24 اکتوبر تا 22 نومبر
برج عقرب کے تحت پیدا ہونے والے افراد کی شخصیت کا مختصر جائزہ – بلند ہمت، بد گمان، جوشیلا، تلخ، طنزیہ، قبضہ پسند، حاسد -عقرب افراد کیسے ہوتے ہیں؟ پراسرار شخصیت والوں کا برج. گہری سوچ کے مالک – ن کی شخصیت میں کنٹرول اور طاقت اہم ترین عنصر ہیں. برج عقرب میں بچھو اور سانپ جیسی خصوصیت ہوتی ہیں. رومانوی معاملات میں ان کو کامیابی کا ہمیشہ یقین نہیں ہوتا. یہ لوگ مالیاتی امور سے ایک قدرتی لگاؤ رکھتے ہیں. برج عقرب والے مریخ کی منفی پوزیشن یا کسی منفی زاویے کے نتیجے میں جنسی جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں ، خاص طور پر قمری برج عقرب والے ، واضح رہے کہ برج عقرب کا تعلق خاص طور پر اخلاقیات سے ہے ، یہ حمل کی طرح بھڑکنے والے نہیں ہوتے ، اپنے جذبات پر قابو پانا یا انہیں عارضی طور پر کچلنا جانتے ہیں اور موقع کی تلاش میں رہتے ہیں بعض بدنام زمانہ اخلاقی جرائم پیشہ افراد کا تعلق اسی برج سے رہا ہے ، ڈاکٹر کرسچئن برنارڈ کے نام سے کون واقف نہیں ہوگا ، میڈیکل کی تاریخ میں دل کی تبدیلی کا پہلا آپریشن کرنے والے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر کرسچئن برنارڈ کی سب سے بڑی کمزوری اخلاق باختگی تھی اور ایسی ہی ایک زیادتی کے نتیجے میں وہ قتل ہوگئے تھے ، ان کا شمسی برج عقرب تھا ۔
حسد و رقابت کا مادّہ بھی سب سے زیادہ برج عقرب میں پایا جاتا ہے، اگر مریخ یا پلوٹو متاثرہ یا مخالف نظرات رکھتے ہوں تو یہ جذبے نہایت شدید ہوجاتے ہیں اور منفی کردار سامنے آتا ہے ، یہ لوگ بہت گہرے ، پیچیدہ ، سازشی اور متشدد ہوتے ہیں ، ان کی حرکات و سکنات کو سمجھنا آسان نہیں ہوتا ، ان کے جرائم بھی پیچیدہ اور پُرفریب ہوتے ہیں ، ان کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کسی ذہین سُراغ رساں کی ضرورت ہوسکتی ہے ، حالاں کہ وہ خود بھی بہترین سُراغ رساں ہوتے ہیں اور اکثر پولیس یا انٹیلی جنس سروسز کے بہترین دماغوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔
عقرب ایک ایسا برج ہے جسے سب سے زیادہ غلط سمجھا گیا ہے. اس برج کا تعلق عام طور پر جنس مخالف، طاقت اور سازش سے ہوتا ہے. پارٹی میں کسی شخص کا یوں تعارف کرانا کہ میرا برج عقرب ہے، لوگوں کو خائف کر دیتا ہے. جب یہ شخص پارٹی سے چلا جائے تو لوگ اسے برا بھلا کہہ کر اطمینان کا سانس لیتے ہیں. عقرب کو غلط سمجھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس برج کے تحت پیدا ہونے والے افراد اپنی سرگرمیوں کو حد درجہ مخفی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ہیں.
یہ افراد زندگی کے ہر میدان میں بہت زیادہ حوصلہ مند اور باہمت ہوتے ہیں۔ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن کاموں سے کترا جاتے ہیں۔ عقرب افراد کوان مہم جو کاموں کو بڑے حوصلے کے ساتھ انجام دینے کا فن آتا ہے ایسے کاموں کے دوران یہ لوگ اپنے اندر موجود تمام خدشات، خطرات اور منفی سوچوں کا خاتمہ کر دیتے ہیں اور ان کے سامنے صرف اور صرف مزکورہ کام ہوتے ہیں اور جب تک یہ لوگ یہ کام نہ کر لیں انہیں سکون نہیں ملتا۔
یہ افراد زندگی کے ہر میدان میں بہت زیادہ حوصلہ مند اور باہمت ہوتے ہیں۔اور ان کے سامنے صرف اور صرف کام ہوت اور جب تک یہ لوگ یہ کام نہ کر لیں انہیں سکون نہیں ملتا۔
ان کی پراسرار سرگرمیاں دوسروں کو شک و شبہ میں مبتلا کر دیتی ہیں.یہ لوگ اپنی نجی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے، اور اپنے آپ کو بھی سمیٹ کر رکھتے ہیں. یہ دوسروں سے دوستی کرنے میں بے حد محتاط ہوتے ہیں. سماجی تقریبات میں ان کا جانا بہت کم ہوتا ہے. اور اگر جائیں بھی تو زیادہ تر الگ تھلگ رہتے ہیں. اپنی انہی عادات کے باعث یہ اوائل عمر میں ہی اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سیکھ جاتے ہیں.اور کبھی بھی جذباتی پیچید گیوں کا شکار نہیں ہوتے .عقرب مرد چونکہ زندگی کے تمام معاملا ت کا بغور جائزہ لینے کے عادی ہوتے ہیں اس لئے کسی عورت کی جانب پیش قدمی کرنے سے پہلے یہ اس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کرتے ہیں اور اگر وہ عورت ان کے معیار پر پوری اتر جائے تو یہ اس سے راہ و رسم بڑھاتے ہیں ورنہ یہ آسانی سے اپنا راستہ بدل لیتے ہیں
یہ لوگ بہت وفادار اور قابل اعتماد ہوتے ہیں، وفاداری کے بارے میں ان کا فلسفہ یہ ہوتا ہے کہ اگر وفا کا ارادہ کر لیا ہے تو صرف وفا کرو، اس کے بدلے کی فکر نہ کرو، سامنے والا کیا کرتا ہے، یہ بھول جاؤ، خود صرف وفا کرو تا کہ اپنی شخصیت کی شان برقرار رہے۔ یہ لوگ نہایت قابل اعتماد ہوتے ہیں، ان پر ہر طرح کا بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ انہیں اپنے راز بتائے جا سکتے ہیں۔یہ لوگ بات بات پر ہنستے اور مسکراتے رہتے ہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان پر اپنی محدود زندگی کی سوچوں کا غلبہ رہتا ہے اور یہ سوچتے ہیں کہ جو بھی وقت ہے اسے ہنس کھیل کر گزار دیا جائے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ اپنی تمام تر بے چینی اور بے قراری کے باوجود زندگی سے لطف اندوز ہونا جانتے ہیں۔
ان کی شخصیت میں کنٹرول اور طاقت اہم ترین عنصر ہیں. برج عقرب کے لوگوں کا کسی کے کنٹرول میں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے.
بچھو کی نشانی کے تحت پیدا ہونے والی مشہور شخصیات
فیوڈور دوستوفسکی ، روسی مصنف-بل گیٹس ، امریکی کاروباری ، چیف سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ اور مائیکروسافٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین -پابلو پکاسو ، ہسپانوی مصور، گرافک آرٹسٹ، مجسمہ ساز اور سیرامسٹ-کرسٹوفر کولمبس ، مشہور ہسپانوی نیویگیٹر ، نئی زمینوں کا دریافت کرنے والا ا لفریڈ سیسلی
معلومات علم نجوم ہے