دنیا کی بہت سی اقوام اپنے اپنے طور پر ایک تہوار ضرور ایسا رکھتی ہیں جس میں وہ اپنے عزیز و اقارب کو اپنے گھر بلا کر بہت اچھّی سی ضیافت کر سکیں جیسے کہ بیساکھی یا مسلمانوں کا بڑا تہوار عید -یورپی ممالک میں ایک بہت بہترین تہوار تھینکس گیونگ ڈے منایا جاتا جس میں مرغی نما پرندے 'ٹرکی' کی دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے-تھینکس گیونگ کے موقع پر خواتینِ خانہ اپنے ہاں آنے والے مہمانوں کے لیے دعوتوں کا اہتمام کرتی ہیں جن میں مرغی نما پرندہ 'ٹرکی' کو روسٹ کر کے خاص طور پر ڈشز میں شامل کیا جاتا ہے۔ٹرکی دنیا کے متعدل موسم والے ممالک میں پایا جاتا ہے۔ امریکی ریاست آئیووا میں اس کی افزائس کے کئی مراکز قائم ہیں۔اس پرندے میں گوشت کی مقدار بھی مرغی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ابتدا میں مختلف امریکی ریاستیں مختلف دنوں میں تھینکس گیونگ کا تہوار مناتی تھیں۔ لیکن امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1863 میں ہر سال نومبر کی آخری جمعرات کو 'تھینکس گیونگ ڈے' قرار دے دیا۔بعد ازاں 1942 میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کے دور میں کانگریس نے ایک قانون کے ذریعے ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو 'تھینکس گیونگ ڈے' مقرر کیا جس کے بعد سے ہر سال اب نومبر کی چوتھی جمعرات کو ہی یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ اس روز امریکہ بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے-
تھینکس گیونگ کو امریکہ اور اس سے ملحقہ ریاستوں میں سب سے بڑے ثقافتی تہوار کا درجہ حاصل ہے-مریکہ میں یومِ تشکر یعنی تھینکس گیونگ کا یہ تہوار منانے کے لیے 1863 میں باقاعدہ طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ اس دن سے امریکہ بھر میں تعطیلات کا سیزن شروع ہو جاتا ہے جو سالِ نو یعنی یکم جنوری تک جاری رہتا ہے۔تھینکس گیونگ کی تاریخ چار صدیاں پہلے شروع ہوئی۔ یہ ذکر ہے 1621 کا۔ میساچوسٹس کے پلی متھ کے مقام پر انگریز آبادکاروں کی ایک کالونی میں لوگوں نے فصلوں کی کٹائی کے موقع پر امریکہ کے آبائی باشندوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور اسے یومِ تشکر کا نام دیا۔ یہ شکر تھا اللہ کی ان نعمتوں کا جو اس نے فصلوں اور مختلف صورتوں میں عطا کیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ عہد کیا کہ وہ ان نعمتوں کو مل بانٹ کر اور بھائی چارے کے ساتھ اپنی خوش حالی اور ترقی کے لیے استعمال کریں گے۔تاریخ کے مطابق اس وقت ہونے والی ضیافت میں دستر خوان پر ٹرکی، آلو کا بھرتہ، شکر قندی، لابسٹر، مچھلی، پھل اور سبزیاں رکھی گئی تھیں۔تاہم چار صدیاں پہلے اس خطے میں آباد لوگ پیاز، لہسن، انگور اور مقامی میوہ جات، بشمول اخروٹ، کرین بیری اور شاہ بلوط سے آگاہ ہو چکے تھے۔ اس لیے غالب گمان یہ ہے ممکنہ طور پر یہ چیزیں بھی کسی نہ کسی انداز میں دسترخوان کی زینت بنتی ہوں گی۔ تھینکس گیونگ کے ٹرکی کو کھانے کی میز کے وسط میں سجایا جاتا ہے اور دعوت میں شامل ہر شخص اس کا ایک ٹکڑا ضرور لیتا ہے۔ ٹرکی کو عموماً سالم بیک کیا جاتا ہے۔جب سے امریکہ میں دنیا کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں تارکینِ وطن آ کر آباد ہوئے ہیں، ٹرکی بیک کرنے کے انداز اور طریقے بھی بدل گئے ہیں۔ ہر برادری اپنے مصالحوں کے ساتھ ٹرکی کو بیک کرتی ہے اور اسے منفرد ذائقہ دیتی ہے۔آج کل ٹرکی کے گوشت کے علاوہ ایپل پائی اور حلوہ کدو بھی تھینکس گیونگ کے کھانے کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ہر برداری تھینکس گیونگ کی ٹیبل پر اپنے علاقے کی مخصوص ڈشز بھی رکھتی ہے۔ یہاں، ہم آپ کو مزے دار تھینکس گیونگ کو سجانے سے لے کر ایک سوادج کھانا پکانے اور ایونٹ کے دوران تفریحی سرگرمیوں کے لیے تحائف کی تیاری سے لے کر مفید مشورے دیتے ہیں۔تھینکس گیونگ ڈنر میں کیا لینا ہے؟ اگر آپ کو تھینکس گیونگ ڈنر میں مدعو کیا گیا ہے، تو آپ ایک چھوٹا سا تحفہ دے کر میزبان کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ میزبان کے ساتھ آپ کے تعلقات پر منحصر ہے، آپ کچھ عملی، معنی خیز، معیاری، تفریحی یا منفرد انتخاب کر سکتے ہیں۔ امریکہ میں کم ہی گھر ایسے ہوں گے جہاں تھینکس گیونگ کی شام خصوصی طور پر میز نہ سجائی جاتی ہو اور گھر کے افراد، اپنے عزیزوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر کھانا نہ کھاتے ہوں۔اس خصوصی ضیافت میں میز پر مرکزی حیثیت ٹرکی کو حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ مکئی، پھلیاں اور کئی دوسری ڈشز کو بھی رکھا جاتا ہے۔یہ وہ روایتی کھانے ہیں جو آج سے 400 سال پہلے تھینکس گیونگ کی پہلی دعوت میں رکھے گئے تھے جس میں یورپ سے امریکہ آنے والے نئے تارکینِ وطن نے مقامی قدیم باشندوں کے ساتھ مل کر شرکت کی تھی۔ اس دن کو 'تھینکس گیونگ' کا نام دیا گیا تھا۔ اب یہ امریکہ کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ تھینکس گیونگ ڈنر میں کیا لینا ہے؟ اپنے پیارے خاندان اور دوست کے لیے بہترین تھینکس گیونگ ڈنر پیش کرنے کے لیے، آپ خود آرڈر کر سکتے ہیں یا خود پکا سکتے ہیں۔
ٹوسٹڈ ترکی میز پر ایک کلاسک اور ناقابل تلافی ڈش ہے، لیکن پھر بھی آپ ٹرینڈنگ اور تھینکس گیونگ کی عمدہ ترکیبوں سے اپنے کھانے کو مزید لذیذ اور نابھولنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ کچھ سرخ اور سفید شرابیں شروع میں آپ کی پارٹی کے لیے برا انتخاب نہیں ہیں۔ آپ بچوں کے لیے کچھ پیاری اور مزیدار تھینکس گیونگ ڈیسرٹ تیار کر سکتے ہیں۔ تھینکس گیونگ ڈنر میں کیا لینا ہے؟۔ ماحول کو گرمانے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے ہمیشہ تفریحی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔بعض روایات کے مطابق 1621 میں امریکہ آنے والے تارکینِ وطن برطانوی باشندوں نے کھیتی باڑی سکھانے والے آبائی امریکی باشندوں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا جس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا۔ابتدا میں مختلف امریکی ریاستیں مختلف دنوں میں تھینکس گیونگ کا تہوار مناتی تھیں۔ لیکن امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1863 میں ہر سال نومبر کی آخری جمعرات کو 'تھینکس گیونگ ڈے' قرار دے دیا۔ جس کے بعد سے ہر سال اب نومبر کی چوتھی جمعرات کو ہی یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ اس روز امریکہ بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ لوگ اس تہوار کے دوران ایک دوسرے کو اپنے ہاں مدعو کرتے ہیں۔ اس تہوار کو امریکہ میں تعطیلات کے موسم کا آغاز بھی سمجھا جاتا ہے جو سالِ نو کے آغاز تک جاری رہتا ہے۔ تھینکس گیونگ کے بعد سے ہی کرسمس کی تیاریوں میں بھی تیزی آ جاتی ہے اور اس تہوار سے قبل اور اس کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد خرید و فروخت اور تعطیلات منانے کے لیے گھروں سے نکلتی ہے۔اس دن ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پریڈیں ہوتی ہیں۔ اس روز لوگ مل کر ٹی وی شوز اور کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کا بھی خاص اہتمام کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں