منگل، 25 جون، 2024

پھر ایک جھولا بڑے حادثے کا باعث بن گیا

 


 وطن عزیز  عوام کے جان  و مال سے کھیلنے والے چہروں کو غور سے پڑھئے-اس وقت  ملک کے تمام موقر روزناموں نے  ہائلاٹ  کیا ہے کہ سوات کے علاقے خوشاب  میں کشتی جھولا گرنے سے متعدد بچے شدید زخمی  ہوئے ہیں ، 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے  جبکہ 26 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار جوہرآباد میں کشتی جھولے کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں تقریباً 24 بچیاں، بچے اور جواں زخمی ہو گئے،جن کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آبادمنتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچوں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے  ہیں ، جھولا اوور لوڈنگ کی وجہ سے گرا،ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا  اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھائ ہسپتال پہنچ گئے ، حادثے کا شکار بچوں کی عیادت کی،  ایم ایس کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کیں،ماڈل بازار منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،ماڈل بازار کو ہر قسم کی ایکٹیویٹی کے لیے سیل کر دیا گیا ہے


ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخم ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا جب کہ جھولا چلانے کی اجازت ڈی سی او کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔ساہیوال:  کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے-کشتی جھولا  خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا۔ فوٹو : فائلکشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا۔ فوٹو : فائلوزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوزملتان: جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق ملتان کے جناح پارک میں ڈریگن جھولا ٹوٹنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 4 افراد کو شدید زخمی ہونے کے باعث نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نمائندہ کے مطابق ڈریگن جھولے پر پابندی کے باجود اسے کھولا گیا، جھولے پر20 افراد سوارتھے اوراس کا درواز کھلنے کے باعث 12 افراد نیچے آگرے۔نمائندہ نے بتایا کہ پچھلی عیدالاضحیٰ پربھی جناح پارک میں اسی جھولے کے ٹوٹنے کے سبب کئی افراد زخمی ہوئے اور اس بار ڈی سی او نے جھولے کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جب کہ واقعہ پر ٹھیکیدار اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ساہیوال:  کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا جب کہ جھولا چلانے کی اجازت ڈی سی او کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی

’عسکری پارک میں گرنے والا جھولا غیر معیاری اور استعمال شدہ تھا‘

کراچی: ماہرین اور تفتیشی حکام نے عسکری امیوزمینٹ پارک میں جھولا گرنے کے واقعے پر مرتب کی گئی رپورٹ میں پارک میں نصب دیگر جھولوں کی دیکھ بھال اور انہیں چلانے کے عمل میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم عسکری امیوزمینٹ پارک میں نصب جھولا گرنے سے ایک نو عمر لڑکی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے، اس جھولے کا افتتاح عید الفطر پر ہی ہوا تھا، جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔یہ بھی پڑھیں:ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کے سبب گرا۔ کراچی کے ایک تفریحی پارک میں اتوار کی شام جھولا گرنے سے اس میں سوار ایک نوعمر لڑکی کشف ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔بتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کے سبب گرا۔حادثہ گلشن اقبال ٹاؤن میں مین یونیورسٹی روڈ پرپرانی سبزی منڈی کی جگہ ایک ماہ قبل قائم ہونے والے عسکری پارک میں پیش آیا۔چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے پارک میں لوگوں کا رش تھا۔ حادثے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ جھولے کی اونچائی 20 سے 30 فٹ تھی۔جھولا بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے کے سبب اچانک گر گیا۔عسکری امیوزمنٹ پارک کے ایک شیئرہولڈر زبیر طفیل کے مطابق جھولے کے تمام بولٹ ٹوٹ گئے تھے اور گراریاں سلپ ہو گئی تھیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام بولٹ کا ایک ساتھ ٹوٹنا خارج ازامکان ہے۔ زیبر نے بتایا کہ انہوں نے چینی کمپنی کے انجینئرز کو بھی طلب کر لیا ہے-پارک کا افتتاح ایک ماہ پہلے رمضان میں ہوا تھا اور مقامی میڈیا کو بھی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب عید سے ایک یا دو روز قبل منعقد ہوئی تھی جبکہ پبلک کے لئے یہ پارک 16جون کوعیدالفطر کے دن کھولا گیا تھا۔ جبکہ گرنے والا جھولا ایک ہفتے قبل ہی کھولا گیا تھا۔ مقامی انجینئرز نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ20 بولٹ بیک وقت اور اچانک کس طرح ٹوٹ گئے۔ 

شہری حکومت کے اداروں نے پارک کی ملکیت سے انکارکر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنرضلع شرقی اختر شیخ کا کہنا ہے عسکری پارک ضلع شرقی کی ملکیت نہیں۔سن 2004 تک یہاں شہر کی سب سے بڑی سبزی منڈی ہوا کرتی تھی جو سپرہائی پر منتقل کر دی گئی جس کے بعد اس زمین کو اس وقت کے سٹی ناظم نے پارک تعمیر کرنے کی غرض سے عسکری ادارے کی نگرانی میں دے دیا۔ پہلے اس پر ایک ریسٹورنٹ پھر شادی ہالز اور دو ماہ قبل جھولے لگادیئے گئے۔عمومی طور پر حادثے کا ذمے دار پارک انتظامیہ کی لاپرواہی کو ٹھہرایا جارہا ہے کیوں کہ ایک اطلاعات یہ بھی ہیں کہ حادثے کا شکار ہونے والا جھولا ٹرائل پر تھا اور اس کی حتمی جانچ پڑتال نہیں کی گئی تھی -ذکورہ تحقیقاتی ٹیم نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میکانیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی مہارت سے بھی استفادہ حاصل کیا۔لاہور: رائے ونڈ کے مقامی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے پارک کے 2 ملازموں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے وسٹا پارک میں لگے کشتی جھولے میں سوار تھے کہ اس کا لاک کھل گیا اور جھولا ٹوٹنے سے بچے کئی فٹ ہوا میں اچھلنے کے بعد دور جا گرے۔پارک میں موجود لوگوں نے بچوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

جھولا ٹوٹنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور پارک کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

پیر، 24 جون، 2024

ڈے کئر کی بیٹی افسانہ پارٹ-2

 


 اور اس کے ساتھ فائزہ وہیں صوفے پر بیٹھ کر چائے تھرماس سے پیالیوں میں ڈالتے ہوئے کہنے لگیں ارے چھوڑو نصیر شاہ کیا یاد دلادیا ، نا تمھاری امّاں میرا جینا حرام کرتیں اور نا ہم اپنا وطن چھوڑ کر باہر نکلتے ،میری امّاں تو کہتی تھیں آج کل کی لڑکیوںکو بس ایک دھن ہے کہ ان کے شوہر ان کو لے کر باہر اڑن چھو ہو جائیں تاکہ سسرال کی جنجھٹ پالنا ہی نا پڑے ،وہ یہ نہیں جانتی ہیں پردیس کی پوری سےاپنے دیس کی آدھی ہی بھلی ہوتی ہئے ،ایک تمھاری امّاں کی خاطر میرے سارے اپنے چھوٹ گئے اور پھر بات کرتے ہوئے  فائزہ کا لہجہ آزردہ ہوگیا اور اسی وقت نصیر شاہ  ایک دم ہی آرام کرسی چھوڑکر صوفے پر آ بیٹھےاور کہنے لگے ہماری امّاں تو بس اپنی جگہ ایک مثال تھیں لیکن بیٹوں کی شادی کر کے وہ بھی روائتی امّاں ہی بن گئیں یہ بتاؤان کی کس بہو سے بنی نصیر شاہ کے جواب میں فائزہ کہنے لگی اور اس بگاڑ کا نتیجہ کیا نکلاکہ کئ بیٹے ہوتے ہوئے بھی ان کو موت آئ تو بیٹی کے گھر آئ پھر فائزہ کچھ الجھے ہوئے لہجے میں شوہر سے مخاطب ہوئیں بس اب ما ضی کی  بھولی بسری باتیں چھوڑئے اور یہ دیکھئے کہ آج ہمارے پاس کیا کچھ نہیں ہے-فائزہ نے نصیر شاہ کو ٹوکا تو نصیر شاہ بھی سنبھل گئے اور پھر کہنے لگےہاں ! ایک چھوٹے سے کاروبار سے شروع ہونے والی بزنس نے ہم کو ان گنت سٹورزکی چین کا مالک بنا دیا ہے ، اب تو میں اکثر بھول جاتا ہوں کہ بنک میں کتنا سرمائہ پڑا ہئے ،اور آج اس سنہرے مستقبل کو پانے کی جدوجہد میں تم نے قدم قدم میرا ساتھ دیا ہے مجھے تمھاری خدمات کا پورا پورا احساس ہے جب تم سوہا کو ڈے کئرمیں چھوڑ کر تمام تمام دن سٹور پر کھڑے ہو کر میرا ہاتھ بٹاتی تھیں اورتمھارے پیر اکثر سوج جایا کرتے تھےہاں نصیر تم ٹھیک کہ رہئے ہو لیکن یہ بھی تو دیکھو کہ میری وہ محنت رائگاں نہیں گئ ہئے مجھے  اسی مستقبل کو پانے کی آرزو تھی جو آج تم نے مجھے دیا ہےیا ہم دونو ں کی محنت نے ہمیں دیا ہئے 


چائے کی پیالی میں کینڈرل کی گولی ڈال کر چمچ چلاتے ہوئے فائزہ نے کہا اور پھر چائے کی پیالی شوہر کے سامنے رکھ دی پھرچائے پیتے ہوئے نصیر شاہ نے اپنے موبائل میں وقت دیکھ کر فائزہ سے کہا کیابات   ہے سوہا اب تک گھر نہیں آئ ہے فائزہ نے اپنی چائے کی خالی پیالی ٹرے میں رکھتے ہوئے ایک تجاہل عارفانہ سے نصیر شاہ سے کہا ،ارے جائے گی کہاں گھر ہی تو آنا ہئےاس کو' فائزہ کبھی کبھی کچھ باتیں ہمارے اندازوں سے ہٹ کر بھی وقوع پذیر ہوجایا کرتی ہیں ،،نصیر شاہ نے فائزہ سے کہا تو فائزہ نے زرا حیرت کا اظہارکرتے ہوئے نصیر شاہ کی جانب دیکھ کر ان سے سوال کیا مطلب کیا ہئے تمھارا ،،سیدھا سادا مطلب ہئے زرا سا غور کرو گی تو سمجھ میں آجائے گاکہ بس اب سوہا کو اپنے گھر بار کا ہو جانا چاہئے  فائزہ کا لہجہ پھر حیرت سے چھلکنے لگا اور  نصیرشاہ کو دیکھ کر  بولیں واقعی مجھے یقین نہیں آ رہا ہئے کہ ،کیا واقعی ہم اتنا وقت پیچھے چھوڑ آئے ہیں کہ ہماری بیٹی بھی شادی کے قابل ہو گئ ہےتم کو شائد توجّہ دینے کی فرصت نہیں ملی وہ اکثر اپنی باتوں میں جیمز کی مہربانیوں کا تذکرہ کرتی ہےاور اس سے پہلے کہ فائزہ شوہر سے کچھ کہتیں نصیر شاہ کے مو بائل پر سوہا کا فون آ چکاتھا فون ریسیو کرنے سے پہلے ہی نصیر شاہ نے فائزہ سے کہا سوہا کا فون ہئے اور پھر فون کا سپیکر اون کر دیا تاکہ فائزہ بھی اس سے بات کر لیں 

 

کہاں ہو سوہا جان آپ کے ڈیڈ آپ کے لئے پر یشان ہو رہئے ہیں ،فائزہ نے سوہا سے کہا تو وہ بولی ممّا بس ہم آپ کے پاس پہنچنے والے ہیں با ،بائے ،اور سوہا نے فون بند کردیا یہ سوہا نے ہم کا لفظ کیوں کہا ہئے نصیر شاہ نے کہا تو فائزہ لاپروائ سے گویا ہوئیں ہو گی کو ئ دوست ،،لیکن نصیرشاہ کے چہرہ کچھ فکر مند سا ہوگیا اور اس کے ساتھ سوہا کی گاڑی گیراج کا آٹومیٹک دروازہ کھول کر اندر آگئ تھی اور پھرفائزہ اور ان کے شوہر نصیر شاہ کے لئے یہ منظر ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھا جس میں  سوہا اور ایک  انگریزلڑکا ایک دوسرے کا بازو تھامے ہوئے اندر آتے دکھائ دئے اور سوہا بے حجابانہ و بے باکانہ انداز میں فائزہ سے مخاطب ہوئ ممّا   ڈئر ،ان سے ملئے یہ میرے بوا ئے فرینڈ ہیں جیمز آئیوان  ،ہم دونوں نے آج ہی مارننگ میں کورٹ میرج کر لی ہےیہ تم کیا کر بیٹھیں سوہا ،فائزہ کے منہ سے سلام کا جواب دینے کے بجائے نڈھال لہجے میں الفاظ ٹوٹ کر نکلے اور  وہ  بے اختیار سوفے پر گر گئیں  اور  سوہا نے آ گے بڑھ کر ان ے زانوو ں پر سر رکھ  دیا اور رونے لگی -پھر فائزہ کہنے لگیں لیکن سوہا ابھی تمھاری عمر اتنی تو نہیں ہوئ تھی کہ تم اپنی زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ وہ بھی اس طرح ہمارے بغیر کر لتیں- اپنی ممّا کی بات کے جواب میں سوہا نے ان کو بر جستہ جوابدیا اوہو ممّا زرا اپنے بوتیک کی اور ڈالر دنیا کے حساب و کتاب سے بھی باہر آکر دیکھ لیجئے زمانے کی رفتار کیاہئے ،آپ کو اچھّی طرح معلوم ہئے ممّا کہ اس معاشرے میں ایک قانونی طور پر سمجھدار لڑکے اور لڑکی کو اپنی مرضی کی آزاد زندگی گزارنے کی اجازت ہئے سو میں نے اپنی زندگی آپ سے جدا ہو کر گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہئے آپ کو اپنی دنیا مبارک ہو ،،وہ دنیا جس میں آ پ کو ہر چند روز کے بعد بیوٹی پا رلر جانا بخوبی یاد رہتا ہئے ،لیکن یہ یاد نہیں رہتا ہئے کہ اس وقت آپ کی بھوکی بیٹی یونیورسٹی سے گھر آتی ہئے اور فرج سے ٹھنڈے پزا کے پیس نکال کر اوون میں گرم کر تنہا بیٹھ کر کھا تی  ہئے


ممّادولت کی محبّت نے  نجانے کیوں آپ کے سینے میں دل کی جگہ ڈالر کے کھنک  ڈال دی ،میں مانتی ہوں کہ پیسہ زندگی  کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے,,, ،پیسے کے بغیر زندگی بےوقعت اور ویران ہوتی ہئے لیکن دیکھئے ممّا ایک بار نہیں بار بار سوچئے گا کہ آپ نے اس پیسے کو حاصل نہیں کرنا چاہا بلکہ اس دولت کی ہوس کی ہئے جو آپ کے چاروں طرف موجود رہئے اور ،آپ نے مجھ کو اپنی اکلوتی اولاد رکھ کر میرے اندر ایک پیاس کو جگایا ہئے میری تمنّا تھی کہ میرا اپنا کوئ بھائ ہوتا یا بہن ہوتی میں جس کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنا بچپن بتاتی ،پھر سوہا زارو قطار روتے ہوئے کہنے لگی ممّا میرا معصوم بچپن ڈے کئر کی نینیز کے ہاتھوں میں گزرا آپ کو کیا معلوم ،میرے اندر آپ کے ساتھ وقت گزارنے کی،آپ کے قریب رہنے کی، آپ کے ہاتھ سے کھانا کھانے کی کیسی تمنّائیں مچل مچل کر فریاد کرتی تھیں میں اندر سے بہت اکیلی پلتی رہی اور میرے اندر ساتھ ساتھ میری تنہائ پلتی رہی ،کاش ممّا ،کاش آ پ نے مجھے اپنی اولاد سمجھا ہوتا اپنی زندگی کا ایک فالتو پرزہ سمجھ کر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر نا ڈالا ہوتا  سوہا کے رونے سے جیمز بے چین ہو گیا اور اس نے سوہا  کو فائزہ  کے زانوو ں سے اٹھا کر اس کا سر اپنے شانے سے لگا کر اس کا گال بھی تھپتھپایا لیکن سوہا رو رو کر اپنے دل کی بھڑاس نکالتی ہی رہی 

  ،کبھی آپ نے سوچا جب ڈیڈ کے پاس سرمایہ ہو گیاتھا تب آپنے مجھ پر توجّہ دینے کے بجائے اپنا زاتی بوتیک کھول لیا ،آ پ کے بوتیک نے مجھے پہلے سے بھی زیادہ تنہا کر چھوڑا کاش ممّا ،کاش آپ میرے دل کی تنہائ کو جان سکتیں سمجھ سکتیں لیکن آپ کے لئے، ڈالر کی محبّت میری ممتا سے سواتھی،،اور پھر میری دگی میں جیمز جیسا مہربا ن شخص آ گیا اب جیمز میری دنیا ہئے اور میں اپ دونو ں کی اس دنیا کو الوداع کہ رہی ہوں آپکی دولت اور یہ دولت کدہ آپ کو مبارک ہو  تم کچھ بھی کہو لیکن میں یہ کہوں گی کہ جو قدم تم نےاٹھا یامجھے اپنی بیٹی سے یہ امّید نہیں تھی فائزہ نے اپنے آنسو ٹشو پیپر میں جذب کرتے ہوئے کہا تو سوہا نے بھی جواب دینے میں دیر نہیں کی اور تلخ لہجے میں کہنے لگی ممّا آپ بھول رہی ہیں کہ میں تو ڈے کئر کی بیٹی ہوں ,, ڈے کئر کے بہت اچھّے لیکن ممتاسے محروم ماحول میں بڑے ہوتے ہو ئےمیرا بھی دل آپ کی محبّت سے خالی ہو چکا ہے  ، آو جیمز چلیں ،کہ کر سوہا جیمز کے بازو میں اپنا بازو حمائل کئے ہوئے ان کی زندگی کے دولت مند ویرانے کو مذ ید ویران کر کےچلی گئ ،فائزہ سسکیاں لینے لگیں اور نصیرشاہ اپنی جگہ سے اٹھ کرخاموشی کے ساتھ اپنے دل کی نوحہ گری سنتے ہوئے شفّاف شیشے کی کھڑکی میں آ کھڑے ہوئے انہوں نے دیکھا کہ اچانک  بیک یارڈ کی سر سبز بہار میں زندگی کی خزاں نے بسیرا کر لیا تھا 


ڈے کئر کی بیٹی پارٹ -1

 شہر کے پوش علاقے میں اپنے نئے بنوائے ہوئے  عالی شان اور پر شکوہ حویلی نما گھر میں  ممتاز کاروباری شخصیت نصیر شاہ کو آئے ہوئے کئ مہینے گزر گئے تھےلیکن ایک بڑی بزنس کی مصروفیات کے سبب ان کو اتنی بھی مہلت نہیں ملی تھی کہ وہ جی بھر کر اپنے نئے نویلے اس گھر کا گوشہ گوشہ بھی  دیکھ لیتے جو انہون نے بیس برس کے عرصے میں پہلی بار بغیر کسی مارگیج کے بنوایا  تھا ،اسلئے آج  سارے معاملات پس پشت رکھ کرانہوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ گھر پر ہی رہیں گے   اور اسی مقصد سے انہوں نے آج اپنے دل پر جبر کر کے چھٹّی بھی کی تھی  صبح سے دوپہر تک کاوقت انہوں نے سو کر گزارا پھر بیسمنٹ میں جا کر کچھ کاروباری کام کیا اور پھر لاؤنج میں آگئے 

سوہا صبح صبح یونیورسٹی جا چکی تھی اگلی شام کو ان کی مسز فائزہ کی جانب سےان  کےاپنے بوتیک کےتیّار کردہ ڈریسز کا مقامی ہو ہل میں ڈریس ڈیزائننگ ڈسپلے ہونا تھا وہ اپنے کاموں میں مصروف تھین اس لئے وہ اکیلے ہی لا ؤنج میں آکرشفّاف شیشے کی دبیز وسیع عریض  بیک یارڈ فیسنگ ونڈو کے ساتھ کھڑے ہو گئے اوران کی نظریں محو نظّار ہ ہوئیں مہینہ تو جون کا شروع ہو چکا تھا لیکن محسوس یہ ہو رہا تھا کہ جیسے موسم بہار اپنی جوبن پر ہو لق و دق بیک یارڈ میں حسین پھولوں سے لدے ہوئے باغ و بہار پودے نرم اور خنک ہواؤں میں جھوم رہے تھے -جون کے مہینے میں موسم بہارکی خنک پُروائ باد صبا کی مانند چل رہی تھی لان میں لگی ہوئ گھاس نے پوری طرح سبزرنگ کی چادراوڑھ لی تھی اور یہ تازہ بہ تازہ  ہریالی  آنکھوں میں تراوٹ کا باعث بن رہی تھی بیک یارڈ کے اسی حسین  مرغزار کے بیچوں بیچ زردپتھّروں سے بنائ گئ پہاڑی اورپہاڑی کے دامن میں جھرنے کی مدھر آواز کے ساتھ گرتا ہوا خوبصو رت آبشار  کانیلگوں پانی کا تالاب اور اس تالاب کے درمیان چہار جانب نرم اور ٹھنڈی پھوار برساتے فاصلے پرفوّا رہ  اس تمام   منظر میں مذید دلکشی کا باعث تھا اور کچھ فاصلے پر  بھاری زنجیرون سے بندھا جھولا جس کی چھت گیری  ہوا میں پھڑپھڑا تے ہوئے اس منظر میں اور بھی دلکشی پیدا کر رہی تھی  


 ,,اپنے پرشکوہ محل نما گھر میں شفّاف اور دبیز شیشے کی دیوار کے پیچھے سے ان کو یہ منظر بے حد رومانوی سا محسوس ہوا کافی دیر تک بہت انہماک سے یہ منظردیکھ کر سوچتے رہےکینیڈا ،دنیا کا آخری سرا جس کا نام کچھ بھی کہا جائے لیکن اس کا اصل نام برف زار ہی ہونا چاہئے تھاگھر سے باہر کا یہ دلکش اور حسین منظر دیکھ کرپھراچانک ہی نصیر شاہ کا زہن یہاں ہونے والی برف باری کی جانب چلا گیا جو نومبر تونومبر اکثر اکتوبر سے شروع ہو کر اپریل اور مئ تک چلتی رہتی ہئے اور سردی کا تو کیاکہنا کہ مئ اور جون کے مہینوں میں بھی ہلکی جیکٹیں پہننی پڑجاتی ہیںباہر کا دیدہ زیب نظارہ دیکھتے ہوئے وہ مسکراتے رہے پھر کچھ دیر بعد وہاں سے ہٹ کر صوفوں کی جانب آکر انہوں نے سینٹر ٹیبل پر رکھا ہواریموٹ کنٹرول ہاتھ میں لے کردیو  قامت اسکرین والا ٹی وی  آن کیا اورریموٹ ہاتھ میں لئے ہوئے آرام کرسی پر نیم دراز ہو گئے کئ چینلز بدل  کر دیکھے لیکن پھر اس سے بھی جی اچاٹ سا ہو گیا  اور پھر ریموٹ آگے بڑھا کر ٹی وی بند کردیا اور پھرآرام کرسی  پر پر درازہو کر پرسکون انداز میں اپنی آنکھیں موند لیں ،آنکھیں بند کرنے کی دیر تھی کہ ان کے زہن کے پردے پر اپنے ماضی کا ایک ایک منظر ڈوب ڈوب کر ابھرنے لگا ،وہ اس دیار غیر میں آ کرکیا سے کیا ہو چکے تھے

 

 شادی کے بعد بیس برس کا وقت گزر جانے کا مطلب ہئے کہ شادی شدہ زندگی پر بڑھاپا آگیا ہو ،اور واقعی ہوابھی یہی تھا نصیر شاہ کو خیال آیا کہ آج ہی تو انہوں نے آئنے میں آج زرا غور سے اپنا چہرہ دیکھا تھا تو کنپٹیوں کے بالوں میں سفیدی آتر آئ تھی ،اور فائزہ تو بڑی پابندی سے یا تو بیوٹی پارلر جا کر بال رنگوا کر آنے لگی تھیں یاکبھی کبھی گھر پر ہی ہئر ڈائ لگانے لگی تھیں  ،پھر ان کا زہن اس دور میں جا پہنچا جب ان کی اکلوتی بیٹی سوہاکی پیدائش کے کچھ عرصے کے بعد انکے دل  کی تمنّا پکار پکار کر ایک بیٹے کی آرزو کرتی تھی لیکن ان کی خواہش کو عملی روپ دینے کا اختیار  فائزہ کے پاس تھا اورفائزہ نے سختی سے کہ دیا تھا کہ اب وہ مذید فیمیلی کی خواہشمند نہیں ہیں ورنہ گھرکی ترقّی کا پہیہ رک جائے گا آرام کرسی پر موجود سر کے پیچھے دونوں ہاتھ باندھے نیم درازاپنے اطراف وجوانب سے بے نیازبظاہر تو وہ لاؤنج کی منقّش چھت کے نقش و  نگار میں  یک ٹک کھوئے ہوئے تھےلیکن دل کے اندر نا تھمنے والی یادوں کی بارات ا س طرح اتر رہی تھی کہ ان کوچائے کی ٹرے لے کرآ نے والی اپنی مسز, فائزہ کے آنے کی بھی آہٹ نہیں ہوئ


  فائزہ چائے کی ٹرے صوفوں کے آگے رکھّی ہوئ سینٹرٹیبل پر رکھ کر اپنے شوہر سے مخاطب ہوئیں کیا بات ہے کہاں کھو گئے ہیں فائزہ کے جواب میں وہ اس کی جانب دیکھے بغیر آرام کرسی کو ہلکے ہلکے ہلکورے دیتے ہوئے کہنے لگے آج زرا زہن ماضی کی یادو ں میں کھو گیا تھامجھے نہیں معلوم کہ تمھیں یاد ہو کہ نہیں لیکن  مجھے اچھّی طرح یاد ہے ،بلکہ میرے دل کے اوپر تو وہ یادگار گھڑیاں کندہ ہو گئیں ہیں جب ہمنے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اس دیار غیر میں پہلی بارقدم رکھّا تھامیری زندگی کی ان یادگار گھڑیوں کو گزرے پورےپورے بیس برس سات مہینےاور تین دن گزر گئےاس اجنبی زمین پر اس وقت ہم کتنے تہی دامن تھے  پلٹ کر دیکھتا ہوں تو ایک خواب سا لگتا ہے ،اس وقت ہماری کائنات کیا تھی  ?ایک دوست کا دیا ہوا ایک نا کافی پرانا بچھونا جس کو ہم نے  اپنے  سٹو ڈیو ٹائپ   اپارٹمنٹ کے مختصر سے بیڈ روم  میں بچھا  لیا تھا ،اور ایک پراناکمبل جس کو اگر تم پورا اوڑھ لیتی تھیں تو میں سردی کھاتا تھا اور اگر میں نیند کی بے دھیانی میں پورا اوڑھ لیتا تھا تو تم صبح سردی کھانے کی شکائت کرتی تھیں  -اور چند برتن جو دوسرے دوست نے اپنی کنجوس بیوی کی آنکھ بچا کر دے دئیے تھے ،اور انہی مفلسی کے دنوں کی یادگار ہماری اکلوتی بیٹی سوہا بھی ہماری غربت کی شریک ہو نے آ گئ تھی

اتوار، 23 جون، 2024

پاکستانی حجاج کی کسمپرسی کا عالم

 


حج کااختتام ہوگیا ہے اور حجاج کی واپسی شروع ہوگئی ہے ۔ مقامات مقدسہ سے آنے والی اطلاعات اور وڈیوز کے مطابق نئے پاکستان میں حجاج کے لیے کیے گئے انتظامات کہیں سے بھی اس قابل نہیں تھے کہ حجاج اطمینان قلب کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکتے ۔مکہ مکرمہ اور مدینہ میں ہونے والی بدانتظامی تو پھر بھی نظر انداز کی جاسکتی ہے کہ وہاں پر حجاج اپنے طور پر معاملات کو کسی نہ کسی طرح حل کرکے قابل قبول کی سطح تک لے آتے ہیں ۔ اگر انہیں کھانا نہ ملے تو وہ باہر سے خرید لیتے ہیں یا اگر رہائش زیادہ دور ہو تو ٹرانسپورٹ وغیر ہ کا خود انتظام کرلیتے ہیں ۔ اس صورتحال میں زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں مالی طور پر زیر بار ہونا پڑتا ہے مگر منیٰ اور عرفات میں ہونے والی بدانتظامی کا کوئی مداوا نہیں ہے ۔ پہلے دن سے منیٰ سے پاکستان میں وڈیو موصول ہورہی تھیں کہ پاکستانی حجاج کے لیے مختص خیموں میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی چیز ہی عنقا ہے ۔ غسل خانوںکی حالت انتہائی ابتر تھی جبکہ شدید گرمی میں پاکستانیوں کے لیے مختص خیموں کے ائرکنڈیشن یونٹ کام ہی نہیں کررہے تھے ۔ حجاج نے وڈیو میں دکھایا کہ ائرکینڈیشن یونٹوں کے کنکشن ہی نہیں لگے ہوئے تھے ۔ اسی طرح ان خیموں میں سیوریج کا نظام بھی خراب تھا۔ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیوریج کا گندا پانی خیموں کی اندرونی گزرگاہوں میں بہ رہا ہے ۔کئی مقامات پر خواتین وحضرات کے خیمے بھی مشترک تھے ۔ اب کی مرتبہ خیموں میں سہ منزلہ بیڈ لگے ہوئے تھے جں میں حجاج نے نیچے کے بسترخواتین اور بچوں کو دے دیے تھے ۔


 تاہم اس میں خواتین شدید اضطراب کی کیفیت میں رہیں کہ انہیں بار بار بے پردگی کی مشکل کا سامنا تھا ۔ بارش کے بعد صورتحال تو اور بھی ابتر ہوگئی ۔اس مرتبہ پاکستانی حج مشن نے کھانے کا انتظام بھی ایک بھارتی فرم کے حوالے کردیا تھا اور پاکستانی حجاج اس فرم سے بھی نالاں رہے۔ ایسے میں یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ حجاج صمیم قلب کے ساتھ عبادت کرسکیں یا مناسک کی ادائیگی پوری توجہ کے ساتھ کرسکیں ۔ جب تک حجاج کا انتظام محترم عاکف سعید کے سپر درہا ، پاکستانی حجاج ہمیشہ خوش رہے اور منتظمین کے لیے دعائیں بھی کرتے رہے ۔ حجاج کو زیادہ تر شکایتیں جدہ ائرپورٹ پر پی آئی اے یا دیگر فضائی کمپنیوں سے ہوتی تھیں کہ پروازیں بروقت آپریٹ نہیں ہوپاتی تھیں ۔ بعض اوقات تو یہ پروازیں بارہ بارہ گھنٹے بھی تاخیر کا شکا ر ہوئی ہیں ۔ بعض مرتبہ سرکاری حج کرنے والے تو انتہائی مطمئن ہوتے تھے جبکہ پرائیویٹ کوٹے پرجانے والوں کے پاس شکایتوں کی طویل فہرست ہوتی تھی ۔مگر اب کی مرتبہ تو حد ہی ہوگئی ۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حجاج کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے ۔ یہ بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ پاکستانی حجاج اس مرتبہ گزشتہ کے مقابلے میں تقریبا دگنی مالیت کی ادائیگی کے بعد حج کی سعادت حاصل کرپائے ۔ اس کے باوجود جس طرح سے حجاج کو منیٰ اور عرفات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس کے بعد اصولی طور پر وزیر حج سمیت پورے پاکستانی حج مشن کو فارغ کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہیے ۔



 اتنا سب ہوجانے کے بعد وزیر حج نورالحق قادری صاحب نے محض یہ بیان دینے پر اکتفا کیا ہے کہ جن پانچ مکاتب کو پاکستانی حجاج کی خدمت سونپی گئی تھی ، ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی ۔ حج کا انتظام کوئی ایک مرتبہ کا کام نہیں ہے کہ غلطی سے ایسا ہوگیا ہے ۔ جب پاکستانی حج مشن کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ کون سے مکاتب ہیں جو بہتر انتظام کرتے ہیں تو پھر ان ہی کے ساتھ کیوں معاملات نہیں کیے گئے ۔ یہ خبریں عام ہیں کہ اس مرتبہ حجاج کی خدمت کے بجائے زیادہ سے زیادہ کمیشن پاکستانی حج کمیشن کی پہلی ترجیح تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی حجاج کو منیٰ اور عرفات میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔یہ تو وہ اطلاعات ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے وطن میں ان کے رشتہ داروں تک پہنچیں ۔ آج سنیچر کے دن سے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے حجاج کرام کی وطن واپسی کا مشن شروع کررہی ہے ۔ جب یہ حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے تو مزید تفصیلات سامنے آئیں گی کہ سرکار نے ان سے مکہ مکرمہ میں کتنی دور رہائش کا معاہدہ کیا تھا اور عملی طور پرانہیں رہائش کہاں پر فراہم کی گئی یا ہوٹل میں ان سے کیا سلوک کیا گیا ۔ حجاج کے ساتھ بدسلوکی کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے کہ اسے یوں نظر انداز کردیا جائے ۔ حج اتنا اہم معاملہ ہے کہ اس کے لیے ایک وزیر الگ سے مقرر کیا جاتا ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے اس وزارت کاکروڑوں روپے سالانہ کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے ۔ اگر ا س وزارت کے تحت کام کرنے والے سیکریٹری اور دیگر افسران اور خود وزیر محترم اپنے ذمے لگایا گیا صرف یہ ایک کام بھی بہتر طور پر سرانجام نہیں دے سکتے کہ پاکستانی حجاج کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین سے قریب بہترین رہائش گاہوں کا انتظام کرسکیں اور منیٰ اور عرفات میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے بہتر مکاتب سے معاملات کرسکیں تو بہتر ہوگا 

 اب کی مرتبہ خیموں میں سہ منزلہ بیڈ لگے ہوئے تھے جں میں حجاج نے نیچے کے بسترخواتین اور بچوں کو دے دیے تھے ۔ تاہم اس میں خواتین شدید اضطراب کی کیفیت میں رہیں کہ انہیں بار بار بے پردگی کی مشکل کا سامنا تھا ۔ بارش کے بعد صورتحال تو اور بھی ابتر ہوگئی ۔اس مرتبہ پاکستانی حج مشن نے کھانے کا انتظام بھی ایک بھارتی فرم کے حوالے کردیا تھا اور پاکستانی حجاج اس فرم سے بھی نالاں رہے۔ ایسے میں یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ حجاج صمیم قلب کے ساتھ عبادت کرسکیں یا مناسک کی ادائیگی پوری توجہ کے ساتھ کرسکیں ۔ جب تک حجاج کا انتظام محترم عاکف سعید کے سپر درہا ، پاکستانی حجاج ہمیشہ خوش رہے اور منتظمین کے لیے دعائیں بھی کرتے رہے ۔ حجاج کو زیادہ تر شکایتیں جدہ ائرپورٹ پر پی آئی اے یا دیگر فضائی کمپنیوں سے ہوتی تھیں کہ پروازیں بروقت آپریٹ نہیں ہوپاتی تھیں ۔ بعض اوقات تو یہ پروازیں بارہ بارہ گھنٹے بھی تاخیر کا شکا ر ہوئی ہیں ۔ بعض مرتبہ سرکاری حج کرنے والے تو انتہائی مطمئن ہوتے تھے جبکہ پرائیویٹ کوٹے پرجانے والوں کے پاس شکایتوں کی طویل فہرست ہوتی تھی ۔مگر اب کی مرتبہ تو حد ہی ہوگئی ۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حجاج کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے ۔ یہ بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ پاکستانی حجاج اس مرتبہ گزشتہ کے مقابلے میں تقریبا دگنی مالیت کی ادائیگی کے بعد حج کی سعادت حاصل کرپائے ۔ اس کے باوجود جس طرح سے حجاج کو منیٰ اور عرفات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس کے بعد اصولی طور پر وزیر حج سمیت پورے پاکستانی حج مشن کو فارغ کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہیے ۔ اتنا سب ہوجانے کے بعد وزیر حج نورالحق قادری صاحب نے محض یہ بیان دینے پر اکتفا کیا ہے کہ جن پانچ مکاتب کو پاکستانی حجاج کی خدمت سونپی گئی تھی ، ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی ۔ حج کا انتظام کوئی ایک مرتبہ کا کام نہیں ہے کہ غلطی سے ایسا ہوگیا ہے ۔ جب پاکستانی حج مشن کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ کون سے مکاتب ہیں جو بہتر انتظام کرتے ہیں تو پھر ان ہی کے ساتھ کیوں معاملات نہیں کیے گئے ۔


 یہ خبریں عام ہیں کہ اس مرتبہ حجاج کی خدمت کے بجائے زیادہ سے زیادہ کمیشن پاکستانی حج کمیشن کی پہلی ترجیح تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی حجاج کو منیٰ اور عرفات میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔یہ تو وہ اطلاعات ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے وطن میں ان کے رشتہ داروں تک پہنچیں ۔ آج سنیچر کے دن سے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے حجاج کرام کی وطن واپسی کا مشن شروع کررہی ہے ۔ جب یہ حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے تو مزید تفصیلات سامنے آئیں گی کہ سرکار نے ان سے مکہ مکرمہ میں کتنی دور رہائش کا معاہدہ کیا تھا اور عملی طور پرانہیں رہائش کہاں پر فراہم کی گئی یا ہوٹل میں ان سے کیا سلوک کیا گیا ۔ حجاج کے ساتھ بدسلوکی کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے کہ اسے یوں نظر انداز کردیا جائے ۔ حج اتنا اہم معاملہ ہے کہ اس کے لیے ایک وزیر الگ سے مقرر کیا جاتا ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے اس وزارت کاکروڑوں روپے سالانہ کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے ۔ اگر ا س وزارت کے تحت کام کرنے والے سیکریٹری اور دیگر افسران اور خود وزیر محترم اپنے ذمے لگایا گیا صرف یہ ایک کام بھی بہتر طور پر سرانجام نہیں دے سکتے کہ پاکستانی حجاج کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین سے قریب بہترین رہائش گاہوں کاانتظام کرسکیں اور منیٰ اور عرفات میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے بہتر مکاتب سے معاملات کرسکیں تو بہتر ہوگا

زمرّد کی کانیں حکومت کی توجّہ چاہتی ہیں

 سوات: زمرد کی کانیں عدم توجہی کا شکار

پاکستان  کو اللہ  تعالیٰ نے اپنے بیش بہا  خزانوں سے مالا مال کیا ہے ان میں وادی سوات کی پہاڑیوں سے برآمد ہونے والا زمرد بین الاقوامی معیار کا قیمتی پتھر ہے۔ لیکن پاکستان میں کٹنگ ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی صفائی اور تیاری دوسرے ملکوں میں ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سوات کا زمرد اپنی انفرادیت، رنگ اور باریکی کی وجہ سے دبئی، بھارت اور تھائی لینڈ جیسے ملکوں میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔مینگورہ کے قریب ’فضا گٹ‘ کے مقام پر کئی سو خاندانوں کا روزگار زمرد کی کھدائی، صفائی اور کان کنی سے منسلک ہے۔ یہ کام مشکل بھی ہے اور خطرناک بھی۔ لیکن اصل پیسہ سرکاری حکام کی ملی بھگت کے ساتھ ٹھیکیدار، دوکاندار اور دیگر با اثر لوگ بناتے آئے ہیں۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وادی سوات میں 1970 کی دہائی میں دریافت ہونے والی قیمتی پتھر زمرد کی کانوں کا شمار دنیا کی بڑی کانوں میں ہوتا ہے تاہم حکومت اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی اور بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے باعث ان ذخائر سے کوئی قابل ذکر منافع حاصل نہیں کیا جا رہا۔بین الاقوامی معیار کے قیمتی پتھروں کی یہ کانیں سوات کے صدر مقام مینگورہ کے مشہور اور پر فضا مقام فضا گٹ کے قریب واقع ہیں۔ تقریباً چھ کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ان کانوں کی دریافت سابق حاکم سوات کے دور میں 1962 میں ہوئی تھی۔

زمرّد کی کانیں حکومت کی توجّہ چاہتی ہیں -زمرد سبز رنگ کا قیمتی پتھر ہے جو عام طور پر زیوارت میں استعمال ہو تا ہے یہ پتھر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں کافی پسند کیا جاتا ہے اور اس کی منڈیاں نہ صرف پاکستان ،بھارت بلکہ چین،سنگاپور اور دیگر ممالک میں قائم ہیں-قدرت نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کی وادیٔ سوات کو اپنی بے پناہ فیاضیوں سے نوازاہے ،یہ وادیٔ جہاں اپنے بے پنا حسن ،قدرتی چشموں،گنگناتے آبشاروں ،شورمچاتے دریائے سوات ،فلک بوس سرسبزوشاداب پہاڑوں اور گھنے جنگلات کے ساتھ ساتھ آب وہوا کو لئے دنیا میں اپنی ثانی نہیں رکھتی اسی طرح اس وادیٔ میں معدنیات کی بھی کوئی کمی نہیں ہے اور اس لحاظ سے بھی قدرت نے اس علاقے کی وادی کو  وادیٔ  مالا مال بنادیا ہے۔


اس وادی کے سینے میں جہاں ہزاروں سال قبل مسیح دور کے آثار قدیمہ اور نوادرات محفوظ ہیں وہیں یہاں پر تین قیمتی پتھر زمرد(Emrald)کی کانیں بھی اس وادی کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ان کانوں میں سے سب سے بڑی کان مینگورہ شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پرفضامقام فضاگٹ میں واقع ہے،جبکہ دوسری کان تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی اور تیسری کان سوات اور شانگلہ کے سنگم پر واقع علاقہ امنے میں ہے ،جن میں سے اس وقت فضاگٹ کی زمردکان میں ایک نجی کمپنی کھدائی کررہی ہے زمرد کی کانوں کی ٹھیکیدار نجی کمپنی کے ایک منیجر پیر گران محمد شاہ نے بتایا کہ طالبان کے دور میں ان کانوں میں انتہائی غلط انداز میں کٹائی کی گئی جس سے قومی خزانے کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ  شدت پسندوں کے جانے کے بعد ان تمام کانوں کو بند کر دیا گیا  تھا  جس سے یہاں کے روزگار کو شدید نقصان پہنچا تھا


اور پھر سے نئی کانیں کھودنی پڑیں جس سے کافی وقت لگا اور رقم بھی خرچ ہوئی حکومت نے مینگورہ کی ان کانوں کو ایک مقامی نجی کمپنی کو دس سال کے مدت کےلیے ٹھیکے پر دیا ہوا ہےحکومت نے مینگورہ کی ان کانوں کو ایک مقامی نجی کمپنی کو دس سال کے مدت کےلیے ٹھیکے پر دیا ہوا ہے۔پیر گران محمد شاہ کے بقول علاقے میں زمرد کی دریافت کے 50 برس بعد بھی ان کانوں میں بنیادی ڈھانچے کا شدید فقدان ہےانہوں نے کہا کہ کانوں تک جانے کےلیے سڑک بدستور کچی ہے جس پر چھوٹی گاڑیاں بمشکل جا سکتی ہیں جبکہ کانوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کوئی انتظام موجود نہیں ۔ان کے بقول زمرد کی کانوں سے تقریباً چار سو مزدروں کا روزگار وابستہ ہے تاہم حکومت کی جانب سے ان کان کنوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی میسر نہیں۔ان کے مطابق زمرد کا شمار دنیا کے چار قیمتی پتھروں میں ہوتا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ اداراوں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ان بیش بہا کانوں کو منافع بخش نہیں بنایا جا سکا ہے

یہ معدنیات فضا گٹ کے علاوہ سوات کے ایک اور علاقے شموزئی اور ضلع شانگلہ میں بھی پائی جاتی ہیں تاہم آج کل صرف مینگورہ کی کانوں میں کھدائی کا کام جاری ہے جبکہ دیگر کانیں گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑی ہیں۔زمرد کی کانیں ایک وسیع و عریض پہاڑی علاقے میں پھیلی ہوئی ہیں جہاں کان کن قیمتی پتھروں کی تلاش میں مصروف نظر آتے ہیں۔ تاہم یہ مزدور آج کے اس جدید دور میں بھی پتھر نکالنے کےلیے روایتی طریقے ہی استعمال کر رہے ہیں۔قاری شوکت حیات گزشتہ کئی سالوں سے زمرد کی کان کنی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کان کے اندر کام کرنا انتہائی کٹھن اور خطرناک ہے کیونکہ پتھر کے اندر سرنگ لگانا آسان کام نہیں۔


مزدور آج کے اس جدید دور میں بھی پتھر نکالنے کےلیے روایتی طریقے ہی استعمال کر رہے ہیں۔مزدور آج کے اس جدید دور میں بھی پتھر نکالنے کےلیے روایتی طریقے ہی استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پتھر نکالنے کے لیے مہارت درکار ہے اور یہاں عام مزدور کام نہیں کر سکتا۔ان کے مطابق کھدائی کے لیے وہ مشین بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مزدوروں کو پہاڑ چیرنے کے لیے ہاتھوں سے کام کرنا پڑتا ہے۔ان کے بقول ’روایتی طریقوں سے کام کرنے کی وجہ سے نہ صرف وقت زیادہ لگتا ہے بلکہ کام بھی مہارت سے نہیں ہوتا جس سے حکومت اور ٹھیکیدار دونوں کو نقصان ہو رہا ہے۔‘زمرد سبز رنگ کا قیمتی پتھر ہے جو عام طور پر زیورات میں استعمال ہوتا ہے۔قیمتی پتھروں کے ماہرین کے مطابق زیادہ تر زمرد کے پتھر ایک سے پانچ قیراط کے ہوتے ہیں جس کی قیمت مارکیٹ میں پچاس ہزار روپے سے لے کر لاکھوں روپے تک ہوتی ہے تاہم قیمت کا دارومدار پتھر کی کٹائی اور کوالٹی پر ہوتا ہے۔زمرد کا شمار دنیا کے چار قیمتی پتھروں میں ہوتا ہے ،زمرد کا شمار دنیا کے چار قیمتی پتھروں میں ہوتا ہےحکومت نے مینگورہ کی ان کانوں کو ایک مقامی نجی کمپنی کو دس سال کے مدت کےلیے ٹھیکے پر دیا ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ کانیں تقریباً 15 سال تک بند رہیں جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ 

ہفتہ، 22 جون، 2024

انہیں میری نظروں سے دور کر دو- بی بی سارہ نےکہا

 


     بادشاہ وقت  جب بی بی سارہ  کے  آگے بے بس ہو گیا تب اس نے اپنے غلاموں سے کہا کہ یہ عام ہستی نہیں ہے اسے واپس  چھوڑ آؤ چنانچہ بی بی سارہ جب محل سے نکلنے  لگیں تو بادشاہ نے اپنی بیٹی جانب اشارہ کر کے کہا اسے بھی اس کے ساتھ لے جاؤ  - یہ بی بی حاجرہ تھیں ان کا نام میرے زہن سے نکل گیا ہے لیکن ہجرت کی مناسبت سے یہ  حاجرہ کہلائیں -حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو بی بی حاجرہ کو دیکھا تو کہنے لگے میں بھلا  ایک اجنبی جوان عورت کو اپنے ہمراہ کیسے رکھ سکتا ہوں  -چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بی بی حاجرہ سے نکاح کر لیا جو بی بی سارہ کو سخت ناگوار گزرا اس پر  حضرت اسمعٰیل علیہ السلام کی پیدائش نے اور بھی غضب ڈھایا اور بی بی سارہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا انہیں میری نظروں سے دور کر دو اب میری برداشت سے باہر ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بی بی حاجرہ سےکہابچےکواٹھالواورضرورت کاسامان لےلو ہم چلیں۔  بی بی حاجرہ نے اطاعت کرتے ہوئے  وہی کیا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا -اب دھوپ بھرا چٹیل میدان تھا جہاں نا آدم تھا نا آدم زاد تھا -بی بی حاجرہ نے ایک درخت کی شاخوں پر چادر تان کر سایہ کیا اور حضرت ابراہیم پلٹنے لگے بی بی حاجرہ پیچھے بھاگیں  ابراہیم ہمیں کس پر چھوڑ کر جارہے ہو -


پہاڑ کی اوٹ نے حضرت ابراہیم اور بی بی حاجرہ کے درمیان  پردہ کیا تو حضرت ابراہیم اپنی جگہ ساکت ہو گئے دل بھر آیا تھا پلٹ کر زوجہ کو جواب بھی نہیں دیا تھا لیکن اللہ سے مخاطب ہو کر کہا پروردگار میں  میں اپنی زریت کو تیرے حوالے کر کے جا رہا ہوں-اب بی بی حاجرہ سمجھ گئیں تھیں کہ مشیت ایزدی کیا چاہ رہی ہے    اب پھر بی بی حاجرہ نے  پوچھا یہ آپ کس کے حکم سے ایساکررہے ہیں؟  حضرت ابراہیم علیہ السلام  نے کہا؛ “اللہ کےحکم سے”   بی بی حاجرہ نے  پر یقین لہجے  میں  کہا “تو پھر وہ ہمیں ضائع نہ کرے گا” ۔کیا یقین تھا اللہ کی ذات پر  اب حضرت ابراہیم علیہ السلام واپس چلے گئے ۔ بیوی اور شیر خوار معصوم بچہ بحکمِ رب تعالٰی وہیں ٹھہر گئے۔ربِ کائنات کی خاطر سفر وہجرت کرنے والے یہ معزز و مشرف لوگ کون ہیں؟ کون ہیں جن کا ذکرِ خیر تاقیامت جاری رہے گا؟ کون ہیں جن کی تابع فرمانی رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لیے نمونہ ہے؟اور یہ  قربانی انسان کو یہ بھی سکھارہی ہے ۔کہ جو خاندان اپنے رب کی رضا پہ راضی رہے ۔جس نے یکسو ہو کر توکل الی اللہ کیا،ہر آزمائش   میں شیطان کو مات دی اور    اور اپنے رب کی بندگی میں سر تسلیم خم کر دیا تو اللہ نے ان کی قربانی  کو قبول کیا۔اللہ نے ابراہیم  ؑ کی  دعا کوقبول کیااور اسحاق ؑ کی خوشخبری دی۔اللہ نے بیت اللہ کو آباد کیا ،جہاں کھیتی نہیں تھی وہاں  اس سرزمیں کو ہرا بھرا کر دیا۔انسان نہیں تھے انسانوں سے آباد کر دیا


 یہ با سعادت لوگ ابراہیم علیہ السلام اور خانوادۂِ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔وہ جگہ جہاں آج حرمِ کعبہ موجود ہے، آج جس کی رونق و رنگینیوں سے سارا عالم رنگین و روشن ہے ، ایک وقت تھا جب وہ جگہ ویران و بے آباد تھی ۔ خالقِ کائنات نے اس خطۂِ ارض کو اپنے مرکز و حرم کے لیے پسند کیا اور جہان بھر سے اپنے برگزیدہ بندے کو حکم دیا کہ اپنا گھر بے آباد کرکے میرا گھر، میرا حرم آباد کرو۔ چنانچہ اس مردِ مجاھد و مردِ قلندر نے بے چون و چرا اس حکم کی تعمیل کی ۔آفریں اس معزز ہم سفر صنفِ نازک،   سیدہ ھاجرہ علیھا السلام پر کہ جنہوں نے حکمِ الٰہی پر کوئی سوال نہ کیا بلکہ دل کے ثبات و اقرار سے اس حکم کو قبول کرلیا۔پس سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنی بیوی اور بچے کو رب العالمین کی سپردگی میں دے کر واپس پلٹ آئے۔ سیدہ ھاجرہ اسی مقام مقدس پر ٹھہریں اور اس کو آباد کرنے کا ذریعہ بنیں۔پھر وہ وقت بھی آیا جب پانی خشک ہوچکا تو معصوم فرزندِ ارجمند اسماعیل علیہ السلام کو پیاس نے ستایا تو ماں اپنے لعاب سے بچے کو سیراب کرتی رہی مگر جب پیاس نے شدت اختیار کی تو ماں نے پانی کی تلاش میں ، تپتی دھوپ میں پتھریلی زمین پر پہاڑیوں پر دوڑنا شروع کردیا اسی پریشانی کے عالم میں کبھی وہ ایک پہاڑی پر جاتیںاور واپس آکر بچے کو دیکھتیں او رپھر دوسری پہاڑی پر جاتیں۔ انہوں نے ان دونوں پہاڑیوں کے سات چکر لگائے۔ جب تھک ہار کر واپس حضرت اسماعیلؑ کے پاس آئیں تو دیکھا کہ پیاس کی شدت سے وہ روتے روتے جہاں ایڑیاں رگڑ رہے تھے وہاں زمین میں سے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا ۔


 حضرت ہاجرہؑ نے اس پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور انہیں پانی پلایا اور خود بھی پیا۔ اب چشمہ اتنی زورسے بہنے لگا کہ حضرت ہاجرہ ؑنے اس کے اردگرد پتھر لگائے اور کہا کہ زَمْ زَمْ یعنی رک جا !رک جا! زَم زَم کے ایک اور معنی بھی ہیں بہت سارا پانی۔ تو وہاں بہت سار ا پانی اکٹھا ہو گیا تھا۔یوں سات چکر مکمل ہوئے تو بیٹے کے قدموں سے پانی جاری ہوا جوآج بھی جاری ہے اور آبِ زم زم کے نام سے مشہور ہے۔یہ  بی بی  ہاجرہ سلام اللہ علیہا کا بے تابی سے دوڑنا خالق کائنات کواتنا پسند آیا کہ ساری دنیا کے حجاجِ کرام اور معتمرین عزام کوحکم ہے کہ سیدہ  حاجرہ کے قدموں پہ قدم رکھو اور اس مقام پر ان کی یاد میں دوڑو ۔دوڑنے کے اس عمل “سعی” سے موسوم کیاگیا۔ پس جس نے سعی نہ کی نہ اس کا حج قبول ہے ،نہ عمرہ قبول ہے۔یہ رب کائنات کی بے چون و چرا اطاعت کا صلہ ہے ۔ اللہ بتاتا ہے کہ جو میرا مطیع ہو جائے میں سارے جہاں کو اس کا تابع کرسکتاہوں


یہ دعا ہی تھی کہ اسماعیل کی اولاد میں سے نبی آخری الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔ اللہ کا کہا سچ تو ہونا ہی تھا چنانچہ یہودی اسماعیل کی نسل سے آنے والے نبی کے دشمن بن گئے حالانکہ اس سے قبل وہ اس آخری نبی کا انتظار کر رہے تھے. ابراہیم کا پیروکار تو وہی ہے نا جو ابراہیم کی سنت پر چلے اور تاریخ گواہ ہے ابراہیم کی سنت پر چلنے والا اس وقت بھی اطاعت جیسا کہ شروع میں بتایا تھا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول کریمﷺ کی خاطر کیا۔ اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ اب یہاں شہر آباد ہوجائے اور اس شہر کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کے مرکز کے طور پر چن لیا۔ یہاں ہی مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہے جس کی طرف منہ کر کے تمام مسلمان نماز پڑھتے ہیں اور یہاں حج بھی کرتے ہیں۔خانہ کعبہ جو ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر کیا تھا۔ 

جمعہ، 21 جون، 2024

شپ بریکنگ انڈسٹری ۔گڈانی


 سالانہ پانچ ارب روپے دینے والی شپ بریکنگ انڈسٹری کا  "خستہ "احوال

تحصیل گڈانی بلوچستان (پاکستان) کے حب ضلع کی ایک تحصیل ہے۔  یہاں دنیا کہ تیسرا بڑا جہاز توڑنے کا شپ یارڈ ہے۔ یہ پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ لوگ دور دور سے یہاں پکنک ماننے آتے ہیں۔ شپ بریکنگ کی افتتاح سندھ کے کمیشنر نے سندھ اسٹیل کے نام سے کیا بعد میں جا کر یہ نام تبدیل ہو گیا۔ یہاں کے کچھ تاریخِ مقامات ہیں جیسا کہ ۔گڈانی بیچ دنیا کے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈز میں سے ایک ہے-گڈانی بیچ کے دلکش نظارے سیاحوں کیلئے پرکشش ہیں۔ سیاح یہاں گھڑسواری، اونٹ سواری اور پیدل سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں : لفظ گڈانی کے بارے میں کہا  جاتاہے، وندر ندی سے لے کر لک بدوکے علاقے میں دور دور تک سبزہ ہی سبزہ       تھا اور اوریہاں پر آباد تمام اقوام کے لوگ ا پنے مال مویشی اسی ایریا میں چراتے تھے، خاص کر موندرہ، سیخ اور سنگھور مال داری اور مال چرائی میں مشہور تھے۔ جب ان کا کوئی مال مویشی گم ہوتا یا وہاں سے بھاگ جاتا تو اس کو پکڑنے کا بہترین جگہ گڈانی تھا کیونکہ سنا ہے کہ یہاں سے صرف ایک راستہ اوپر نکلنے کے لیے تھا یہ علاقہ لک بدوک سے گڈانی پہاڑی تک ''بند ''تھا بند کو بلوچی زبان میں گھٹ کہتے ہیں کیونکہ یہ ایریا بند تھا ہر طرح سے سیف تھا۔ اس گھٹ سے بدل کر گڈانی بن گیا-بلوچستان کا سیاحتی مقامات گڈانی بیچ، خوبصورت ساحلوں اور دلکش مناظر کے لیے جانا جاتا ہے۔گڈانی بیچ 10 کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر محیط ہے، اس بیچ پر سیاح گھڑ سواری اور اونٹ سواری کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اس علاقے میں قدیم کھنڈرات اور نوادرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ گڈانی بیچ دنیا کے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈز میں سے ایک ہے۔گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔گڈانی بیچ کا علاقہ بہت سے لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ ہے۔**گڈانی میں جہاز توڑنے کی صنعت علاقے کی ثقافت اور تاریخ کا ایک لازمی حصہ ہے-یورپین یونین کی جانب سے ری سائیکلنگ کے نئے قواعد و ضوابط کے بعد پاکستان میں گڈانی شپ بریکنگ صنعت کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔


دوسری جانب پاکستان کو چین اور ترکی کی جانب سے شدید مسابقت ( کمپی ٹیشن ) کا سامنا ہے کیونکہ وہاں بحری جہازوں کو توڑنے کی جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔فی الحال گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 68 پلاٹس پر جہازوں کو توڑنے کا کام جاری ہے۔ تقریباً 38 آپریٹر اس عمل کو انجام دے رہے ہیں اور 12,000 ملازم وہاں کام کرتے ہیں۔ اس یارڈ میں سال 2012 میں 133 جہازوں کو توڑا گیا تھا۔یہ حقائق ایک تحقیقی رپورٹ ' پاکستان شپ بریکنگ آؤٹ لک، دی وے فارورڈ فور اے گرین شپ ری سائیکلنگ انڈسٹری میں شائع ہوئے ہیں۔ یہ رپورٹ اسلام آباد میں پائیدار ترقی پالیسی انسٹی ٹیوٹ ( ایس ڈی پی آئی) اور برسلز کی ایک این جی او آرگنائزیشن شپ بریکنگ پلیٹ فارم نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔


رپورٹ میں اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ اس صنعت کومکمل تباہی سے بچانے کیلئے درست اقدامات کرے جو اسٹیل کی مقامی صنعت کو خام مال بھی فراہم کرتی ہے۔یورپین یونین کے نئے ریگولیشنز کے تحت وہ اپنے شہروں کی ان ممالک کے  ساحلوں کیلئے شپ بریکنگ کی شدید حوصلہ شکنی کرتی ہے جہاں جہاز کو پرزہ پرزہ کرنے کی جدید سہولیات موجود نہیں۔یہ رپورٹ شپ بریکنگ صنعت کے جائزے اور مشاہدے کے بعد مرتب کی گئی ہے جس میں شپ بریکنگ کی جگہوں، ملازموں کے کے غیر تسلی بخش حقوق، ناکارہ مادوں کو برتنا اور اسٹوریج اور ماحولیاتی اثرات کا خیال رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام معاملات گڈانی شپ بریکنگ پر جہازوں کی آمد میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ اگر حکومت نے مناسب اقدامات نہ اُٹھائے تو خصوصاً یورپی ممالک سے ان کی آمد کا سلسلہ رک سکتا ہے۔رپورٹ کی شریک مصنف پیٹریزیا ہائیڈیگر نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ ملک میں جہازوں سے خارج ہونے والے مضر مادے کو برتنے کیلئے اسٹینڈرڈآپریٹنگ پروسیجر ( ایس او پی) متعارف کرائے۔گڈانی میں ہزاروں ٹن خطرناک فضلہ جمع ہوکر ڈھیر بنتا جارہا ہے۔ اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ اس مادے کو ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات کئے جائیں کیونکہ یہ ماحول اور مزدوروں دونوں کیلئے خطرناک ہے۔


پیٹریزیا نے اس ضمن میں چین اور ہندوستان کی مثال دی ہے جن کے ریگولیشنز پاکستان کیلئے کام آسکتے ہیں۔ اور حال ہی میں وہاں شپ بریکنگ کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے لیکن بہت سی دستاویز اب بھی مکمل کرنا باقی ہیں۔اس تناظرمیں پاکستان نے بیسل کنوینشن کی منظوری دی ہے۔ تاہم آلات کو ابھی تعمیر کرنا باقی ہے۔ جبکہ پاکستان اینوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997، فیکٹریز ایکٹ 1934 اور پاکستان پینل کوڈ موجود تو ہیں لیکن بہت کمزور ہیں۔اس رپورٹ میں ماحول دوست شپ بریکنگ اور ری سائیکلنگ کیلئے بیس کےقریب سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ چونکہ ان ریگولیشنز پر عمل کرنا ایک مہنگا نسخہ ہے اور پاکستانی شپ بریکنگ انڈسٹری اس کی متحمل نہیں ہوسکتی لیکن اس ضمن میں گلوبل اینوائرنمنٹ فیسلیٹی ( جی ای ایف)  اور بینک اس ضمن میں پاکستان کی مدد کرسکتے ہیں -ایک قصہ یہ بھی مشہور ہے کہ یہاں سندھ سے کچھ لوگ آئے اور اُن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کو سندھی زبان گڈجانڑی کہتے ہیں۔ اسی لفظ سے بگڑ کر یہ گڈانی بن گیا۔ اصل لفظ گڈھانی تھا، بعد میں لکھتے لکھتے گڈانی ہو گیا گڈانی سندھ کے بلوچوں کی ایک قوم بھی ہے، لیکن اُس کا ہمارے گڈانی کے نام سے کوئی تعلق تاحال نظر نہیں آیا۔

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

انقلاب چین جو چینی قوم کی نجات کا باعث بن گیا

  چین کے انقلاب میں تاریخی لانگ مارچ کو ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے جو اکتوبر1934ء سے اکتوبر 1935ء تک جاری رہا۔ یہ لانگ مارچ چھے ہزار میل ط...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر