Knowledge about different aspects of the world, One of the social norms that were observed was greetings between different nations. It was observed while standing in a queue. An Arab man saw another Arab man who apparently was his friend. They had extended greetings that included kisses on the cheeks and holding their hands for a prolonged period of time. , such warm greetings seem to be rareamong many people, . this social norm signifies the difference in the extent of personal space well.
جمعرات، 22 جنوری، 2026
اشاعت مکرر 'نقیب انقلاب کربلا 'بی بی زینب سلام اللہ علیہا
بدھ، 21 جنوری، 2026
میر امن دہلوی برصغیر کے ایک معروف اور بہترین نثر نگار
منگل، 20 جنوری، 2026
گل پلازہ شہر کراچی کی تاریخ کا ہولناک سانحہ
پیر، 19 جنوری، 2026
گائے گی دنیا گیت میرے-موسیقار نثار بزمی
گائے گی دنیا گیت میرے-سریلے رنگ میں نرالے رنگ میں نےبھرے ہیں ارمانوں میں، کانوں میں رس گھولنے والی نثار بزمی کی موسیقی سے سجا ہوا یہ گیت جب اس وقت کے پردہء سیمیں پر آیا تو گلی گلی مشہور ہو گیا نثار بزمی ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے نامور موسیقار تھے انہوں نے فن موسیقی میں بڑے بڑے فن کاروں سے بڑھ کر اپنی فنی خدمات سے شہرت پائی۔ پاک و ہند کی فلمی موسیقی نے نامور موسیقار اور گلوکار پیدا کیے۔ ان میں ایک معتبر نام موسیقار نثار بزمی کا بھی ہے۔ ان کا پُورا نام سید نثاراحمد تھا لیکن موسیقی کی دنیا میں نثار بزمی کے نام سے شہرت پائی۔پاکستان میں فضل احمد کریم فضلی کی فلم ’ایسا بھی ہوتا ہے‘ بطور موسیقار نثار بزمی کی پہلی فلم تھی، لیکن تقسیمِ ہند سے قبل اور بعد میں بھارت میں قیام کے دوران وہ 40 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے تھے۔ یہ 1946ء کی بات ہے اور 1961ء تک وہ بھارت میں فلم انڈسٹری کے لیے کام کرتے رہے۔ تاہم کوئی خاص کام یابی ان کا مقدّر نہیں بنی تھی۔ نثار بزمی نے 1962ء میں پاکستان ہجرت کی تو جیسے قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی۔ وہ اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے کراچی آئے تھے اور کراچی کی گرم آغوش میں ان کے مقدر کا ستارہ چمکا اور پھر وہ بھارت واپس نہیں جا سکے اور یہیں کے ہو رہے۔ پاکستان میں نثار بزمی نے فلم انڈسٹری کے لیے لازوال دھنیں تخلیق کیں۔
فلم ‘لاکھوں میں ایک’ کا مشہور گیت ’چلو اچھا ہوا تم بھول گئے‘ کی دھن نثار بزمی نے ترتیب دی تھی۔ اس کے علاوہ ‘اے بہارو گواہ رہنا، اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا، رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ، آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے، دل دھڑکے، میں تم سے یہ کیسے کہوں، کہتی ہے میری نظر شکریہ، کاٹے نہ کٹے رتیاں، سیاں تیرے پیار میں جیسے لازوال گیتوں کے اس موسیقار نے یہاں عزّت، مقام و مرتبہ پایا۔ان کی ترتیب دی ہوئی دھنوں پر اپنے دور کے مشہور و معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ نوعمری ہی سے انھیں موسیقی سے لگاؤ پیدا ہوگیا تھا اور ان کا شوق اور موسیقی سے رغبت دیکھتے ہوئے والد نے انھیں استاد امان علی خان کے پاس بمبئی بھیج دیا جن سے انھوں نے اس فن کے اسرار و رموز سیکھے۔نثار بزمی نے آل انڈیا ریڈیو میں چند سال میوزک کمپوزر کی حیثیت سے کام کیا اور 1946ء میں فلم نگری سے موسیقار کے طور پر اپنا سفر شروع کیا، وہ تقسیم کے پندرہ برس تک ہندوستان کی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے اور پھر پاکستان آگئے جہاں اپنے فن کی بدولت بڑا نام اور مرتبہ پایا۔نثار بزمی نے طاہرہ سیّد، نیرہ نور، حمیرا چنا اور عالمگیر جیسے گلوکاروں کو فلمی دنیا میں آواز کا جادو جگانے کا موقع دیا۔ مختلف شعرا کے کلام پر دھنیں ترتیب دینے والے نثار بزمی خود بھی شاعر تھے۔ ان کا مجموعۂ کلام ’پھر سازِ صداخاموش ہوا‘ کے نام سے شایع ہوا۔حکومتِ پاکستان نے نثار بزمی کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا ۔
اس سے قبل وہ آل انڈیا ریڈیو بمبئی پر بہ طور موسیقار ملازم بھی رہے۔ نثار بزمی ایک اعلیٰ پائے کے موسیقار تھے جو میعار پرسمجھوتہ نہیں کرتے تھے اور اس وجہ سے بڑا نقصان بھی اٹھاتے تھے۔انھوں نے فلم شمع اور پروانہ (1970) کا گیت:میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا۔۔پہلے خانصاحب مہدی حسن سے گوایا تھا لیکن مطمئن نہیں ہوئے تھے۔ پھر وہی گیت گلوکار مجیب عالم سے گوایا تو ان کی کارکردگی سے اتنے خوش ہوئے تھے کہ ان سے فلم کے چھ گیت گوا لیے تھے۔نثار بزمی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل موسیقار تھے۔ ان کی شاندار دھنوں کی بدولت کئی فلموں نے عدیم النظیر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پاکستان نیوی کیلئے ترانوں کی موسیقی بھی دی۔ انہوں نے شاعری بھی کی جو کتابی شکل میں دستاب ہے۔ ان کی شاعری کی کتاب کا عنوان ہے '' پھر ساز صدا خاموش ہوا ‘‘ ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ نثار بزمی نے جن فلموں کا سنگیت دیا ان میںسے اکثرسپر ہٹ ہوئیں،جو فلمیں ناکام رہیںان کی موسیقی کو بھی پسند کیا گیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب وہ بھارت میں تھے تو مشہور موسیقاروں کی جوڑی لکشمی کانت پیارے لال ان سے موسیقی کے اسرارورموز سیکھتے تھے۔ 70ء کی دہائی کے آغاز میں رونا لیلیٰ کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔
دراصل یہ نثار بزمی تھے جنہوں نے رونا لیلیٰ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور ان سے حیرت انگیز گیت گوائے۔نثار بزمی نے مشہور زمانہ فلم '' امر ائو جان ادا ‘‘ کا صرف ایک گیت میڈم نور جہاں سے گوایا باقی تمام نغمات رونا لیلیٰ سے گوائے۔ اس بارے میں وہ کہتے تھے میڈم نور جہاں نے جو گیت گایا وہ کوئی اور گلوکارہ گا ہی نہیں سکتی تھی۔اسی طرح رونا لیلیٰ نے ان کی موسیقی میں جو گیت ''انجمن‘‘ اور ''تہذیب‘‘ کیلئے گائے وہ بھی باکمال ہیں۔اسی طرح1972ء میں ریلیز ہونے والی فلم ''ناگ منی ‘‘ کے سارے نغمات بزمی صاحب نے میڈم نور جہاں سے گوائے۔ یہاں ان کو مؤقف یہ تھا کہ اس فلم کے تمام گیتوں کے لئے میڈم نورجہاں کا انتخاب ہی درست تھا کیونکہ یہ بڑے مشکل گیت تھے۔ہدایتکار حسن طارق کی بیشتر سپر ہٹ فلموں کا میوزک نثار بزمی نے دیا۔ 22 مارچ 2007ء کو نثار بزمی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ اہل موسیقی انہیں کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ ان کی آخری فلم ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ تھی جو 2000ء میں نمائش پذیر ہوئی تھی۔ نثار بزمی کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ ایک خوش گو شاعر بھی تھے اور ان کا شعری مجموعہ پھر ساز صدا خاموش ہوا بھی شائع ہوچکا ہے۔ وہ شمالی کراچی میں قبرستان محمد شاہ میں آسودۂ خاک ہیں۔
اتوار، 18 جنوری، 2026
فرزند نبی (ص)امام نہم حضرت محمد تقی علیہ السلام
ہفتہ، 17 جنوری، 2026
شہریوں کے لئے چالان کے نام پر بھاری جرمانے
شہریوں کے چالان یا جینے کا جرمانہ حکومت یہ تو بتائے؟ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پریو رپی ممالک میں بھی چالان کے لیے کیمروں سے تصاویر نکالی جاتی ہیں، بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں لیکن اس سب سے پہلے وہ نظام تخلیق کیا جاتا ہے جہاں سڑکیں عوام کو میسر ہوں، سڑکوں پر نشانات بھی ہوں اور اس سے بھی پہلے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا سخت ترین نظام ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ٹریفک اشاروں سے درست آگاہی نہیں، گاڑی چلانے کا طریقہ نہیں معلوم تو پھر آپ کو لائسنس ہی نہیں ملے گا، اور لائسنس نہیں ہوگا تو گاڑی کیسے چلا سکیں گے۔مقررہ سال سے زیادہ پرانی گاڑی کو فٹنس کے سخت مرحلے سے گزر کر ہی سڑک پر چلنے کی اجازت ہوتی ہے اور کوئ ڈرائور اوور اسپیڈ کر ہی نہیں سکتا ہے ورنہ تو بھاری جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے سڑکیں قال رشک حد تک ہموار ہوتی ہیں لیکن اگر کراچی سمیت سندھ بھر کا جائزہ لیں تو کئی کئی دہائی پرانی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں، نہ ان کی فٹنس کی کسی کو فکر ہے، نہ ماحولیات کو تباہ کرنے پر کسی کی نظر ہے، ہر چھوٹی بڑی گاڑی میں پریشر ہارن ہونا عام سی بات ہے، اشارے کام کریں یا نہ کریں اس بات سے کسی کو کوئی مطلب نہیں ہے۔بھاری گاڑیوں یعنی ٹینکر، ڈمپر وغیرہ کی اکثریت پر نمبر پلیٹ ہوتی ہی نہیں ہے اور اگر ہو بھی تو سندھ سے باہر کی ہوتی ہے۔ میڈیا روزانہ کی بنیاد پر اسے رپورٹ کرتا رہتا ہے
دکانداروں نے کوریڈرو اور فٹ پاتھ تک گھیر رکھے ہیں، جہاں خالی زمین ہو وہاں کوئی نہ کوئی قبضہ کرلیتا ہے۔ جب اور جہاں دل چاہتا ہے لٹیرا آدھمکتا ہے، سڑک، گلی حتیٰ کہ آپ اپنے گھر کے دروازے تک پر محفوظ نہیں ہیں۔ کہیں بھی آپ کو لوٹا جاسکتا ہے۔ تھانے جائیں تو پہلے تو آپ کو تھانے میں کوئی منہ نہیں لگائے گا، اگر کوئی جان پہچان یا سفارش لے کر پہنچ جائیں تو پہلے تھانے والوں کا زور ہوگا کہ آپ ایف آئی آر کے بجائے ڈکیتی یا چوری کی درخواست دے کر اپنی بھی جان چھڑائیں اور پولیس پر بھی بوجھ نہ ڈالیں۔ پارک میں جھانکیں تو وہاں بھی تجارتی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔ بڑے بڑے شاپنگ سینٹرز ہیں لیکن انھوں نے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر دکانیں بنا کر بیچ ڈالی ہیں، نقشہ چیک کریں تو پارکنگ لکھی نظر آئے گی۔پہلے پارکنگ فیس ہوتی تھی اب پارکنگ فیس ختم کردی گئی لیکن گاڑی یا موٹرسائیکل پارک کرنے کے پیسے اب بھی دینا پڑتے ہیں ہر سڑک پر یا شاپنگ سینٹر کے باہر کچھ لوگ کھڑے ہوتے ہیں جو گاڑیاں لگواتے ہیں اور پہلے تو دس بیس روپے تھے اب تو موٹرسائیکل تک کے 30روپے سے کم چارج نہیں کیے جاتے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بائیک یا گاڑی چوری ہوجائے، کوئی ٹوٹ پھوٹ ہوجائے تو آپ کوئی دعویٰ بھی نہیں کرسکتے۔ علاقے کا تھانہ سڑکوں کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مبینہ طور پر روزانہ یا ہفتے کی بنیاد پر بھتہ وصول کرتا ہے۔
اور اب تو مریض کی ایمبولینس بھی روک کر پہلے چالان کی رقم وصو ل کی جاتی ہے پھر ایمبولینس کو چھوڑا جاتا ہے دودھ، سبزی، روٹی کسی چیز کی سرکاری قیمت پر شاذ ہی عمل ہورہا ہے، ہر ایک اپنی مرضی کی قیمت وصول کر رہا ہے، اگر احتجاج کرو تو دکاندار کہتا ہے کہ آگے بڑھو، جو کرسکتے ہو کرلو۔جس کا مال اس کی مرضی، جس قیمت پر چاہے فروخت کرے، وغیرہ وغیرہ۔ ایک دو یا دس نہیں اس شہر کے ہزاروں مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کیا جانا ضروری ہے لیکن حکومت کی نظر میں سب سے بڑا کام یہی تھا کہ ای چالان نظام نافذ کردیا جائےکراچی سمیت سندھ میں کیا ہورہا ہے، اب اس پر کوئی بات نہیں کررہا سب ہی ای چالان پر بات کر رہے ہیں۔ کیا حکومت کا صرف یہی ایک کام تھا؟ باقی کام کون کرے گا؟ صوبے کو قبضہ مافیا سے نجات کون دلائے گا؟سڑکیں کون بنائے گا اور فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے قبضہ کون چھڑائے گا؟ ڈکیتوں کو نکیل کون ڈالے گا؟ مہنگائی سے نجات کون دلائے گا؟ نوکریوں کا بندوبست کس کی ذمہ داری ہے؟ یہ اور اس جیسے لاتعداد سوالات ہیں جو عوام ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں،
کیا حکومتی کار پردازوں کو یہ سب نظر نہیں آتا؟کئ موتر سائکل سواروں چالان نا ہونے کے سبب سکوں پر اپنی موٹر سائکلیں نذر آتش کر دیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زیادہ چالان ہوچکے ہیں، ان میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے زیادہ چالان کیے ہیں، جرمانوں کی رقم اتنی زیادہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے مطابق وہ چالان کی رقم جمع کرانے کے بجائے موٹرسائیکل جمع کرادیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اگر عوام یا دوسری سیاسی جماعتیں یہ الزام لگائیں کہ ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین کا نفاذ اور ان پر عمل نہیں بلکہ عوام کی جیبوں سے پیسا نکلوانا ہے تو سندھ حکومت اس کا دفاع کیسے کرپائے گی؟ حکومت کا یہ اختیار ہے کہ صوبے یا کسی شہر کی بھلائی کے لیے بہتر سے بہتر قوانین بنائے لیکن اس سے قبل عوام کی آگاہی کے لیے بھی تو اقدامات کیے جانے چاہئیں۔پالیسی سازوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ عوام ہی ہیں جو انھیں حق حکمرانی بخشتے ہیں، اپنے حقوق کے دفاع کے لیے منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجتے ہیں۔ عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے اگر آج آپ انھیں یہ حق نہیں دیں گے تو جب کبھی عوام کو اپنے ووٹ سے حکمرانوں کو بدلنے کا موقع ملا تو وہ یہ کر گزریں گے اور آپ خود کو ڈھونڈتے ہی رہ جائیں گے۔
·
جمعہ، 16 جنوری، 2026
جامن کا پیڑپارٹ' 1-افسانہ نگار کرشن چندر
رات کو بڑے زور کا جھکڑ چلا۔ سکریٹریٹ کے لان میں جامن کا ایک درخت گرپڑا۔ صبح جب مالی نے دیکھا تو اسے معلوم پڑا کہ درخت کے نیچے ایک آدمی دبا پڑاہے خون کا دباؤ، سانس کی آمد و رفت، دل اور پھیپھڑوں کی جانچکر کے رپورٹ بھیج دی کہ، اس آدمی کا پلاسٹک سرجری کا آپریشن تو ہو سکتا ہے، اور آپریشن کامیاب بھی ہو جائےگا،مگر آدمی مر جائےگا۔رات کو بڑے زور کا جھکڑ چلا۔ سکریٹریٹ کے لان میں جامن کا ایک درخت گرپڑا۔ صبح جب مالی نے دیکھا تو اسے معلوم پڑا کہ درخت کے نیچے ایک آدمی دبا پڑاہے مالی دوڑا-دوڑا چپراسی کے پاس گیا۔ چپراسی دوڑا-دوڑا کلرک کے پاس گیا۔کلرک دوڑا-دوڑا سپرنٹنڈنٹ کے پاس گیا۔ سپرنٹنڈنٹ دوڑا-دوڑا باہر لان میں آیا۔منٹوں میں گرے ہوئے درخت کے نیچے دبے ہوئے آدمی کے گرد مجمع ‘ اکٹھا ہو گیا۔بیچارا! جامن کا درخت کتنا پھل دارتھا۔ ایک کلرک بولا۔اس کی جامن کتنی رسیلی ہوتی تھیں۔دوسرا کلرک بولا۔میں پھلوں کے موسم میں جھولی بھرکےلے جاتا تھا۔ میرے بچے اس کی جامنیں کتنی خوشی سے کھاتے تھے۔تیسرے کلرک نے تقریباً آبدیدہ ہوکر کہا۔مگر یہ آدمی؟مالی نے دبےہوئے آدمی کی طرف اشارہ کیا۔ہاں، یہ آدمی! سپرنٹنڈنٹ سوچ میں پڑ گیا۔پتہ نہیں زندہ ہے کہ مر گیا! ایک چپراسی نے پوچھا۔مر گیا ہوگا۔ اتنا بھاری تنا جن کی پیٹھ پر گرے، وہ بچ کیسے سکتا ہے! دوسرا چپراسی بولا۔نہیں میں زندہ ہوں! دبےہوئے آدمی نے بہ مشکل، کراہتے ہوئے کہا۔زندہ ہے! ایک کلرک نے حیرت سے کہا۔درخت کو ہٹاکر اس کو نکال لیناچاہیے۔ مالی نے مشورہ دیا۔مشکل معلوم ہوتا ہے۔
ایک کاہل اور موٹا چپراسی بولا۔درخت کا تنا بہت بھاری اور وزنی ہے۔کیا مشکل ہے؟ مالی بولا۔ اگر سپرنٹنڈنٹ صاحب حکم دے تو ابھی پندرہ-بیس مالی، چپراسی اور کلرک زور لگاکردرخت کے نیچے سے دبے آدمی کو نکال سکتے ہیں۔مالی ٹھیک کہتا ہے۔بہت-سےکلرک ایک ساتھ بول پڑے۔ لگاؤ زور، ہم تیار ہیں۔ایک دم بہت سے لوگ درخت کو کاٹنے پر تیار ہو گئے۔ٹھہرو!، سپرنٹنڈنٹ بولا،میں انڈر-سکریٹری سے مشورہ کر لوں۔سپرنٹنڈنٹ انڈر-سکریٹری کے پاس گیا۔ انڈر-سکریٹری ڈپٹی سکریٹری کے پاس گیا۔ ڈپٹی سکریٹری جوائنٹ سکریٹری کے پاس گیا۔ جوائنٹ سکریٹری چیف سکریٹری کے پاس گیاچیف سکریٹری نے جوائنٹ سکریٹری سے کچھ کہا۔ جوائنٹ سکریٹری نے ڈپٹی سکریٹری سے کچھ کہا۔ ڈپٹی سکریٹری نےانڈر سکریٹری سے کچھ کہا۔ ایک فائل بن گئی۔فائل چلنے لگی۔ فائل چلتی رہی۔ اسی میں آدھا دن گزر گیا۔دوپہر کو کھانے پر دبے ہوئے آدمی کے گرد بہت بھیڑ ہو گئی تھی۔ لوگ طرح-طرح کی باتیں کر رہے تھے۔ کچھ من چلے کلرکوں نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہا۔وہ حکومت کے فیصلے کا انتظار کئے بغیر درخت کو خود سے ہٹانے کا تہیہ کر رہے تھے کہ اتنےمیں سپرنٹنڈنٹ فائل لئے بھاگا-بھاگا آیا، بولا-ہم لوگ خود سے اس درخت کو یہاں سے ہٹا نہیں سکتے۔ ہم لوگ محکمہ تجارت سے متعلق ہیں اور یہ درخت کا معاملہ ہے جو محکمہ زراعت کی تحویل میں ہے۔ اس لئے میں اس فائل کو ارجنٹ مارک کرکے محکمہ زراعت میں بھیج رہا ہوں۔ وہاں سے جواب آتے ہی اس کو ہٹوا دیا جائےگا۔
دوسرے دن محکمہ زراعت سے جواب آیا کہ درخت ہٹوانے کی ذمہ داری محکمہ تجارت پر عائد ہوتی ہے۔یہ جواب پڑھکر محکمہ تجارت کو غصہ آ گیا۔ انہوں نے فوراً لکھا کہ درختوں کو ہٹوانے یا نہ ہٹوانے کی ذمہ داری محکمہ زراعت پر عائد ہوتی ہے۔ محکمہ تجارت کااس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسرے دن بھی فائل چلتی رہی۔ شام کو جواب بھی آ گیا۔ ہم اس معاملےکو ہارٹی کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سپرد کر رہے ہیں کیونکہ یہ ایک پھل دار درخت کا معاملہ ہے اور ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ صرف اناج اور کھیتی باڑی کے معاملوں میں فیصلہ کرنے کامجاز ہے۔ جامن کا درخت ایک پھل دار درخت ہے اس لئے درخت ہارٹی کلچرل ڈپارٹمنٹ کےدائرہ اختیار میں آتا ہے۔رات کو مالی نے دبے ہوئے آدمی کو دال-بھات کھلایا حالانکہ لان کے چاروں طرف پولیس کا پہرا تھا کہ کہیں لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لےکر درخت کو خود سےہٹوانے کی کوشش نہ کریں۔ مگر ایک پولیس کانسٹبل کو رحم آ گیا اور اس نے مالی کودبے ہوئے آدمی کو کھانا کھلانے کی اجازت دے دی۔مالی نے دبے ہوئے آدمی سے کہا،تمہاری فائل چل رہی ہے۔ امید ہے کہ کل تک فیصلہ ہو جائےگا۔دبا ہوا آدمی کچھ نہ بولا۔مالی نے درخت کے تنے کو غور سے دیکھکر کہا،حیرت گزری کہ تناتمہارے کولہے پر گرا۔ اگر کمر پر گرتا تو ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جاتی۔دبا ہوا آدمی پھر بھی کچھ نہ بولا۔مالی نے پھر کہا،تمہارا یہاں کوئی وارث ہو تو مجھے اس کا اتہ پتہ بتاؤ۔
میں اس کو خبر دینے کی کوشش کروںگا۔میں لاوارث ہوں۔دبے ہوئےآدمی نے بڑی مشکل سے کہا۔مالی افسوس ظاہر کرتا ہوا وہاں سے ہٹ گیا۔تیسرے دن ہارٹی کلچرل ڈپارٹمنٹ سے جواب آ گیا۔ بڑا کڑا جواب تھا، اورطنز آمیز۔ ہارٹی کلچرل ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری ادبی مزاج کا آدمی معلوم ہوتا تھا-اس نےلکھا تھا ؛حیرت ہے، اس وقت جب ‘ درخت اگاؤ ‘ اسکیم بڑے پیمانے پر چل رہی ہیں، ہمارے ملک میں ایسے سرکاری افسر موجود ہیں جو درخت کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں،وہ بھی ایک پھل دار درخت کو!اور پھر جامن کے درخت کو! جس کا پھل عوام بڑی رغبت سےکھاتے ہیں!! ہمارا محکمہ کسی حالت میں اس پھل دار درخت کو کاٹنے کی اجازت نہیں دےسکتا۔اب کیا کیا جائے؟ ایک منچلے نے کہا۔اگر درخت کاٹا نہیں جا سکتا تو اس آدمی کو کاٹکر نکال لیاجائے! یہ دیکھیے، اسی آدمی نے اشارے سے بتایا۔ اگر اس آدمی کو بیچ میں سے یعنی دھڑ کے مقام سے کاٹا جائے تو آدھا آدمی ادھر سے نکل آئےگا اور آدھا آدمی ادھر سےباہر آ جائےگا، اور درخت وہیں کا وہیں رہےگا۔مگر اس طرح سے تو میں مر جاؤںگا! دبے ہوئے آدمی نے احتجاج کیا۔یہ بھی ٹھیک کہتا ہے! ایک کلرک بولا۔آدمی کو کاٹنے والی تجویز پیش کرنے والے نے پرزور احتجاج کیا،آپ جانتے نہیں ہیں۔ آج کل پلاسٹک سرجری کے ذریعے دھڑ کے مقام پر اس آدمی کو پھر سےجوڑا جا سکتا ہے۔اب فائل کو میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا۔ میڈیکل ڈپارٹمنٹ نے فوراًاس پر ایکشن لیا اور جس دن فائل ملی اس نے اسی دن اس محکمے کا سب سے قابل پلاسٹک سرجن تحقیقات کےلئے بھیج دیا۔
نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے
کہو دلہن بیگم ! ہمارا بھائ تمھیں کیسا لگا
میں سہاگن بنی مگر !نگین دلہن بنی مثل ایک زندہ لاش کے سر جھکائے بیٹھی تھی اس نے آج کے دن کے لئے بڑی آپا کے اور منجھلی آپا کے سمجھانے سے ...
حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر
-
میرا تعارف نحمدہ ونصلّٰی علٰی رسولہ الکریم ،واٰ لہ الطّیبین الطاہرین جائے پیدائش ،جنوبی ہندوستان عمر عزیز پاکستان جتنی پاکستان کی ...
-
خوبصورت اور لہلہاتے قدرتی نظاروں سے مالامال جزیرہ ماریشس (موریطانیہ )کے ائر پورٹ 'پورٹ لوئس کے سرشِو ساگر رام غلام انٹرنیشنل ائیرپ...
-
نام تو اس کا لینارڈ تھا لیکن اسلام قبول کر لینے کے بعد فاروق احمد لینارڈ انگلستانی ہو گیا-یہ سچی کہانی ایک ایسے انگریز بچّے لی...