پنجیری گزرے ہوئے کل میں بھی اہم تھی اور آج بھی اہم ہے اور آنے والے کل میں بھی اہم رہےگی - تو آئیے جانتے ہیں قدرت کی اس سوغات کی اہمیت کیوں ہے-اور یہ کیسے تیاّ ر کی جاتی ہےپورے برصغیر میں عام چلن تھا کہ گھروں میں نومولود کے آنے پر پنجیری بناء جاتی تھی 'مقوی میوہ جات سے بھرپور یہ بہت لذیذ ہو تی ہے اوراس کے فوائد مندرجہ زیل ہیں-کیونکہ یہ تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اگر اسے غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔سردی ہو یا گرمی پنجیری زچہ عورت کو ضرور کھلائی جاتی ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے قبل اور بعد کی ہر طرح کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے۔پیدائش کے بعدکمزوری کو دور کرنے کے لئے حلووں یا سفوف میں شامل کرکے کھلاتے ہیں۔ ھڈیوں اور مہروں کی مضبوطی کے لئے
سردیوں کی خاص سوغات "پنجیری" بہت لذیذ اور لائیٹ ہونے کے ساتھ جسم کو گرماہٹ پہنچا کر سردی کے اثرات سے بچاتی ھے, کمر اور جوڑوں کے درد کو دور کرتی ھے اور بچوں کی نظر اور حافظے کو بڑھاتی ھے.زچگی والی خواتین کو لازمی دی جاتی ھےبنانے کی ترکیب -اس کو ہر گھر میں اپنے اپنے طور پربنایا جاتا ہے کچھ لوگ مونگ کا آٹا لیتےہیں تو کچھ بیسن کا استعمال کرتے ہیں اور کچھ گھرانوں میں سوجی کا استعمال کیا جاتا ہے -مقدار -ایک پاو دیسی گھی آدھا کلو آٹایا سو جی دو کپ پسی ہوئی چینی دو-چار سبز الائچیاں آدھا کپ ناریل کا برادہ (Dessicated coconut )بادام, پستے, کاجو, کشمش, چار مغز, اخروٹ یہ سب اپنی پسند سے جتنے چاہیں لے لیں -سونٹھ پسی ہوئ ایک چائے کا چمچاجوائن پسی ہوئ آدھی چائے کی چمچی تین بڑے چمچ سونف-دو چمچ کمر کس -تیس عدد مکھانےتین چمچ کھانے والی گوند یعنی گوند کتیراتین چمچ کھانے والے
بنا نے کی ترکیب :
آدھا گھی کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر مکھانے, گوند اور کمر کس کو الگ الگ بھون کے نکال لیں پھر انکے ساتھ سونف شامل کر کے گرائنڈ کر لیں.اب اسی گھی میں کشمش کو بھی ہلکی آنچ پر بھون کے نکال لیں.. اب ناریل کے علاوہ باقی سب کٹے ہوئےخشک میوے اسی گھی میں بھون کے نکال لیں.اب کڑاہی کو صاف کر کے باقی بچا ہوا گھی ڈالیں الائچی کے دانے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر آٹے کو ھلکا براون ہونے تک بھونیں, جب بھن جائے تو چولہا بند کر دیں اور چینی کے علاوہ باقی سب بھنے ہوئے اجزا اور ناریل کو اسمیں ملا دیں, جب ٹھنڈا ہو جائے تو پسی ہوئی چینی بھی ڈال دیں.. مزیدار پنجیری تیار ہے, گرم دودھ کے ساتھ انجوائے کیجئے-مکھانے میں شامل کیمیائی اجزا:پھول مکھانے میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔ان کے علاوہ اس میں دیگر فائدہ مند مرکبات -ا مسئلہ جن لوگوں کو ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ ہے انہیں مکھانہ استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیئے۔ یہ نہ صرف انکے بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھے گا بلکہ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ ہونے والے خطرے سے بھی بچائے رکھے گا۔
یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔جب کہ دیگر عمر کے لوگ بھی اسے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فائدہ مند کھانے کی اشیاء کے طور پر کھا سکتے ہیں۔جسمانی طاقت بحال کرےمکھانا ایک ایسی چیز ہے جس کو آپ کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔ مکھانا کھانے سے ہم کو بہت سارے فوائد ملتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ مکھانا کھائیں گے تو یہ بہت فائد ہ مند ہے۔ مکھانا کھانے سے بہت سی بیماریاں تو ختم ہوتی ہیں۔جسم کو طاقت ملتی اور اس کے ساتھ ساتھ مردانہ کمزوری کو ختم کرنے میں بھی بہت مدد گار ہوتاہے۔ بدن میں موجود ہر طرح کے دردوغیرہ دور ہوجائییں گے۔ نہ آپ کبھی تھکاوٹ محسوس کریں گے اور نہ ہی سستی۔خواتین کیلئے تحفہ پھول مکھانے خواتین کے بعض دوسرے مسائل کا حل بھی ہے۔اس نسخے کو تیار کرنے کے لئے آپ کو تھوڑا تردد کرنا پڑے گا۔ لیکن آپ کے بہت سے مسائل اس سے حل ہوجائیں گے۔
جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو کمر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھا کر عاجز آگئی ہوں۔ دوسری طرف بلڈ پریشر ہو۔گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوں اور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو۔ ایسی خواتین اس نسخے کا استعمال کریں۔حیران کن فائدہ ہوگا۔اسی طرح وہ خواتین جو کمزور ہیں۔ جن میں خون کی کمی ہے۔ پٹھے اعصاب اور جسم دکھتا ہے۔ ہر وقت سانس پھولتا ہے۔طبیعت اکتاہٹ اور بیچینی کا شکار رہتی ہے۔ وہ بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح مہوروں کا مسئلہ،ڈسک پرابلم،اعصابی کھنچاؤ،اس نسخے کے سامنے ایسے ہیں جیسے آٹے میں سے بال نکل جائے۔اس نسخے کو کچھ عرصے تک استعمال کرنا شرط ہے۔ اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی نسخہ ہو ایک یا دو بار استعمال کرنے سے ان کے مسائل حل ہوجائیں۔ تو ایسا نہیں ہوتا۔ کسی بھی نسخے کا مستقل استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی دور کرنےکے لئے پنجیری کا استعمال بےحد مفید ہے -وہ پنجیری پر ضرور توجہ دیں -