ہفتہ، 12 جولائی، 2025

شہادت تصویرِ مصطفیٰ ﷺ حضرت علی اکبر

 روائت ہے کہ روز عاشور خیام اہلبیت سے  جناب علی اکبر علیہ السلام    میدان کارزار میں   رجز پڑھتے ہوئے روانہ ہوئے  

انَا عَلىُ بْنُ الحُسَيْنِ بْنِ عَلى نَحْنُ وَبِيْتُ اللَّهِ اوْلى بالنَّبِى

اطْعَنُكُمْ بالرُّمْحِ حَتَّى يَنْثَنى اضْرِبُكُمْ بالسَّيْفِ احْمى عَنْ ابى

ضَرْبَ غُلامٍ هاشِمِىٍّ عَرَبى وَاللَّهِ لا يَحْكُمُ فينَا ابْنُ الدَّعى

میں علی، حسین بن علی کا بیٹا ہوں خدا کی قسم ہم پیغمبر اسلام کے سب سے زیادہ نزدیک ہیں۔اس قدر نیزہ سے تمہارے اوپر وار کروں گا کہ قضا تم پر وارد  ہو جائے اور اپنی تلوار سے تمہاری گردنیں ماروں گا کہ کند ہو جائے تاکہ اپنے بابا کا دفاع کر سکوں۔ایسی تلوار چلاوں گا جیسی بنی ہاشم اور عرب کا جوان چلاتا ہے۔ خدا کی قسم اے ناپاک کے بیٹے تم ہمارے درمیان حکم نہیں کر سکتے۔آپ نے اپنے شجاعانہ حملوں کے ساتھ دشمن کی صفوں کو چیر دیا اور ان کی چیخوں کو بلند کر دیا۔ نقل ہوا ہے کہ جناب علی اکبر نے سب سے پہلے حملہ میں ایک سو بیس دشمنوں کو ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد اس حال میں کہ زخموں سے چھلنی تھے اپنے بابا کے پاس واپس آئے اور کہا: اے بابا پیاس ہلاک کئے جا رہی ہے اور اسلحہ کی سنگینی مجھے زحمت میں ڈالے ہے کیا پانی کی کوئی سبیل ہو سکتی ہے؟ تاکہ دشمن کے ساتھ مقابلہ کے لیے کچھ طاقت حاصل ہو جائے۔ ۔ بیٹا اپنی زبان کو میری زبان میں دے دو  لیکن آپ نے جیسے ہی اپنی زبان اپنے بابا کی زبان سے مس کی تڑپ کر چھوڑ دی اور کہنے لگے  بابا  آپ کی  زبان میں مجھ سے زیادہ کانٹے پڑے ہوئے ہیں  فرمایا: یہ انگوٹھی لے لو اور اسے اپنے منہ میں رکھ لو اور دشمن کی طرف واپس چلے جاو ۔ انشاء اللہ جلدی ہی آپ کے جد امجد جام کوثر سے سیراب کریں گے کہ جس کے بعد کبھی پیاسے نہیں ہو گے۔جناب علی اکبر میدان کی طرف پلٹ گئے اور پھر رجز پڑھی جس کا مفہوم یہ ہے: جنگ کے حقائق آشکارا ہو گئے اس کے بعد سچے شاہد اور گواہ ظاہر ہوئے اس خدا کی قسم جو عرش کا پیدا کرنے والا ہے میں تمہارے لشکر سے دور نہیں ہوں گا جب تک کہ تلواریں غلاف میں نہ چلی جائیں -   حضرت علی اکبر کی شہادت کا منظر-


پھر اس کا دوسرا بیٹا طلحہ بن طارق غم و غصے میں شہزادہ علی اکبر  علیہ السلام پر حملہ آور ہوا تو آپ نے خود کو بچا کر اس کی گردن کو اس انداز سے مروڑا کہ اس کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ شہزادے کے رعب و دبدبہ سے تمام یزیدی خوفزدہ ہوگئے۔ابن سعد نےخوفزدہ ہو کر مصراع بن غالب کو بھیجا اس نے آتے ہی شدید حملہ کیا جسے آپ نے کمال مہارت سے روکا اور آپ نے اس انداز سے نعرہِ تکبیر بلند کیا کہ تمام لشکر پہ ہیبت چھا گئی اور آپ نے فوراً اس کے سر پہ وار کر کے مصراع کو ایسی تلوار ماری کہ وہ ملعون دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ۔ابن سعد نے دوہزار سواروں کو ان پہ حملے کے لئے بھیجا مگر شہزادہ جلیل علیہ السلام نے تعداد کی پرواہ کئے بغیر ایسے حملے کئے کہ دوہزار افراد بھی ان کے سامنے نا ٹھہر سکے ۔ آپ جس طرف گھوڑے کو موڑتے لوگ آپ سے دور بھاگتے آپ نے جنگ کو دوبارہ روکا اور واپس آقا حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔اور پانی طلب کیا ۔ تب امام حسین  علیہ السلام  نے فرمایا ! اے جان پدر غم نا کر تو ابھی حوضِ کوثر سے سیراب ہونے والا ہے۔


 حضرتِ علی اکبر  علیہ السلام  نے اس بشارت کو سنا تو دوبارہ لشکرِ اشرار پر حملہ کردیا دورانِ جنگ آپ  علیہ السلام  کو کئی زخم آ چکے تھے اچانک حصین بن نمیر ملعون نے حضرتِ علی اکبر علیہ السلام کے سینے میں برچھی کا وار کیا اور آپ  علیہ السلام گھوڑے سے نیچے تشریف لے آئے۔ اور فریاد بلند کی : بابا جان میری دستگیری فرمائیں۔ ا ب  علی اکبر چاروں جانب سے نرغہ ء اعدا میں گھر چکے تھے  -  اپنی شہادت کے بلکل آخری لمحوں میں اپنے بابا کو آواز دیتے ہو ئے آواز دی بابا جان آپ بھی جلدی سے آئیے ۔آواز سنتے ہی امام علیہ السلام میدان کی طرف دوڑ پڑے اور  امام  نے دیکھا  برچھی کا پھل  علی اکبر کے سینے میں پیوست تھا  'امام حسین علیہ السلام نے جیسے ہی برچھی  کا پھل نکالا ساتھ علی اکبر کا کلیجہ بھی نوک سناں کے ساتھ باہر آ گیا ۔روایت میں نقل ہوا ہے کہ جناب زینب سلام اللہ علیہا گریہ و فغاں کے عالم میں یہ کہتی ہوئی آئیں: "اے میرے دل کے چین"  ۔


امام حسین  علیہ السلام  ۔ امام نے ان کا سر اپنی آغوشِ طاہرہ میں لیا تو شہزادہ علی اکبر نے عرض کی بابا میں دیکھ رہا ہوں کہ نانا (صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم) میرے استقبال کے لئے کھڑے ہیں۔ساتھ ہی تصویرِ مصطفیٰ ﷺ اپنے جدامجد محمد المصطفیٰ (صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم) کی بارگاہ میں پہنچ گئے ۔ امام حسین  علیہ السلام کی ہمت و جرأت کو لاکھوں کروڑوں درود و سلام جنہوں نے جوان بیٹے کے جسدِ مقدس  کو اٹھایا اور شہزادہ اپنے بابا کے ہاتھوں میں قربان ہو گیا میدانِ کربلا سے واپس خیموں کے قریب آنے تک امام حسین (علیہ السلام) کے سر کے اور داڑھی کے تمام بال سفید ہو چکے تھے (انا للّٰہ وانا الیہ راجعون) ۔

 



جمعہ، 11 جولائی، 2025

استاد شہید سبط جعفر زیدی اور فن سوز خوانی

 

(کتاب اقتباس سوز خوانی کا فن )

اب تک یہ فنِ سوز خوانی جن مراحل سے گزرا ، جن گھرانوں نے اپنے بچوں کی تربیت میں اس فن کو اب تک شامل کر رکھا ہے ، سوز خوان خواتین و حضرات میں سے وہ نام جنہوں نے بیشمار شاگرد بھی تیار کئے ، اس کتاب میں تقریبا" تمام تفصیل درج کی گئی ہے۔ وہ شعرا جو محض ایک سلام یا نوحے سے کئی صدیوں کے بعد بھی عوام میں چاہے جاتے ہیں انکا بھی تذکرہ اس کتاب میں کیا گیا ہے ۔سوز خوانی کے آداب ،لوازمات ، سوز خوان ساتھیوں کی تربیت اور اپنے سربراہ سے معاونت کس قدر ضروری ہے ،اسکی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ اب تک سوز خوانی پر جو کتب شائع کی گئیں ہیں انکی تفصیل بھی کتاب میں موجود ہے۔کہا جاتا ہے  اور ریکارڈ پر بھی موجود ہے کہ  شہید سبط جعفر زیدی نے سوز خوانی کی ترویج کے لیےروزنامہ جنگ سمیت دیگر قومی اخبارات میں سوز خوانی کے حوالے سےتکنیکی و تحقیقی سلسلہ وار مضامین بھی لکھے جو بعد ازاں کتابی شکل میں منظر عام پر آئے۔ مستند زرائع  بتاتے ہیں  کہ ہارڈ ورڈ یونیورسٹی ،کولمبیا یونیورسٹی اور فلوریڈا میں امریکی محققین و ماہرین پروفیسر سبطِ جعفر زیدی کے دبستان سوز خوانی اور فن سوز خوانی پر تحقیقی کام کر رہے ہیں اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات ماہرین فن اساتذہ اور محققین کی نگرانی میں باقاعدہ استفادہ کررہے ہیں۔تاکہ سوز خوانی کا یہ ورثہ اگلی نسل کو منتقل کیا جاسکے۔


شہید استاد سبط جعفری زیدی کی کاوشوں سے کراچی بھر میں ایک سو سے زائد سوز خواں اپنی خدمات بغیر معاوضہ کے انجام دے رہے ہیں ۔اور اُن کے ہی شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کار خیر کو  جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ مختلف شہروں میں مقبول سوز خوانوں کا مختصر تعارف اور نام بھی لکھ دیئے  گئے ہیں استاد سبط جعفر زیدی کو 18 مارچ 2013ء کو پیر کے دن دوپہر کے وقت کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اس وقت شہید کیا جب لیاقت آباد میں قائم کالج سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد اپنے انتہائی خستہ حال موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھےشہادت کے وقت آپ 56 برس کے تھے۔آپ کی نماز جنازہ امروہہ گراوٴنڈ انچولی میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، شعراء، مدارس اور کالجز کے اساتذہ اور اپنی تعلیم سے سرفراز ہونے والے شاگردوں نے شرکت کی۔ اان کی شہادت پر صوبہ سندھ کے تمام کالجز بطور احتجاج ایک دن بند رہے۔ آپ کو وادی حسینؑ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔سبط جعفر سے نقل کیا جاتا ہے کہ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ "مرنا تو سب کو ہے تو پھر کینسر یا روڈ ایکسیڈنٹ میں مرنے سے بہتر ہے کہ چلتے ہاتھ پاؤں شہادت کی موت نصیب ہو۔ ان کے کسی قریبی دوست نے باہر آنے جانے میں احتیاط برتنے کا کہا تو از راہِ مذاق کہنے لگے کہ "تم لوگ تو مجھ سے جلتے ہو، چاہتے ہی نہیں ہو کہ مجھے شہادت ملے۔" وہ ہمیشہ شہادت کے متمنی رہتے تھے یہاں تک کہ شہادت سے کئی ماہ قبل اپنے وصیت نامے کو دو منظوم کلام کی شکل میں لکھ کر گئے۔ایک کلام احباب کے نام اور دوسرا قاتلوں کے نام۔ ان دونوں کلاموں کے آخر میں انہوں نے اپنا نام شہادت سے قبل ہی *"شہید سبط جعفر بقلم خود" لکھا۔ 


سبط جعفر زیدی سنہ 1990ء سے ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن سے وابستہ رہے اور پاکستان ٹیلی ویژن پر آپ نے صوتی علوم و فنون اسلامی پر "لحنِ عقیدت" کے نام سے پروگرام نشر کئے۔ آپ بین الاقوامی ادارہ ترویج سوز خوانیانجمن محبان اولیاء کے بانی، انجمن وظیفہ سادات پاکستان اور انجمن محمدی کے صدررہےکر ایسوسی ایشن، سندھ پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن، انجمن سوز خوانان کراچی اور آرٹس کونسل کے رکن رہے۔آپ J.D.C بورڈ کے بانی اور خادمان علم جامعہ امامیہ کے سرپرست بھی رہے۔سبط جعفر نے سندھ بھر میں 7 کالجز پانچ خیراتی ادارے، مختلف تعلیمی ادارے اور ٹنڈو آدم میں ایک سکول بنوایا جس میں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی تھی ہا جاتا ہے کہ آپ کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ایوارڈ بھی ملا ہے۔سید سبط جعفر زیدی پاکستان کے شیعہ معاصر شاعر، سوزخواں، مصنف، استاد اور سماجی شخصیت تھے۔ سنہ 1957ء کو آپ کراچی میں پیدا ہوئے۔ سنہ 2013ء کو سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ سبط جعفر گورنمنٹ کالج کے پرنسپل تھے۔ آپ نے کئی کالجز، سکول اور فلاحی ادارے قائم کئے اور اردو زبان میں سوزخوانی کو حیات نو بخشی۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے آپ کو ایوارڈ ملا۔ کہا جاتا ہے کہ آپ متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ آپ بین الاقوامی ادارہ ترویج سوزخوانی اور بعض دیگر اداروں کے بانی اور عہدے دار بھی رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر سوزخوانی کے متعدد پروگرام کئے۔ ان کی سوزخوانی پر مشتمل کئی کیسٹیں اور سی ڈیز منظر عام پر آگئی ہیں۔

سوزخوانی

سبط جعفر اپنے اشعار میں اہل بیتؑ کے صرف مصائب ہی نہیں بلکہ عقائد اور احکام پر بھی تاکید کرتے تھے۔زیدی اپنے آپ کو شاعر کے بجائے سوزخواں سمجھتے تھے۔ برصغیر میں سوز خوانی کو مجلسِ امام حسینؑ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ شہید سبط جعفر زیدی سوز خوانی سے اپنی وابستگی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ سکول کے زمانے سے ہی سوز خوانی سے شغف تھا اور سنہ 1988ء میں شاعر اہل بیت ریحان اعظمی نے انہیں پاکستان ٹیلی ویژن لے گئے اور اسی سال ریحان اعظمی کی کوششوں سے پہلا کیسٹ منظر عام پر آگیا۔ یہ سلسلہ سنہ 2006ء تک جاری ریا اور اس وقت تک پچاس سے زائد آڈیو ویڈیو کیسٹس اور سی ڈیز منظر عام پر آگئیں -شہید استاد سبط جعفری زیدی کی کاوشوں سے کراچی بھر میں متعدد سوز خواں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اُن کے ہی شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوز خوانی کی مجالس میں مصائب اہل بیتؑ بیان کرتے ہیں۔سید سبط جعفر کو مختلف راگ اور سُروں کے علم پر بھی عبور حاصل تھا مگر ان کی بندشوں یعنی کمپوزیشنز میں کہیں بھی گانے یا غنا و موسیقی کا گمان تک نہیں ہوتا تھا اور وہ ذکرِ اہل بیتؑ کو گانوں کی طرز پر بیان کرنے کے سخت مخالف تھے


سوز فارسی کا لفظ ہے، جس کے معنی دکھ درد اور جلن کے ہیں اور خوانی کے معنی پڑھنے سنانے اور دہرانے کے ہیں اور سوزخوانی کے معنی دکھ درد کا بیان کے ہیں۔ اصطلاح میں مصائب اہل بیت علیہ السلام اور بالخصوص واقعہ کربلا کے منظوم کلام کو لحن یا طرز میں اور وضع کردہ طریقوں میں ادائیگی کو "سوز خوانی" کہا جاتا ہے-تالیفات -سبط جعفر زیدی نے سوز خوانی کی ترویج کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے سنہ 1418ھ میں ادارہ قائم کیا۔ اس ادارے میں باصلاحیت نوجوانوں کو سوز خوانی سکھانے کے لئے عزاداری اور عزاداروں کا تحفۃ العوام "بستہ" کے نام سے کتاب تالیف کیانٹرمیڈیٹ اور ڈگری کلاسز کے نصاب تعلیم کیلئے کئی کتابیں تصنیف کیں جو 1985ء سے 1988ء تک متعدد بار شائع ہوئیں۔مطالعہ پاکستان، عمرانیات اور اطلاقی عمرانیات وغیرہ؛ نیز منتخبات نظم و نثر، زاد راہ، نشان راہ اور صوتی علوم و فنون اسلامی وغیرہ ان کی تالیف کردہ نصابی کتب میں شمار کیا جاتاےسوز خوانی کی ترویج کے لیے "روزنامہ جنگ" سمیت دیگر قومی اخبارات میں سوز خوانی کے حوالے سے تکنیکی تحقیقی سلسلہ وار مضامین بھی لکھتے رہے، جو بعد ازاں سنہ 1995ء کو کتابی شکل میں منظر عام پر آئ -آپ کا پہلا تکنیکی تحقیقی مضمون سوزخوانی کے نام سے سنہ 1989ء کو روزنامہ جنگ کراچی کے مڈ ویک میگزین  میں شائع ہوا۔

میں نے یہ مضمون انٹرنیٹ سے لیا ہے 



جمعرات، 10 جولائی، 2025

اسیران حرم دربار یذید میں

 



سن 61ہجری میں ماہ صفر کی پہلی تاریخ کو اسیران کربلا کا قافلہ اور امام حسین علیہ السلام سمیت تمام شہداء کربلا کے سر شام کے شہر دمشق لائے گئے، اس موقع پر یزید کے حکم پر پورے شہر کو سجایاگیا  اور تمام شہر میں یذیدی   ہرکاروں نے منادی کروائ کہ کوئ شہری اس دن گھروں میں نا رہے بلکہ زرق برق لباس پہن کر باہر نکلے اور اس دن کو مثل عید کے منائے اور جس وقت قیدی شہر میں داخل ہوں لوگ اپنی چھتوں پر چڑھ کر قیدیوں پر پتھراؤ کریں  ' اور پھر جب اہل حرم شہر دمشق میں داخل ہوئے  تو بچوں اور بیبیوں پر پتھروں کی بارش ہونے لگی  'لوگوں نے دیکھا  کہ یہ کیسی  قیدی  خواتین ہیں   جن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں   عرب کی عورتیں  جو چادر نشین ہوتی تھیں لیکن ان کے سروں پر چادریں بھی نہیں ہیں اور معصوم کمھلائے ہوئے بچوں کے چہرے  خوف زدہ  اور بھوکے نظر آرہے ہیں   تب ایک عورت اپنے زینے سے نیچے اتر آئ اور اس نے بیبیوں  اور بچوں کی جانب  کچھ کھجوریں پھینکیں  تاکہ وہ  اسے کھالیں  'لیکن بی بی  زینب نے کہا ہم پر صدقہ  حرام ہے  اس عورت نے سوال کیا سے سوال کیا تم کون لوگ ہو؟  


بی بی نے بتایا کہ ہم آل رسول ہیں تب شام کے لوگوں کو معلوم ہوا کہ ان کے آخری نبی کا خاندان      کس بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے  اور خاندان رسالت کی مقدس خواتین اور آل رسول کے بچوں کو قید کرنے کا جشن منایا  جا رہا ہے ۔اور پھر اسیران کربلا کو بازاروں سے گزار کر جب یزید کے دربار میں لایا گیا امام حسین  علیہ السلام کے سر مبارک کو ایک طشت میں رکھ کر یزید کے سامنے پیش کیا گیا، یزید ملعون کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی اس ملعون نے اس چھڑی کو امام حسین  علیہ السلام کے ہونٹوں اور دانتوں پر مارنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی اپنے کفر کا اظہار کرنے کے لیے یہ اشعار بھی پڑھتا رہا: ترجمہ: اے کاش بدر میں قتل ہونے والے میرے آبا واجداد زندہ ہوتے اور ان آل رسول کےنالہ و فریاد اور گریہ و زاری کو دیکھتے۔ وہ خوشی سے مجھے مبارکباد دیتے اور مبارک وصول کرتے، اور کہتے اے یزید تمہارے ہاتھ سلامت رہیں تم نے بہت اچھا کیا۔ ہم نے اس قوم کے بزرگوں کو قتل کر دیا ہے اپنے بدر میں مارے جانے والوں کا بدلہ برابر کر دیا ہے۔


 بنی ہاشم نے حکومت کے حصول کے لیے (نبوت کا) صرف ڈھونگ رچایا تھا ورنہ کوئی وحی نازل ہوئی اور نہ ہی آسمان سے کوئی خبر آئی۔ یہ منظر دیکھ کر دربار یزید میں موجود ایک صحابی اٹھے اور یزید کو اس حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کی فرمایا : خدا کی قسم میں نے اپنی آنکھوں سے حضرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان لبوں کو چومتے ہوئے دیکھا ہے-صحابی رسول حضرت زید ابن ارقم بھی اس وقت در بار میں موجود تھے ان سے یہ گستاخی دیکھی نہ گئی جوشِ عقیدت میں چیخ پڑے۔ظالم! کیا کرتا ہے؟چھڑی ہٹالے، نسبتِ رسول کا احترام کر، میں نے بارہاسرکار کو اس چہرے کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ابن زیاد نے غصہ سے بیچ وتاب کھاتے ہوئے کہا۔ تو اگر صحابی رسول نہ ہوتا تو میں تیرا سر قلم کروادیتا۔ حضرت زید ابن ارقم نے حالت غیظ میں جواب دیا اتنا ہی تجھے رسول اللہ کی نسبت کا خیال ہوتا تو ان کے جگر گوشوں کو تو کبھی قتل نہ کراتا۔ تجھے ذرا بھی غیرت نہیں آئی کہ جس رسول کا تو کلمہ پڑھتا ہے انہی کی اولاد کوتہِ تیغِ کروایا ہے اور اب ان کی عفت مآب بیٹیوں کو قیدی بناکر گلی گلی پھرا رہا ہے۔یذیدیہ  جواب سن کر تلملا گیا۔ لیکن مصلحتاً خون کا گھونٹ پی کے رہ گیا۔


یذید نےحضرت زینب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ خدانے تیرے سرکش سردار اور تیرے اہل بیت کے نافرمان باغیوں کی طرف سے میرا دل ٹھنڈاکردیا یذید کی اس گستاخی کے جواب میں  بی بی زینب نے   جواب دیا - اے طلقاءکے بیٹے (آزاد کردہ غلاموں کی اولاد)  کیا یہ تیرا انصاف ہے کہ تو نے اپنی مستورات اور لونڈیوں کو چادر اور چار دیواری کا تحفظ فراہم کر کے پردے میں بٹها رکھا ہوا ہے جبکہ رسول زادیوں کو سر برہنہ در بدر پھرا رہا ہے ۔ تو نے مخدرات عصمت کی چادریں لوٹ لیں اور ان کی بے حرمتی کا مرتکب ہوا ۔ تیرے حکم پر اشقیاءنے رسول زادیوں کو بے نقاب کر کے شہر بہ شہر پھرایا ۔ تیرے حکم پر دشمنان خدا، اہل بیت رسولکی پاکدامن مستورات کو ننگے سر لوگوں کے ہجوم میں لے آئے ۔ اورلوگ رسول زادیوں کے کھلے سر دیکھ کر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں اور دور و نزدیک کے رہنے والے سب لوگ ان کی طرف نظریں اٹھا اٹھا کر دیکھ رہے ہیں ۔ ہر شریف و کمینے کی نگاہیں ان پاک بی بیوں کے ننگے سروں پر جمی ہیں ۔

 

۔یذید ملعون  کے جواب میں بی بی  زینب نے ایک تاریخ ساز خطبہ دیا ا اس شخص سے بھلائی کی کیا توقع ہو سکتی ہے جس کی ماں (یزید کی دادی) نے پاکیزہ لوگوں کے جگر کو چبایا هو ۔ اور اس شخص سے انصاف کی کیا امید ہو سکتی ہے جس نے شہیدوں کا خون پی رکها ہو۔ وہ شخص کس طرح ہم اہل بیت(علیهم اسلام) پر مظالم ڈھانے میں کمی کر سکتا ہے جو بغض و عداوت اور کینے سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ ہمیں دیکھتا ہے ۔اے یزید ! کیا تجھے شرم نہیں آتی کہ تو اتنے بڑے جرم کا ارتکاب کرنے اور اتنے بڑے گناہ کو انجام دینے کے باوجود فخر و مباہات کرتا ہوا یہ کہہ رہا ہے کہ آج اگر میرے اجداد موجود ہوتے تو ان کے دل باغ باغ ہو جاتے اور  'مجھے دعائیں دیتے ہوئے کہتے کہ اے یزید تیرے ہاتھ کبھی ناتھکیں  (آزاد کردہ غلاموں کی اولاد)  کیا یہ تیرا انصاف ہے کہ تو نے اپنی مستورات اور لونڈیوں کو چادر اور چار دیواری کا تحفظ فراہم کر کے پردے میں بٹھا رکھا ہوا ہے جبکہ رسول زادیوں کو سر برہنہ در بدر پھرا رہا ہے ۔


 تو نے مخدرات عصمت کی چادریں لوٹ لیں اور ان کی بے حرمتی کا مرتکب ہوا ۔ تیرے حکم پر اشقیاءنے رسول زادیوں کو بے نقاب کر کے شہر بہ شہر پھرایا ۔ تیرے حکم پر دشمنان خدا، اہل بیت رسولکی پاکدامن مستورات کو ننگے سر لوگوں کے ہجوم میں لے آئے ۔ اورلوگ رسول زادیوں کے کھلے سر دیکھ کر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں اور دور و نزدیک کے رہنے والے سب لوگ ان کی طرف نظریں اٹھا اٹھا کر دیکھ رہے ہیں ۔ ہر شریف و کمینے کی نگاہیں ان پاک بی بیوں کے ننگے سروں پر جمی ہیں ۔آج رسول زادیوں کے ساتھ ہمدردی کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ آج ان قیدی مستورات کے ساتھ ان کے مرد موجود نہیں ہیں جو اِن کی سرپرستی کریں ۔ آج آلِ محمد کا معین و مددگار کوئی نہیں ہے ۔ تو سمجھتا هے که وه تیری آواز سن رهے هیں؟ ! (جلدی  نہ کر) عنقریب تو بهی اپنے ان کافر بزرگوں کے ساتھ جا ملے گا اور اس وقت اپنی گفتار و کردار پر پشیمان ہو کر یہ آرزو کرے گا کہ کاش میرے ہاتھ شل ہو جاتے اور میری زبان بولنے سے عاجز ہوتی اور میں نے جو کچھ کیا اور کہا اس سے باز رہتا ۔

ختم شد


 

منگل، 8 جولائی، 2025

اسیران کربلا کا اندوۃ آگیں سفر جانب کوفہ

 

مقتل  میں ہر   بی بی  فریاد کناں تھی  جن کو اپنے پیاروں کے  کو رونے بھی نہیں دیا گیا ،مقتل کربلا سے رخصت ہوتے ہوئے بی بی زینب نے  اللہ تعالیٰ کے حضور خاموش  آنسوؤں سے نذرانہ  ء شہیداں پیش کیا -بار الٰہا ہمیں آنسو بہانے کیجازت بھی نہیں ملی -یہ تیرا حسینؑ ہے جو خون میں غلتان ہے اس کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے، یا محمداہ! تیری بیٹیوں کو اسیر بنا لیا گیا اور تیرے بیٹوں کو قتل کر دیا گیا ہے  یہ تیرا حسینؑ ہے جو خاک پر پڑا ہے جس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا اور جن کے عمامے اور ردا کو لوٹ لیا گیا۔اب جانب کوفہ سفر کا آغاز ہوا-اسیران کربلا کے سفر کے لئے عرب کے سب سے وحشی اونٹ لائے گئے تھے   جن کو یذیدی فوج نے دوڑانا شروع کیا تو بچے جو بن ماؤں کے اونٹوں پر بٹھائے گئے  وہ راستے میں گرنے لگے اگر کسی گر جانے والے بچّے پر بی بی زینب کی نظر پڑ جاتی تھی تو بی بی زینب اپنے آپ کو خود اونٹ سے گرادیتی تھیں اس طرح فوج اشقیاء کے کہنے سے دوڑتے ہوئے اونٹ زبردستی روکے جاتے تھے ،


ورنہ بچہ اونٹ کے پیروں تلے آکر کچل کر شہید ہو جاتا تھا بالآخر شہر کوفہ جب چند کوس کے فاصلے پر رہ گیا اس وقت عمر بن سعد نے فوج اشقیاء کو وہیں ٹہرنے کا حکم دیا  اور اسیروں کو بتایا گیا کہ شہر کی آئینہ بندی ہونے تک یہیں ٹہرنا ہے،اس حکم کے ملتے ہی فوج اشقیاء کے آرام کرنے کے لئے خیمے لگائے گئے،اور لٹی ہوئ آل نبی کو ریت پر بیٹھ جانے کا حکم ملا ،یہاں یذیدی فوج کے لئے ٹھنڈے پانی کا بندو بست کیا گیا ،وہ ٹھنڈے پانئ سے اپنے سیاہ چہرے دھو دھو کر اپنے اپنے کارنامے فخریہ بیان کر رہے تھے۔ایک شقی نے کہا،مین نے حسین نے کے کڑیل جوا ن کے سینے میں برچھی کا پھل مارا اور برچھی کی انی سینے میں ہی رہنے دی پھل توڑ کر انی سے الگ کر لیا اور حسین کی کمر توڑ دیدوسرے نے کہا بھلا عبّاس کو بھی کوئ عام ہستی شکست دے سکتی تھی میں نے اس شجاعوں کے شجاع کا ایک ایک بازو قلم کر کے یذید کے دل خوش کرنے کا سامان بہم پہنچایا


تیسرے نے کہا ،میں نے حسین کے بوڑھے کمر جھکے ساتھی کو ہلاک کیا ،یہ تمام آوازیں ریت پر بیٹھی ناموس رسول صلی اللہ عل عم تک آرہی تھیں لکن لٹے ہوئے قافلے پر موت کا سکوت طاری تھا ،زندہ بچ جانے والے بچّے اتنے سہمے ہوئے تھے کہ اپنی ماؤں سے ناکھانا مانگتے تھے نا ہی پانی طلب کرتے تھے ۔الغرض ایک اور رات ریت بسر کر کے پھر صبح ہوئ تو قیدیوں کو اونٹوں پر سوار ہونے کا حکم ملااور پھر قافلہ کوفہ کے دروازے تک جب پہنچا تو بیبیوں نے اور بیمار امام نےایک مانوس آواز سنی ،اسّلام علیک یا رسول ا للہ ،،بیبیوں کی شرم سے جھکی ہوئ نگاہیں اس مانوس آواز پر بے اختیار اٹھیں تو سامنے سفیر کربلا جناب حضرت مسلم بن عقیل کا  سر بریدہ تن  اطہر باب کوفہ کی بلندی پر آویزاں نظر آیا,اب بی بی زینب نے دیکھا کہ شہر کوفہ میں جشن کا سمان  ہے لوگ جوق درجوق باغیوں کا تماشہ دیکھنے ہجوم کی شکل میں امڈے چلے آرہے ہیں اور یہ ہجوم خوشی کے شادیانے بجاتا ،،باغیون کے خلاف نعرے لگاتا قافلے کے گرد جمع ہورہا ہے تو بی بی زینب نے بالون میں چھپے نورانی اور پر جلال لہجے میں ہجوم کو للکار کر کہا


 ،،خاموش ہو جاؤ ،زینب کی للکار کے جواب میں مجمع پر سکوت طاری ہوگیااور زینب نے خطاب شروع کیا ،،جو علی علیہ السّلام کو سن چکے تھے انہوں نے سنا وہی ہیبت و جلال ،،تمام تعریفیں اللہ کی بزرگی و جلالت کے لئے ہیں اور سلام ہو میرے جدّ اعلٰی محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم پر اور اپنے آبائے طاہرین پر اور ان کی پاکیزہ تر آل پر جن کو اللہ نے ہر عیب سے مبرّا رکھّا اور منزّہ قرار دیا ،،آپ پھر گویا ہوئین ،بد بخت اور شقی لوگوں آگاہ ہو جاؤ کہ قیامت کے دن کے واسطے تم نے اپنے لئے آگ کے الاؤ دہکا کر تیّار رکھّے ہیں ،اس دن وہ کامران ہوں گے جنہوں نے اس کے سچّے دین کے لئے قربانیاں دیں اور حق کا پرچم بلندکیا زینب کا خطاب تھا اور مجمع پر سکوت طاری تھا کہ قیدیون کی تشہیر کا حکم نامہ آگیا ،کوچہ بکوچہ قیدیو ن کا قافلہ گزارا جانے لگا اور پھر دربار ابن زیاد میں پیشی کا حکم آ یا 

پیر، 7 جولائی، 2025

گیارہ محرم اسیران کربلا اور وداع مقتل

 


 قتل گاہ کربلا میں پیہم سلگتے ہوئے خیموں سے کچھ فاصلے پرگرم ریت کے اوپر شب غم بسر کرنے کے بعد زندہ بچ جانے والی بیبیوں  اور معصوم بچوں کے لئے  میدان کربلا میں  ایک اور صبح غم طلوع ہوئ یہ وہ عترت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم  کے خانوادے  کا وہ گھرانہ تھا جس کے لئے آپ نے فرمایا تھا  ان  سے محبت میری رسالت کا اجر ہے   ۔ ۱۱ محرم آتشیں آگ برساتے ہوئےسورج کے طلوع ہونے کے ساتھ فوج اشقیاء کے سپاہیوں نے ہاتھوں میں تازیانے اور رسیّاں لئے ہوئے لٹے ہوئے قافلے کے قریب آ کر حکم دیا کہ قیدی اپنے اپنے ہاتھ پس گردن بندھوالیں اور اسی لمحے بی بی زینب سلام اللہ علیہا جو اب  حضرت عبّاس کی جگہ جان نشین,,اور سالار قافلہ تھیں للکار کر فوج اشقیاء سے مخاطب ہوئیں ہم آل رسول( صلّی اللہ علیہ وسلّم )ہیں کوئ غیر ہمیں ہاتھ لگانے کی جراءت نہیں کرے



اور پھر بی بی زینب سلام اللہ علیہانے رسّیان اپنے ہاتھ میں لے کر ایک بی بی کے ہاتھ  پس گردن بندھوائے   اور سب سے آخر میں بی بی زینب کے ہاتھ   حضرت سید سجاد نے خود باندھے زیارت ناحیہ میں اما م زمانہ علیہالسّلام فرمارہے ہیں ،، سلام ہو میری دادی زینب پر جن کے ہاتھ پس گردن بندھے ہوئے تھے )اور بے کجاوا اونٹوں پر ایک دوسرے کو سوار کروایا ،،اور اب اونٹوں کے قافلے کی مہا ر بحیثیت سارباں,,امام سیّد سجّاد کے ہاتھ میں دے کر حکم دیا گیا کہ قیدی اپنے قافلے کی  مہا ر پکڑ کر ساربانی کرے گا -کے سخت و دشوار ترین لحظات میں سے بلکہ تاریخ کربلا کا سنگین ترین وقت وہ ہے جب اسیروں کا یہ قافلہ اپنے عزیزوں کے ٹکڑوں میں بٹے ہوۓ اجساد  کو وداع کرنے  کا وقت آتا ہے۔ دشمن کی فوج نے عمدا اس قافلے کو اس جگہ سے گزارا جہاں پر ان کے عزیز ترین افراد بے گور و کفن  سر بریدہ آسمان کے نیچےبے کسی کے عالم میں تھے-بیبیوں کو  مقتل گاہ  میں جب اپنے پیاروں کو دیکھا تو بے اختیار  ان کےنالہ و شیون کی صدائیں بلند ہوئیں۔ یزید کے سپاہیوں نے حکم دیا کہ نالہ ء شیون کی اجازت نہیں ہے


  بیبیوں نے دیکھا  عزیزوں کے لاشے جو گھوڑوں کے سموں تلے کچل دیے گئے تھے کہ جن کی شناسائی بھی ممکن نہ تھی یقینا بہت ہی مشکل مرحلہ تھا۔ لیکن علیؑ کی بہادر بیٹی نے صبر و استقامت  سے  یہ منظر دیکھا ۔لیکن مقتل میں  سیّد سجّاد کی نظر جو اپنے بابا کے سر بریدہ بے گورو کفن لاشے پر پڑی آ پ کے چہرے کا رنگ متغیّر ہوگیااور بی بی زینب سلام اللہ علیہا جو وارث امامت اپنے بھتیجے سے پل بھر کو بھی غافل نہیں تھیں ان کی نظر جو اما م وقت پر گئ اسی لمحے بی بی زینب سلا م اللہ علیہا نے اپنے آپ کو کھڑے ہوئے اونٹ کی پشت سے نیچے زمین پر گرا دیا ،امام زین العابدین سکتے کے عالم میں اپنے بابا حسین کے سر بریدہ خون میں ڈوبے ہوئے اور لاتعداد پیوستہ تیروں سے آراستہ لاشے کو دیکھ رہے تھے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے زمین پر گرتے ہی  بی بی زینب کی جانب جلدی سے آگئےاور اپنے نحیف ہاتھوں سے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کو سہارا دیتے ہوئے سوال کیا پھو پھی ا مّاں کیا ہوا ?


بی بی زینب نے جناب امام سجّاد کو جواب دیا ،بیٹا سجّاد تم امام وقت ہو ،خدائے عزّو جل تمھین اپنی امان میں رکھّے تمھارا عہد اما مت بہت ہی کڑی منزلون سے شروع ہوا ہے ،،اپنے آپ کو سنبھالو اور اپنے بابا حسین کے حسینی مشن کی تکمیل کے لئے تیّار ہو جاؤ-تمھیں یاد ہوگا کہ بھائ حسین نے کہا تھا کربلا کے دو حصّے ہون گے ایک حصّے کی تکمیل کے لئے ان کی شہادت کی ضرورت ہو گی اور دوسرے حصّے کی تکمیل ہمیں کرنی ہوگی بھائ حسین شہادت کی اولٰی و اعلٰی منزل پر پہنچ کر اپنا فریضہ ادا کر کے جاچکے ہیں  اب کربلا کی تکمیل کا دوسرا حصّہ  شروع ہوا  ہےجس کے مکمّل کرنے کےلئے ہماری باری ہے ,,اپنی چاہنے والی پھوپھی کی زبان سے یہ باتین سن کر جناب سیّد سجّاد نے اپنی لہو روتی آنکھیں صاف کیں اور اپنے بابا کو سلام آخر کیا ،اسّلام علیک یا ابا عبداللہ ،پھر انتہائ پیارے چچا کو مخاطب کیا پیارے چچا الوداعی سلام لیجئے،،


پھر بھائیوں سے مخاطب ہوئے اے میرے کڑیل جوا ن بھائ علی اکبر ننھا علی اصغر بھی تمھارے ساتھ ہے,, پیارے چچامسلم کے بیٹوں,،میری چاہنے والی پھوپھی کے بیٹون ,,،میرا سلام لو ،ائے ہمارے بابا کے انصاران باوفا خدا حافظ,مقتل میں اپنے تمام شہید پیاروں کو الوداعی سلام کرکے جناب سیّد سجّاد نےپھر ایک بار قافلہ سالاری کے لئے اونٹوں کی مہار تھام لی, اور اسی طرح اپنے پیاروں کی لاشوں پر بین کرتی بیبیوں کا قافلہ جانب کوفہ اس طرح سے اونٹوں کو  ہنکا یا گیا کہ کربلا سے کوفے تک ستّاون میل کا فاصلہ جو عام کیفیت میں اونٹ ڈھائ سے تین دن میں طے کرتے تھے انہوں نے تیز تیز ہنکائے جانے کے باعث صرف ایک دن میں طے کیا     


 

ہفتہ، 5 جولائی، 2025

بعد از کربلا زینب (س)وارث امامت کی محافظ بن گئیں

 

ہنگام عصر تمام ہوا تو ایک جانب  صحرائے کربلا میں لاشہء ہائے شہدا ء بے گوروکفن تھے تو دوسری جانب یزید ی ملعون فوج کی انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئ تھی چنانچہ شمرلعیں نے اپنے بدخو ساتھیوں کے ہمراہ غشی کے عالم میں بے ہوش جناب سیّد سجّاد بیمار کربلاکے خیمے پر دھاوا بولا کسی سپاہی نے بیمار کربلا کا بستر کھینچا کسی نے نیزے کی انی چبھوئ اورشمر لعین اپنی تلوار سونت کر اپنے سپاہیوں سے چلّا کر کہنے لگا خبردار حسین کی نسل سے ایک مرد کو بھی زندہ نہیں چھوڑنا ہئے اور اسی لمحے جناب زینب سلام اللہ علیہا جو بیمار بھتیجے سے لمحے بھر کو بھی غافل نہیں تھیں اپنی بے ردائ کی پرواہ نا کرتے ہوئے اسی لمحے شمر کی تلوار اور سیّد سجّاد کے درمیا ں آ گئیں اور پھر آپ سلام اللہ علیہا نے شمر کو للکار کر کہا او سنگ دل ! تف ہئے تیری اوقات پر کہ تو ایک مریض کو قتل کرنے چلا ہئے ,جناب زینب کی تنبیہ پر وہ بد بخت  بیمار کربلا کے خیمے سے جھلّایا ہوا باہر نکلا اور اپنی ناکامی پر اپنے ساتھیوں سے چلّا کر کہنے لگا ،،خیمو ں میں جلدی آگ لگاؤ


    بی بی زینب تو ابھی بیمار کربلاکی دلداری میں مصروف تھین کہ خیام اہلبیت سے ننھے بچّوں اور مخدرات کی فلک شگاف چیخیں بلند ہونے لگیں بی بی زینب بیمارکربلا کو  اپنی پشت پر  سنبھال کر  خیمے سے جیسے ہی باہر آئیں تو انہوں نے دیکھا کہ خیام اہلبیت میں آگ لگائ جا چکی تھی اور ننھے بچّے اور بیبیاں اپنی جانیں بچانے کو ادھر سے ادھر تک بھاگ رہئے اور ان بھاگتے ہوئے ننھے بچّوں پر اور بیبیوں پر فوج اشقیاء تازیانے برسا رہی تھی ایسے وقت میں بی بی زینب سیّد سجّاد کو   گرم ریتی پر لٹا کر چھوٹے بچّوں  اور بیبیوں کی  جانب متوجہ ہوئیں اور سب کوایک جگہ جمع   کیا اور آج کی قیامت خیز رات میں بھی نماز شب کا وقت بتانے والے ستاروں نے اپنی پرنم آنکھوں سے صحرا کی گرم ریت پربے وارثوں کے قافلے کی حفاظت پر معمو رایک بی بی کو سر بسجود  یہ منظردیکھا،جس کے لب ہائے حزین پر مناجات پروردگار تھی ،،پروردگارا تو ہماری ان قربانیوں کو قبول فرما ،،اور ہمیں کبھی بھی اپنی حمائت سے محروم نا رکھنا ،،ہمیں ہماری منزل مقصود تک ضرور پہنچا دے ،


وہ منزل جس کے لئے ہم آل محمّد کو تو نے خلق فرمایا،،زینب حزیں کی دعائے نیم شب تمام ہوئ تو صبح کے اجالے پھیل رہے تھے اور زینب نے اپنی جگہ ایستادہ ہو کر منظر دیکھا ایک جانب مقتل کربلا تھا جس میں آل محمّد کے سر بریدہ بے گوروکفن لاشے گرم ریت پر بکھرے ہوئے تھے دوسری جانب نگاہ اٹھی تو جلے ہوئےخیام اہلبیت اپنی جلی ہوئ راکھ اڑاتے ہوئے  گریہ کناں تھے تیسری جانب دیکھا تو بے ردا بیبیا ں تھیں جن کی گودیاں اجڑ چکی تھیں اور سر سے وارث کا سایہ بھی اٹھ چکا تھا اور ننھے ننھے بچّے جنکے وارث کربلا کے بن میں شہید کئے جاچکے تھے اور پھر جو نگاہ ایک اور سمت گئ تو زینب نے اپنے بہتّر پیارون کے بہتّر کٹے ہوئےسر چمکتے ہوئے نیزوں پر آویزاں دیکھے تو آپ سلام اللہ علیہا نے گھبرا کر آسمان کی جانب دیکھا اور آپ کے لب ہائے مقدّس پر دعاء آئی ,,اے مالک ہماری قربانیوں کو قبول فرما۔  قتل گاہ کربلا میں پیہم سلگتے ہوئے خیموں سے کچھ فاصلے پرگرم ریت کے اوپر شب غم بسر کرنے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی ایک اور صبح غم طلوع ہوئ 


سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ فوج اشقیاء کے سپاہیوں نے ہاتھوں میں تازیانے اور رسیّاں لئے ہوئے لٹے ہوئے قافلے کے قریب آ کر حکم دیا کہ قیدی اپنے اپنے ہاتھ پس گردن بندھوالیں اور اسی لمحے بی بی زینب سلام اللہ علیہا جو اب  حضرت عبّاس کی جان نشین اور سالار قافلہ تھیں للکار کر فوج اشقیاء سے مخاطب ہوئیں ہم آل رسول( صلّی اللہ علیہ واٰوسلّم )ہیں کوئ غیر ہمیں ہاتھ لگانے کی جراءت نہیں کرے اور پھر بی بی زینب سلام اللہ علیہانے رسّیان اپنے ہاتھ میں لے کر ایک بی بی کے ہاتھ  فوج اشقیاء کے حکم سے  پس گردن بندھوائے  ( زیارت ناحیہ میں اما م زمانہ علیہالسّلام فرمارہے ہیں ،، سلام ہو میری دادی زینب پر جن کے ہاتھ پس گردن بندھے ہوئے تھے )اور بے کجاوا اونٹوں پر ایک دوسرے کو سوار کروایا ،،اور اب اونٹوں کے قافلے کی مہا ر بحیثیت سارباں,,امام سیّد سجّاد کے ہاتھ میں دے کر حکم دیا گیا  کہ قیدی اپنے قافلے کی  مہا ر پکڑ کر ساربانی کرے گا ،،


میرا بیمار امام جب مہار تھام کر دو قدم چلا تو فوج اشقیاء کی جانب سے حکم ملا کہ قافلہ کربلا کی قتل گاہ سے گزارا جائے نیزوں پر بلند سر ہائے شہداء کو قافلے کے آگے آگے رہنے کا حکم دیا گیا ،اور اس طرح سے آل محمّد کے گھرانے کےمعصوم بچّے اور باپردہ بیبیا ں بے ردائ کے عالم میں اونٹوں پر سوار پہلے مقتل کربلا لائے گئے تاکہ اپنے پیارون کے بے گورو کفن سر بریدہ لاشے دیکھیں ،پس سیّد سجّاد کی نظر جو اپنے بابا کے سر بریدہ بے گورو کفن لاشے پر پڑی آ پ کے چہرے کا رنگ متغیّر ہوگیااور بی بی زینب سلام اللہ علیہا جو وارث امامت اپنے بھتیجے سے پل بھر کو بھی غافل نہیں تھیں ان کی نظر جو اما م وقت پر گئ آپ سلام اللہ علیہا خیال کیا کہ کہیں امام سجّاد کو صدمے سے کچھ ہو ناجائے اور اسی لمحے بی بی زینب سلا م اللہ علیہا نے اپنے آپ کو کھڑے ہوئے اونٹ کی پشت سے نیچے زمین پر گرا دیا ،،امام زین العابدین سکتے کے عالم میں اپنے بابا حسین کے سر بریدہ خون میں ڈوبے ہوئے اور لاتعداد پیوستہ تیروں سے آراستہ لاشے کو دیکھ رہے تھے 

تحریر و تلخیص سیدہ زائرہ عابدی

بریمپٹن'کینیڈا

شریکۃ الحسینؑ کے خطبات 'دربار یزید میں


شریکۃ الحسینؑ  ثانئ  زہرا سیدہ زینب سلام اللہ علیہ نےشام دمشق کے یزیدی درباروں اور بازاروں میں یادگار خطبے دیے۔شام کے زندان کو اپنے مظلوم بھائی کے عزاخانے میں تبدیل کردیا اور اس طرح ستمکاروں کے محل لرزنے لگے۔ابن زیاد ملعون اس باطل خیال میں تھا کہ ایک خاتون اس قدر مصائب اور رنج و آلام دیکھ کر ایک جابر ستمگر کے سامنے جواب دینے کی سکت و جرأت نہیں رکھتی،کہنے لگا:اُس خدا کا شکرگزار ہوں جس نے آپ لوگوں کو رسوا کیا،تمہارے مردوں کو مارڈالا اور تمہاری باتوں کو جھوٹا ثابت کیا''علی کی بیٹی نے کمال عظمت کے ساتھ اس سرکش ظاغوت کی طرف حقارت بھری نظروں سے دیکھا اور فرمایا یابن مرجانہ۔۔(یاد رہے کہ ابن زیاد لعین کی ماں مرجانہ اس وقت عرب کی زانی خواتین میں مشہور تھی اور یہ بھی مشہور تھا کہ ابن زیاد حرام زادہ ہے) ،لیکن اس کے باوجود یزید ملعون نے ابن زیاد کو اپنا منہ بولا بیٹا بناکر گورنر بنایا تھا:تعریفیں اُس خدا کیلیے ہیں جس نے ہمیں اپنے پیغمبرص کے ساتھ منسوب کرکے عزت بخشی آلودگی و ناپاکی سے دور رکھا اور تجھ جیسے ویران گر شخص کو رسوا کردیا۔ہر تعریف خدا کے لۓ ہے جس نے جوانان بہشت کے سرداروں حسن و حسین علیہ سلام کو کامیابی عطا کی ، جنت کو ان کے لۓ واجب قرار دیا۔


دربار یزید لعین دمشق میں ،حضرت زینب سلام اللہ علیہا کاتاریخی خطبہ

بی بی زینب سلام اللہ علیہا   اپنی والدہ حضرت فاطمہ زہراء  سلام اللہ علیہا کی طرح ظالموں کے سامنے آواز بلند کرکے صدائے احتجاج بلند کرتی ہیں ، بھرے دربار میں خدا کی حمدو ستائش کرتی ہیں اور رسو ل و آل رسول (علیہ سلام) پر درود بھیجتی ہیں اور پھر قرآن کی آيات سے اپنے خطبہ کا اس طرح آغاز کرتی ہیں :یزید تویہ سمجھتا تھا کہ تونے زمین و آسمان کو ہم پر تنگ کردیا ہے تیرے گماشتوں نے ہمیں شہروں شہروں اسیری کی صورت میں پھرایا تیرے زعم میں ہم رسوا اور تو باعزت ہوگیا ہے ؟ تیرا خیال ہے کہ اس کام سے تیری قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اسی لۓ ان باتوں پر تکبر کررہا ہے ؟ جب تو اپنی توانائی و طاقت  اور اپنی  باطل فوج  کو تیار دیکھتا ہے اور اپنی بادشاہت کے امور کو منظم دیکھتا ہے تو خوشی کے مارے آپے سے باہر ہوجاتا ہے ۔تو نہیں جانتا کہ یہ فرصت جو تجھے دی گئی ہے کہ اس میں تو اپنی فطرت کو آشکار کرسکے کیاتو نے قول خدا کو فراموش کردیا ہے ۔ آیت: کافر یہ خیال نہ کریں کہ یہ مہلت جو انھیں دی گئي ہے یہ ان کے لئے بہترین موقع ہے ، ہم نے ان کو اس لۓ مہلت دی ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں میں اور اضافہ کرلیں ، پھر ان پر رسوا کرنے والا عذاب نازل ہوگا


۔کیا یہ عدل ہے تیری بیٹیاں اور کنیزیں باعزت پردہ میں بیٹھیں اور رسول  زادیو ں کو تو اسیر کرکے سربرہنہ کرے ، انہیں سانس تک نہ لینے دیا جاۓ ، تیری فوج انھیں اونٹوں پر سوار کرکے شہر بہ شہر پھراۓ ؟ نہ انہیں کوئي پناہ دیتا ہے ، نہ کسی کو ان کی حالت کاخیال ہے ، نہ کوئی سرپرست ان کے ہمراہ ہوتا ہے لوگ ادھر ا‍‌‌‌دھر سے انہیں دیکھنے کے لۓ جمع ہونے ہیں ، لیکن جس کے دل میں ہمارے طرف سے کینہ بھرا ہوا ہے اس سے اس کے علاوہ اور کیا توقع کی جاسکتی ہے ؟تو کہتا ہے کہ کاش جنگ بدر میں قتل ہونے والے میرے بزرگ موجود ہوتے اور یہ کہہ کر تو فرزند رسول سید الشہدا امام حسین علیہ سلام کے دندان مبارک پر چھڑی لگا کر بے حرمتی کرتا ہے ؟ کبھی تیرے دل میں یہ خیال نہیں آتا ہے کہ تو ایک بہت  بڑے اور کریہہ ترین  گناہ اور برے کام کا مرتکب ہوا ہے ؟ تونے آل رسول اور خاندان عبدالمطلب بنی ہاشم کا خون بہا کر اپنے آپ کو ابوجہل و ابوسفیان کی اولاد بنی امیہ ثابت کیا ہے۔


خوش نہ ہو کہ تو بہت جلد  اس جبار اور قہار  کی بارگاہ میں حاضر ہوگا ، اس وقت یہ تمنا کرے گا کہ کاش تو اندھا ہوتا اور یہ دن نہ دیکھتا تو یہ کہتا ہے کہ اگر میرے بزرگ اس مجلس میں ہوتے تو خوشی سےاچھل پڑتے ، اے اللہ تو ہی ہمارا انتقام لے اور جن لوگوں نے ہم پرستم کیا ہے ان کےدلوں کو ہمارے کینہ سے خالی کردے ،خداکی قسم تو اپنے آپے سے باہر آ گیا ہے اور اپنے گوشت کو بڑھالیا ہے ۔جس روز رسول  خدا ،محمد  صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کے اہل بیت علیہ السلام، اور ان کے فرزند رحمت خدا کے سایہ میں آرام کرتے ہوں گے تو ذلت و رسوائی کےساتھ ان کے سامنے کھڑا ہوگا ۔یہ دن وہ روز ہے جس میں خدا اپنا وعدہ پورا کرے گا وہ مظلوم و ستم دیدہ لوگ جو کہ اپنے خون کی چادر اوڑھے ایک گوشے میں محو خواب ہیں ، انہیں جمع کرے گا ۔خدا خود فرماتا ہے : " راہ خدا میں مرجانے والوں کو مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کی نعمتوں سے بہرہ مند  ہوتے ہیں ، تیرے باپ   نے تجھے ناحق مسلمانوں پر مسلط کیا ہے ،


 جس روز محمد  صلی اللہ علیہ والہ وسلم داد خواہ ہوں گے اور فیصلہ کرنے والا خدا ہوگا ، اور عدالت الہی میں تیرے ہاتھ پاؤں گواہ ہوں گے اس روز معلوم ہوگا کہ تم میں سے کون زیادہ نیک بخت ہے ۔اگر تو یہ سمجھتا ہے کہ تونے ہمارے مردوں کو شہید اور ہمیں اسیر کرکے فائدہ حاصل کر لیا ہے تو عنقریب تجھے معلوم ہوجاۓ گا کہ جسے تو فائدہ سمجھتا ہے وہ نقصان کے سوا کچھ نہیں ہے ، اس روز تمہارے کۓ کے علاوہ تمارے پاس کچھ نہ ہوگا ، تو ابن زیاد سے مدد مانگے گا اور وہ تجھ سے ، تو اور تیرے پیروگار خدا کی میزان عدل کے سامنے کھڑے ہوں گے ۔تجھے اس روز معلوم ہوگا کہ بہترین توشہ جو تیرے اجداد نے تیرے لئے جمع کیا ہے وہ یہ ہے کہ تو نے رسول خدا کے بیٹوں کو قتل کردیا ۔قسم خدا کی میں خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور اس کے علاوہ کسی سے شکایت نہیں کرتی ، جس نیرنگی سے کام لینا چاہے لے لے، اپنی ہردشمنی کا اظہار کرکے دیکھ لے، قسم خدا کی جو ننگ کا دھبہ تیرے دامن پر لگ گيا ہے وہ ہرگز نہ چھوٹے گا ،  

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

لبنانی عیسائی مصنف جارج جرداق حضرت علیؑ کا بڑا عاشق تھا

       امام  دنیا امام عقبیٰ حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ نے مجھ کو علوم اس طرح  سے سکھائے جس طرح چڑیا  اپنے بچوں کو  چ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر