آپ کو اچھّی طرح معلوم ہئے ممّا کہ اس معاشرے میں ایک قانونی طور پر سمجھدار لڑکے اور لڑکی کو اپنی مرضی کی آزاد زندگی گزارنے کی اجازت ہئے سو میں نے اپنی زندگی آپ سے جدا ہو کر گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہئے آپ کو اپنی دنیا مبارک ہو ،،وہ دنیا جس میں آ پ کو ہر چند روز کے بعد بیوٹی پا رلر جانا بخوبی یاد رہتا ہئے ،لیکن یہ یاد نہیں رہتا ہئے کہ اس وقت آپ کی بھوکی بیٹی یونیورسٹی سے گھر آتی ہئے اور فرج سے ٹھنڈے پزا کے پیس نکال کر اوون میں گرم کے کر تنہا بیٹھ کر کھا تی ہئے میں نے تھی تمھارے لئے جوڈی کا نتظام کیا تھا تاکہ تم لونلی فیل نا کرو- اوہو مما جوڈی میری ماں نہیں بن سکتی تھی ممّادولت کی محبّت نے نجانے کیوں آپ کے سینے میں دل کی جگہ ڈالر کے کھنک ڈال دی ،میں مانتی ہوں کہ پیسہ زندگی کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے,,, ،پیسے کے بغیر زندگی بےوقعت اور ویران ہوتی ہئے
لیکن دیکھئے ممّا ایک بار نہیں بار بار سوچئے گا کہ آپ نے اس پیسے کو حاصل نہیں کرنا چاہا بلکہ اس دولت کی ہوس کی ہئے جو آپ کے چاروں طرف موجود ہے پھر وہ اپنی ماں کے زانو پکڑ کر بیٹھ گئ اور بے اختیار رونے لگی ،آپ نے مجھ کو اپنی اکلوتی اولاد رکھ کر میرے اندر ایک پیاس کو جگایا ہئے میری تمنّا تھی کہ میرا اپنا کوئ بھائ ہوتا یا بہن ہوتی میں جس کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنا بچپن بتاتی ،ممّا میرا معصوم بچپن ڈے کئر کی نینیز کے ہاتھوں میں گزرا آپ کو کیا معلوم ،میرے اندر آپ کے ساتھ وقت گزارنے کی،آپ کےقریب رہنے کی، آپ کے ہاتھ سے کھانا کھانے کی کیسی تمنّائیں مچل مچل کر فریاد کرتی تھیں میں اندر سے بہت اکیلی پلتی رہی اور میرے اندر ساتھ ساتھ میری تنہائ پلتی رہی ،کاش ممّا ،کاش آ پ نے مجھے اپنی اولاد سمجھا ہوتا اپنی زندگی کا ایک فالتو پرزہ سمجھ کر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر نا ڈالا ہوتا-
سوہا کے رونے سے جیمز بے چین ہو گیا اور اس نے سوہا کو بازو سے پکڑ اٹھا یا اور اس کا سر اپنے شانے سے لگا کر اس کا گال بھی تھپتھپایا لیکن سوہا رو رو کر اپنے دل کی بھڑاس نکالتی ہی رہی ممّا میرا معصوم بچپن ڈے کئر کی نینیز کے ہاتھوں میں گزرا آپ کو کیا معلوم ،میرے اندر آپ کے ساتھ وقت گزارنے کی،آپ کےقریب رہنے کی، آپ کے ہاتھ سے کھانا کھانے کی کیسی تمنّائیں مچل مچل کر فریاد کرتی تھیں میں اندر سے بہت اکیلی پلتی رہی اور میرے اندر ساتھ ساتھ میری تنہائ پلتی رہی ،کاش ممّا ،کاش آ پ نے مجھے اپنی اولاد سمجھا ہوتا اپنی زندگی کا ایک فالتو پرزہ سمجھ کر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر نا ڈالا ہوتا
یہ افسانہ در حقیقت آئینہ ہے جو پورے سماج کے لئے ایک سبق ہے
جواب دیںحذف کریں