملک کے کونے کونے میں دستیاب ہے-ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کچھ خواتین وسطی امریکہ کے ان علاقوں میں رہتی تھیں جہاں بہت زیادہ غربت تھی اور جہاں کوکین کا بہاؤ مسلسل رہتا ہے، اس لیے یہ ان کے لیے ایسے کاروبار کی طرف راغب ہونے میں آسانی ہے جہاں وہ ایک بار اتنی رقم بنا سکتی ہیں کہ باقی زندگی انھیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔یہ بھی ٹھیک ہے کہ ان میں سے کچھ خواتین اپنے بچوں کی پرورش کرنا چاہتی تھیں، لیکن وہ ایک کار اور لگژری بھی چاہتی تھیں۔کئی کا تعلق متوسط ​​طبقے سے تھا۔ لوز فجردو قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔۔۔ وہ اتنے محدود وسائل والی خواتین نہیں تھیں۔ وہ منشیات کے کاروبار میں اس لیے آئیں کیونکہ وہ ایسا چاہتی تھیں۔ ان پر کوئی لازم نہیں تھا کہ وہ اس طرف آتیں۔ -

جمعہ، 31 مئی، 2024

نقل کا زہر ہمارے سماج میں

اس  سال  کراچی کے طالب علموں کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کی تمہید میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں  ہے -یوٹیوب پر تمام  کاروائ کی وڈیوز خود منہ بولا ثبوت ہیں -اب اس سے بھی آ گے دیکھئے  کیاکیا  ہوا ہمارے معاشرے میں مستقبل کے معماروں کے ساتھ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کو یہ بات ماننا ہوگی کہ اُن کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے نہ صرف خرابیوں میں مزید اضافہ ہوا بلکہ اُن کے ادارے نے ثابت کردیا کہ یہ کام اب اس کے بس کا نہیں۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ امتحانات اور رجسٹریشن کی مد میں غریبوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا کراچی ثانوی بورڈ امیدواران کو پُر سکون امتحانی ماحول فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ثانوی بورڈ کراچی اپنی اصل ذمہ داریاں پسِ پشت ڈال کر میٹرک بورڈ آف ریونیو بن چکا ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا  یو ٹیوب پر ایک منظر نامے  کی وڈیو دیکھئے -نقل کرنے کی رشوت 500 روپے یہ ایک پیپر کی نقل کی رشوت ہے وصول کرنے والا وصول کر رہا ہے -

یہ منظر سانگھڑ شہر کا ہے  اب آ گے ملاحظہ کیجئے-ایک حکومتی  عہدہ دار کا بھتیجا انتظامیہ کے کمرے میں بیٹھا  نقل کر رہا ہے  مجال ہے جو کوئ اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے نجی اسکولوں کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ خیر بات ہو رہی تھی کراچی میٹرک بورڈ کی نااہلی پر۔تو جناب ہوتا یہ ہے کہ امتحانی مراکز سرکاری اور نجی اسکولوں کی عمارتوں میں بنائے جاتے ہیں جبکہ عملہ بھی انہی کا ہوتا ہے،ان عمارتوں کا میٹرک بورڈ کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یعنی یہ بورڈ کی ملکیت نہیں ہوتیں، جب کہ امتحان لینا بورڈ کا کام ہے تو اس اعتبار سے امتحانی مراکز بنانے کی تمام تر ذمہ داری کراچی میٹرک بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔اب یہ اس ادارے کا کام ہے کہ وہ اپنی جگہ کا بندوبست کرے ورنہ کوئی اور کام کرے۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا بلکہ سرکاری اور نجی عمارتوں کو امتحانی مراکز بنا کر وہاں کے عملے کو وہ خیرات کی صورت تھوڑی سی رقم ادا کر کے برسوں سے اربوں روپے بٹور رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے امتحانات کے نام پر ہونے والے اس کھلواڑ پر سنجیدگی سے توجہ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو نہ صرف بہترین امتحانی ماحول میسر آ سکے بلکہ تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کی پوری آزادی بھی مل سکے۔ اگر حکمرانوں نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو یقیناً ہمارے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری لائی جا سکتی ہے،ورنہ علم کی شمع کو بجھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو تاریکی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا 

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ صبح کی شفٹ میں نویں اور دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت کے پرچے ہوں گے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، اور میرپورخاص میں ہونے والے امتحانات میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں نویں جماعت کے پہلے پرچے میں ہی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، کئی شہروں میں امتحانی وقت کے قبل ہی پرچہ واٹس ایپ گروپ پر آؤٹ ہوگیا جب کہ طلبہ وطالبات نے بلا خوف وخطر نقل کی جس کے لیے موبائل فون کا بھی آزادانہ استعمال کیا گی ۔خیرپور میں نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ آؤٹ ہوگیا اور واٹس ایپ گروپس میں پیپر شروع ہونے سے قبل ہی گردش کرتا رہا۔ طلبہ موبائل فون کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے بلا خوف وخطر نقل اور فون کی مدد سے پرچے حل کرتے رہے۔یہی صورتحال کوٹ ڈیجی، نارو، تھری میر واہ اور دیگر علاقوں میں رہی جہاں نقل کرانے والا مافیا سرگرم رہا اور تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیمیں بھی اس مافیا کے سامنے بے بس ہوگئیں۔لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام شکارپور، قمبر، دادو، جیکب آباد اور کندھ کوٹ اضلاع میں نویں جماعت کا سندھی کا پرچہ بھی قبل از وقت آؤٹ ہوگیا جس کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے امیدواروں تک پھیلا دیا گیا۔ یہاں بھی دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود موبائل فون کا کھلے عام استعمال کیا گیا۔

 کئی امتحانی مراکز میں ایک گھنٹہ تاخیر سے پیپر شروع کرائے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔: میٹرک امتحانات، کراچی میں راتوں رات امتحانی مراکز تبدیل، طلبہ پریشانسکھر، میرپورخاص، عمر کوٹ سمیت دیگر اضلاع میں پرچہ قبل از وقت آؤٹ ہوا اور  کھلے عام نقل جاری رہی جب کہ  کئی جگہوں پر عملہ بھی نقل میں مدد فراہم کرنے میں مصروف نظر  آیا  مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب تعلیمی بورڈز گورنر کے پاس تھے تو گورنر ہاﺅس کی جانب سے محکمہ تعلیم کے ساتھ ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی جاتی تھیں جو روزانہ کی بنیاد پر میٹرک اور انٹر کے امتحانی مراکز کا دورہ کرتیں اور نقل کرنے والے طلبہ اور انہیں مدد دینے والوں خلاف کارروائی کرتیں، جس کی وجہ سے نقل کے رجحان میں خاصی کمی ہوئی تھی۔ لیکن رواں سال تو صورتحال انتہائی سنگین ہے۔اس سال امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ نقل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شہر کے کئی اسکولوں کو گنجائش سے زیادہ طلبہ کا امتحانی مرکز بنا دیا گیا ہے اور چھوٹے چھوٹے اسکولز کو مراکز بنایا گیا ہےنقل کے جن کو قابو کرنے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ امتحانات کا انعقاد مقابلے کے امتحانات کی طرح یونیورسٹیز اور بڑے کالجز میں لیا جائے اور اگر ضرورت بڑے تو اسٹیڈیم اور کھیلوں کے گراﺅنڈز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔  

کراچی ہو یا اندرون سندھ سب جگہ ہی بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی صفر ہی نظر آرہی ہےاور آج سکھر میں ریاضی کا پرچہ شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہو گیا ۔ امتحانی مراکز کے باہر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے لیکن پھر بھی اسکولوں کے باہر عوام کا رش ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ گورنمنٹ میونسپل اسکول مینا روڈ کے باہر لڑکیا ں نقل کیلئے مدد فراہم کرتی رہیں۔سندھ بھر ہی میں نقل مافیا کے سامنے میترک بورڈ کی چھاپہ مار ٹیمیں بے بس نظر آرہی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ سانگھڑ میں پرچہ شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ادھر عمر کوت میں امتحانی پرچہ واٹس ایپ پر وائرل ہوا جس کے بعد نقل مافیا سرگرم ہوا اور پھر امتحانی مراکز میں بھرپور نقل جا ری رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بھی فزکس کا امتحانی پرچہ شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہو گیا تھا جس کے بعد طلبہ واٹس ایپ کے زریعے نقل کرنے میں مصروف رہے   اگر یہی تعلیمی نظام ہمارے سماج کا خدانخواستہ حصہ بن گیا تو اس وطن کے معماروں کا مستقبل اللہ جانے کیا ہونا ہے

جمعرات، 30 مئی، 2024

یوگی کے استھان پر-میرا افسانہ

 


مندر  میں  موجود اور دیوداسیوں کی طرح  مندر کے بوڑھے  پجاری کی خدمت کرتے ہوئے ایک روز اس نے  پجاری سے سوال کیا تھا پجاری جی میری ماں نے مجھے  یہاں کس لئے چھوڑ اتھا -پجاری اس کے سوال پر کہنے لگا  تیری ماں کی کوئ منت تھی جس کے پورا ہونے پر      اس نے  مندر  کے استھان پر  دان دیا تھا  -اور پھر یوں ہوا کہ مندر کے  بوڑھے پجاری  کے چرنوں میں بیٹھی اس کی  جوانی     جب جوبن پر آئ  تب پجاری  کو اس کی ضرورت نہیں رہی تھی لیکن پھر بھی   وہ اسی کے چرنوں میں ہی  بیٹھی  ہوئ تھی  --پجاری   بلکل بوڑھا ہو گیا تھا   اور تب بھی اس نے اس سے ایک بار بھی نہیں کہا تھا کہ وہ کہیں جا کر باہر کی دنیا دیکھ آئے  -    لیکن ایک روز ایک اجنبی اس کے من مندر میں آ پہنچا   اس نے پجاری کو بتایا  تو پجاری نے اس کو  اپنے جھرّیوں بھرے  چہرے میں دھنسی  ہوئ  آنکھوں سےدیکھتے ہوئے   پہلے تو  ایک دم  آگ بگولہ سا گرم ہو اٹھا  پھر نا جانے کیا سوچ کر ایک دم ہی سنبھل کر  بولا  دیکھ   دیوداسی میں تجھ کو منع نہیں کروں گا ،چل تو خود دیکھ لے  ،،یہاں تو تُو اپنے  من کے رشتے سے رہتی ہے ،،وہاں تو تن  من  د ونوں کے رشتے سے رہے گی ،پھر بھی وہ تیرا نہیں ہو گا ،کیوں پجاری  جی   وہ مجھ سے بہت محبّت کرتا ہے ،
،ہاں میں کب کہ رہا ہوں  کہ وہ محبّت نہیں کرتا ہے ،،اچھّا جا اب  آزما لے پھر آ جایئو ، پھر وہ من مندر کے دیوتا کے لیئے  اپنی سیج سجا کے بیٹھ گئ،اس سیج کو سجانے کے لئے اس کے پریمی  نے مندر کے قریب ہی ایک کرائے کی کھولی لے لی تھی،وہ حسبِ وعدہ  آنے لگا  وہ  شادی شدہ تھا اس لئے دن کے اجالے میں نہیں آسکتا تھا  بس رات ہی اس کو  موزوں تھی اس لئے وہ  ہر  دوسری تیسری رات بلا دھڑک آ تا اس کے ساتھ وقت گزارتا  اور چلا جاتا  -لیکن یہ رات اور راتوں سے زرا مختلف رات تھی ابی دو چار ہفتے ہی  گزرے تھے  کہ اس رات وہ بہت سخت بیمار تھی  اور ہر پل دروازے کی جانب دیکھ رہی تھی کہ اب وہ آ ئے گا  اور پھر ہر رات کی طرح آج کی رات بھی وہ آیا تھا لیکن آ ج کی رات    وہ بہت بے قرار  تھی   تپ سے اس کا بدن جل رہا تھا  اس کی خواہش تھی آج کی رات اس کا پریمی اس کے پاس ہوتا ،بخار کی حدّت میں وہ پوری طرح ہوش میں نہیں تھی پھر بھی اس نے اپنے دل میں ایک موہوم سی خواہش  جاگتی  محسوس کی آنے والا اس کے  اس کے سرہانے بیٹھ کر اس کے بالوں میں انگلیاں پھیر  تے ہوئے بہت آہستہ سے پوچھے  گا  کہ کیا ہوا؟- پھر وہ آ گیا لیکن وہ بہت  خوفزدہ تھا -اس نےدیوداسی  کو  بتایا  کسی   نے  مخبری کر دی ہے   کہ میں تیرے  دوارے آتا ہوں اس لئے تو جتنی جلدی ہو سکے یہاں سے کہیں اور چلی جا -اس نے بس اتنا کہا  کہ دیو داسی مجھے  معاف کر دیجو  اور پھر وہ تیزی سے چلا گیا -
  اس کے دل کے کواڑ تمام رات اذیّت سے بجتے رہے  اور لمبی کالی وہ ایک  رات اس کے  دل کی تنہائیوں میں  سسکتی ہوئ  دھیرے دھیرے کھسکتی  رہی  صبح دم وہ اس قابل تو نہیں تھی لیکن اپنے آ پ کو زبردستی اٹھا کر  یوگی کے استھان پر جا پہنچی ابھی تو مندر  کے سنہرے کلس پر دھوپ کی پہلی کرن پر بھی نہیں پڑی تھی ،کلس  ابھی اجلا نہیں میلا نظر آرہا  تھا اور کلس کی مانند اس کا دل بھی میلا تھا ،  مندر کی سیڑھیوں پر اس نے پہلا قدم رکھّا ہی تھا کا مندر کی گھنٹیاں گھونگھر بجانے لگیں اور  سیڑھیا ں چڑھتے ہی  مندر  کے پجاری  نے اس کو دیکھا جو گھنٹیا ں بجا کر ہٹ رہا تھا  اس   کی بھی پہلی نظر پجاری پر پڑی اور  پھر اس نے  ہولے ہولے آگے بڑھتے ہوئے  بلکل مریل آواز میں پجاری کے قدموں میں جھک  کراسے پرنا م کیا  جو اس کو آتا دیکھ کر وہیں ٹھٹھک کر  کھڑا ہو گیا تھا  وہ سیدھی ہوئ  ،تو پجاری نے کہا  بول دیو داسی  کیا ہوا ،وہ کچھ نہیں بول سکی  کیونکہ آنسو اس کے دل  سے نکل کر گلے میں اٹک گئے تھے   پجاری نے اپنی بوڑھی گردن کو ایک  جانب ہلکا سا جھٹکا دیا   اور معنی خیز لہجے میں بولا جان گیا کیا ہوا ،،ہرجائ نہیں  آیا پجاری کی بات کا جواب دینے کے بجائے وہ مندر کے فرش پر پاؤں پسار کر بیٹھ گئ  اور پجاری سے روتے ہوئے کہنے لگی  -
   اور پھر اس کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور آنسووں کی قطاریں اس کے چہرے کو بھگونے لگیں-ہاں مرد کی زات ایسی ہوتی ہےبوڑھے  پجاری نے اپنی جہاں دیدہ  نظروں سے  اسے دیکھتے ہوئے  کہا  ،،،،دیکھ  دیوداسی   میں نے پہلے بھی تجھے سمجھایا تھا  کہ تو بھو گی سنسار کے  ان  ظالم جھمیلوں میں   نا جا -پر تو مانی ہی نہیں  ،،، خیر  ابھی بھی  خیر ہے ---   تو جا  تیرا  مسکن سونا ہے جا کر اسے آباد کر ،،میں جانتا تھا   یہی ہونا تھا ،،پجاری بڑبڑاتا ہوا وہاں سے ہٹ کر  چلا گیا اور دیو داسی اپنی ساری کے پلّو سے اپنے آنسوؤں  کو صاف کرتے ہوئے  یوگی کے استھان  پہ دوبارہ   پناہ لے لی تھی 

بدھ، 29 مئی، 2024

پیر علی محمد راشدی۔روداد چمن


  محترم پیر علی محمد راشدی مرحوم   ہمارے وطن کے ایک جید سیاسی رہنما گزرے ہیں  ان کی ایک تحریر دل کو اچھی لگی جو آپ کے لئے پیش خدمت ہے۔اللہ پاک کا حکم کہ اپنے غصے پر قابو رکھو اور احسان کروانسانوں پر )یہاں لفظ ’’انسان ‘‘ خاص اہمیت کاحامل ہے )۔ہمارے پیغمبر ﷺ کا وہ سلوک جوانہوں نے فتح مکہ کے بعد اپنے پرانے دشمنوں تک سے روا رکھا۔۔ہمارے قائدا عظم کے ارشادات ،پاکستان دستور ساز اسمبلی کی اولین نشست کے سامنے، ان کے الفاظ یہ ہیں۔’ایک حکومت کی اولین ذمہ داری امن وامان کو برقرار رکھناہوتا ہے ،تا کہ مملکت کی طرف سے اپنے باشندوں کی جان ومال اور مذہبی عقائدکی پوری حفاظت کی جاسکے۔ اس تقسیم میں ایک یا دوسری ڈومینین میں اقلیتوں کا باقی رہنا ناگزیر تھا۔ ہمیں اپنی ساری توجہ لوگوں با لخصوص عوام اور غریبوں کی بہبود پر مرکوز کردینی چاہیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ،ذات یا عقیدہ سے ہو۔اس کا کاروبار َمملکت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم اس بنیادی اصول سے آغاز کررہے ہیں کہ ہم سب ایک مملکت کے شہری اور مساوی شہری ہیں۔ میرے خیال میں اب ہمیں اس بات کو بطور نصب العین پیش نظر رکھنا چاہیے۔ اور وقت گزرنے پر آپ دیکھیں گے کہ ہندو ،ہندو نہیں رہیں گے۔ مسلمان، مسلمان نہیں رہیں گے۔ مذہبی لحاظ سے نہیں، کیونکہ وہ ہر فرد کا ذاتی عقیدہ ہے، بلکہ مملکت کے شہریوں کے طور پر سیاسی لحاظ سے‘‘اس سے وسیع اور بہتر چارٹر کسی نئی ریاست کو پختہ بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے تصور میں آنا مشکل تھا۔مگر قائداعظم کا انتقال ہوتے ہی یہاں WITCH HUNTING کی ابتدا ہو گئی، غدار سازی کے کارخانے کھل گئے، جس اپنے پرائے کو سیاست سے بھگانا مقصود تھا، اس پر غدار اور ’’پاکستان دشمن‘‘ کا لیبل چسپاں ہونے لگا۔

جو الفاظ ہم یہاں کے رہنے والوں نے شاید ہی کبھی سنے تھے وہ یکایک مروج ہوگئے۔ ’’غدار‘‘، ’’ملک دشمن‘‘، ’’سبوئیٹر‘‘، ’’کٹرلنگ‘‘، ’’تخریب پسند‘‘ (بھارت کا جاسوس)، یعنی پچھلی عالمی لڑائی کے دوران اتحادیوں نے جو الفاظ اپنے دشمنوں کی تذلیل اور دل آزاری کیلئے گھڑ لئے تھے، وہ ہم نے بغیر سوچے سمجھے اپنی سیاسی لغت اور اخباری زبان میں شامل کرلئے اور ان کا استعمال اس سارے عرصے میں ہمارا روزمرہ کا مقبول ترین مشغلہ بنا رہا (اعتبار نہ آئے تو اس دور کے اخبارات کے فائل اور تقریروں کا ریکارڈ ملاحظہ کرلیجئے)اس سے بھی زیادہ ستم ظریفی یہ رہی کہ جس شخص کو آج غدار قرار دیا کل اسی کو بشرط ضرورت گلے لگالیا، پھر الٹا کر دیا، پھر سیدھا کر دیا، پھر جیل میں ڈال دیا یا پڑودا کے تحت خارج کر دیا، پھر اس کو کسی نہ کسی بڑے عہدے پر بٹھا دیا!

غرض اکھاڑ پچھاڑ، الٹ پلٹ، باہمی آبروریزی اور دل آزاری کا یہ سلسلہ برابر 1970-71ء تک جاری رہا اور جو وقت اور قوت قوم کے مختلف ’’طفلان گریزپا‘‘ کو درس محبت دے کر، اپنے ساتھ ملاکر قومی تعمیر کے کام میں لگا دینے پر صرف ہوتی تو داخلی انتشار، باہمی تلخیوں اور جمہوریت کی پراگندگی کے وہ مناظر سامنے نہیں آتے جو پاکستان کے دشمنوں کیلئے باعث خوشنودی اور دوستوں کیلئے وجہ دل گرفتگی بنتے رہے۔افسوس یہ ہے کہ کسی نے یہ نہں سوچا کہ اس کے نتائج آگے چل کر قومی اتحاد و تنظیم اور جمہوریت کے حق میں کیا ہونے والے ہیں۔زبان سے تو سب پاکستان کا بھلا چاہتے تھے اور کہتے یہ تھے کہ وہ قوم کو ’’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘‘ بنانا چاہتے ہیں، مگر عملاً اپنی غیر مال اندیشی سے، اس دیوار میں ایسے شگاف ڈالتے رہے جن کی نہ مرمت ہو سکتی تھی نہ ان کو چھپایا جا سکتا تھا۔ہاتھ کے زخم مندمل ہو سکتے ہیں، زبان کے چرکے ناسور بن جاتے ہیں۔ آدمی جسمانی اذیت بھول سکتا ہے مگر بے آبروئی بھول نہیں سکتا۔ انسان آخر بشریت کے تقاضوں کے سامنے مجبور ہی رہتا ہے۔یہ مشغلہ غدار سازی کا صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہی نہیں رہا، بلکہ بات اس سے بھی بہت آگے بڑھ گئی۔ مثلاً منتخب عوامی نمائندوں کو بے آبرو اور مجبور کر کے نوکر شاہی کے قدموں میں ڈال دینے، اور اس طرح سے جمہوری سیاست کو ناکام بنانے کے مقصد سے، درون خانہ نوکر شاہی کے ہی ایما پر قائداعظم کے انتقال کے بعد (ان کی زندگی میں اس قسم کے ’’قانون‘‘ بنانے کی کسی کو جرات نہیں ہوئی) ایک خاص قانون پروڈا بنایا گیا جس کا بظاہر مقصد تو انتظامی بدعنوانیوں کا احتساب تھا مگر نتیجہ کے اعتبار سے اس کا حقیقی مقصد یہ لگتا تھا کہ، منتخب قومی نمائندوں، وزیروں وغیرہ کی داڑھیاں مستقلاً نوکر شاہی کے ہاتھوں میں دے دی جائیں،تا کہ وہ وزیر، اپنی آبرو بچانے کی خاطر نوکر شاہی کے آدمیوں سے اختلاف نہ کر سکیں۔یہ پہلا قدم تھا، اولاً جمہوریت کو نوکر شاہی کا تابع فرمان بنانے کیلئے اور ثانیاً دنیا کے سامنے پاکستانی عوام اور پبلک لائف کو ذلیل و خوار کرنے کیلئے۔ پروڈا کی کارگزاریوں کے ذریعے یہ دکھا کر کہ پاکستان کے عوام بالعموم ایسے آدمیوں کو منتخب کرتے ہیں جو بددیانت اور بدعنوان ہوتے ہیں اور ان کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ ان کو پکڑنے کیلئے ایک خاص قانون بنانے کی ضرورت پیش آ گی ہے۔ایسا ’’قانون‘‘ دنیا میں کہیں نہیں بنا تھا،حالانکہ یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ دنیا کی جملہ جمہورتیں (بھارت سمیت) فرشتوں پر مشتمل تھیں اور ان کے خلاف کبھی بدعنوانی کی شکایتیں نہیں ہوئیں،اور یہ کیفیت محض پاکستان میں رونما ہوئی تھی کہ پاکستاان بنتے ہی ایک سال کے اندر اندر اکثر سیاست دان بدعنوان بن گئے تھے جن کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایک خاص قانون کی ضرورت محسوس ہو گئی تھی۔ کون سی جمہوریت میں بدعنوانی کی شکایتیں نہیں ہوئیں؟ امریکہ کے کتنے صدور کے خلاف بدعنوانی کے الزامات اٹھے،(ایک پوری کتاب ہے اس مضمون پر)۔ برطانیہ کے وزیراعظم لائڈ جارج پر الزام آیا کہ اس نے القاب بیچے ہیں، وہیں مارکونی کمپنی کے شیئرز پر بڑے ہنگامے ہوتے رہے، کرچل ڈائون کے پلاٹوں میں ہیرا پھیری ہوئی اور ایک وزیر زیر عتاب آیا، جنوبی امریکہ تو سرتاپا مجسمہ اسکینڈل بنا رہا ہے،مگر کہیں ’’پروڈا‘‘ جیسا ’’قانون‘‘ نہیں بنا،  

پیر، 27 مئی، 2024

ہمارے سفارت کار کس مرض کی دوا ہیں

 دو برس پہلے ہمارے بچے یوکرائن میں رہائ کے لئے دہائیاں دے رہے تھے اور ہمارے سفیر بھنگ پی کر سو رہے تھے -اور پھر آج کے حاضر میں کر غیزستان میں وہی صورتحال ہے 

روس یوکرین جنگ: روس کے زیرِ قبضہ سومی شہر جہاں پاکستانی طلبا کا ایک گروہ محصور ہے

-منزہ انوار-بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آ باد میں یہ  بی بی سی کی رپورٹ جوں کی توں پیش کر رہی ہوں

26 فروری 2022 کی رپورٹ-بلال احمد، ثنا اللہ اور مصباح اللہ۔ ان طلبا کا کہنا ہے کہ آج تیسرا دن ہے وہ دن میں پانچ پانچ چھ چھ مرتبہ سفارت خانے سے رابطہ کرکے مدد مانگ رہے مگر کوئی رسپانس نہیں مل رہا’شہر پر دو دن سے روسی فوجیوں کا قبضہ ہو چکا ہے، ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیا اور پیسے ختم ہو رہے ہیں۔۔۔ہم 15 طلبا یہاں پھنسے ہوئے ہیں، ایک دوست نے یہاں سے نکلنے کی کوشش کی تو اسے روسی فوجیوں نے مارا اور وہ واپس آ گیا۔۔۔ ہم نے یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے مدد کے لیے فون کیا تو اہلکار نے پوچھا ’سومی کہاں ہے‘ ہم تو دنگ رہ گئے کہ کیا آپ واقعی سفارتخانے میں کام کرتے ہیں۔۔۔‘روس کے حملے کے بعد یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی طلبا کی اکثریت کو ملک سے نکلنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے اور اب صرف چند ہی طلبا ایسے ہیں جو یوکرین میں موجود ہیں لیکن پاکستانی طلبا کا ایک گروہ یوکرین کے ایسے شہر میں پھنس چکا ہے جہاں روس کی فوج قبضہ کر چکی ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے تیسرے دن پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی سے تعلق رکھنے والے ثنا اللہ اور ان کے 14 پاکستانی ساتھی روسی سرحد سے 40-50 کلومیٹر پر واقع سومی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 

یہ سب افراد سومی سٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں -ان طلبا نے مدد کے لیے یوکرین میں واقع پاکستانی سفارتخانے فون کیا تو  پہلے تو بڑیہ مشکل  سے فون ریسیو کیا اور پھرانھیں کہا گیا کہ وہ لییو یا ترنوپل شہر پہنچیں (یہ دونوں شہر سومی سے بالترتیب 900 اور 800 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں)۔دوسری جانب یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) نوئیل اسرائیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ انھوں نے سومی میں پھنسے ان طلبا سے بات کی ہے مگر سومی روسی فوجوں کے قبضے میں ہے اور ہم اپنے ذرائع سے انھیں وہاں سے نہیں نکال سکتے۔ تاہم طلبا ایسی کسی بھی گفتگو کی تردید کرتے ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ انھوں نے وزارتِ خارجہ کے ذریعے ماسکو میں سفارتخانے سے درخواست کی ہے کہ وہ روسی فوجوں سے کہیں کہ ان طلبا کی حفاظت کی جائے اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے ہم انھیں وہاں سے نکال لیں گے۔’روسی فوجیں ہمیں شہر سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہیں‘

ثنا اللہ کہتے ہیں کہ ’پہلی بات تو یہ کہ روسی فوجیں ہمیں شہر سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہیں۔ دوسرا لییو یہاں س90 کلومیٹر جبکہ ترنوپل تقریباً 800 کلومیٹر دور ہے۔ ہمارے پاس نہ تو گاڑی ہے نہ شہر میں پٹرول مل رہا ہے اور نہ یہاں سے کوئی بس یا ٹرین چل رہی ہے۔۔۔ ہر طرف جنگ جاری ہے، ہم اپنے طور پر یہاں سے ان دونوں شہروں تک کیسے جائیں۔‘یہ 15 طالبعلم چاہتے ہیں کہ سفارتخانہ لییو یا ترنوپل پہنچنے کے لیے روسی فوج سے ان کے لیے اجازت نامہ لے اور ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرے یا کسی اور راستے سے انھیں نکالنے کا انتطام کرے مگر ان کے مطابق سفارتخانہ مصر ہے کہ وہ خود اپنے طور پر لییو یا ترنوپل پہنچیں جو فی الحال ناممکن اور خطرناک نظر آتا ہے۔

’یوکرین سے پاکستانی طلبا کی اکثریت کو نکالا جا چکا ہے‘یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اب تک تقریباً 70 طلبہ کو یوکرین کے شہر خرخیو سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس وقت روس اور یوکرین کے درمیان جاری حملوں کا زور بھی اسی شہر میں ہے۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئیل اسرائیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں 3000 پاکستانی طلبہ تھے جن میں سے زیادہ تر کو حملوں کی زد میں آئے دو شہروں خرخیو اور کیئو سے نکال لیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو دو سے تین گروپ میں پولینڈ بھیجا جائے گا جہاں سے پاکستانی سفارتخانہ انھیں وطن واپس بھیجے گااس سے پہلے یوکرین کے شہر ترنوپل پہنچنے والے 35 طلبہ کو بھی پولینڈ کے ذریعے پاکستان واپس پہنچایا جائے گا۔ ڈاکٹر نویئل کے مطابق اس وقت فائرنگ کی آواز ہر دوسرے منٹ سنائی دے رہی ہے جبکہ ملک کے کئی شہروں میں حملے جاری ہیں۔پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین میں موجود طلبہ کو مغربی یوکرین کی طرف جانے کا کہا ہے جو اس وقت سب سے محفوظ ترین خط بتایا جارہا ہے۔

یاد رہے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح انڈین حکومت بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکالنے میں مصروف ہے اور اب تک 470 انڈین طلبا کو یوکرین سے نکال کر رومانیہ کی سرحد پر پہنچایا جا چکا ہے۔ انڈین طلبا کو پولینڈ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے پولینڈ - یوکرین کی سرحد پر بھی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔سفارتخانے نے کہا ’آپ پڑھائی پر توجہ دیں‘ثنا اللہ بتاتے ہیں کہ چونکہ ان کا شہر بالکل سرحد کے قریب ہے اسی لیے آج سے تقریباً ایک ہفتہ قبل انھوں نے سفارتخانے کو مطلع کیا تھا کہ ’یہاں حالات بہت خراب ہو رہے ہیں اور ہم یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں، بتائیں ہم کیا کریں؟ جس پر سفارتخانے نے پہلے تو یہ پوچھا کہ ’سومی ہے کہاں؟‘ ہم تو دنگ رہ گئے اور ان سے پوچھا ’کیا آپ واقعی سفارت خانے میں کام کرتے ہیں؟‘وہ بتاتے ہیں کہ ان کا میڈیکل کے تیسرے سال کا امتحان ہونے والا تھا جس کے باعث یونیورسٹی نے انھیں ہفتہ قبل نکلنے کی اجازت نہیں دی، انھوں نے سفارتخانے سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ سے بات کریں کیونکہ انھیں خدشہ تھا سب سے پہلے اسی شہر پر قبضہ ہو گا جس پر سفارتخانے نے کہا ’آپ پڑھائی پر توجہ دیں‘۔‘ان طلبا کے مطابق جمعرات کو جب حالات مزید خراب ہوئے اور شہر پر روسیوں کا قبضہ ہو گیا تو انھوں نے ایک بار پھر سفارتخانے سے رابطہ کیا جس پر انھیں کہا گیا کہ ’آپ خود وہاں سے نکلیں پھر ہم کچھ کرتے  ہیں -زرا سوچیئے کیا   سفارت کاروں کو یہی طریقہ کا ہونا چاہئے جو ہمارے ان مہربانوں کا ہے 

 

 

طلعت حسین -خدا حافظ

  





  زندگی کے پچاس  برسوں پر محیط  فن اداکاری  کے ایک دور کا نام  طلعت حسین  ہے  جو پاکستان کی  نسل نو کے لئے اپنے نقش قدم چھوڑ کر  اپنے مالک کی بارگاہ میں  حاضری  کے لئے  آج  جا چکا  ہے -وہ کچھ عرصے سے علیل  تھے -اب آئیے ان کے فن پر کچھ بات کتے ہیں -ان کا نام ہر ڈرامہ کی کامیابی کی سند ہوا کرتا تھا -لیکن یہ مقام انہوں نے اپنے    خون  جگر کی قیمت دے کر  حاصل کیا تھا -وہ بتاتے ہیں  کہ وہ      ملک سے باہر ویٹر کا کام کرتے تھے ،کیونکہ  اپنی تعلیم کی تکمیل کے لئے ان کو جس اضافی رقم کی ضرورت تھی وہ ان کے پاس نہیں ہوتی تھی اس لئے انہوں نے ایک جگہ ویٹر کا کام کرنا شروع کر دیا -اس بارے میں وہ کہتے ہیں ’’مشکل اُس وقت ہوتی تھی جب کوئی پاکستانی فیملی ہوٹل میں کھانا کھانے آتی۔ مجھے دیکھتے ہی پہچان لیتی۔ مجھے آرڈر دیتے ہوئے اُنہیں جھجک ہوتی۔ میں ان سے کہتا کہ وہ بے چین نہ ہوں اور اطمینان سے اپنا آرڈر لکھوا دیں۔ اس کے بعد صورتِ حال اُس وقت مزید پیچیدہ ہو جاتی جب اُنہیں بل کے ساتھ ٹپ دینا ہوتی۔ پاکستانی مجھے ٹپ دیتے ہوئے شرماتے تھے۔‘‘طلعت حسین بتاتے ہیں کہ میں نے انگلش لٹریچر میں گریجو یشن کیا۔پھر لندن چلا گیا اور تھیٹر آرٹس میں لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ سے ٹریننگ حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تھیٹر آرٹس پڑھنے کے ساتھ مجھے بی بی سی پر کام کرنے کا موقع بھی ملا۔ یہ اس لحاظ سے یادگار کہہ سکتے ہیں کہ میں نے نہایت پروفیشنل ماحول میں کام کیا اور بہت کچھ سیکھا اور پھر اس کا فائدہ میں نے پاکستان میں آکر خوب اُٹھایا۔ طلعت حسین نے لندن میں ریڈیو پر کام کے دوران یہ کبھی نہیں سوچا تھاکہ کریئر بھی یہیں بنالیا جائے۔ان کاٹارگٹ تھیٹر آرٹس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آنا تھا۔ اس لئے جونہی تعلیم مکمل ہوئی وطن آگئے۔ وہ وہاں کام کررہے تھے، مواقع مل رہے تھے چاہتے تو وہیں رُک جاتے ۔لیکن انہیں وطن کی محبت  واپس اپنی مٹی پر لے آئ 

اُنہوں نے نا صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے فن کے جوہر دکھائےبچپن میں طلعت حسین کو گلوکار بننے کا شوق تھا۔والد نے ہارمونیم بھی لا کر دیالیکن والدہ کو یہ پسند نہیں تھا۔یوں اُنہیں یہ شوق ترک کرنا پڑا۔پھر وہ پینٹنگ کی طرف راغب ہوئے۔اگر ایک مقابلے میں ہار نہ جاتے تو شاید پینٹر ہوتے۔والد کی یہ خواہش بھی تھی کی وہ لٹریچر خوب پڑھیں۔وہ اُنہیں انگریزی ناول لا کر دیتے بس یہیں سے اُنہیں پڑھنے کا شوق ہوا۔وہ زیادہ تر پیسے کتابوں کی خریداری میں خرچ کرتے۔طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور انہوں نے فنون لطیفہ  نصف صدی دی ہےیعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری اور فنون لطیفہ کو دی۔طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی لیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکاری کا آغا ز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

طلعت حسین نے ٹیلی ویژن کے سیکڑوں ڈراموں میں ایسی لازوال اداکاری کی ہے کہ ان کے نام بتانا بھی بہت مشکل ہے تاہم وہ جس ڈرامے میں نظر آئے ، ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے وہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا-طلعت حسین نے زندگی کا نہایت مشکل دور بھی دیکھا ، وہ اداکاری کی اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن میں تھے، اُنہیں ایک نشریاتی ادارے میں تو کام ملنا شروع ہو گیا تھا لیکن تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کام سے گزر بسر ممکن نہیں تھی۔اس لئے ویٹر کی جزوقتی ملازمت بھی کی ۔وہ اداکار کے طور پر ایک پہچان بنا چکے تھے اِس لئے یہ کام بہت مشکل ہوتا تھا۔طلعت حسین وہ شخصیت ہیں جو اپنی ذات میں فن کی یونیورسٹی ہیں۔ اُنہوں نے نا صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ گلوکاری اور پیٹنگ میں دلچسپی رکھنے کے باوجود اداکاری کے شعبے میں نام اور مقام بنایا اور کئی اہم دستاویزی فلموں اور کمرشلز میں پس پردہ آواز کا جادو جگایا۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ طلعت حسین کے کریئر کی ابتدا بچوں کے ایک رسالہ میں مضامین لکھنے سے ہوئی۔ طلعت حسین دو مرتبہ قرآن پاک کا ترجمہ ریکارڈ کرانے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جن کو تلفظ کی ادائی پر عبور حاصل ہو اور طلعت حسین کا شمار ایسے ہی فنکاروں میں ہوتا ہے جو لفظوں کی ادائی میں بھر پور صوتی تاثرات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ طلعت حسین اداکاری پر ہی نہیں ادب، فلسفے، مذہب، تصوف، مصوری اور سیاست سمیت ہر موضوع پر گھنٹوں گفتگو کر سکتے ہیں اور ہر وقت ان شعبوں کی قدیم و جدید کتابوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔طلعت حسین بلا شبہ وہ فنکار ہیں جوپاکستان کی پہچان ہیں اور انہوں نے عوام کے دلوں پہ اپنی اداکاری کے وہ نقش ثبت کئے ہیں کہ انہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ارجمند، آنسو،طارق بن زیاد ،یس پردیس، عید کا جوڑ،افنون لطیفہ، ہوائیں،اک نئے موڑ پہ، پرچھائیاں،دی کاسل ،ایک امید،ٹائپسٹ، انسان اور آدمی، رابطہ، نائٹ کانسٹیبل اور درد کا شجر وغیرہ ان کے مقبول ڈرامے ہیں۔انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں چراغ جلتا رہا گمنام، انسان اور آدمی، جناح، لاج قربانی، سوتن کی بیٹی(انڈین) ،اشارہ ،آشنا ،بندگی اورمحبت مر نہیں سکتی وغیرہ شامل ہیں۔

جیسا کہ بتایا گیا کہ بچپن میں طلعت حسین کو گلوکار بننے کا شوق تھا۔والد نے ہارمونیم بھی لا کر دیالیکن والدہ کو یہ پسند نہیں تھا۔یوں اُنہیں یہ شوق ترک کرنا پڑا۔پھر وہ پینٹنگ کی طرف راغب ہوئے۔اگر ایک مقابلے میں ہار نہ جاتے تو شاید آج پینٹر ہوتے۔والد صاحب کی یہ خواہش بھی تھی کی وہ لٹریچر خوب پڑھیں۔وہ انہیں انگریزی ناول لا کر دیتے بس یہیں سے انہیں پڑھنے کا شوق ہوا۔وہ زیادہ تر پیسے کتابوں کی خریداری میں خرچ کرتے۔درحقیقت طلعت حسین کے والدین پڑھے لکھے اور براڈ مائنڈڈ لوگ تھے۔والد تقسیمِ ہندسے پہلے سرکاری ملازم تھے اور والدہ ریڈیو پر شوقیہ پروگرام کیا کرتی تھیں۔ ا    ن کے خاندان  کے  لوگ دہلی سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

میرا افسانہ (ڈے کئر کی بیٹی)اشاعت مکرر

  `شہرشہر کے پوش علاقے میں اپنے نئے بنوائے ہوئے  عالی شان اور پر شکوہ حویلی نما گھر میں  ممتاز کاروباری شخصیت نصیر شاہ کو آئے ہوئے کئ مہینے ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر