جمعرات، 13 جون، 2024

ہندوستان کی گرمی میں خس کی ٹٹۤی کی اہمیت

 

 خس ، ایک خوشبودار، سدا بہار لمبی،گچھے دار، سخت جان گھاس ہے۔اس کا تنا سیدھا  ہوتا ہے ، ا  ور پتے لمبے اور باریک ہوتے ہیں۔ پورے ہندوستان میں اسے خس کہا جاتا ہے۔اس گھاس کی اونچائی 5 فٹ کے قریب ہوتی ہے، بعض حالات میں یہ 9فٹ تک لمبی بھی ہوجاتی ہے، جبکہ اس کی سفید جڑیں اس کی اونچائی سے زیادہ لمبی باریک تاروں پر مشتمل پیچیدہ گچھے بناتی زیر زمین پھیلتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لمبی جڑیں ہونے کی وجہ سے یہ خشک سالی میں بھی پروان چڑھتی رہتی ہے۔ جھنڈ کی شکل میں اگنے والی خس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا اصل وطن جنوبی ہندوستان کا علاقہ خصوصاً قنوج اور آسام ہے، لیکن اب یہ ہیٹی، انڈونیشیا،سری لنکا،فلپائن، کومورو جزائر، جاپان، مغربی افریقہ اور رجنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ خس کی جڑوں سے تیل نکالا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر ہندوستان، جاوا، ہیٹی اور کچھ مقدار یورپ اور امریکہ میں کشید کیا جاتا ہے۔خس میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: اینٹی بیکٹیریل، اینٹی سیپٹیک اوراینٹی فنگل خصوصیات کے حامل خس کے تیل میں کیلوریز، پروٹین کے علاوہ 100 سے زائد کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں، جن میں ویٹی ویرول، بینزوک ایسڈ،فر فرول، ویٹیوین، ویٹیوینائل، مورولین، کیلکورن، سیلینین اور دیگر شامل ہیں۔

خس جنوبی ایشیاء (ہندوستان، پاکستان، سری لنکا)، جنوب مشرقی ایشیاء (ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ)، اور مغربی افریقہ میں روایتی دوائیوں میں عرصہ قدیم سے استعمال ہو رہا ہے۔ اب یورپ اورامریکہ میں بھی اسے متعدد اداویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ اروما تھراپی میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔جلد کی دیکھ بھال: خس کے تیل کواینٹی بیکٹیریل، اینٹی سیپٹیک اوراینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر جلد کی صحت کا ضامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور عمر رسیدگی کے نشانات اور جلد میں کچھاؤ کو ختم کر کے اسے قدرتی حالت میں لاتا ہے۔کیل مہاسوں کا علاج: اینٹی سیپٹک خصوصیات کے حامل خس کا تیل جلدی کیل مہاسوں کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ ان کے نشان بھی ختم کر دیتا ہے۔یہ جلد پر پڑے داغ دھبے بھی دور کرتا ہے۔اعصابی کمزوری: خس کا تیل اعصابی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ اس کی خوشبو اور اس کی مالش نہ صرف ذہن کو پرسکون کرتی ہے بلکہ اعصابی کھنچاؤ کو ختم کر کے جسم کو آرام اور راحت پہنچاتی ہے۔خس کا تیل بے خوابی کا بھی موثر علاج ہے۔

جوڑوں کی سوزش اور درد: ماہرین کے مطابق کچھ جڑی بوٹیوں کے تیل میں انالجیسک (درد کو کم کرنے) یعنی سوزش کو دور رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں جس کے باعث درد سے تحفظ فراہم ہوتا ہے۔ جیسے گھٹنے کا درد اکثر براہ راست چوٹ لگنے سے ہوتا ہے یا پھر پروٹین اور کیلشم کی کمی کے باعث اس کی شکایت سامنے آتی ہے۔ ایسے میں قدرتی اشیاء کے تیل نہایت مفید ہوتے ہیں اور قدرتی طور پر تیل میں دونوں قسم کی یعنی ٹھنڈی اور گرم تاثیر پائی جاتی ہے جو کہ گھٹنے کی درد کی شکایت سے لے کر جلد کی جلن اورسوجن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ خصوصیات خس کے تیل میں بھی پائی جاتی ہیں۔خس کا تیل جسم میں تیزی سے جلد میں جذب ہوجاتا ہے اس کا طاقتور کمپاؤنڈ خون کی گردش کو تیزی فراہم کرتا ہے جس کے تحت ہڈیوں میں کھچاؤ، درد اور سوزش کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔

فنگس کا قدرتی علاج: دنیا بھر میں پیروں کی انگلیوں میں فنگس بہت عام مرض ہے۔اور اسکا علاج صدیوں سے حکماء، طب کے ماہرین مختلف ادوار میں مختلف انداز میں کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اگر تاریخ طب کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل خس کا تیل جلدی فنگس کے علاج میں بھی بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔اروما تھراپی میں استعمال: خس کا تیل اروما تھراپی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کی خوشبو آپ کے دماغ کو ٹھنڈا رکھتی ہے، فرحت اور سکون بخشتی ہے۔ اعصابی دباؤ اور تناؤ کے خاتمے کیلئے خس کی خوشبو باکمال خصوصیت کی حامل ہے۔ یہ بے خوابی کا بھی علاج کرتی ہے۔خس کا غسل: ذہنی طور پر پریشان اور ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کی صورت میں اگر خس کا تیل کو غسل کے پانی میں شامل کر کے اس سے نہایا جائے تو طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے اور ڈیپریشن ختم ہو جاتا ہے۔

خس کے دیگر استعمال:

خس کا عطر: خس عطر کا شمار قدیم ترین عطریات میں ہوتا ہے،یہ ایک خاص قسم کے پودے سے کشید کیا جاتا ہے جوکہ زیادہ تر قنوج اور آسام (انڈیا) میں پایا جاتا ہے، وہیں پہ اس کی کشید اور مینوفیکچرنگ ہوتی ہے۔جس کے بعد قیمت فی کلو ایک لاکھ سے اٹھارہ بیس لاکھ تک ہوتی ہے۔ آج کل فرنچ پرفیومز میں عود کی طرح خس کا استعمال بھی عام ہے اور پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر انتہائی ٹھنڈی ہے، اس لیے گرمیوں کا یہ خاص تحفہ ہے۔یہ آپ کے دماغ کو ٹھنڈا رکھتی ہے، فرحت اور سکون بخشتی ہے۔اس کی خوشبو لگانے کے بعد آہستہ آہستہ پھیلتی ہے۔زمین کو کٹاؤ سے بچائے: خس کے پودے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ اس کی جڑیں زمین میں انتہائی گہری ہوتی ہیں، اگر پودا 8فٹ کا ہے تو اس کی جڑیں 12 سے 14فٹ تک گہرائی میں جاتی ہیں، جن کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں یا دریائی پانی کے کے کٹاؤ سے زمین محفوظ رہتی ہے۔ بھارت اور سری لنکا میں خس کی گھاس کو خصوصاً اس مقصد کیلئے بھی لگایا جاتا ہے۔جانوروں کی خوراک: خس جہاں انسانوں کے کام آتا ہے وہاں پالتو جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ خس کی گھاس گائے، بھینسیں، بھیڑ اور بکریاں بڑے شوق سے کھاتی ہیں۔ خس کھانے والے جانور دیگر جانوروں کی نسبت زیادہ صحت مند اور بہتر دودھ دیتے ہیں کر دیا۔


بی بی سیدہ سلام اللہ علیہا اور مولا علی کی شادی کا احوال


 فیصلہ تو عرش بریں پر پروردگار عالم کر چکا تھا-فرش زمیں پر رسوم دنیا انجام پائیں- روائت ہے کہ بی بی سیّدہ سلام اللہ علیہا کے کئ رشتے عمائدین یثرب سے تھے اور پھر مولائے کاءنات نے بھی دختر رسول کی خواستگاری کی -یہ ایک ایسی شب تھی جس میں جناب رسول خدا حضرت محمد صلّی اللہ علیہ واٰ لہ وسلّم بے چین تھے اور آپ کو نیند نہیں آرہی تھی اس لئے آپ ص اٹھ کر کھلے آسمان کے نیچے آ گئے بی بی سیّدہ بھی اپنے بابا جان کی بے چینی دیکھتے ہوئے خود بھی اپنے بابا جان سے دو قدم پیچھے آ کر کھڑی ہوگئِں  -اور انہی لمحات میں آسمان سے ایک ستارہ فرش زمین پر آتے ہوئےمولائے کائنات کے آنگن کا رخ کر کے مولا علی عیہ السّلام کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گیا  -یعنی بی بی سیدہ س اور مولا علی ع کا استخارہ خدائے پاک نے عرش بریں سے بھیج دیا تھا - ابن شہر آشوب نے مناقب آل ابی طالب میں لکھا ہے کہ حضرت فاطمہؑ  کے نکاح کے وقت رسول خداؐ منبر پر گئے خطبہ ارشاد فرمایا اس کے بعد لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا:خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ فاطمہؑ کا نکاح علیؑ کے ساتھ کروں اور اگر علی راضی ہوں تو چار سو مثقال چاندی حق مہر کے ساتھ میں فاطمہ ؑ کا نکاح علیؑ کے ساتھ کر دوں۔ علیؑ نے فرمایا میں اس پر راضی ہوں۔

شادی کی تاریخ

 محمد یعقوب کلینی نے کافی میں امام سجادؑ سے قول نقل کیا ہے کہ ہجرت مدینہ کے ایک سال بعد رسول اللہؐ نے حضرت فاطمہؑ کی شادی حضرت علیؑ کے ساتھ کر دی۔ یہ قول امام باقرؑ کے اس قول کے موافق ہے جسے طبری نے نقل کیا ہے۔ ۔۔۔ جنگ بدر سے واپسی پر علیؑ نے فاطمہؑ سے شادی کی۔  پیغمبرؐ نے ہجرت کے دوسرے سال پہلی ذی الحج کے دن حضرت فاطمہؑ کو امیرالمومنینؑ کے گھر بھیجا۔  اس لئے شادی اور نکاح کے درمیان تقریباً دس مہینے کا فاصلہ تھا۔ شاید نکاح کا صیغہ جلدی پڑھنے کی وجہ یہ تھی کہ دوسرے رشتے مانگنے والے لوگوں کے لئے جواب واضح ہو جائے-تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شادی کا فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا تھا۔ یہ شادی امر الٰہی سے سرانجام پائی اس لئے کہ حضرت علی سے ولایت مصطفیٰ کے سلسلے کو قائم ہونا تھا اور حضرت علی کو تکمیل دعائے ابراہیم علیہ السلام کا ذریعہ بنانا تھا اسی مقصد کے لئے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی حضرت فاطمہ کے ذریعہ ایک اور مضبوط اور پاکیزہ نسبت بھی قائم ہوئی۔

حق مہر اور جہیز

تاریخی مآخذ کے مطابق حضرت زہراءؑ کا حق مہر 400 سے 500 درہم کے درمیان تھا۔   امام رضاؑ کی حدیث کے مطابق حق مہر کی سنت، کہ جو مہرالسنہ سے مشہور ہے، وہ 500 درہم معین ہوا تھا۔  500 درہم تقریباً 1250   سے 1500 گرام   چاندی ہے اور اس زمانے میں ہر دس درہم چاندی ایک دینار سونے کے برابر تھی، اور مہر السنہ (حق مہر) تقریباً 170 تا 223 گرام سونا بنتا ہے۔   یہ مقدار بھی درہم اور دینار کے وزن مختلف ہونے کی وجہ سے، مختلف ہے۔  امام علیؑ نے حق مہر کی ادائیگی کے لئے زرہ، بھیڑ کا چمڑا، یمنی کرتا یا اونٹ ان میں سے کوئی ایک چیز فروخت کی تھی۔ جب رقم پیغمبرؐ کو دی تو آپؐ نے اس رقم کو گنے بغیر کچھ رقم بلال کو دی اور فرمایا: اس رقم سے میری بیٹی کے لئے اچھی خوشبو خرید کر لے آؤ! اور باقی بچی رقم ابوبکر کو دی اور فرمایا: اس سے کچھ گھر کی اشیاء جن کی ضرورت میری بیٹی کو ہوگی وہ تیار کرو۔ پیغمبرؐ نے عمار یاسر اور کچھ اور صحابہ کو بھی ابوبکر کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ حضرت زہراءؑ کے جہیز کے لئے کچھ اشیاء تیار کریں۔

ولیمہ

پیغمبر اکرمؐ نے بلال حبشی کو بلایا اور فرمایا: میری بیٹی کی شادی میرے چچا کے بیٹے سے ہو رہی ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری امت کے لئے شادی کے دن کھانا دینا ایک سنت ہو۔ اس لئے جاؤ اور ایک بھیڑ اور پانچ مد جو مہیا کرو تا کہ مہاجرین اور انصار کو دعوت دوں۔ بلال نے یہ سب تیار کیا اور رسول اللہؐ کے پاس لے آئے۔ آپؐ نے یہ کھانا اپنے آگے رکھا۔ لوگ پیغمبرؐ کے حکم پر گروہ در گروہ مسجد میں داخل ہوئے اور سب نے کھانا کھایا۔ جب سب نے کھا لیا تو کچھ مقدار میں جو بچ گیا تھا اسے آپؐ نے متبرک کیا اور بلال سے فرمایا: اس کھانے کو عورتوں کے پاس لے جاؤ اور کہو: یہ کھانا خود بھی کھائیں اور کوئی بھی اگر ان کے پاس آئے تو اسے بھی اس کھانے سے دیں 

پیغمبرؐ کی دعا

شادی کے ولیمے کے بعد رسول خداؐ علیؑ کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور فاطمہؑ کو آواز دی۔ جب فاطمہؑ نزدیک آئیں، تو دیکھا کہ رسول اللہؐ کے ساتھ حضرت علیؑ بھی ہیں۔ رسول اللہؐ نے فرمایا: نزدیک آ جاؤ۔ فاطمہؑ اپنے بابا کے نزدیک آئیں۔ رسول اللہؐ نے حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے ہاتھ کو پکڑا اور جب فاطمہؑ کا ہاتھ علیؑ کے ہاتھ میں دیا تو فرمایا: خدا کی قسم میں نے تمہارے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور تمہاری عزت کی اور اپنے خاندان کے بہترین فرد کو تمہارے لئے انتخاب کیا خدا کی قسم تمہاری شادی ایسے فرد سے کر رہا ہوں جو دنیا اور آخرت میں سید و آقا اور صالحین سے ہے ۔۔۔ ۔ خداوند یہ شادی آپکے لئے مبارک فرمائے اور آپکے کاموں کی اصلاح فرمائے۔

منگل، 11 جون، 2024

براعظم فن لینڈ

 فن لینڈ براعظم یورپ کے شمال میں واقع ہے۔ اس کی کل آبادی 55 لاکھ ہے جن میں سے 2 لاکھ افراد غیر ملکی ہیں۔ اس کے جنوب میں خلیج فن لینڈ(سوؤمِن لاھتی)، شمال میں ناروے(نوریا)، مشرق میں روس (وینایا)اور مغرب میں سمندر اور سوئیڈن (رو ؤتسی)موجود ہیں۔فن لینڈ میں سب سے پہلے انسان نے 7000 سال ق م میں آخری برفانی دور (Ice Age) کے بعد سے رہائش رکھنا شروع کیا۔ اس دور کے فننز(سو ؤمالائست) (فن لینڈ کے باشندے) شکاری اور گلہ بان تھے۔ مزے کی بات یہ کہ اس دور کے شکاری برف پر چلنے کے لیے درختوں کی چھال کا استعمال کرتے تھے جو موجودہ سکیینگ کی ایک شکل تھی۔ انھیں یہ بھی معلوم تھا کہ رینڈیئر(برفانی ہرن)، موز(بارہ سنگھا) اور اِلک (بارہ سنگھا کی ایک ذات)گہری برف میں دھنس جاتے ہیں۔ ان کا شکار کرنے کے لیے درختوں کی چھال کا استعمال شروع ہوا۔ اگلے ہزار سال میں انسانوں کی آمد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ 2500 سال ق م میں انھوں نے کھیتی باڑی کو اپنایا۔ 1500 سال ق م میں انھوں نے تانبے سے واقفیت پیدا کی اور اس سے ہتھیار اور آلات بنانا شروع کیے۔ تانبے کی دریافت کے ہزار سال کے بعد لوہے کا استعمال شروع ہوا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس دور کے فننز کا اپنی ہم عصر تہذیبوں (روم اور یونان) سے کوئی خاص(قطعی) تعلق نہ تھا۔

عالمی یوم خوشی اور فن لینڈ ساتویں مرتبہ دنیا کا خوش باش ترین ملک فن لینڈ کا مضبوط فلاحی نظام، ریاستی حکام پر اعتماد، بدعنوانی کی کم ترین سطح اور صحت کی مفت دیکھ بھال نیز تعلیم کا بہترین نظام اس میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ورلڈ ہیپی نیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ اور اس کے پڑوسی ممالک میں رہنے والے لوگ دنیا کی سب سے زیادہ خوش رہنے والی قومیں ہیں۔ امریکہ اور جرمنی کے بجائے اس فہرست میں اب کویت جیسے ملک ٹاپ 20 میں شامل ہو چکے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ خوش و خرم رہنے والی قوموں کے بارے میں بدھ کے روز جو تازہ ترین رپورٹ شائع ہوئی ہے، اس کے مطابق فن لینڈ کی عوام دنیا کی خوش و خرم ترین قوم ہے۔ اس ملک کو یہ اعزاز مسلسل ساتویں بار ملا ہے۔ سویڈن، ڈنمارک اور آئس لینڈ جیسے اس کے پڑوسی نارڈک ممالک نے بھی اس فہرست میں ٹاپ 10 میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔


اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تیار کی گئی اس رپورٹ میں خاص طور پر مغربی ممالک کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیزاری کا ذکر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پہلی بار امریکہ اور جرمنی جیسے ملک اس فہرست میں ٹاپ 20 ممالک میں بھی شامل ہونے سے محروم ہو گئے۔ جب سے یہ رپورٹ شائع ہو رہی ہے تو ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ اور جرمنی ٹاپ بیس ممالک میں بھی شامل نہیں ہو پائے۔تازہ ترین فہرست میں ان کی جگہ کوسٹاریکا اور کویت بالترتیب 12ویں اور 13ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ مشرقی یورپی ممالک سربیا، بلغاریہ اور لیٹویا کے لوگوں میں بھی خوشی بڑھی ہے۔ سن 2020 میں طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد سے انسانی تباہیوں سے دوچار ملک افغانستان اس فہرست میں سب سے آخری مقام پر ہے۔اس حوالے سے ہونے والے سروے میں 143 ممالک اور خطوں کے لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں فی کس جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار)، سماجی مدد، صحت مند زندگی کی امید، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی جیسے عوامل سے کس حد تک مطمئن یا غیر مطمئن ہیں اور ان کے جوابات کی بنیاد پر صفر سے 10 نتیجہ مرتب کیا گیا۔ 20 مارچ کے روز عالمی یوم خوشی منایا جاتا ہے اور اس مناسبت سے بدھ کے روز اس رپورٹ کا جاری ہونا بھی ایک حسن اتفاق ہے۔ماضی میں زندگی میں بہتری سے متعلق جو تحقیقات ہوئیں، اس میں اکثر یہ پا یا گیا کہ درمیانی عمر میں داخل ہونے سے قبل اور ریٹائرمنٹ کے بعد والی زندگی کے مقابلے میں، ابتدائی نوعمری کے دور میں لوگ سب سے زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔ تاہم تازہ رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ کچھ ممالک میں، آج کی نوجوان نسلیں بڑی عمر کے گروپوں کے مقابلے میں، زیادہ تنہائی اور اداسی محسوس کر رہی ہیں۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے اکنامکس کے پروفیسر اور اس رپورٹ کے ایڈیٹر جان ایمانوئل ڈی نیو نے بتایا کہ خاص طور پر شمالی امریکہ میں نوجوان آج کے دور میں بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ جان ایمانوئل مغربی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی ناخوشی کو سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں، سماجی مسائل سے متعلق بڑھتے ہوئی پولرائزیشن اور معاشی عدم مساوات سمیت متعدد دیگر عوامل کو اس کا ذمہ دار مانتے ہیں۔ ان کے مطابق انہی وجوہات کے سبب ماضی کے مقابلے میں نوجوانوں کو اپنے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو تا جا رہا ہے۔خر فن لینڈ اتنا خوش کیوں ہے؟شمالی امریکی ممالک کے برعکس فن لینڈ میں ایسا نہیں ہے۔ ہیلسنکی یونیورسٹی کی ایک محقق جینیفر ڈی پاؤلا اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ فن لینڈ میں لوگوں کی فطرت سے قربت، کام کے لیے صحت مند فضا اور زندگی میں توازن وہ پہلو ہیں، جو عالمی سطح پر خوشی کی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے، ’’فن لینڈ کا معاشرہ اعتماد، آزادی، اور خود مختاری کے اعلیٰ درجے کے احساس سے بھرا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں فن لینڈ کا مضبوط فلاحی نظام، ریاستی حکام پر اعتماد، بدعنوانی کی کم ترین سطح اور صحت کی مفت دیکھ بھال نیز تعلیم کا بہترین نظام بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔وہ بتاتی ہیں کہ فن لیڈ کے لوگوں میں ’’کامیاب زندگی کیا ہوتی ہے، اس بارے میں زیادہ قابل فہم سوچ بھی پائی جاتی ہے‘‘ جو امریکی شہریوں سے مخلتف ہے، جہاں عموماً زندگی کی کامیابی کا موازنہ مالی ترقی سے کیا جاتا ہے

پیر، 10 جون، 2024

پر چم غدیر'من کنت مولاہ

      

                                      بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

ياأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَما بَلَّغْتَ رِسالَتَه‏(مائده:67)

اے پیغمبر صلّی اللہ علیہ واٰلہِ وسّلم جو کچھ تیرے پروردگار کی طرف سے تجھ پر نازل ہوا ہے اسے کامل طور سے پہنچا دو، اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو گویا تم نے کوئی کار رسالت سر انجام ہی نہیں دیاالْيَوْمَ يَئِسَ الَّذينَ كَفَرُوا مِنْ دينِكُمْ فَلا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتي‏ وَ رَضيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ ديناً(مائده:3 )آج کے دن کفار تمہارے دین سے مایوس ہو گئے ہیں لہذا ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور آج کے دن میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور اسلام کو تمہارے لیے دین کے طور پر قبول کر لیا۔إِنَّما وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ آمَنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلاةَ وَ يُؤْتُونَ الزَّكاةَ وَ هُمْ راكِعُونَ(مائده:55)تمہارا سر پرست اور رہبر صرف اللہ ہے ، اس کا پیغمبر اور وہ ہیں جو ایمان لائے ہیں انہوں نے نماز قائم کی ہے اور حالت رکوع میں زکوۃ ادا کی ہے.روایات کے مطابق ایک دن ایک سائل مسجد نبوی میں داخل ہوا اوراس نے وہاں موجود لوگوں سے مدد کی درخواست کی لیکن کسی نے اسے کچھ نہیں دیا۔ اس موقعے پر سائل نے اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کرکے خدا سے شکایت کی: خدایا! تو گواہ رہنا! میں نے تیرے نبی کی مسجد میں مدد کی درخواست کی مگر کسی نے مجھے کچھ نہیں دیا۔ عین اسی وقت حضرت علیؑ نے نماز میں رکوع کی حالت میں اپنی انگوٹھی کی طرف اشارہ کیا۔ سائل آپ کے پاس گیا اور آپ کی انگلی سے انگوٹھی اتار لی۔جس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی

اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا الَّذِیۡنَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ ہُمۡ رٰکِعُوۡنَ﴿۵۵﴾تمہارا ولی تو صرف اللہ اور اس کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃ دیتے ہیں

الْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنَامِنَ الْمُتَمَسِّکِينَ بِوِلايَةِ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ وَ الْأَئِمَّةِ (عَلَيْهِمُ‌السَّقَالَ رَسُولُ اللَّهِ(ص): «يوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ أَفْضَلُ أَعْيادِ أُمَّتِي وَ هُوَ الْيوْمُ الَّذِي أَمَرَنِي اللَّهُ تَعَالَى ذِکْرُهُ فِيهِ بِنَصْبِ أَخِي عَلِي بْنِ أَي طَالِبٍ(ع) عَلَماً لِأُمَّتِي يهْتَدُونَ بِهِ مِنْ بَعْدِي وَ هُوَ الْيوْمُ الَّذِي أَکْمَلَ اللَّهُ فِيهِ الدِّينَ وَ أَتَمَّ عَلَى أُمَّتِي فِيهِ النِّعْمَةَ وَ رَضِي لَهُمُ الْإِسْلَامَ دِيناً»؛(أمالي الصدوق: ١٢۵)رسول اکرم:میری امت کی بہترین عید ، عید غدیر خم کا دن ہے، اور یہ وہ دن ہے کہ خداوند متعالی نے مجھے اس دن میرے بھائی علی بن ابی طالب(ع) کو امامت پر نصب کرانے کا حکم دیا تا کہ میرے بعد وہ رہبر ہو جائےں ، اور یہ وہ دن ہے کہ خدا نے دین کو اس دن کامل فرمایا اور میری امت پر اپنی نعمتوں کو پورا کیا اور اسلام کو ان کا پسندیدہ دین قرار دیا۔قَالَ سَأَلْتُ أَبَاعَبْدِاللهِ(ع): «هَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيرَ يوْمِ الْجُمُعَةِ وَالْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَعْظَمُهَا حُرْمَةً. قُلْتُ: وَأَيّ عِيدٍ هُوَ جُعِلْتُ فِدَاکَ؟ قَالَ: الْيوْمُ الَّذِي نَصَبَ فِيهِ رَسُولُ اللهِ صلّی اللہ علیہ واٰلہِ وسّلم) أَمِيرَالْمُؤْمِنِينَ  علیہ السّلام  وَ قَالَ مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِي مَوْلَاهُ»؛(الکافی۴: ١۴٩)

حضرت علی   علیہ السّلام عالم آدمیت کے رہبر اور امام ہیں، نیک اور پرہیزگاروں کے پیشوا ہیں لہذا ہم نیک سیرت اور اچھے کردار کے مالک بنیں۔ حضرت علی  علیہ السّلام کی پیروی اس وقت صحیح معنی من ہوگی اور اس کا حق اس وقت ادا ہوگا جب ہم علوی سیرت کا نمونہ بیں گے اور آپ کی زندگی کو نمونہ عمل قرار دیں گے۔ علی علیہ السّلام اس ذات گرامی کا نام ہے کہ جب کوئی منصف مزاج عالم، دانشور اور علاقائی مذہبی اور خاندانی تعصب سے ہٹ کر   حضرت علی   علیہ السّلام  کی سیرت کا مطالعہ کرتا ہے تو آپ کے فضائل و مناقب کا اعتراف کرتا ہی ہے۔ اور آپ  کے سامنے اپنے آپ کو کچھ بھی نہیں سمجھتا اور خود پر اور اس دور کے تعصب سے بھرے انسانوں اور جاہلوں کی عقل پر ماتم کرتا ہے کہ اس طرح کے دانشور اور دنیا کے عظیم طبیب اور معالج سے استفادہ کیوں نہیں کیا۔  حضرت علی   علیہ السّلام  اپنے دوستوں کے ساتھ بھی وہی برتاو کرتے تھے جو اپنے دشمنوں کے ساتھ کرتے تھے اگر کوئی خلاف اسلام اور شریعت کرتا تھا۔ جرج جرداق عیسائی مصنف کے بقو  ل  علی   علیہ السّلام   اپنی عدالت کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔روز غدیر، رسولخدا (ص) اور حضرت علی علیہ السّلام  کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنے اور سنت حسنہ کو زندہ کرنےاور تاریخ انبیاء اور اولیاء کو دھرانے کا دن ہے۔ انسانوں اور انسانیت کی خدمت کا دن ہے۔ کاش دنیا کا ہر انسان حضرت علی  کی سیرت کا مطالعہ کرتا اور بغور مطالعہ کرتا اور ہر قسم کے تعصب سے ہٹ کر علی   علیہ السّلام کی سیرت پر نظر ڈالتا۔ خصوصا آپ کے دور حکومت کا مطالعہ کرتا تو آج دنیا میں نہ کوئی بھوکا ہوتا نہ کوئی مظلوم اور بے ناصر و مددگار ہوتا، نہ کوئی علم و دانش سے بے بہرہ ہوتا اور نہ کوئی کسی پر ظلم کرتا، نہ کسی کا حق مارا جاتا۔

ہم دنیا کے تمام انسانوں کو حضرت علی علیہ السّلام  کی سیرت کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ کیا دنیا میں کوئی ایسا پیشوا ہے؟ کیا انسانیت کا ایسا کوئی حاکم گذرا ہے؟ یقنا گذرا اور نہ گذرے گا۔ انسانیت کی خدمت اور اس کے بارے میں بھلائی کی فکر وہی کرسکتا ہے جو قرآن اور حدیث پر عمل کرے گا اور اللہ کے فرمان کو صحیح طریقہ سے سمجھ کر لوگوں کے سامنے علمی سیرت پیش کرے گا۔حضرت امام خمینی (ع) 24/ اگست سن 1986ء کو حکومت کے اعلی عہدیداروں کے مجمع میں واقعہ غدیر پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: حکومت یہ ہے کہ حضرت علی  علیہ السّلام  نے ابن عباس سے فرمایا: اے ابن عباس! یہ تمہاری حکومت میری نظر میں اس معمولی جوتی سے بھی کم اہمیت رکھتی ہی کیونکہ اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کہ سماج کے لوگوں کے دریمان عدل و انصاف قائم کرے اور منصفانہ نظام چلائے۔ حضرت علی   علیہ السّلام  اور آپ کی اولاد کے نزدیک اہمیت اس بات کی تھی کہ خدا کی مرضی کے مطابق لوگوں کے درمیان انصاف کریں اور جب تک زندہ رہے لوگوں اور خدا کے بندوں کے درمیان عدل و مساوات قائم کیا۔ حضرت امیر علیہ السّلام  کی شخصیت کے بارے میں ہم کیا بیان کرسکتے اور کون کیا کہہ سکتا اور لکھ سکتا ہے!!


روای کہتا ہے کہ امام صادق علیہ السّلام  سے عرض کیا : کیا مسلمانوں کا جمعہ ، عید قربان اور عید فطر کے علاوہ بھی کوئی اور عید ہے ؟ امام نے فرمایا:جی ہاں! عرض کیا: آپ پر فدا ہو جاوں ، وہ کونسا دن ہے ؟فرمایا:وہ دن کہ رسول خداصلّی اللہ علیہ واٰلہِ وسّلم نے امر المومنین (ع) کو ( خلافت اور ولایت ) کے لئے منصوب کیا اور فرمایا: جس جس کا میں مولا ہوں یہ علی علیہ السّلام   اس کا مولا ہے ۔سَمِعْتُ أَبَاعَبْدِاللَّهِ الصَّادِقَ(ع) يقُولُ: «صِيامُ يوْمِ غَدِيرِ خُمٍّ يعْدِلُ صِيامَ عُمُرِ الدُّنْيا إِلَى أَنْ قَالَ وَ هُوَ عِيدُ اللَّهِ الْأَکْبَرُ وَ مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِياً إِلَّا وَ تَعَيدَ فِي هَذَا الْيوْمِ وَ عَرَفَ حُرْمَتَهُ وَ اسْمُهُ فِي السَّمَاءِ يوْمُ الْعَهْدِ الْمَعْهُودِ وَ فِي الْأَرْضِ يوْمُ الْمِيثَاقِ الْمَأْخُوذِ وَ الْجَمْعِ الْمَشْهُود»؛(وسائل الشيعة‏ ٨: ٨٩)روای کہتا ہے:میں نے سنا کہ امام صادق علیہ السّلام  علیہ السّلام  نے فرمایا: عید غدیرکے دن کے روزہ دنیا کی پوری عمر کے روزہ کے برابر ہے ، اس کے بعد فرمایا:عید غدیر کا دن ،خدا کا بڑا عید ہے ، خداوند متعالی نے جتنے پیغمبروں کو مبعوث فرمایا ان سب نے اس دن کو عید منایا ہے اور اس دن کی عظمت کے معترف ہوئے ئےں ، اس دن کا نام آسمان میں ، عہد و پیمان کا دن اور زمین میں محکم عہد وپیمان اور سب کے حاضر ہونے کا دن رکھا گیا ہے ۔


منگل، 4 جون، 2024

دہی قدرت کی ایک بیش بہا نعمت


 دہی  قدرت کی ایک بیش بہا نعمت -کبھی فرصت ملے تو ضرور سوچئے کہ اللہ  پاک نے  ہم  کو کیسی کیسی پیاری نعمتوں سے نوازا ہے  ان  پیاری نعمتوں میں  دہی  بھی ایک نعمت ہے -جس طرح غزائ ماہرین روزانہ ہمیں دودھ پینے کی تلقین کرتے ہیں اِسی طرح غزائ  ماہرین  کی تاکید ہے کہ ہمیں دہی  کو بھی اپنی روزانہ کی غزاکا  حصہ  ضرور بنانا چاہئے  کیونکہ  دہی میں شامل غذائیت ہماری صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں اور دہی کے کھانے سے ہمیں بہت سے طبی فوائد بھی ملتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی ایک پرو بائیوٹک غذا ہوتی ہے جس میں بیکٹیریا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے، دہی کے فوائد کی بات کی جائے تو دہی ہماری جِلد کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اِس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اور ہمارے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے- غزائ ماہرین کہتے ہیں کہ  اگر روزانہ ہم اپنے کھانے میں دہی کا استعمال کریں تو ہم پانی کی کمی، متلی اور گرمی کے موسم کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ساتھ میں خود کو تندرست بھی رکھ سکتے ہی-دہی میں موجود کیلشیم اور فاسفورس   ہماری ہڈیوں کو اور ہمارے دانتوں کو مضبوط بنا تا ہے

خواتین کی صحت کیلئے دہی کیوں ضروری ہے ؟ - ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ دہی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر ہر عمر کے فرد کے لیے بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ ایک صحت بخش اور صحت پر جادوئی اثرات رکھنے والی غذا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق دہی میں صحت برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، طبی لحاظ سے بھی دہی نا صرف خاصا مفید اثرات کا حامل ہے بلکہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120 کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔دہی کے 100 گرام مقدار میں ہزاروں گُڈ بیکٹیریاز کے ساتھ 59 کیلوریز، 0.4 فیصد گرام فیٹ، 5 ملی گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سو ڈیم ، 141 ملی گرام پوٹاشیم ، 3.2 گرام شوگر، 11 فیصد کیلشیم ، 13 فیصد کوبالمین، 5 فیصد وٹامن بی 6 او 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے، اس لیے غذائیت سے بھرپور دہی خواتین خصوصاً حاملہ خواتین کے لیے بے حد مفید قرار دیا جاتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق دہی کے استعمال سے مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ پائی جانے والی بیماری ’اوسٹیو پروسس‘ سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے اور طویل عمری میں گھٹنوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔دہی کے استعمال کے نتیجے میں تادیر حاصل ہونے والے متعدد فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

طبی و غزائی ماہرین کے مطابق دہی میں شامل کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں اور خصوصاً خواتین کو اِن ہی دو وٹامن اور منرل کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اس کا روز مرہ استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ ہڈیوں کو بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔دہی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے، اس میں شامل پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس میں موجود کیلشیم جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا اور وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔دہی وٹامن سے بھر پور غذا ہے، اس کا ایک کپ روزانہ کھانے سے جسم میں پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 5، آیوڈین اور زنک کی کمی دور ہوتی ہے۔دہی کے خوبصورتی پر جادوئی اثرات:آج کے دور میں زیادہ تر خواتین اپنی جلد کے حوالے سے کافی حساس ہیں اور اس کی خوبصورتی کے لیے کئی جتن کرتی ہیں جب کہ دہی میں موجود خصوصی اینٹی آکسائیڈز جلد کو بہتر نشوونما فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ جلد میں موجود ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔دہی میں موجود قدرتی صحت بخش اجزاء کی خصوصات جلد کو صحت مند اور بالوں کو مضبوطی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس میں بڑی مقدار میں (لیکٹک ایسڈ) کی خوبی موجود ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کی نگہداشت وحفاظت کے لیے بہت کارآمد ہےعمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے:دہی میں حیرت انگیزطور پر فری ریڈیکلز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہ عمر رسیدگی کے اثرات سے بچاؤ کی خصوصیات بھی رکھتا ہے جو جلد پر باریک لکیروں اور جھریوں کو نمودار ہونے سے روکتا ہے۔دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ قبل ازوقت جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔جلد کو جھریوں سے دور، جوان، چمکدار کرنے کے لیے ایک آزمودہ فیس پیک تیار کیا جا سکتا ہے۔ایک چمچہ زیتون کا تیل اور تین چمچے دہی کو مکس کرکے 30منٹ تک چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔اس فیس پیک کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ہفتے میں تین بار ضرور استعمال کراس عمل سے جلد ملائم، نکھری نکھری تروتازہ ہو جائے گی۔

 اور ماہرین کہتے ہیں کہ جو لوگ جوڑوں کے درد اور آسٹیوپوروسس کے مریض ہوتے ہیں اُنہیں روزانہ ایک کٹوری دہی لازمی کھانا چاہیے۔دہی ہمارے مدافعاتی نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری آنتوں کا بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔دہی میں پروٹین موجود ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں اور جِلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ہی ہمارے بالوں کی خشکی کو ختم کرتا ہے جو کہ ایک قسم کا سَر کا انفیکشن ہوتا ہے اور دہی میں موجود لیکٹیک ایسڈ میں اینٹی فنگل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے سَر کے انفیکشن کو ختم کرکے ہمارے بالوں کو خشکی سے پاک کردیتے ہیں/ دہی کے استعمال سے نہ صرف تندرستی قائم رہتی ہے بلکہ بے شمار امراض سے نجات ملتی ہے اور عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ دہی دل و دماغ اور انتڑیوں کو قوت بخشتا ہے، بادی کو دور کرتا ہے، دہی میں شکر ملا کر پینا زکام کے لئے مفید ہے۔ گائے کا دہی قوت بخش ہونے کے باوجود نہایت زودہضم ہے۔

 تب دق، پرانی کھانسی، دمہ اور بواسیر میں بے حد مفید ہے۔ پیچش اور سنگرہنی کو دور کرتا ہے۔ دہی عام جسمانی کمزوری اور خون کی کمی میں نہایت مفید ہے۔ جن لوگون کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو، دہی ان کے لئے نہایت مفید ہے اور باآسانی ہضم ہوجاتا ہے۔ دہی دنیا کے اکثر خطوں میں بہ کثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دہی دودھ سے بھی زیادہ مفید ہے، چونکہ دہی میں عفونت کو روکنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ اس لئے یہ غذا کو تعفن سے بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے بہترین غذا تسلیم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دہی میںد ودھ کی نسبت دگنی غذائیت ہوتی ہے۔ بچوں کے اسہال، سل، ضعفِ اعصاب کمی خون اور آنتوں کے امراض میں دہی غذا ہے اور دوا کی دوا۔ اس سے جسم پرورش پاتا ہے، کمزوری اور صنعف کی شکایت رفع ہوتی ہے۔ معدے اور آنتوں کا ورم تحلیل ہوجاتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے

کرنل قذافی -آغاز سے انجام تک

 


-اگر زمانے کی بے اعتنائ دیکھئے تو کیسے' کیسے تخت نشین کس طرح خاک نشین ہوتے ہیں اور زمانہ آ گے بڑھ کر ان کو بھلا دیتا ہے لیبیا کے صدر کے شاہانہ لائف اسٹائل کو کون نہیں جانتا ہے-لیکن جب ان کو زوال آیا تو پھر ان کا انجام بھی زمانے نے عبرت نگاہ سے دیکھا - سنہ 1942 میں سرت میں پیدا ہونے والے معمر قذافی بن غازی ملٹری یونیورسٹی اکیڈمی اور برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سےسنہ  تعلیم حاصل کرنے کے بعد لیبیا کی فوج میں کیپٹن کے عہدے پر بھرتی ہوئے۔معمر قذافی وہ پڑوسی ملک مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی بغاوت کو آئیڈئیلائز کرتے تھے۔ وہ پڑوسی ملک مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی بغاوت کو آئیڈئیلائز کرتے تھے، جس میں انہوں نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا۔تاہم لیبیا میں بغاوت کا ماحول بنانے کے لیے قذافی کو باقاعدہ مہم چلانا پڑی۔انہوں نے فوج کے اندر ہی ’فری آفیسرز موومنٹ‘ شروع کی۔ چونکہ ان کی شخصیت میں کرشمہ اور قیادت کی اہلیت موجود تھی اس لیے وہ جلد ہی فوج میں اپنا پیغام پھیلانے میں کامیاب ہو گئے۔

شاہ ادریس سے معاہدہ-

بغاوت کے واقعات کے بعد کی تمام معلومات شاہ ادریس تک پہنچ رہی تھیں۔ حسن بن ردا کے علاوہ خاندان کے کئی دیگر افراد بھی حراست میں لیے جا چکے تھے۔ شاہ ادریس کو اپنے خاندان کے افراد کی فکر تھی۔-انہیں صورت حال کی نزاکت کا بھی اندازہ تھا، اس لیے انہوں نے پڑوسی ملک مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی وساطت سے آر سی سی کو پیغام بھجوایا کہ مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔1969 میں جس روز بغاوت ہوئی لیبیا کے حکمران شاہ ادریس بیرون ملک تھے۔معمر قذافی کے گروپ  کی رضامندی کے بعد جمال عبدالناصر کے ذریعے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہواشاہ ادریس نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے جس کے بعد فریقین میں ایک معاہدے کے زریعے  شاہ کے خاندان کے تمام افراد کومصرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

شاہ ادریس مصر میں مقیم ہوگئے اور 1983 میں اپنی طبعی موت مرگئے۔نئی حکومت کا قیام-سات ستمبر 1969 کو آر سی سی نے اعلان کیا کہ وہ نئی حکومت کے قیام کے لیے کابینہ تشکیل دینے جا رہی ہے۔امریکا سے تعلیم حاصل کرنے والے محمود سلیمان المغربی، جن کو 1967 میں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور وہ جیل میں تھے، انہیں وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا۔ ان کی مدد کے لیے آٹھ رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں چھ سویلین اور دو فوجی اراکین شامل تھے۔اگلے روز کابینہ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ آر سی سی کی تجویز کردہ سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ریاستی پالیسی بنائی جائے اور انہی میں سے ایک سفارش یہ بھی تھی کہ کیپٹن معمر قذافی کو کرنل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے لیبیا کا کمانڈر انچیف بنایا جائے۔کرنل قذافی انتہائی طاقتورشخصیت کے طور پر سامنے آئے۔ایسا ہی کیا گیا اور کرنل قذافی انتہائی طاقتور شخصیت کے طور پر سامنے آگئے۔ کچھ روز بعد وہ ملک کے سربراہ بن گئے۔قذافی 42 برس تک اس عہدے پر رہے اور اس دوران انہوں نے مختلف ادوار کے دوران مختلف نظام کار اپنائےپہلے عرب دنیا کا ساتھ دیا پھر افریقی بلاک کے لیے سرگرم ہوئے، ان کا نام دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر بھی لیا گیا، اقوام متحدہ نے لیبیا پر پابندیاں بھی لگائیں، ان کا الگ انداز زندگی  خواتین گارڈز، خیمہ، اونٹ وغیرہ بھی خبروں میں رہے۔آخری بغاوت-پڑوسی ملک تیونس سے شروع ہونے والی ’عرب سپرنگ‘ کے اثرات کو لیبیا پہنچنے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا۔

کرنل قذافی نے اسے سختی سے دبانے کی کوشش کی لیکن امریکہ اور اتحادی ممالک کی پشت پناہی سے یہ تحریک زور پکڑ گئی۔اکتوبر 2011 میں کرنل قذافی اچانک غائب ہو گئے۔ بعد ازاں خبر آئی کہ ان کو باغیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ خون میں لت پت باغیوں کے درمیان بے بسی کے عالم میں موجود تھے اور ان پر تشدد کیا جا رہا تھا، اسی روز، 17 اکتوبر 2011 کو ان کو قتل کر دیا گیا۔یوں ایک بغاوت کے ذریعے منظر عام پر آنے والے کرنل قذافی دوسری بغاوت کے نتیجے میں منظر سے ہمیشہ کے لیے روپوش ہو گئے۔لیبیا کی خانہ جنگی (به میں لیبیا ایک فوجی تنازع ہے جو 2014 میں شروع ہوا تھا۔ یہ پہلی جنگ توبروک کی حکومت کے درمیان شروع ہوئی، جسے 2014 میں منتخب ایوان نمائندگان نے تشکیل دیا تھا اور لیبیا کی زمین اور تیل کے وسائل پر کنٹرول کے لیے طرابلس میں قائم نیشنل کانگریس کی حکومت تھی ۔ مشرقی لیبیا میں واقع توبروک کی حکومت، جس کی سربراہی جنرل خلیفہ حفتر کر رہے تھے اور لیبیا کی قومی فوج اور مصر اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی حمایت سے، نے نیشنل کانگریس کی حکومت پر حملہ کیا۔ 

مغربی لیبیا میں قائم قومی حکومت نے ملیشیا کی حمایت اور قطر ، سوڈان اور ترکی کی حمایت سے طرابلس میں اپنی پوزیشن کا دفاع کیا۔ مئی 2016 میں، قومی حکومت نے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کی جو ISIS کے کنٹرول میں تھے۔ اپریل 2019 میں، جنرل خلیفہ حفتر کی حکومت نے طرابلس کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک مغربی حملہ شروع کیا ۔ خلیفہ حفتر کے حملوں کی وجہ سے لیبیا کے نئے بحران میں مئی 2019 تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-اتوار 19 جنوری 2020 کو برلن نے لیبیا میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک کانفرنس کی میزبانی کی، یہ کانفرنس لیبیا میں شامل دونوں دھڑوں کے اہم حامیوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، انجیلا مرکل کے مطابق، اس میں مستقل جنگ بندی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ اور اختلافات کو سیاسی طور پر حل کرنا جاری رکھیں۔ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اس تنازع کے ہر طرف سے 5 فوجیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں۔2011 میں باغیوں نے معمر قذافی پر تشدد کیا اور پھر انہیں قتل کر دیا

پیر، 3 جون، 2024

بو علی دعبل خزاعی

   نام: محمد بن علی بن رزین بن سلیمان بن تمیم بن نھشل بن خداش بن خالد بن عبد بن دعبل بن انس بن خزیمہ بن سلامان بن اسلم بن اقصیٰ بن حارثہ بن عمرو بن عامر (خزاعہ) بن مزیقیا۔

کنیت : ابو علی  دعبل خزاعی ۱۴۸ ہجری کو کوفہ میں پیدا ہوئے اور تین امام، امام موسی بن جعفر الکاظم، امام علی بن موسی الرضا اور امام محمد بن علی الجواد علیھم السلام کا زمانہ درک کیا۔ دعبل ایک بہادر اور شجاع گھرانے میں پیدا ہوئے اور اسی گھرانے میں پروان چڑھے۔ ان کے گھرانے کے بعض بھائی رسول خدا ﷺ اور امیر المؤمنین علیہ السلام کے زمانے میں راہ خدا میں شہید ہوئے۔ دعبل تیسری ہجری کے حدیث کے راویوں میں سے ہیں۔ خاص طور سے دو امام حضرت امام رضا اور حضرت امام محمد تقی علیھما السلام کی روایات زیادہ نقل کی ہیں ۔

چنانچہ جس گھرانے میں دعبل نے آنکھ کھولی وہ علم و ادب میں معروف و تھا۔ ان کا گھرانہ عرب میں فصاحت و بلاغت کے بڑے مشہور گھرانوں میں سے شمار ہوتا تھا۔ لہذا دعبل نے ابتدا ہی سے شاعری شروع کی اورابتدا ہی سے اپنے والد، دادا رزین، بابا علی اور چچا عبد اللہ اور چچازاد محمد کی زندگی میں ہی شعر وادب کو اپنا پیشہ بنایا اور یہ سارے ایسے بڑے شعراء کہلاتے تھے کہ جن کی جانب ہر ایک کی نظر جاتی تھی۔دعبل چونکہ اصیل اور بنیادی شاعر کہلاتے تھے لہذا انہوں نے اسی فن شاعری میں اپنی زندگی گزاری۔ خاص طور سے انہوں نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے راستے میں اپنی زندگی صرف کی تاکہ اپنی شاعری کے ذریعے ظالم دشمنوں کو شکست دےسکے ۔انہوں نے ایک دن ثامن الائمہ ،ضامن آہو حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں مشرف ہوکر اپنا منظوم اور مشہور کلام "تائیہ"

جس کا آغاز یوں تھا:

مدارس آیات خلت من تلاوۃ   و منزل وحی مقفر العرصات

آیات الہی کے مکاتب تلاوت سے خالی ہوگئے اور وحی کا گھر چٹیل میدان ہوگیا-یہاں تک کہ  دعبل اس بیت پر پہنچے:-

خروج امام لا محالۃ خارج   ..  یقوم علی اسم اللہ والبرکات

یمیز فینا کل حق و باطل     .. ویجزی علی النعماء والنقما

اشعار کا مفہوم :  "ایک امام کا قیام ہر حال میں ہونے والا ہے اور وہ اللہ کے نام اس کی برکات کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا۔ وہ ہمارے درمیان حق و باطل کو جدا کرے گا اور اچھائیوں اور برائیوں کو دیکھ کر لوگوں کو جزا دے گا۔ "

امام رضا علیہ السلام نے اس پر شدید گریہ فرمایا اور سر مبارک بلند کر کے دعبل سے فرمایا : اے خزاعی! روح القدس نے ان دو بیتوں کو تیری زبان سے کہلوایا ہے ۔ اس کے بعد دعبل اپنے اشعار کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتا ہے :

قد خفت فی الدنیا و ایام سعیھا  و انی لأرجو الأمن بعد وفاتی

ترجمہ: اگر میں دنیا اور اس میں تلاش و کوشش کے بارے میں ڈرتا ہوں تو بتحقیق مرنے کے بعد امن کی امید بھی کرتا ہوں ۔ایسے میں امام رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا : اللہ نے تم کو سب سے بڑے ہولناک دن میں امن بخشا ہے ۔

اسی وجہ سے دعبل اہلبیت علیھم السلام کے شعراء ، ان سے کھل کر محبت کرنے والے اور ان کے دشمنوں سے بیزاری اختیار کرنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔ خاص طور سے دعبل نے اپنے کلام میں جن کو اپنے طعن کے تیروں کا نشانہ بنایا وہ خلفاء اور امراء ہیں جو سب سے زیادہ طاقتور اور ظالم  تھے اور وہی  اس طرح کے طعن کے حقدار تھے۔ کیونکہ ائمہ معصومین علیھم السلام کے ساتھ ان کا سلوک اور کردار اچھا نہیں تھا۔ اس لئے وہی ظالم امراء و خلفاء دعبل کے طعن کے تیروں کا نشانہ بنے ۔

یہاں تک کہ ایک دن دعبل سے کہا گیا :

تم اس کا تمسخر کیوں اڑاتے ہو جس کی طاقت سے ڈرتے ہو؟

تو دعبل نے کہا:میں پچاس سال سے اپنی لکڑی اٹھائے پھرتا ہوں اور اب تک کسی کو میں نے نہیں پایا کہ وہ مجھے اس پر لٹکادے ۔دعبل رضوان اللہ تعالی علیہ ۲۴۶ ہجری کو خفیہ ہاتھوں کے ذریعے قتل کئے گئے۔ اس بہانے سے کہ انہوں نے مالک بن طوق (اور کہا جاتا ہے معتصم عباسی) کو طعن کیا ہے۔ رحلت کے وقت دعبل کی عمر ۹۷ سال تھی ۔  ان کو ایران میں اہواز کے اطراف میں  ایک شہر سوس میں  دفن کیا گیا سنایا 


حاجات کی قبولیت کے لئے امام علی رضا ع کی درج ذیل صلوات کو 40 دن 110 مرتبہ تلاوت کریں 

اللّـهُمَّ صَلِّ عَلى عَلِيِّ بنِ مُوسَى الرِّضا المُرتَضَى، الإمامِ التَّقِيِّ النَّقِيِّ وَحُجَّتِكَ عَلى مَن فَوقَ الأرضِ وَمَن تَحتَ الثَّرى، الصِّدّيقِ الشَّهيدِ، صَلاةً كَثيرَةً تامَّةً زاكِيَةً مُتَواصِلَةً مُتَواتِرَةً مُتَرادِفَةً، كَأفضَلِ ما صَلَّيتَ عَلى أحَد مِن أولِيائِكَ

مفاتیح الجنان ص 971۔


نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

میرا افسانہ (ڈے کئر کی بیٹی)اشاعت مکرر

  `شہرشہر کے پوش علاقے میں اپنے نئے بنوائے ہوئے  عالی شان اور پر شکوہ حویلی نما گھر میں  ممتاز کاروباری شخصیت نصیر شاہ کو آئے ہوئے کئ مہینے ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر