-اگر زمانے کی بے اعتنائ دیکھئے تو کیسے' کیسے تخت نشین کس طرح خاک نشین ہوتے ہیں اور زمانہ آ گے بڑھ کر ان کو بھلا دیتا ہے لیبیا کے صدر کے شاہانہ لائف اسٹائل کو کون نہیں جانتا ہے-لیکن جب ان کو زوال آیا تو پھر ان کا انجام بھی زمانے نے عبرت نگاہ سے دیکھا - سنہ 1942 میں سرت میں پیدا ہونے والے معمر قذافی بن غازی ملٹری یونیورسٹی اکیڈمی اور برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سےسنہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد لیبیا کی فوج میں کیپٹن کے عہدے پر بھرتی ہوئے۔معمر قذافی وہ پڑوسی ملک مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی بغاوت کو آئیڈئیلائز کرتے تھے۔ وہ پڑوسی ملک مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی بغاوت کو آئیڈئیلائز کرتے تھے، جس میں انہوں نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا۔تاہم لیبیا میں بغاوت کا ماحول بنانے کے لیے قذافی کو باقاعدہ مہم چلانا پڑی۔انہوں نے فوج کے اندر ہی ’فری آفیسرز موومنٹ‘ شروع کی۔ چونکہ ان کی شخصیت میں کرشمہ اور قیادت کی اہلیت موجود تھی اس لیے وہ جلد ہی فوج میں اپنا پیغام پھیلانے میں کامیاب ہو گئے۔
شاہ ادریس سے معاہدہ-
بغاوت کے واقعات کے بعد کی تمام معلومات شاہ ادریس تک پہنچ رہی تھیں۔ حسن بن ردا کے علاوہ خاندان کے کئی دیگر افراد بھی حراست میں لیے جا چکے تھے۔ شاہ ادریس کو اپنے خاندان کے افراد کی فکر تھی۔-انہیں صورت حال کی نزاکت کا بھی اندازہ تھا، اس لیے انہوں نے پڑوسی ملک مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی وساطت سے آر سی سی کو پیغام بھجوایا کہ مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔1969 میں جس روز بغاوت ہوئی لیبیا کے حکمران شاہ ادریس بیرون ملک تھے۔معمر قذافی کے گروپ کی رضامندی کے بعد جمال عبدالناصر کے ذریعے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہواشاہ ادریس نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے جس کے بعد فریقین میں ایک معاہدے کے زریعے شاہ کے خاندان کے تمام افراد کومصرجانے کی اجازت دے دی گئی۔
شاہ ادریس مصر میں مقیم ہوگئے اور 1983 میں اپنی طبعی موت مرگئے۔نئی حکومت کا قیام-سات ستمبر 1969 کو آر سی سی نے اعلان کیا کہ وہ نئی حکومت کے قیام کے لیے کابینہ تشکیل دینے جا رہی ہے۔امریکا سے تعلیم حاصل کرنے والے محمود سلیمان المغربی، جن کو 1967 میں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور وہ جیل میں تھے، انہیں وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا۔ ان کی مدد کے لیے آٹھ رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں چھ سویلین اور دو فوجی اراکین شامل تھے۔اگلے روز کابینہ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ آر سی سی کی تجویز کردہ سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ریاستی پالیسی بنائی جائے اور انہی میں سے ایک سفارش یہ بھی تھی کہ کیپٹن معمر قذافی کو کرنل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے لیبیا کا کمانڈر انچیف بنایا جائے۔کرنل قذافی انتہائی طاقتورشخصیت کے طور پر سامنے آئے۔ایسا ہی کیا گیا اور کرنل قذافی انتہائی طاقتور شخصیت کے طور پر سامنے آگئے۔ کچھ روز بعد وہ ملک کے سربراہ بن گئے۔قذافی 42 برس تک اس عہدے پر رہے اور اس دوران انہوں نے مختلف ادوار کے دوران مختلف نظام کار اپنائےپہلے عرب دنیا کا ساتھ دیا پھر افریقی بلاک کے لیے سرگرم ہوئے، ان کا نام دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر بھی لیا گیا، اقوام متحدہ نے لیبیا پر پابندیاں بھی لگائیں، ان کا الگ انداز زندگی خواتین گارڈز، خیمہ، اونٹ وغیرہ بھی خبروں میں رہے۔آخری بغاوت-پڑوسی ملک تیونس سے شروع ہونے والی ’عرب سپرنگ‘ کے اثرات کو لیبیا پہنچنے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا۔
کرنل قذافی نے اسے سختی سے دبانے کی کوشش کی لیکن امریکہ اور اتحادی ممالک کی پشت پناہی سے یہ تحریک زور پکڑ گئی۔اکتوبر 2011 میں کرنل قذافی اچانک غائب ہو گئے۔ بعد ازاں خبر آئی کہ ان کو باغیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ خون میں لت پت باغیوں کے درمیان بے بسی کے عالم میں موجود تھے اور ان پر تشدد کیا جا رہا تھا، اسی روز، 17 اکتوبر 2011 کو ان کو قتل کر دیا گیا۔یوں ایک بغاوت کے ذریعے منظر عام پر آنے والے کرنل قذافی دوسری بغاوت کے نتیجے میں منظر سے ہمیشہ کے لیے روپوش ہو گئے۔لیبیا کی خانہ جنگی (به میں لیبیا ایک فوجی تنازع ہے جو 2014 میں شروع ہوا تھا۔ یہ پہلی جنگ توبروک کی حکومت کے درمیان شروع ہوئی، جسے 2014 میں منتخب ایوان نمائندگان نے تشکیل دیا تھا اور لیبیا کی زمین اور تیل کے وسائل پر کنٹرول کے لیے طرابلس میں قائم نیشنل کانگریس کی حکومت تھی ۔ مشرقی لیبیا میں واقع توبروک کی حکومت، جس کی سربراہی جنرل خلیفہ حفتر کر رہے تھے اور لیبیا کی قومی فوج اور مصر اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی حمایت سے، نے نیشنل کانگریس کی حکومت پر حملہ کیا۔
مغربی لیبیا میں قائم قومی حکومت نے ملیشیا کی حمایت اور قطر ، سوڈان اور ترکی کی حمایت سے طرابلس میں اپنی پوزیشن کا دفاع کیا۔ مئی 2016 میں، قومی حکومت نے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کی جو ISIS کے کنٹرول میں تھے۔ اپریل 2019 میں، جنرل خلیفہ حفتر کی حکومت نے طرابلس کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک مغربی حملہ شروع کیا ۔ خلیفہ حفتر کے حملوں کی وجہ سے لیبیا کے نئے بحران میں مئی 2019 تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-اتوار 19 جنوری 2020 کو برلن نے لیبیا میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک کانفرنس کی میزبانی کی، یہ کانفرنس لیبیا میں شامل دونوں دھڑوں کے اہم حامیوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، انجیلا مرکل کے مطابق، اس میں مستقل جنگ بندی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ اور اختلافات کو سیاسی طور پر حل کرنا جاری رکھیں۔ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اس تنازع کے ہر طرف سے 5 فوجیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں۔2011 میں باغیوں نے معمر قذافی پر تشدد کیا اور پھر انہیں قتل کر دیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں