پیر، 5 جنوری، 2026

آئیکون آف دی سیز'دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ

   

 

 دنیا  کا سب سے بڑا کروز شپ امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوا ہے، لیکن 365  (1198 فٹ) لمبے اس بحری جہاز کے   متعلق  کچھ تفصیل سے آ گہی ہو جائے ۔آئیکون آف دی سیز‘ نامی جہاز رائل کیریبین گروپ کی ملکیت ہے اور پر 7600 مسافروں کو سوار کرنے کی گنجائش ہے۔اپنے پہلے سفر پر یہ بحری جہاز کیریبیئن میں سات روزہ سفر پر جا رہا ہے۔ ماہرین ماحولیات نے متنبہ کیا ہے کہ ایل این جی سے چلنے والے اس جہاز سے فضا میں نقصان دہ میتھین گیس کا اخراج ہو گا۔فن لینڈ کے شہر ترکو کے ایک شپ یارڈ میں تعمیر کیے گئے اس جہاز میں سات سوئمنگ پول اور چھ واٹر سلائیڈز ہیں۔ اس کی تعمیر پر 2 ارب ڈالر لاگت آئی جبکہ اس میں مہمانوں کی تواضع کے لیے 40 سے زیادہ ریستوران، بارز اور لاؤنج بھی ہیں۔’آئیکون آف دی سیز‘ تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہوا ہےایل این جی روایتی ایندھن (جیسا کہ پیٹرول، ڈیزل) کے مقابلے میں زیادہ صاف طور پر جلتی ہے۔ میتھین گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کہیں زیادہ طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے۔ انٹرنیشنل کونسل آن کلین ٹرانسپورٹیشن (آئی سی سی ٹی) کے میرین پروگرام کے ڈائریکٹر برائن کومر کا کہنا ہے کہ ’یہ غلط سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہمارا اندازہ ہے کہ سمندری ایندھن کے طور پر ایل این جی کا استعمال تیل کے مقابلے میں 120 فیصد زیادہ گرین ہاؤس گیسوں (زہریلی اور مضر صحت گیسوں) کا اخراج کرتا ہے۔‘رواں ہفتے کے اوائل میں آئی سی سی ٹی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی


اس رپورٹ  میں کہا گیا تھا کہ ایل این جی ایندھن سے چلنے والے جہازوں سے میتھین کا اخراج موجودہ قواعد و ضوابط سے کہیں زیادہ ہے۔آئیکون آف دی سیز میں 40 سے زیادہ ریستوران، بارز اور لاؤنج ہیں،اس جہاز میں 7 سوئمنگ پولز بھی ہیں میتھین ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے جو 20 سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 80 گنا زیادہ حدت پیدا کرتی ہے۔ عالمی حدت کی رفتار کو سست کرنے کے لیے اس گیس کے اخراج کو کم کرنے کو اہم سمجھا جاتا ہے‘رائل کیریبین کا کہنا ہے کہ آئیکون آف دی سیز جدید جہازوں کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کی حد سے 24 فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرتا ہے۔کمپنی 2035 تک نیٹ زیرو جہاز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کروز لائنز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے مطابق کروز انڈسٹری سیاحت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبوں میں سے ایک ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروز انڈسٹری نے 2021 میں عالمی معیشت میں 75 ارب ڈالر کا حصہ ڈالا ہے۔عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے، جو اس وقت انٹر میامی کی جانب سے کھیلتے ہیں، جہاز کے نام رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ انھیں خاص طور پر بنائے گئے سٹینڈ پر فٹ بال رکھتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ جہاز کے کمان پر شیمپین کی بوتل توڑنے کی روایتی ’خوش قسمتی‘ کو متحرک کیا جا سکے۔اس جہاز سے متعلق اہم حقائق آئیکون آف دی سیز دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز ہے جس کا وزن 250800 ٹن ہے۔


اس کی لمبائی تقریبا 365 میٹر (1198 فٹ) ہے۔ یہ اپنے حجم میں ٹائٹینک سے پانچ گنا بڑا ہے اور اس جہاز کی تیاری پر رائل کیریبین انٹرنیشنل کو 1.79 ارب ڈالرکی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی تھی۔رائل کیریبین کی ویب سائٹ کے مطابق مسافروں اور سیاحوں کے لیے اس جہاز کی ٹکٹ کی قیمت 1,723 ڈالر سے لے کر 2,639 ڈالر فی کس تک ہے۔ کروز اپنے پہلے سفر کے دوران امریکی جزائر ورجن میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس اور شارلٹ امالی میں رُکے گا لیکن 365 میٹر (1198 فٹ) لمبے اس بحری جہاز کے ماحول پر اثرات سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔آئیکون آف دی سیز‘ نامی جہاز رائل کیریبین گروپ کی ملکیت ہے اور پر 7600 مسافروں کو سوار کرنے کی گنجائش ہے۔اپنے پہلے سفر پر یہ بحری جہاز کیریبیئن میں سات روزہ سفر پر جا رہا ہے۔ ماہرین ماحولیات نے متنبہ کیا ہے کہ ایل این جی سے چلنے والے اس جہاز سے فضا میں نقصان دہ میتھین گیس کا اخراج ہو گا۔فن لینڈ کے شہر ترکو کے ایک شپ یارڈ میں تعمیر کیے گئے اس جہاز میں سات سوئمنگ پول اور چھ واٹر سلائیڈز ہیں۔ اس کی تعمیر پر 2 ارب ڈالر لاگت آئی جبکہ اس میں مہمانوں کی تواضع کے لیے 40 سے زیادہ ریستوران، بارز اور لاؤنج بھی ہیں۔’آئیکون آف دی سیز‘ تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہوا ہےایل این جی روایتی ایندھن (جیسا کہ پیٹرول، ڈیزل) کے مقابلے میں زیادہ صاف طور پر جلتی ہے۔ میتھین گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ سے کہیں زیادہ طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے۔ انٹرنیشنل کونسل آن کلین ٹرانسپورٹیشن (آئی سی سی ٹی) کے میرین پروگرام کے ڈائریکٹر برائن کومر کا کہنا ہے کہ ’یہ غلط سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہمارا اندازہ ہے کہ سمندری ایندھن کے طور پر ایل این جی کا استعمال تیل کے مقابلے میں 120 فیصد زیادہ گرین ہاؤس گیسوں (زہریلی اور مضر صحت گیسوں) کا اخراج کرتا ہے۔‘


رواں ہفتے کے اوائل میں آئی سی سی ٹی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایل این جی ایندھن سے چلنے والے جہازوں سے میتھین کا اخراج موجودہ قواعد و ضوابط سے کہیں زیادہ ہے۔آئیکون آف دی سیز میں 40 سے زیادہ ریستوران، بارز اور لاؤنج ہیں،اس جہاز میں 7 سوئمنگ پولز بھی ہیں میتھین ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے جو 20 سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں 80 گنا زیادہ حدت پیدا کرتی ہے۔ عالمی حدت کی رفتار کو سست کرنے کے لیے اس گیس کے اخراج کو کم کرنے کو اہم سمجھا جاتا ہے‘رائل کیریبین کا کہنا ہے کہ آئیکون آف دی سیز جدید جہازوں کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کی حد سے 24 فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرتا ہے۔ 

 

جدید دنیا میں تیل کے کنوئیں دوستی یا دشمنی کا محور




امریکی  صدر نے فرمان شاہی   جاری کیا ہےکہ وینیزویلین  صدر  کو مادورو کو اقتدار سے معزول کیے جانے کے بعد امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا میں داخل ہوں گی اور اس ملک کی تیل کی صنعت کو بحال کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کریں گی۔ تاہم کئی اہم سوالات ابھی تک جواب طلب ہیں۔وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں، جو 300 ارب بیرل سے زیادہ ہیں یعنی سعودی عرب سے بھی زیاد ہ ہے-امریکہ کے کراکس پر حملوں اور وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی معزولی اور گرفتاری نے اس جنوبی امریکی ملک کو شدید الجھن اور غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ وینزویلا کو ''چلائے گا‘‘ اور یہ اقدام اس بات پر منحصر نظر آتا ہے کہ امریکہ اس ملک کے سب سے اہم اثاثے یعنی خام تیل کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ص‍‍‍در ٹرمپ نے کہا، ''ہماری بڑی امریکی آئل کمپنیاں، جو دنیا میں سب سے بڑی ہیں، وہاں (وینزویلا) جائیں گی، اربوں ڈالر خرچ کریں گی، خراب شدہ آئل انفراسٹرکچر کو درست کریں گی اور ملک کے لیے پیسہ کمانا شروع کریں گی۔‘‘وینزویلا کے لیے تیل کتنا اہم ہے؟وینزویلا کی کمزور معیشت تیل پر غیر معمولی حد تک انحصار کرتی ہے۔ مادورو کی حکومت تقریباً مکمل طور پر ہائیڈروکاربن سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ہی چلتی رہی ہے۔خام تیل اور اس سے متعلق مصنوعات جیسے پیٹروکیمیکلز، وینزویلا کی برآمدی آمدنی کا تقریباً 90 فیصد حصہ ہیں

۔ یہ آمدنی سخت پابندیوں اور شدید اقتصادی بحران کے باوجود مادورو کو اقتدار میں رکھنے میں مدد دیتی رہی۔وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں، جو 300 ارب بیرل سے زیادہ ہیں یعنی سعودی عرب سے بھی زیادہ۔ تاہم وینزویلا اس وقت عالمی تیل کی کل پیداوار کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ فراہم کرتا ہے، جو سن 1960 کی دہائی میں 10 فیصد سے زیادہ تھا۔1990ء کی دہائی کے آخر سے اس ملک میں خام تیل کی پیداوار میں 70 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے اور یہ اب عالمی سطح پر سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہے۔1990ء کی دہائی کے آخر سے اس ملک میں خام تیل کی پیداوار میں 70 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے  یہ زوال سابق صدر اوگو چاویز کی حکومت سے جڑا ہے۔ ان کے سوشلسٹ انقلاب کی وجہ سے ریاستی آئل کمپنی PDVSA میں بڑے پیمانے پر کرپشن نے جنم لیا اور اس سیکٹر میں حکومتی مداخلت کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے وینزویلا سے اپنا بزنس سمیٹ لیا-پائپ لائنز اور ریفائنریوں میں حادثات نے مزید مشکلات پیدا کیں 

جبکہ 2017ء سے بڑھتی ہوئی امریکی پابندیوں نے وینزویلا کی تیل پیدا کرنے کی صلاحیت کو مزید محدود کر دیا۔ فی الحال PDVSA نے پیداوار کو تقریباً 10 لاکھ بیرل روزانہ پر مستحکم کر رکھا ہے۔ امریکی آئل کمپنیاں وینزویلا میں کتنی سرمایہ کاری کرتی ہیں؟20 ویں صدی کے دوران امریکہ وینزویلا کے آئل سیکٹر کا اہم شراکت دار رہا اور اس کی بڑی آئل کمپنیاں ملک میں بھاری سرمایہ کاری کرتی رہیں۔چاویز کے انقلاب کے بعد Chevron کے سوائے دیگر تمام کمپنیاں ملک چھوڑ گئیں۔ اگرچہ امریکی پابندیوں نے وینزویلا کی اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کیا لیکن بائیڈن انتظامیہ نے سن 2022 میں Chevron کو سخت شرائط کے تحت وینزویلا سے تیل برآمد کرنے کے لیے خصوصی لائسنس دیے۔اکتوبر میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے Chevron کو وینزویلا میں تیل پیدا کرنے کی نئی اجازت دی۔ اس کی دلیل یہ دی گئی کہ یہ کمپنی کراکس کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے-وینزویلا کے موجودہ حالات میں سب سے زیادہ فائدہ Chevron کمپنی کو ہی ہوا ہے۔ وینزویلا میں تقریباً 3,000 افراد اس کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ وہ تمام قوانین اور ضوابط کی مکمل تعمیل کرے گی لیکن اس نے مادورو کی معزولی کے بعد اپنے آپریشنز میں توسیع کے منصوبوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔


صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بڑی امریکی آئل کمپنیاں، جیسا ExxonMobil اور ConocoPhillips  وینزویلا میں دوبارہ فعال ہوں گی۔ExxonMobil امریکہ کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔ 2007ء میں چاویز نے اس کے اثاثے ضبط کر لیے تھے جبکہ ConocoPhillips کے منصوبے روک دیے تھے۔ ان دونوں کمپنیوں نے بین الاقوامی ثالثی میں اربوں ڈالر کے معاوضے جیتے لیکن وینزویلا نے ادائیگی نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ بار بار ''چوری شدہ تیل‘‘ کا ذکر کرتے ہیں۔امریکہ، وینزویلا -یہ واضح نہیں کہ وینزویلا سے تیل دوبارہ کب اور کیسے  انہوں نے کہا، ''ہم نے وینزویلا کی آئل انڈسٹری دراصل امریکی مہارت اور صلاحیت سے بنائی اور سوشلسٹ حکومت نے اسے ہم سے چھین لیا۔ یہ امریکی تاریخ میں املاک کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک تھی۔‘‘کیا امریکہ کو واقعی وینزویلا کے تیل کی ضرورت ہے؟امریکہ پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، تو بظاہر یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ وینزویلا کے تیل میں اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں۔اصل مسئلہ تیل کی قسم ہے۔ امریکہ زیادہ تر لائٹ کروڈ پیدا کرتا ہے  جبکہ بالخصوص خلیجی ساحل پر کئی امریکی ریفائنریاں بھاری گریڈ کے تیل کو ریفائن کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی ریفائنریاں اب بھی کینیڈا اور میکسیکو جیسے ممالک سے بھاری کروڈ درآمد کرتی ہیں۔ وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے بھاری کروڈ کے ذخائر ہیں، جو امریکی ریفائنریوں کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وینزویلا کے تیل تک دوبارہ رسائی امریکی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہے۔

شیزوفرینیا ایک کرانک، ذہنی بیماری کا نام ہے

 


شیزوفرینیا ایک کرانک، زیادہ شدت والی اور مضمحل کرنے والی ذہنی بیماری کا نام ہے۔ اس میں مریض کے خیالات بکھرے ہوتے ہیں اور اس کا معاشرتی رویہ نارمل نہیں ہوتا بلکہ عام طور پر سوسائٹی کے قوانین اور رسم و رواج کے مخالف ہوتا ہے۔اس مرض میں مبتلا فرد اپنے قریب ترین افراد کو اپنا دشمن اور غیروں کو اپنا دوست سمجھتا ہے۔ اور ہر لمحہ اپنوں کی ایذا رسانی میں مصروف کار رہتا ہے۔غیروں  کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے اپنوں کی برائیا ں کرتا ہے اور اپنے آ پ کو مظلوم ظاہر کرتا ہے اس مرض میں مبتلا افراد کو صحیح اور غلط میں تمیز کرنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ باقی سب غلط ہیں اور وہ خود ٹھیک ہیں۔  شیزو فرینیا میں مبتلا مریض معاشرے سے کٹ جاتا ہے-شیزوفرینیا کی بیماری کو سنجیدگی سے لینا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ مریض کیا سوچتا ہے؟ کس طرح محسوس کرتا ہے اور کس طرح ری ایکشن کا اظہار کرتا ہے؟ مریض عام طور پر معاشرے کے مطابق نارمل رویے کا اظہار نہیں کرتا ۔عام لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ مریض دہری یا تہری شخصیت کا حامل ہوتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اس مرض میں مبتلا لوگوں کی بہت بڑی تعداد تشدد پر مائل نہیں ہوتی اور نہ ہی ان سے دوسرے لوگوں کو کوئی خطرہ ہوتا ہے۔


شیزوفرینیا کے مریض عام طور پر فریب نظری کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں خیالی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ انہیں عجیب و غریب خیالات ستاتے رہتے ہیں، ان کی باتوں میں اور سوچ میں ربط نہیں پایا جاتا۔ ان کے خیالات بھٹکتے رہتے ہیں۔ ان کے فقروں سے مطلب نکالنا عام طور پر مشکل ہوتا ہے۔ ان کے کپڑے گندے اور بعض اوقات کیچڑ وغیرہ سے لت پت ہوتے ہیں۔ ان میں اعتماد کی کمی اور معاملات کو جانچنے کی صلاحیت کا فقدان پایا جاتا ہے۔ ان کے خیالات بگاڑ کا شکار ہوتے ہیں مثلاً وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے دماغ میں جو خیالات آتے ہیں وہ ان کے ذاتی نہیں ہیں بلکہ کسی اور نے ان کے دماغ میں ان کو ٹھونسا ہے۔ یہ لوگ کسی بات پر اپنا ردعمل بھی ظاہر نہیں کرتے۔ایسی وجوہات کی بنا پر یہ لوگ خود کو تنہائی کا شکار بنا لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کوکام کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویسے بھی اگر کوئی کام کریں تو سست روی کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی یادداشت بھی کمزور ہوتی ہے۔شیزوفرینیا کے نصف یا کچھ کم مریض اس بات کو ماننے کے لئے ہی تیار نہیں ہوتے کہ وہ کسی بیماری کا شکار ہیں لہٰذا وہ ادویات کو مناسب طریقے سے استعمال بھی نہیں کرتے۔ ان مریضوں کے چہرے عام طور پر کسی قسم کے جذبات سے عاری ہوتے ہیں۔


 ایک بہت اہم علامت جو زیادہ تر مریضوں میں پائی جاتی ہے وہ نفسیاتی طور پر پائی جانے والی پیاس کی زیادتی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پانی یا دوسرے مشروب پیتے رہتے ہیں۔شیزوفرینیا کی علامات کو مثبت اور منفی دو درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مثبت علامات عام طور پر وہ ہوتی ہیں جن سے کسی نارمل صحت مند انسان کا واسطہ نہیں پڑتا۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان پر ادویات کا بہتر اثر ہوتا ہے۔ اگرچہ ان کو مثبت علامات کہا جاتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ اچھی بھی ہوں۔ ان پر مریضوں کو جو آوازیں سنائی دیتی ہیں وہ آپس میں باتیں بھی کر سکتی ہیں اور مریض کے مطابق اس کو مختلف قسم کے خطرات سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ ایسے مریض اپنے آپ کو وہ تصور کرتے ہیں جو وہ ہوتے نہیں مثلاً اپنے آپ کو بہت مشہور ایکڑ ماننا یا کسی ملک کا صدر اور وزیراعظم سمجھنا۔کچھ مریض یہ تصور کرتے ہیں کہ ان کو مافوق الفطرت قوتیں حاصل ہیں۔بعض اوقات مریض مزاحیہ انداز کی حرکات کرنے لگتے ہیں مثلاً بلاوجہ کودنے لگ جانا یا کسی ایک خاص زاویے سے جسم کو موڑ توڑ کر بیٹھے رہنا۔منفی علامات یا منفی درجے میں ان مریضوں کو شامل کیا جاتا ہے جو زندگی میں اپنی دلچسپی کھو دیتے ہیں حتیٰ کہ وہ ان کاموں کو بھی سرانجام نہیں دے سکتے جو وہ پہلے بآسانی کر لیتے تھے


 لیکن ان علامات کو پہچاننا اتنا آسان ثابت نہیں ہوتا  ۔ بعض اوقات ایسے مریضوں میں جذبات نامی کوئی چیز نظر نہیں آتی حتیٰ کہ جب وہ بات بھی کرتے ہیں تو چہرہ ہر قسم کے تاثرات سے خالی ہوتا ہے یعنی نہ خوشی نہ غم ان کے چہرے پر آتا ہے۔ ایسے لوگ اگر کوئی کام شروع کرتے ہیں تو اس کو انجام تک پہنچانا ان کے بس کا روگ نہیں ہوتا بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ سوچتے ہی رہتے ہیں ۔ ان مریضوں کو کسی کام پر توجہ دینا نہایت مشکل معلوم ہوتا ہے اور نہ ہی ان میں اس بات کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ مرض چالیس فیصد لڑکوں اور بیس فیصد سے زائد لڑکیوں میں انیس سال کی عمر سے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔شیزوفرینیا کی وجوہات موروثی اور سماجی دونوں کا مجموعہ ہوتی ہیں۔ اگر کسی کے خونی رشتہ داروں میں مرض پایا جاتا ہے  اس کو مرض ہونے کے امکانات سات فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ جڑواں بچوں میں سے اگر ایک کو مرض لاحق ہو تو دوسرے بچے کو مریض ہونے کے چالیس فیصد امکانات ہیں۔ اگر والدین میں سے ایک کو مرض ہو تو بچوں میں تیرہ فیصد جبکہ دونوں والدین کے متاثر ہونے کی صورت میں امکانات پچاس فیصد ہو جاتے ہیں اور سماجی وجوہات میں بچے کا ماحول ،نشہ آور ادویات کا استعمال اور والدین اور رشتہ داروں کا رویہ اہم ہیں۔بعض والدین بہت زیادہ سخت اور غصہ والے ہوتے ہیں یا والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کی وفات ہو جانا بھی بچے پر برا اثر ڈالتی ہے۔ جنسی بداخلاقی بھی باعث بن سکتی ہے۔ نشہ آور اشیاء کا استعمال بھی ایک وجہ بن سکتا ہے۔ ماں کو اگر حمل کے دوران وائرل انفکشن ہو جائے یا پیدا ہونے سے قبل بچے میں آکسیجن کی کمی واقع ہو جائے یا ماں غذائی قلت کا شکار ہو جائے تو اس کا اثر پیٹ میں پرورش پانے والے بچے پر ہوتا ہے۔

اتوار، 4 جنوری، 2026

بلند و بالا پہاڑوں کے بیچ بینف نیشنل پارک کینیڈا کی سیر

بینف نیشنل پارک اس وقت کینیڈا کے مقبول ترین سیاحتی  شہروں  میں سے ایک  خوبصورت  شہر ہے۔ 1976 میں بین الاقوامی خلائی یونین اور خلائی اجسام کو نام دینے والے ادارے نے رسمی طور پر مریخ کے ایک گڑھے کا نام بینف رکھا۔ اس گڑھے کا قطر 5 کلومیٹر ہے۔سردیوں میں درجہ حرارت منفی 15 سے منفی پانچ تک رہتا ہے۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  22 ڈگری اور کم سے کم 7 ڈگری رہتا ہے۔ سال بھر برفباری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ سالانہ برف کی شرح 2 اعشاریہ 34 میٹر ہے۔ قدرتی مناظر کی خوبصورتی شروع ہو جاتی ہے اور بینف پہنچ کر تو بندہ عش عش کر اٹھتا ہے۔ یہ ایسا ٹاؤن ہے جیسا عموما ً فلموں میں دکھایا جاتا ہے، چاروں جانب سے پہاڑوں میں گھرا ہوا، کہیں آبشار گر رہی ہے تو کہیں جھرنے۔ شہر میں داخل ہوتے ہی احساس ہوتا ہے کہ اگر سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ بنانی ہو تو وہ ایسی ہوگی۔ بینف میں چلنے والی بسیں سیاحوں کو آس پاس کے خوبصورت مقامات تک لے جاتی ہیں، ہر بات کی رہنمائی کیلئے جگہ جگہ نقشے اور سمت کے نشان لگے ہیں، شہر کی ٹرانسپورٹ ایپ کے ذریعے بھی آپ معلومات لے سکتے ہیں۔ یہ سب باتیں ہم جیسے لوگوں کو بہت متاثر کرتی ہیں-کینیڈا اپنے شاندار اور قدیم قدرتی مناظر کے لیے مشہور ہے، اور بینف نیشنل پارک کو راکی ​​پہاڑوں کے دل میں ایک چمکتا ہوا  نگینہ سمجھا جاتا ہے۔ اپنے بلند و بالا پہاڑوں، کرسٹل صاف جھیلوں اور بھرپور ماحولیاتی نظام کے ساتھ، یہ دنیا بھر کے لاکھوں مسافروں کے لیے خوابوں کی منزل بن گیا ہے۔ 


بینف نیشنل پارک کی سیر نہ صرف فطرت میں غرق ہونے کا سفر ہے، بلکہ دلچسپ بیرونی سرگرمیوں کا تجربہ کرنے، مقامی ثقافت کے بارے میں جاننے اور ناقابل فراموش یادیں تخلیق کرنے کا موقع بھی ہے بینف نیشنل پارک دریافت کریں: کینیڈا کے دل میں ایک قدرتی جنت۔کینیڈا اپنے شاندار اور قدیم قدرتی مناظر کے لیے مشہور ہے، اور بینف نیشنل پارک کو راکی ​​پہاڑوں کے دل میں ایک چمکتا ہوا  ہیرا سمجھا جاتا ہے۔ اپنے بلند و بالا پہاڑوں، کرسٹل صاف جھیلوں اور بھرپور ماحولیاتی نظام کے ساتھ، یہ دنیا بھر کے لاکھوں مسافروں کے لیے خوابوں کی منزل بن گیا ہے۔ بینف نیشنل پارک کی سیر نہ صرف فطرت میں غرق ہونے کا سفر ہے، بلکہ دلچسپ بیرونی سرگرمیوں کا تجربہ کرنے، مقامی ثقافت1. بینف نیشنل پارک کی تلاش کی تاریخ اور اہمیت۔بینف نیشنل پارک، جو 1885 میں قائم ہوا، کینیڈا کا پہلا قومی پارک تھا۔ 1885 میں قائم کیا گیا، بینف نیشنل پارک کینیڈا کا پہلا قومی پارک ہے اور دنیا کے قدیم ترین پارکوں میں سے ایک ہے۔ اسے ابتدائی طور پر ریلوے کے کارکنوں نے دریافت کیا تھا جنھیں قدرتی گرم چشمے ملے تھے۔ اس کے بعد سے، بینف تیزی سے ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے، جو بے شمار سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ بن گیا ہے۔



بینف نیشنل پارک کی تلاش صرف ایک خوبصورت منظر کا سفر نہیں ہے بلکہ تاریخی جڑوں کی طرف واپسی بھی ہے۔یہ شہر ٹرانس کینیڈا ہائی وے پر واقع ہے۔تاریخ-1880 کی دہائی میں بینف کو پہلے پہل بسایا گیا۔ 1883 میں کینیڈین پیسیفک ریلوے کے ملازمین کو یہاں سلفر پہاڑ کے ایک جانب گرم پانی کے چشمے ملے۔ 1885 میں کینیڈا نے یہاں وفاقی ریزرو کے لیے 26 مربع کلومیٹر کا علاقہ مختص کر دیا۔ اس علاقے کو بین الاقوامی تفریحی اور سپا کے مرکز کے لیے ترویج دی جانے لگی۔ 1887 میں ریزرو کا علاقہ بڑھا کر 673 مربع کلومیٹر کر دیا گیا۔ اس وقت اسے راکی ماؤنٹین پارک کا نام دیا گیا۔ کینیڈا میں نیشنل پارک کے نظام کی یہ ابتدا ثابت ہوئی                       بینف کے شہر کو ریلوے اسٹیشن کے پاس سیاحتی مرکز کے طور پر بنایا گیا۔ اسے 1990 تک حکومت کے نیشنل پارک کے نظام نے چلایا جس کے بعد سے اسے کینیڈین نیشنل پارک کے اندر موجود شہر کا درجہ دے دیا گیا۔1884 میں اس علاقے کو لارڈ سٹیون نے بینف کا نام دیا۔ لارڈ سٹیون کینیڈین پیسیفک ریلوے کے ایک سابقہ ڈائریکٹر تھے۔ ان کی جنم بھومی کا نام بینف تھا جو سکاٹ لینڈ میں واقع ہے۔ کینیڈین پیسیفک ریلوے نے اپنی پٹڑی کے نزدیک بہت سارے ہوٹل بنائے اور بینف سپرنگز ہوٹل کو بین الاقوامی سیاحی مرکز قرار دیا۔2007 میں بینف کی کل آبادی 8721 افراد تھی جس میں سے 7437 افراد مستقل طور پر یہاں آباد ہیں۔ غیر مستقل آبادی کی تعداد 1284 افراد ہے۔ یہاں کا کل رقبہ 4 اعشاریہ 85 مربع کلومیٹر ہے۔ آبادی کی گنجانیت 1381 اعشاریہ 7 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔


 یہاں کل عمارات کی تعداد 2844 جبکہ مستقل طور پر آباد عمارتیں 2568 ہیں۔ اوسط سالانہ گھریلو آمدنی 55017 ڈالر ہے۔1985 میں اقوام متحدہ نے بینف نیشنل پارک کو کینیڈا کے راکی پہاڑی سلسلے کے پارکوں میں سے ایک اور عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دے دیا۔  اس پارک میں  ہر تاریخی نشان سیاحت کی ترقی، فطرت کے تحفظ، اور مقامی لوگوں کی ثقافتی نقوش کی کہانیاں رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بنف سیاحوں کے لیے ایک خاص مقام بن گیا ہے. شاندار قدرتی خوبصورتی                       سے مالا مال بینف                     کینیڈا کے سب سے بڑے پرکشش مقامات میں سے ایک  ایسی دلکش  جگہ ہے ، جس کی  پورے کینیڈا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔ 6,600 کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط یہ پارک ایک متنوع ماحولیاتی نظام کا حامل ہے، جس میں پہاڑ، گلیشیئر، وادیاں، جھیلیں اور گھنے جنگلات شامل ہیں۔یہاں کے طول و عرض میں  سردیوں میں سفید برف سے ڈھک جاتے ہیں  بینف نیشنل پارک کی سیر کرنا اپنے آپ کو ایڈونچر اور جوش میں پوری طرح غرق کرنے کا ایک موقع ہے۔بینف کا دورہ کرتے وقت سب سے زیادہ لطف اندوز ہونے والے تجربات میں سے ایک قدرتی گرم چشموں میں بھیگنا ہے Banff کا دورہ کرتے وقت سب سے زیادہ خوشگوار تجربات میں سے ۔ بینف اپر ہاٹ اسپرنگس          سلفر سے بھرپور پانی کے لیے مشہور ہے، جو   طویل دنوں کی تلاش کے بعد آرام  کے متلاشی  لوگوں کو            بھر پور  توانا   ہونے میں مدد کرتا ہے۔۔



 

مظفّرگڑھ صوبہ پنجاب کا ایک زرخیز شہر ہے-parT 2


رجب طیّب اردوان اسپتال -اگر ضلعے کی پَس ماندگی کی ایک بڑی وجہ، طویل عرصے سے یہاں کی سیاست میں چند خاندانوں کی اجارہ داری کو بھی قرار دیا جائے، تو غلط نہ ہوگا۔ ان خاندانوں میں کھر، قریشی، ہنجرا، بخاری، دستی، نواب، گرمانی، جتوئی، گوپانگ، چانڈیہ، لغاری اور سیال شامل ہیں۔ جب کہ ان ہی سرداروں میں سردار کوڑا خان مرحومؒ کی خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،جنہوں نے اپنی ہزاروں ایکڑ اراضی غریب و نادار لوگوں کے لیےوقف کرکے خدمتِ خلق کی عظیم مثال قائم کی۔ آج بھی ان کی جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی نادار و مستحق افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جارہی ہے۔2010ء میں مظفّرگڑھ میں آنے والے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے، سیکڑوں انسانی جانوں کا زیاں ہوا۔ تاہم، مشکل کی اس گھڑی میں دیگر ممالک کے علاوہ دوست ملک ترکی نے خصوصی طور پر یہاں کے مصیبت زدہ لوگوں کی دل کھول کر مدد کی۔ ترکی کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان روڈ پر اعلیٰ معیار کا 300 بیڈز پر مشتمل ایک اسپتال تعمیر کیا گیا، جہاں روزانہ سیکڑوں مریضوں کے مفت علاج کے ساتھ مفت ادویہ بھی فراہم کی جاتی ہیں۔سردار کوڑا خان جتوئی-صرف یہی نہیں، بلکہ غریب،بے گھر افراد کے لیے 1400گھروں پر مشتمل رہایشی کالونی بھی تعمیر کی گئی۔


 ترکی کے تعاون سے بنایا گیا ’’رجب طیّب اردوان اسپتال‘‘ یہاں کے باسیوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بلاشبہ، دوست ملک تُرکی نے یہاں کے لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرکے دوستی اور انسانی ہم دردی کی ایک بڑی مثال قائم کی۔ ضلعے کے دیگر مسائل کی بات کی جائے، تو یہاں کی ٹوٹی پھوٹی خستہ حال سڑکیں برسوں سے تعمیر و مرمت کی راہ دیکھ رہی ہیں، پورے ضلعے میں صحت و صفائی اور نکاسیِ آب کا نظام انتہائی ناقص ہونے کے باعث ہیپاٹائیٹس، تپِ دق اورگُردوں سمیت سرطان جیسے خطرناک موذی امراض کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں، جِلد اور سانس کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ 2010 ءمیں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد یہاں زیر ِزمین پینے کا پانی آلودہ ہونے سے متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں، تو حکومتِ پنجاب کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے صاف اور میٹھے پانی کا منصوبہ شروع کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے یہ بھی کرپشن کی نذر ہوکر آج تک پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ اگرچہ سیلاب کی تباہی کے بعد بہت سے ممالک اور عالمی اداروں سے اربوں روپے کی امداد حاصل ہوئی، جس سے نئے سرے سے ایک نیا شہر بنایا جاسکتا تھا، تاہم بدقسمتی سے اس میں بھی زیادہ پیسا کرپشن ہی کی نذر ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے کئی سو ایکڑز پر موجود جنگلات کو اجاڑ دیا گیا، درختوں کی کٹائی کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے، جس کا سدّباب بے حد ضروری ہے۔


تھرمل پاور اسٹیشن-زرعی لحاظ سے یہاں کی زرخیز زمینیں بہترین پیداواری صلاحیت رکھتی ہیں، لیکن نہری پانی کی غیر مساوی تقسیم اور پانی کی چوری کے باعث چھوٹے کاشت کاروں کی زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں۔ ضلعے کی زرخیز زمینوں کا بیش تر حصّہ سرکاری تحویل میں ہے، اگر یہ زمینیں کاشت کاری کے لیے غریب ہاریوں کو دے دی جائیں، تٖو کروڑوں روپے ماہانہ آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی قبضہ مافیا نے کل سرکاری رقبے کے آدھے سے زیادہ حصّے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ تجاوزات کے باعث بازار، سڑکیں اور گلیاں سکڑتی جارہی ہیں، جب کہ بسوں اور رکشوں کے غیر قانونی اڈوں اور بے ہنگم ٹریفک نے بھی شہر کا حُسن ماند کردیا ہے۔ اگرچہ موجودہ حکومت نے دوسرے اضلاع کی طرح مظفّرگڑھ میں بھی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع تو کیا ہے، لیکن سیاسی مداخلت کے باعث حالیہ آپریشن بُری طرح ناکام ہوتا نظر آتا ہے۔


ضلع مظفّر گڑھ سے تعلق رکھنے والے بہت سے سیاست دانوں نے ملک گیر شہرت پائی، جن میں نواب زادہ نصر اللہ خان، غلام مصطفیٰ کھر، سردار عبدالقیوم خان، نصرللہ خان جتوئی، حنا ربانی کھر اور جمشید احمد خان دستی کے علاوہ علم و فکر کے اعتبار سے پروفیسر شاہدہ حسین مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر کریم ملک مرحوم، شجاعت مندخان، پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب خان قلندرانی اور محمد جمیل کے نام قابلِ ذکر ہیں، جب کہ مضطر بخاری اور رضا ٹوانہ نام وَر شاعر گزرے ہیں اور صحافتی حوالے سے خان عبدالکریم خان ،اعجاز رسول بھٹّہ، اے بی مجاہد اور عبدالسمیع خان کی خدمات کو بھی کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔فنون لطیفہ کے حوالے سے مظفرگڑھ کے بڑے اور نامور نام پیش خدمت ہیں گلوکار استاد پٹھانے خاں, گلوکار استاد شوکت علیم, اداکار توقیر ناصر, اداکارہ سائرہ خان, اداکار شیخ اسد عاقب, اداکار بلال اعوان, اداکار عرفان ساگر, اداکار ادریس ملک, شاعر کشفی ملتانی, شاعر مخدوم غفور ستاری, شاعر انور سعید انور, شاعر خلیل مرزا, شاعر سعید اختر سعید, شاعر مخدوم نوید ستاری, شاعر رضا ٹوانہ, شاعر افضل چوہان, شاعر احمد سعید گل, شاعر سلیم نتکانی, شاعر شکیل عادل-جبکہ صحافت کے شہسواروں  میں عون رضا گوپانگ۔ اعجاز رسول بھٹہ۔ اے بی مجاہد۔ شیخ کاشف نذیر محمد عدنان مجتبی بہترین اور بے باک صحافت میں مشہور ہیں

جمعہ، 2 جنوری، 2026

مظفّرگڑھ صوبہ پنجاب کا ایک زرخیز شہر ہے-parT 1

 تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ،مظفّرگڑھ، صوبہ پنجاب کا ایک زرخیز شہر ہے، جس کی بنیاد، اُس وقت کے ملتان کے حاکم، نواب مظفّر خان نے 1794ء میں رکھی۔قبل ازیں اس ضلعے کا نام خان گڑھ تھا۔ 1849 ء میں انگریزوں کے زیر تسلط آجانے کے بعد تک اس کا ہیڈکوارٹر، خان گڑھ اور نام ضلع خان گڑھ ہی رہا۔ اس وقت یہ 4 تحصیلوں رنگ پور، کنجھر، خان گڑھ اور سیت پور پر مشتمل تھا، جب کہ گڑھ مہاراجہ اور احمد پور سیال بھی اس کا حصّہ تھے۔1861ء میں مظفّر گڑھ سے رنگ پور تحصیل ختم کرکے، گڑھ مہاراجہ اور احمد پور کے علاقے جھنگ اورکوٹ ادّو، ضلع لیّہ سے علیحدہ کرکےاس میں شامل کردیئے گئے۔ بعدازاں، 1909ء میں لیّہ کوبھی مظفّرگڑھ سے علیحدہ کرکے اور ضلعے کا درجہ دے کراس کا ڈیرہ غازی خان سے الحاق کردیا گیا۔مسجد سکینۃ الصغریٰ-ضلع مظفّرگڑھ اپنی تہذیب و ثقافت،زراعت و صنعت،سیاست و تجارت،علم و ادب اور جغرافیائی محلِ وقوع کی بنا پر منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس کی 4 تحصیلیں کوٹ ادّو،مظفّرگڑھ،علی پور اور جتوئی ہیں۔ مشرق میں دریائے چناب اور مغرب میں دریائے سندھ بہتے ہیں۔40لاکھ سے زائد آبادی کے اس ضلعے کا کُل رقبہ 8250 کلومیٹر پر محیط ہے۔مقامی زبان سرائیکی کے علاوہ یہاںپنجابی اور اردو بھی بولی جاتی ہے۔87 فی صد لوگ دیہات اور 13 فی صد شہروں میں رہتے ہیں۔ آب و ہوا مجموعی طور پر گرم اور خشک ہے اورزیرِ کاشت رقبہ گیارہ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو نوّے ایکڑ ہے۔


 اہم فصلوں میں گندم، کپاس، گنّا، چاول شامل ہیں، جب کہ کھجور، آم اور انار کے باغات ضلعے کی وجۂ شہرت ہیں۔ تمام قسم کی سبزیوں کی پیداوار کے علاوہ لائیو اسٹاک اور فشریز میں بھی مظفّرگڑھ کا شمار صف ِاوّل میں ہوتا ہے۔ ضلعے کے 984 مواضعات میں بہترین نہری نظام موجود ہے، جو زرعی زمینوں کو سیراب کرتا ہے، جب کہ کوٹ ادّو کے نزدیک تونسہ بیراج اور علی پور کے نزدیک ہیڈ پنجند میں پانچوں دریائوں کا ملاپ ہوتا ہے۔ ڈیلٹائی خصوصیات کی بِنا پر فصلوں اور پھلوں کا معیاراعلیٰ ہے، تو ریونیو کے اعتبار سے بھی مظفّر گڑھ صوبے بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔یہاں کے زیادہ تر غریب اور محنت کش طبقے کا گزر بسر محنت مزدوری اور کھیتی باڑی پرہے، جس کی وجہ سے خواندگی کی شرح خاصی کم ہے۔حنا ربانی کھر-1964ء میں پہلی تھل جوٹ مِل (ایشیا کی سب سے بڑی جوٹ مل) کے قیام کے بعد سے مظفّرگڑھ میں ترقی کا دَورشروع ہوا،اس سے قبل یہاں کے باشندوں کا ذریعۂ معاش کھیتی باڑی تک محدود تھا۔ اس وقت ضلعے میں متعدد ٹیکسٹائل، جوٹ، کاٹن، شوگر اور فلورملز کے علاوہ 300رجسٹرڈ کارخانہ جات بھی ہیں، جب کہ یہاں قائم 3بڑے تھرمل پاور اسٹیشن پورے ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا بیس فی صد سے زائد مہیّا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، 1996ء میں قصبہ گجرات میں قائم کی گئی ایک وسیع آئل ریفائنری سے روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل پورے ملک کو سپلائی کیا جاتا ہے۔سردار کوڑا خان پبلک ہائر سیکنڈری اسکو


ل-1770ء سے 1794ء کے دوران تعمیر کیے گئے قلعہ مظفّر گڑھ اور قلعہ خان کے علاوہ قلعہ محمود کوٹ،قلعہ غضنفر گڑھ،قلعہ دائرہ دین پناہ،قلعہ شاہ گڑھ جیسے تاریخی مقامات اگرچہ ماضی کا حصّہ بن چکے ہیں، تاہم ان کی باقیات اور نشانیاں اب بھی ماضی بعید کی یاددلاتی ہیں۔ 1475 ء میں تعمیر کی گئی شاہی مسجد اور مقبرہ طاہر خان نہڑبھی تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں، جب کہ 1909ء میں تعمیرکیا گیا ’’وکٹوریہ میموریل ہال‘‘ بھی اپنی مثال آپ ہے۔ 1988 ء میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر نے اس کا نام تبدیل کرکے ’’یادگار کلب‘‘ رکھ دیا۔جتوئی شہر کے نزدیک گاؤں کوٹلہ رحم علی شاہ میں واقع مسجد’’ سکینتہ الصغریٰ‘‘ ترک فنِ تعمیر کا نمونہ، ہے، جو32 گنبدوں اور 2 بڑے میناروں پر مشتمل ہے۔مسجد کا کل رقبہ 52 کنال ہےاور اس میں 5 ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔شہر کا واحد ’’فیاض پارک‘‘ قریباً4 دہائی قبل اُس وقت کے ڈپٹی کمشنر فیاض بشیر کی ذاتی دل چسپی اور کاوش سے قائم ہوا، تاہم یہ خوب صورت پارک بھی سیاست اور کرپشن کی نذر ہوکر اجڑ گیا، اور اب نشے کے عادی افراد اور ہیروئنچیوں کی آماج گاہ ہے، جب کہ سعودی فرماں رواں، شاہ فیصل کے نام پر تعمیر کیا گیا ’’فیصل اسٹیڈیم‘‘ بھی ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کرقریباً غیر فعال ہوچکا ہے۔ اسی طرح برطانوی دورِحکومت میں بنائے جانے والے ریلوے اسٹیشن سمیت اس دَور میں تعمیر کیے گئے ڈپٹی کمشنرآفس، ڈسٹرکٹ جیل، ضلع کاؤنسل ہال، پوسٹ آفس، محکمہ انہاراور محکمہ صحت کے دفاتربھی اپنی مدت پوری کرکے بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکے ہیں


، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدیم تعمیرات پر خصوصی توجّہ دے کر انہیں دوبارہ ماضی کی طرح جاذبِ نظراور فعال بنایا جائے۔مظفّرگڑھ میں ہیڈ تونسہ بیراج اور ہیڈ پنجند جیسے اہمیت کے حامل مقامات بھی اپنی مثال آپ ہیں۔تاہم،بدقسمتی سے وافر آمدنی کے حامل ضلعے میں درست حکمتِ عملی کے فقدان اور کرپشن کے باعث پَس ماندگی اور غربت میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔یہاں کے لاتعداد مسائل میں معیاری تعلیم کا فقدان، غربت، بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی، جاگیرداری نظام، کرپٹ سیاست دان اور بیورو کریسی وغیرہ سرفہرست ہیں۔ اگرچہ متعدد تعلیمی ادارے تو تعمیر کردیے گئے، لیکن ملّت کی تعمیر جیسے عظیم مقصد کو پسِ پشت ڈالنے کے باعث ضلعے میں جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ غیرت کے نام پر قتل، خودکشی، قتل و اقدامِ قتل، خواتین پر تشدد، لڑائی جھگڑے، اغوا و زیادتی، چوری ڈکیتی، گھریلو جھگڑے اور طلاق کے واقعات کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ ستم بالائے ستم متعدد وسائل کے باوجود یہاں کے عوام بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں۔ سرکاری اسپتال تو موجود ہیں، لیکن علاج معالجے کی دیگر سہولتوں اور ادویہ کی کمی کے باعث تقریباً غیرفعال ہیں۔ پھرموذی اور وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے اور علاج معالجے کی ناکافی سہولتوں کے باعث بھی ہر سال ہزاروں موت کے منہ میں جارہے ہیں۔


 

جمعرات، 1 جنوری، 2026

شوگر کوٹڈ کونین کی گولی'آؤٹ سورس

 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا 10واں اجلاس جمعرات کو یہاں میں منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع و ہوابازی، وزیر قانون و انصاف، سیکرٹری ایوی ایشن، بورڈ آف انویسٹمنٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی ٹیم نے شرکت کی۔ آئی ایف سی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں پر مشتمل مختلف کنسورشیمز کے درمیان صحت مند مقابلہ 15 جولائی 2024ء کو متوقع ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور اب تک کیے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ منصوبے کے مطابق دونوں ہوائی اڈوں کے لئے رعایتی ڈھانچہ اس سال اگست کے وسط تک تیار ہوجائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے نتیجے میں صارفین کو بہتر تجربے کے ساتھ عالمی معیار کی سروس میسر آئے گی۔کراچی : وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔


اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یو اے ای نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب کی بھی پاکستان کے ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔قطر حکومت ایئرپورٹ کارگو شعبہ لینے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، حکومت کراچی، لاہور، اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔’’اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کردیا جائے گا‘‘ایرپورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے عالمی بینک کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن بطور فنانشل ایڈوائزرز سی اے اے پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے۔فائل فوٹو: اے ایف پیملک کے تین اہم ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی جس کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گی۔کمیٹی ارکان میں وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن بھی شامل ہیں۔



ہوا بازی ڈویژن کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گیااس سے قبل رواں ہفتے حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشنز کی درخواست پر ملک کے تین اہم ایئرپورٹس کی مینجمنٹ اور آپریشنز کے امور آؤٹ سورس کرنے کے لیے بولیاں جمع کرانے کا عمل دو ماہ کے لیے موخر کردیا تھا۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کی مینجمنٹ اور آپریشنز کے امور آؤٹ سورس کرنے کے لیے بولیاں جمع کرانے کا عمل موخر کرنے کا فیصلہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔پاکستان-اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ-سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ڈان نیوز‘ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تاریخ 15 مئی مقرر کردی ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔


حکم نامے کے مطابق حکومت اسلام آباد کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روہے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔بعدازاں 27 جون 2023 کو حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کو فی الحال صرف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک محدود رکھا جائے گا۔16 جولائی 2023 کو اُس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں۔12 اگست 2023 اُس وقت برسراقتدار پی ڈی ایم حکومت کی مدت کا آخری دن تھا، امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کردیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا اور نگران حکومت نے اقتدار سنبھال لیا۔


نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

کہو دلہن بیگم ! ہمارا بھائ تمھیں کیسا لگا

  میں سہاگن بنی مگر    !نگین دلہن بنی مثل ایک زندہ لاش کے سر جھکائے بیٹھی تھی اس نے آج کے دن کے لئے بڑی آپا کے اور منجھلی آپا کے سمجھانے سے ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر