منگل، 23 ستمبر، 2025

پنجہ صاحب -سکھوں کا مشہور گردوارہ ضلع اٹک کے مقام پر واقع ہے

 


 پنجہ صاحب -سکھوں کا مشہور گردوارہ جو حسن ابدال ضلع اٹک کے مقام پر واقع ہے۔ وہاں ایک پتھر پر گرونانک جی کا پنجہ لگا ہوا ہے۔ یہ پتھر قصبے کے اندر ایک مکان میں محفوظ ہے، جو بالعموم مقفل رہتا ہے اور سکھ زائرین یا دوسرے زائرین کی آمد پر کھولا جاتا ہے۔ اسے 1823ء میں سردار ہری سنگھ نے تعمیر کرایا تھا۔ 1920ء تک یہ ہندو مہنتوں کے قبضے میں رہا۔ سکھوں کی مزاحمت کے بعد دوسرے گردواروں کے ساتھ یہ بھی سکھ پنتھ کے زیر انتظام آگیا۔ 1933ء میں اس عمارت کی تجدید کی گئی۔گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اٹک گردوارہ پنجہ صاحب سکھوں کا سب سے بڑا گردوارہ ہے۔ اس کا گھیرائو 396 گز ہے۔ اس کے چاروں طرف دو منزلہ کمرے ہیں۔ کئی کمرے زیرزمین بھی ہیں باہر اطراف میں تین طرف دکانیں بنی ہوئی ہیں گردوارے کی ملکیت میں صرف دکانیں ہی نہیں بلکہ حسن ابدال میں کئی مکان‘ راولپنڈی‘ اٹک اور حضرو میں کافی جائداد گردوارے کے نام ہے۔ گردوارہ پنجہ صاحب‘ مہاراجا رنجیت سنگھ کے جرنیل سردار ہری سنگھ نلوہ نے بنوایا تھا۔


یہ وہی ہری سنگھ نلوہ ہے جس کے نام سے ہری پور منسوب ہے۔ پنجہ صاحب کی تعمیر نو کا کام 1920ء میں شروع ہوا جو 1930ء تک وقفے وقفے سے جاری رہا پنجے کی چھتری 1932ء میں تعمیر ہوئی۔ پنجہ کے معنی پنجابی زبان میں ہاتھ کا پنجہ اور صاحب کے معنی عربی میں مالک کے ہوتے ہیں یعنی جناب مالک کا پنجہ‘ تاریخ سکھ میں روایات ہیں کہ مذہب کے بانی بابا گرونانک اور بابا ولی قندھاری میں کافی پنجہ آزمائی ہوتی رہتی تھی اور ایک روز بابا گرونانک علیل ہو گئے۔ بابا گرونانک نے اپنے شاگرد بھائی مردانہ سے کہا کہ وہ بابا ولی قندھاری کے آستانہ سے پانی لے آئے۔ بھائی مردانہ پانی لینے کے لیے بابا ولی قندھاری کے پاس گیا لیکن بابا قندھاری نے پانی دینے سے انکار کر دیا۔ بھائی مردانہ ناکام لوٹا۔ بابا گرونانک نے پھر بھائی مردان کو کہا کہ وہ ولی بابا قندھاری کے آستانہ سے پانی بھر لائے۔ بھائی مردانہ پھر بابا قندھاری کے پاس گیا۔ بابا قندھاری نے پھر جواب دے دیا اور بھائی مردانہ کو کہا کہ اگر بابا گرونانک کو اپنے عقائد پر یقین ہے تو اسے کہو کہ وہ خود پانی نکال لے آپ کو میرے پاس کیوں بار بار بھیج رہا ہے۔  


 بھائی مردانہ نے بابا گرونانک کو بابا قندھاری کی یہ بات سنائی تو بابا گرونانک نے اپنا عصا زمین پر مارا اور زمین سے چشمہ پھوٹ پڑا۔ چشمہ پھوٹنے کے بعد بابا گرونانک نے خوب سیر ہو کر پانی پیا اور بھائی مردانہ کو کہا کہ وہ بابا ولی قندھاری کو بھی بتا دے کہ ہم نے پانی نکال لیا ہے۔ بھائی مردانہ بابا ولی قندھاری کے دربار پر گیا اور آگاہ کیا کہ پانی نکل آیا ہے۔ تاریخ سکھ کی روایات کے مطابق بابا ولی قندھاری نے اس چشمہ کو بند کرنے کے لیے اپنے آستانہ سے پتھر پھینکا جسے گرونانک نے پنجہ سے روکا۔ بابا گرونانک کا پنجہ اس میں نقش ہو گیا پتھر رک گیا اور چشمہ جاری رہا اس چشمہ کے پانی کو سکھ انتہائی مقدس خیال کرتے ہیں۔ بیساکھی کے موقع پر اس چشمہ کے پانی میں غسل کرتے ہیں اور پھر بابا گرونانک کے نقش شدہ پنجہ پر اپنا پنجہ رکھتے ہیں سکھ عقائد و نظریات کے مطابق ایسا کرنے سے ان کے گناہ ختم ہو جاتے ہیں اور وہ پاک صاف ہو جاتے ہیں۔


 پنجہ صاحب کی زیارت سکھوں کے لیے گناہ دھو دیتی ہے۔پنجہ صاحب پر دیا جانے والا لنگر سکھوں کے لیے متبرک تو ہے ہی لیکن وہ اسے صحت کے لیے بھی بڑا مفید قرار دیتے ہیں۔ لنگر میں خالص دیسی گھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے سکھ دیسی گھی کے چڑھاوے چڑھاتے ہیں اس کے علاوہ صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کا بھی بڑا خیال رکھا جاتا ہے،ہر سال اپریل کے مہینے میں ’بیساکھی‘ کا میلہ یہاں سجتا ہے اور پوری دنیا سے، خاص طور پر ہندوستان سے ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری ’پنجا صاحب‘ کی زیارت کرنے یہاں آتے ہیں۔ اس سال بھی بھارت سے تقریباً ساڑھے تین ہزار سکھ یاتری اور دوسرے ممالک سے جن میں یورپ کے ممالک بھی شامل ہیں لگ بھگ پندرہ سو یاتری اس میلے میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ اگر ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو اس میلے میں شرکت کرنے والے یاتریوں کی تعداد تقریباً دس سے بارہ ہزار ہو جاتی ہے۔ 

پیر، 22 ستمبر، 2025

بیگم وقار النسا نون تحریک پاکستان کی پر عزم سپاہی


فیروز خان نون نے اپنی خود نوشت 'چشم دید' میں لکھا ہے کہ 'ان ایام کی کوئی بھی یادداشت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک میں اپنی بیوی وقار النسا نون کا تذکرہ شامل نہ کروں۔ انھوں نے ہماری گرفتاریوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عورتوں کے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تھی۔ اس دفعہ کے تحت پانچ سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع تھا۔'قانون کی خلاف ورزی کی بنا پر انھیں کئی بار جیل جانا پڑا۔ ہر جلوس کے بعد انھیں چند دوسری خواتین کے ساتھ جیل پہنچا دیا جاتا اور پھر چھوڑ دیا جاتا تھا۔ ایک دن پولیس انھیں چند دوسری عورتوں کے ساتھ ایک بس میں بٹھا کر شہر سے سات آٹھ میل دور لے گئی وہاں سے کہا گیا کہ گاڑی سے نیچے اتریں، جب انھوں نے اترنے سے انکار کر دیا تو بس کے اندر گیس کے بم پھینک کر دروازے بند کر دیے گئے۔ وہ اور کچھ دوسری عورتیں بے ہوش ہو گئیں۔'وہ لکھتے ہیں کہ 'لاہور کی چند خواتین ان دنوں جیل کے صدر دروازے پر رات دن پہرا دیتی تھیں اور کچھ خواتین مظاہرین کے ساتھ ساتھ چلتی تھیں۔



 ان کے پاس کاریں ہوا کرتی تھی، چنانچہ جب پولیس کی گاڑی مظاہرین کو بھر کر کسی طرف کو روانہ ہوتی تو یہ کارکن خواتین فوراً ان کا پیچھا کرتیں اور جب پولیس انھیں شہر سے دور لے جا کر چھوڑتی تو وہ انھیں کاروں میں بٹھا کر لے آتی تھیں۔ وقار النسا اور ان کے ساتھیوں کو میرا بڑا بیٹا نور حیات کار میں واپس لایا تھا۔ فیروز خان نون بعد ازاں ہندوستان کے وزیر دفاع کے منصب پر فائز ہوئے مگر 1945 میں وہ مسلم لیگ کے لیے کام کرنے کی غرض سے اس عہدے سے استعفیٰ دے کر لاہور آ گئے جہاں بیگم وقار النسا نون نے حصول پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لیا۔'نورالصباح بیگم نے اپنی کتاب 'تحریک پاکستان اور خواتین' میں لکھا ہے کہ 'سنہ 1947 میں فیروز خان نون نے ضلع کانگڑا میں اپنی اہلیہ کے قیام کے لیے ایک خوب صورت بنگلہ خریدا۔ ان دنوں کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ لوگوں کو اپنی آبائی جائیدادوں کو چھوڑ کر جانا پڑے گا اور یہ جائیدادیں یا تو تباہ کر دی جائیں گی یا وہاں کی حکومت ان پر قبضہ کر لے گی۔نھوں نے خواتین کے سیاسی شعور کو بیدار کرنے اور ان میں جوش و ولولہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا



مارچ 1940ء کا سورج ایک ایسے ناقابل فراموش دن کا اجالا لے کر طلوع ہوا، جس نے مسلمانانِ ہند کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ لاہور کے اقبال پارک میں منظور کی گئ قرار دار کی بدولت اس دن کو پاکستانی تاریخ میں نہایت اہمیت حاصل ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تحریکِ پاکستان میں کس طرح مسلسل جدوجہد کے ذریعےمسلمانوں نے انگریزوں اور ہندؤں کی ایذارسائی سے نجات حاصل کی۔تحریکِ پاکستان میں مردوں کی طرح خواتین کا کردار بھی خاصا نمایاں رہا ہے۔ فاطمہ علی جناح، امجدی بانو بیگم، سلمیٰ تصدق حسین، بی اماں، رعنالیاقت علی خان اور فاطمہ صغریٰ کے شانہ بشانہ بے شمار خواتین تھیں جنھوں نےاپنی زندگیاں جدوجہدِ پاکستان کے لیے وقف کیں۔اس طرح  خواتین کی فعال شرکت نے تحریک پاکستان میں ایک نئی روح پھونکی۔


آج کی تحریر میں تحریکِ پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی چند خواتین پر بات کرتے ہیں۔وہ دھیمے مزاج کے انسان تھے مگر گوادر پر انہوں نے بہت سخت اقدامات اٹھائے تھے۔ اگر اس وقت انہوں نے گوادر خریدا نہ ہوتا تو آج پاکستان کا نقشہ نامکمل ہوتااور پاکستان جغرافیائی طور انتہائی کمزور ہوچکا ہوتا ۔اس بات کو ذرا اس زاویہ سے دیکھیں کہ کشمیر پاکستان کی رگ ہے جس کو ابھی تک دشمن سے نہیں چھڑوایا جاسکااورہمارادشمن کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کو جس انداز میں نقصان پہنچا رہا ہے اگر گوادر بھی ملک فیروز خان نون نے حاصل نہ کیا ہوتا تو افغانستان ،بلوچستان،سندھ ،خلیجی ممالک اور ایران سے اٹھنے والی بہت سی سازشیں پاکستان کولپیٹ میں لئے رکھتیں ۔چھیالیس بلین سے تیار ہونے والی سی پیک کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا ۔ 


بیگم وقار النساء نون فخر پاکستان لیڈی

 

بیگم وقار النساء نون ساتویں پاکستانی وزیر اعظم فیروز خان نون کی دوسری بیوی ہیں محترمہ کا سابقہ نام وکٹوریہ ریکھی تھا یہ آسٹریا میں پیدا ہوئیں تعلیم و تربیت برطانیہ میں ہوئی، ملک فیروز خان نون جب برطانیہ میں حکومت ہند کے ہائی کمشنر تھے تب ان سے ملاقات ہوئی، ملک صاحب کی دعوت پر حلقہ بگوش اسلام ہوئیں، 1945میں بمبئی میں ان سے شادی کی اور اپنا نام وکٹوریہ سے وقار النساء نون رکھ لیا، انہیں وکی نون بھی کہا جاتا ہے۔ حلقہ بگوش اسلام  ہونے والی  جب  فیروز خان نون کے عقد میں آئیں  تو انہوں نے اپنا اسلامی نام   وقار النسا نون  رکھا اور پھر اپنی زندگی  کا ہر پہلو مشرقی  رنگ میں رنگ لیا  - محترمہ نے تحریک پاکستان کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کے کئی دستے بھی مرتب کئے اور سول نافرمانی کی تحریک میں انگریز کی خضر حیات کابینہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور جلوس منظم کرنے کی پاداش میں تین بار گرفتار بھی ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لٹے پٹے مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے بڑا متحرک کردار ادا کیا، خواتین ویلفیئر کی اولین تنظیم اپواء کی بانی ارکان میں آپ بھی شامل ہیں



، وقار النساء گرلز کالج راولپنڈی اور وقار النساء اسکول ڈھاکہ کی بنیاد بھی انہوں نے رکھی، ہلال احمر کے لیے بھی آپ نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں. ضیاء الحق کے دور میں بطور منسٹر ٹورازم کے فروغ کے لیے دنیا بھر کو پاکستان کی طرف بخوبی راغب کیا، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن انہی کی نشانی ہے -1956ء میں جب ملک فیروز خان نون نے وزارت خارجہ سنبھالی تو ہر قیمت پر گوادر کو واگزار کرانے کا عہد کیا اور نہایت باریک بینی سے تمام تاریخی حقائق و کاغذات کا جائزہ لے کر یہ مشن محترمہ کو سونپ دیا، محترمہ نے دو سال پر محیط یہ جنگ تلوار کے بجائے محض قلم،دلائل اور گفت و شنید سے جیتی جس میں برطانیہ کے وزیر اعظم مکمیلن جو ملک صاحب کے دوست تھے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا، یوں دو سال کی بھرپور جنگ کے بعد 8ستمبر 1958 کو گوادر کی 24مربع میل یا 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پاکستان کی ملکیت میں شامل ہو گیا۔گوادر کا علاقہ اٹھارویں صدی کے خان آف قلات میر نصیر نوری بلوچ کی ملکیت تھا جسکاآدھا ریوینیو خان صاحب کو دیا جاتا تھا



لیکن انتظام سارا گچکی قبائل کے ہاتھ میں تھا۔1783 میں جب عمان کے حکمران کو اپنے بھائی کے ہاتھوں شکست ہوئی تو اس نے خان آف قلات نے اس کی بہتر گزر بسر کی خاطر یہ علاقہ اس شرط پر اسکے سپرد کیا کہ جب سلطان کو ضرورت نہیں رہے گی تب تمام حقوق خان آف قلات کے پاس واپس چلے جائیں گے لیکن ایسا ممکن نہ ہو پایااور جب معاملہ مزید خرابی کی طرف گیا توثالثی کے بہانے برٹش نے مداخلت کردی لیکن عمان سے کچھ مراعات لیکر قلات خاندان کا دعویٰ ٹھکرا دیا اور بہانہ یہ بنایا کہ مزید گواہیاں سامنے آرہی ہیں حتمی فیصلہ کسی کے حق میں نہیں دیا جاسکتا۔اس خدمت کے بدلے برٹش نے عمان سے گوادر کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا اور اپنی افواج گوادر میں داخل کر دیں ہاں البتہ عمان کو آدھا ریوینیو جاتا رہا اس طرح ایک عرصہ تک برطانیہ اس علاقہ پر قابض رہا،قیامِ پاکستان کے بعد جب خان آف قلات نے اپنی جائیداد پاکستان میں شامل کرنے کا ارادہ کیا تو گوادر کا معاملہ پھر اٹھایا گیا


 لیکن کوئی فائدہ نہ ہوسکا اور پھر اسی دور میں ایک امریکی سروے کمپنی نے گوادرکی بندرگاہ کے بہت سارے فوائد بتائے۔ ایران کو جب یہ پتہ لگا تو اس نے اسے چابہار کے ساتھ ملانے کی کوششیں شروع کردیں اس دور میں شاہِ ایران کا طوطی بولتا تھا اور سی آئی اے اس کی پشت پناہی پر تھی امریکی صدر کے ذریعے کافی دباو ڈالا گیا کہ گوادر کو شاہِ ایران کے حوالے کیا جائے۔لیکن کوئی کامیابی نہ حاصل ہوسکی۔ جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ اس جنگ کو محترمہ نے دوسال لڑا اور قلم ، دلائل اور گفت و شنید سے اسے جیتا۔عمان کے سلطان سعید بن تیمور نے بھی وطن عزیز پر کمال احسان کیا اور حامی تو بھر لی اور گوادر کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔اس گراں قدر خدمت کے بدلے محترمہ کو 1959 میں سرکار کا سب سے بڑا سول اعزاز’’ نشان ِامتیاز‘‘ عطا کیا گیا۔محترمہ وقار النسا نون طویل علالت کے بعد 16 جنوری 2000 کو اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں


 ایک عمرہ کے بعد انہوں نے وصیت کی تھی کہ مجھے غیر سمجھ کر نہ چھوڑ دینا بلکہ میری تدفین بھی ایک کلمہ گو مسلمان کی طرح انجام دینا    اصل نام وکٹوریہ ریکھی تھا اور وہ 23 جولائی 1920 کو آسٹریا کے ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں جو نازیوں کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر انگلینڈ میں آباد ہو گیا-فیروز خان سے ان کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ لندن میں انڈیا کے ہائی کمشنر کے منصب پر تعینات تھے۔ یہ ملاقات سنہ 1942 میں اس وقت شادی پر منتج ہوئی جب فیروز خان نون دہلی میں وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر تھے۔ اس وقت فیروز خان نون کی عمر 49 سال اور وکٹوریہ کی عمر 22 سال تھی، یہ شادی بمبئی میں ہوئی۔فیروز خان نون نے ان کی ملاقات قائداعظم سے کروائی جسکے بعد وقار النسا نون نے خود کو مسلمانوں کے الگ وطن کے مطالبے اور نظریہ پاکستان کو سمجھانے کے لیے خود کو اس عظیم جدوجہد کا حصہ بنا لیا۔

اتوار، 21 ستمبر، 2025

آزاد کشمیر کی بہترین سیاحتی جنت’بنجوسہ جھیل ‘

 





آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں راولا کوٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بنجوسہ جھیل کو پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔راولا کوٹ سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر گھنے جنگلات میں واقع بنجوسہ جھیل کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے، سر سبز وادی میں گھری جھیل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی رہتی ہے۔جھیل کے ارد گرد گھنے جنگل اور پہاڑوں نے اسے اور بھی دلکش بنا دیا ہے، جھیل کے اطراف پھیلا ہوا سبزہ ہی سبزہ، تازا ہوا اور نیلا پانی سیاحوں کی تسکین کا باعث بنتا ہے، بنجوسہ جھیل آنے والے بوٹنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہاں گرمیوں میں بھی موسم خوش گوار رہتا ہے جبکہ سردیوں میں شدید سردی ہوتی ہے اور درجۂ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، دسمبر اور جنوری میں برف باری بھی ہوتی ہے۔بنجوسہ جھیل میں سیاحوں کی آمد سارا سال جاری رہتی ہے، جن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر سیاحوں کو بھی جھیل کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ قدرت کے اس شاہکار کا حسن ماند نہ پڑے۔بنجوسہ جھیل کی خوبصورتی کا خیال رکھتے ہوئے آزاد کشمیر میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے تاکہ قدرت کے دیے ہوئے اس تحفے سے بھرپور لطف حاصل کیا جا سکے۔آج کل جب پاکستان کے اکثر علاقے قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں کچھ ایسے بھی علاقے ہیں جو لوگوں کے لیے تفریح اور راحت کا سبب ہوتے ہیں۔پاکستان کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ بلند وبالا برف پوش پہاڑ اور حسین وادیاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ اسی پاکستان میں آسمان کو چھوتے درخت، سبز رنگ اوڑھے پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں، جھیل کا شفاف پانی، پرندوں کی چہچہاہٹ اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ایک ایسی جگہ بھی ہے جو زمین پر جنت کا ٹکڑا لگتی ہے۔


یہ دلکش اور دلفریت تفریحی مقام راولا کوٹ آزاد کشمیر کی بنجوسہ جھیل ہے۔ جو آپ کو دعوت نظارہ دیتی ہے۔ جب ملک بھر میں گرمیاں عروج پر ہوں تو یہ مقام گرمی کے ستائے لوگوں کو راحت بخشتا ہے۔اس جھیل پر کراچی، ملتان سمیت ملک کے ان مختلف گرم ترین علاقوں سے فیملی سمیت تفریح کے لیے آئے ہوئے ہیں، جہاں درجہ 45 ڈگری سے بھی تجاوز کر رہا ہے۔ لیکن یہاں کا ٹھنڈا موسم انہیں خوب لطف دے رہا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور آلودگی سے پاک یہ ماحول ٹھنڈی ہوائیں، ماحول، قدرتی نظارے ان کے مزاج پر خوشگوار اثر ڈال رہے ہیں-بڑے تو بڑے بچے بھی بہت یہاں آکر مبہوت ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اتنی حسین جگہ انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی۔ جو پنجوسہ جھیل آ رہا ہے وہ اس کے قدرتی حسن کا ایسا دیوانہ ہو رہا ہے کہ دیگر لوگوں کو بھی یہاں آنے کی دعوت دے رہا ہے۔



گرمی کے ماروں کو جب حسین نظارے دیکھنے کا موقع ملے تو فرصت کے لمحات میں جنت جیسی زمین پر کیوں نہ کھنچے چلے آئیں۔یہاں ملک بھر سے آنے والے سیاح خوب انجوائے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کوئی کشتی رانی کرتا ہے، تو کوئی گھڑ سواری سے حسین وادی کے چپے چپے کو دیکھنا چاہتا ہے اور کوئی تفریح کے ساتھ لذت کام ودہن کے لیے بار بی کیو کرتا دکھائی دیتا ہے کہ دلفریب موسم میں کھانا کھانے کا مزا ہی الگ ہے۔وادی کشمیر کی ایک جھیل۔ سری نگر کا شہر اسی کے کنارے آباد ہے۔ دنیا کی چند ممتاز سیرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ چونکہ دریائے جہلم اس کے بیچ سے ہو کر نکلتا ہے اس لیے اس کا پانی شریں ہے۔سرینگر شہر کے بیچ 25 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی اس جھیل میں دلہن کی طرح سجائی گئی ہاؤس بوٹس اور شکارے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ڈل جھیل کو دنیا بھر میں اس خطے کی پہچان سمجھا جاتا ہے


ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ مالکان اور شکارا چلانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ جھیل 2012ء میں سیاحوں، مقامی سیلانیوں اور بچوں کی موجودگی سے چہکتی  ہے کشمیر میں ہاوس بوٹ نا صرف اس خوبصورت جھیل ڈل کا زیور ہیں بلکہ یہ کشمیر کی دستکاری کا بھی نمونہ ہیں۔ دیودار کی لکڑی سے بنا ہاوس بوٹ ایک چھوٹے بحری جہاز کی طرح ہوتا ہے جس میں ہوٹل کی طرح کمرے اور اوپر ایک دالان ہوتا ہے۔ لکڑی پر خوبصورت اور دلکش نقاشی کی جاتی ہے اور سیاح ہاؤس بوٹ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔1880ء کی دہائی میں نارائن داس نامی ایک کشمیری تاجر کی دکان آگ سے تباہ ہو گئی تو ااس نے جھیل ڈل میں کشتی کو دکان کی شکل دے دی، جس میں وہ رہنے بھی لگے۔بعد میں جب اس وقت کے ڈوگرہ مہاراجہ نے غیر کشمیریوں کے وادی میں زمین یا مکان خریدنے پر پابندی عائد کردی تو انگریزوں کو مشکلات پیش آئیں۔نارائن داس نے اپنی کشتی ایک انگریز کو فروخت کر دی۔ اس طرح کشمیر کا پہلا ہاؤس بوٹ وجود میں آیا جس کا نام 'کشمیر پرنسیس ' رکھا گیا۔ نارائن داس کو جب لگا کہ یہ منافع بخش کام ہے  


البرٹا اپنے بے شمار دریاؤں اور جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے

 



کینیڈا کا نام زہن میں آتے ہی بس انسان خیالوں کی دنیا میں کھو جاتا ہے-تو آئیے دیکھتے ہیں البرٹا کیسا خطہء زمین ہے -ایڈ منٹن کا  موسم گرما اور خزاں   دلکش ہوتے ہیں۔  گرمی میں چہار جانب سبزہ نظر آتا ہے۔ اس ملک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پہاڑ، جھیلیں اور جنگل اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ پانی اور سبزہ کا شمار نہیں۔  تیز ہوائیں، بارش اور پتوں کا مسلسل گرنا خزاں کے بعد موسم سرما کی آمد کی نوید ہوتا  ہے اور گرمیوں میں امریکہ سے ہجرت کرکے کینیڈا کے مختلف علاقوں میں آنے والے پرندے اب سردی اور برفباری سے پہلے یہاں سے واپس  اپنے آشیانوں کو  جانے کے لئےبڑے بڑے میدانوں میں اکٹھے نظر آتے ہیں۔سردیوں میں، البرٹا کلپر، ایک قسم کا شدید، تیز رفتار موسم سرما کا طوفان جو عام طور پر صوبے کے اوپر یا اس کے آس پاس بنتا ہے اور براعظمی قطبی جیٹ اسٹریم کے ذریعے بڑی رفتار سے دھکیلتا ہے، بقیہ جنوبی کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ کے شمالی حصے پر اترتا ہے۔ جنوب مغربی البرٹا میں، سرد سردیوں میں اکثر پہاڑوں سے چلنے والی گرم، خشک  ہواؤں کی وجہ سے خلل پڑتا ہے، جو بہت ہی کم عرصے میں درجہ حرارت کو ٹھنڈے حالات سے نقطہ انجماد سے اوپر تک لے جا سکتی ہے۔ 


البرٹا اپنے بے شمار دریاؤں اور جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے جہاں تیراکی، واٹر سکیینگ اور مچھلی کا شکار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر آبی کھیل بھی کھیلے جا سکتے ہیں۔ یہاں تین بڑی جھیلیں ہیں اور 260 مربع کلومیٹر سے چھوٹی بے شمار جھیلیں ہیں۔ جھیل اتھابسکا کا 7898 مربع کلومیٹر جتنا حصہ ساسکچیوان میں موجود ہے۔ جھیل کلائیر کا رقبہ 1436 مربع کلومیٹر ہے اور یہ جھیل اتھابسکا کے مغرب میں موجود ہے۔ یہ جھیل وڈ بفیلو نیشنل پارک میں واقع ہے۔ لیسر سلیو جھیل 1168 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور ایڈمنٹ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ البرٹا کا سب سے لمبا دریا دریائے اتھابسکا ہے جو 1538 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ دریا برٹش کولمبیا کے منجمد علاقے سے نکل کر راکی پہاڑوں سے ہوتا ہوا جھیل اتھابسکا میں جا گرتا ہے۔ایڈمنٹن تھوڑا سا جنوب میں ہے۔ ایڈمنٹن کینیڈا کے تیل کی صفائی اور دوسری شمالی صنعتوں کا مرکز ہے۔ موجودہ اندازوں کے مطابق کلیگری اور ایدمنٹن ان دونوں شہروں کی آبادی دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔



 دوسرے بڑے شہروں میں ریڈ ڈئیر، لتھ برج، میڈیسن ہٹ، فورٹ مکمری، گرانڈ پریری، کیمروز، لائڈز منسٹر، بروکس، وٹاسکیون، بینف، کولڈ لیک اور جیسپر ہیں۔البرٹا کا نام پرنسس لوئز کیرولن البرٹا کے نام پر رکھا گیا ہے جو 1848ء سے 1939ء تک بقید حیات رہیں۔ یہ ملکہ وکٹوریا اور پرنس البرٹ کی بیٹی تھیں۔ پرنسس لوئز مارکوس آف لورن کی بیوی تھیں جو 1878 تا 1883 تک کینیڈا کے گورنر جنرل تھے۔ کیرولن کی بستی اور ماؤنٹ البرٹا کو انہی شہزادی کے نام پر رکھا گیا ہے۔البرٹا مغربی کینیڈا میں واقع ہے اور اس کا کل رقبہ 661848 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ علاقہ ٹیکساس سے پانچ فیصد کم اور فرانس کے کل رقبے سے بیس فیصد زیادہ ہے۔ اس لیے کیوبیک، اونٹاریو اور برٹش کولمبیا کے بعد یہ کینیڈا کا چوتھا بڑا صوبہ کہلاتا ہے۔ جنوب میں صوبے کی سرحدیں امریکی ریاست مونٹانا سے، شمال میں نارتھ ویسٹ ریاست سے، مشرق میں ساسکچیوان سے اور مغرب میں برٹش کولمبیا سے ملتی ہیں۔البرٹا کینیڈا کا ایک زرعی صوبہ ہے۔ اسے صوبے کا درجہ یکم ستمبر 1905ء میں ملا۔کیوبیک، اونٹاریو اور برٹش کولمبیا کے بعد یہ کینیڈا کا چوتھا بڑا صوبہ کہلاتا ہے۔



 جنوب میں صوبے کی سرحدیں امریکی ریاست مونٹانا سے، شمال میں نارتھ ویسٹ ریاست سے، مشرق میں ساسکچیوان سے اور مغرب میں برٹش کولمبیا سے ملتی ہیں۔جنوب مشرقی علاقے کے سوا صوبے میں پانی کی کثرت ہے۔۔ یہاں تین بڑی جھیلیں ہیں اور 260 مربع کلومیٹر سے چھوٹی بے شمار جھیلیں ہیں۔ جھیل اتھابسکا کا 7898 مربع کلومیٹر جتنا حصہ ساسکچیوان میں موجود ہے۔ جھیل کلائیر کا رقبہ 1436 مربع کلومیٹر ہے اور یہ جھیل اتھابسکا کے مغرب میں موجود ہے۔ یہ جھیل وڈ بفیلو نیشنل پارک میں واقع ہے۔ لیسر سلیو جھیل 1168 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور ایڈمنٹ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ البرٹا کا سب سے لمبا دریا دریائے اتھابسکا ہے جو 1538 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ دریا برٹش کولمبیا کے منجمد علاقے سے نکل کر راکی پہاڑوں سے ہوتا ہوا جھیل اتھابسکا میں جا گرتا ہے۔


البرٹا کا صدر مقام ایڈمنٹن ہے اور صوبے کے وسط سے تھوڑا سا جنوب میں ہے۔ یہاں کینیڈا کی زیادہ تر تیل کی صفائی کی ریفائنریاں موجود ہیں۔ کینیڈا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر بھی یہاں نزدیک ہی موجود ہیں۔ ایڈمنٹن کینیڈا کا سب سے بڑا شمالی شہر ہے۔ اس کے علاوہ یہ شمالی کینیڈا میں تعمیر و ترقی کے لیے راستے کا کام دیتا ہے۔ البرٹا کا ایک اور بڑا شہر کیلگری ایڈمنٹن سے 240 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس کے چاروں طرف رینچوں کی کثرت ہے۔ صوبے کی 75 فیصد آبادی کیلگری ایڈمنٹن'  ان دونوں شہروں  میں آباد ہے۔صوبے کی شمالی نصف کا زیادہ تر حصہ بوریل جنگلات سے بھرا ہوا ہے جبکہ راکی پہاڑی سلسلے کی جنوب مغربی حدوں پر زیادہ تر جنگلات موجود ہیں۔ 


جمعہ، 19 ستمبر، 2025

ہیمو فیلیا ایک موروثی اور جینیاتی بیماری ہے

 



ہیمو میں  دراصل  تھیلیسیمیا  کے متعلق  اپنی مزید معلومات کے لئے سرچ کر رہی تھی کہ یہ ایک اہم مضمون ہاتھ لگا جو میں اپنے قارئین کو تحریر میں دے رہی ہوں -ہیمو فیلیا ایک موروثی جینیاتی بیماری ہے  جو والدین سے ان کے بچوں میں منتقل ہوتی ہے -اس بیماری میں  جس میں خون کو بہنے سے روکنے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے۔چوٹ لگنے کی صورت میں مریض کا خون ایک صحتمند انسان کے خون کی طرح نہیں رک سکتا جب تک ان مریضوں کو بلڈ فیکٹر پر منتقل نہ کیا جائے۔ ہیمو فیلیا کو ایک شاہی بیماری کہا گیا ہے جس نے 19ویں اور 20ویں صدی میں انگلینڈ، جرمنی، روس اور سپین کے شاہی خاندان کو متاثر کیا تھا۔ اس میں مریض کے جسم میں خون کو بہنے سے روکنے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے  انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریا، جنہوں نے 1837-1901 تک حکومت کی، ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ہیمو فیلیا بی یا فیکٹر09 کی کیرئیر تھیں۔ انہوں نے یہ جین اپنے 9میں سے 3 بچوں میں منتقل کی اور پھر یہ بیماری مختلف صورتوں میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہی۔ایک اندازے کے مطابق ہر 4ہزار سے 5ہزار میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیاA اور ہر 10ہزار تا 20ہزار میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیاB سے متاثر پیدا ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں ہر سال 17 اپریل کو ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا جاتا ہے۔


اِس دن کو فرینک شنیبل( Frank Schnabel) ۔ ہیمو فیلیا ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کے بارے میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور ان مریضوں کے علاج کے لیے آسا نیاں اور سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اس مرض کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جاسکے۔ ہیمو فیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں دی جائیں تاکہ یہ مریض بھی اچھی زندگی گزار سکیں۔ماہرین کے مطابق تشویش ناک امر یہ ہے کہ متعددافراد میں مرض تشخیص نہیں ہوپاتا وہ ناکافی علاج کروا رہے ہوتے ہیں یا پھر انہیں علاج کی سہولتیں سِرے سے دستیاب ہی نہیں۔ پاکستان کا ذکر کریں تو یہ صورت حال المناک ہے کہ ملک بھر میں سرکاری طور پر رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ بچوں کی درست تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت 15سے 20 ہزار بچے اس مرض کا شکار ہیں۔ہیموفیلیا ایک نایاب حالت ہے جس میں خون عام طور پر جم نہیں پاتا کیونکہ اس میں خون جمنے والے پروٹین (جمنے کے عوامل) کی کمی ہوتی ہے۔



اگر آپ کو ہیموفیلیا ہے۔ تو آپ کا خون عام طور پر جمنے کی صورت میں آپ کی نسبت زیادہ اور زیادہ وقت تک بہہ سکتا ہے۔ چھوٹے زخم عام طور پر بہت زیادہ پریشانی کا سبب نہیں بنتے ہیں۔ سب سے بڑی تشویش اس وقت ہوتی ہے جب آپ کو بیماری کا شدید کیس ہو جس کی وجہ سے اندرونی خون بہہ رہا ہو۔ اندرونی خون بہنا جان لیوا خطرہ لاحق ہوتا ہے اور آپ کی بافتوں اور اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ہیمو فیلیا ایک موروثی بیماری ہے۔ جِس میں عام طور پر مرد حضرات زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ہیمو فیلیا اے جو فیکٹر 8 کی کمی کے باعث ہوتا ہے اور ہیمو فیلیا Bجو فیکٹر 9 کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔ اِ س بیماری میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی سے ہوتی ہے۔ ہیموفیلیا مختلف علامات اور علامات کا سبب بن سکتا ہے۔ چوٹ سے بہت زیادہ خون بہنا، خاص طور پر سرجری یا دانتوں کی صفائی یا علاج کے دوران، حفاظتی ٹیکوں سے غیر معمولی خون بہنا، جوڑوں کی تکلیف، ورم یا سختی، پاخانے یا پیشاب میں خون، چھوٹے بچوں میں چڑچڑا پن، دماغ میں خون کی کمی، شدید ہیموفیلیا والے کچھ افراد سر میں معمولی چوٹ کے بعد دماغ میں خون بہنے کا شکار ہو چکے ہیں۔



اگرچہ یہ اکثر نہیں ہوتا ہے لیکن یہ سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے جو پیدا ہو سکتے ہیں۔اِس بیماری کا علاج صاف اور صحت مند خون کا بر وقت انتقال ہے۔ جسے ( Fresh Frozen Plazma ) FFP بھی کہا جاتا ہے یا (Dry Factor ) ہیں جو انجکشن کی صورت میں دستیاب ہیں۔ ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض کسی بھی قسم کا بھاری جسمانی کام یا ورزش نہیں کر سکتا۔اگر مرض شدت اختیار کرلے، تو کسی حادثے کے بغیر بھی مریض کے جسم سے خون خارج ہو سکتا ہے۔ خون سرخ و سفید خلیات، پلیٹ لیٹس اور پلازما پر مشتمل ہوتا ہے۔ پلازما میں خون جمانے والے فیکٹرز پائے جاتے ہیں، جن کا کام چوٹ لگنے کی صْورت میں خون بہنے کا عمل روکنا ہے۔ جب کسی عام صحت مند فرد کو چوٹ لگتی ہے، تو قدرتی طور پر ایک خاص وقت تک خون بہنے کے بعد اس پر خودبخود ایک جھلّی سی بن جاتی ہے۔ یہ عمل خون جمانے والے فیکٹرز انجام دیتے ہیں جبکہ جھلی خون روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ جھلی طبّی اصطلاح میں کلاٹ کہلاتی ہے۔ اگر جھلی بنانے والے پروٹین یعنی فیکٹرکی جین متاثر ہو جائے، تو پروٹین بننے کا عمل بھی رک جاتا ہے،



جس کے نتیجے میں خون جمنے کا عمل غیر موثر ہوکرہیموفیلیا کا سبب بنتاہے۔ یہ ایک موروثی مرض بھی ہے جو والدین سے بچّوں میں منتقل ہو سکتاہے۔ہیموفیلیا کی علامات مختلف ہوتی ہیں، جو کلاٹنگ فیکٹرز کے لیول پر انحصار کرتی ہیں۔ تاہم ممکنہ علامات میں کسی بھی قسم کی سرجری یادانت نکلوانے کے بعد خون کا رسائو، ناک سے مسلسل خون بہنا، پیشاب میں خون کا اخراج، مسوڑھوں سے خون رِسنا، جسم پر نیلے دھبّے پڑنا، جوڑوں میں درد اور سوجن وغیرہ شامل ہیں۔عمومی طور پر ابتدائی تشخیص اسی وقت ہوجاتی ہے، جب پیدایش کے وقت نومولود کی ناف کاٹنے یا ختنے کے بعد خون کافی دیر تک بہتا رہتا ہے۔ تاہم مرض کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے میں کلاٹنگ فیکٹر 8 اور 9 کی مقدار معلوم کی جاتی ہے،جس کے بعد ہی ہیموفیلیا کی قسم اورشدت کا تعین کیا جاتا ہے، جو صرف ایک ماہرہیمو ٹولوجسٹ ہی کرسکتا ہے۔ مشاہدے میں ہے کہ زیادہ تر شدید ہیموفیلیا سے متاثرہ مریض ہی ہیموٹولوجسٹس سے رجوع کرتے ہیں،کیوں کہ موڈریٹ اور مائلڈ ہیموفیلیک افراد کو علاج کی ضرورت تب پیش آتی ہے، جب ان کی کوئی سرجری ہو، کوئی حادثہ پیش آجائے یا پھر چوٹ وغیرہ لگ جائے۔ مائلڈ اور موڈریٹ ہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں کی زندگی قدرے بہتر ہوتی ہے۔ہیمو فیلیا اے فیکٹر8 اور ہیمو فیلیابی فیکٹر9 کی کمی کے باعث اورماں کے ذریعے بچوںمیں منتقل ہوتا ہے۔دراصل اس مرض کی جین ایکس کروموسوم میں پائی جاتی ہے

سردارعبد الرب نشتر -قائد اعظم کے با اعتماد ساتھی

 

 


  قیام پاکستان کی جدوجہد میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں- تحریک پاکستان اور پھر تعمیروترقی اور استحکام پاکستان کے لیے جن عظیم المرتبت افراد ملت کا نام ہماری ملی تاریخ کا عنوان جلی ہے ان میں ایک سردار عبدالرب نشتر ہیں بلا شک وہ ان راہنماﺅں میں سے ہیں جو آج بھی ملک و ملت کے لیے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں اگر ہمیں ان جیسے قومی راہنما ملتے تو آج پاکستان دنیا میں بلند مقام و مرتبہ پر ہوتا اور قائد اعظم کا اسلامی و فلاحی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہوتا اور ہم یوں اءایم ایف کے غلام نہ ہوتے -



 سردار عبدالرب نشتر فکر وعمل کی یک جا تصویر تھے جو اپنے اعلی کردار کی حسین تصویر نقش کرگئے اور ہماری  نئ نسل کے لئے روشنی کامینار ہیں۔تحریک پاکستان اور تعمیروترقی اور استحکام پاکستان کے لیے اپنے شب وروز وقف کرنے والے عظیم المرتبت راہنماﺅں کا جب بھی تذکرہ ہو گا تو سردار عبدالرب نشتر کا نام نمایاں ہوگا-سردار عبدالرب نشتر 13 جون 1899 کو صوبہ کے پی کے ایک متمول تاجر عبدالمنان خان کے ہاں  پیدا ہوے انہیں شروع سے ہی علم و ادب شاعری اور تصوف سے دلچسپی تھی ابتدائی تعلیم کے بعد جامعہ پنجاب اور پھر علی گڑھ مسلم یونیودسٹی سے تعلیم حاصل کی اس ماحول نے مزید متاثر کیا اور انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار اگیا تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطور وکیل عملی زندگی میں داخل ہوئے اور ساتھ قومی مسائل و سیاست میں بھی دلچسپی لینے لگے ۔



 اس حوالے سے وہ مولانا محمد علی جوہر سے متاثر ہوئے جو ان دنوں تحریک خلافت کی قیادت کررہے تھے یہی وہ تحریک ہے جس نے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد تیار ہوئی اس تحریک کے کارکنوں نے ہی اگے چل کر تحریک پاکستان کی راہ ہموار کی- سردار عبدالرب نشتر نے اس تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی جدوجہد کے باعث سیاسی حلقوں میں معروف ہوگئے - قائد اعظم نے جب لندن سے واپسی پر مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی اور مسلم لیگ کو عوامی تنظیم بنایا تو سردار نشتر کو بھی لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر سردار نشتر ال انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے- 1937 میں لیجیسٹوکونسل کے ممبر منتخب ہوئے 1942 میں جب ڈاکٹر خان کی کے پی کے میں کانگریسی حکومت ختم ہوگئی تو قائد اعظم کے ایما پر نئی حکومت میں مسلم لیگی وزیر کی حیثیت سے شامل ہوے -


اپنی جدوجہد اور شاندار مساعی سے جلد ہی آل انڈیامسلم لیگ کی قیادت میں شمار ہونے لگے -قائد اعظم ان پر پورا بھروسا کرتے تھے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ 1945 میں جب لارڈ ویول نے انڈیا مسلم لیگ اور کانگریس کے باہمی مذاکرات کا اہتمام کیا تو اس میں مسلم لیگ کی طرف سے قائد اعظم کے ساتھ سردار عبدالرب نشتر بھی تھے اس سے قائد کے اعتماد اور تعلق کا اظہار ہوتا ہے۔1946 کے تاریخی انتخابات جو اآل انڈیا مسلم لیگ نے قیام پاکستان کے نام پر لڑے سردار عبدالرب نشتر نے مسلمان قوم میں بیداری کےلئے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے پورے برصغیر کا دورہ کیااور تحریک پاکستان کی کامیابی کے لیے راہ ہموار کی پھر جب کے پی کے میں جب الحاق پاکستان کے لیے ریفرینڈم ہوا تو سردار عبدالرب نشتر نے بھر پور کام کیا اور اس ریفرینڈم میں لیگ کامیاب ہوءاس کے بعد جب برطانیہ سرکار نے ہندوستان میں عبوری حکومت بنائی اور اس میں لیگ بھی شامل ہوئی تو قائد اعظم نے سردار عبدالرب نشتر کو وزیر مواصلات نامزد کیا انہوں نے یہ ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی- 


تقسیم ہند کے وقت دونوں ممالک میں اثاثوں کی تقسیم کے لیے جو کمیٹی بنی سردار نشتر نے پاکستان کی طرف سے اس میں کام کیا- قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم نے انھیں پہلا وزیر مواصلات بنایا پھر انھیں پنجاب کا گورنر بنایا گیا - لیاقت علی خان کے بعد جب لیگ کی قیادت چودھری محمد علی سے ہوتی ہوءان تک پہنچی تو انھوں ایک بار پھر مسلم لیگ کو عوامی تنظیم بنادیا ان کی اصول پسندی کا اندازہ اس امر سے ہو جاتا ہے کہ جب خواجہ ناظم الدین کو ملک غلام محمد نے برطرف کیا تو سردار نشتر کو بلا کر رام کرنے کی سعی کی گئی تو قائد اعظم کے اس ساتھی نے کوئی بھی عہدہ لینے سے انکار کردیا اور یوں اقتدار کو ٹھکرا کر سیاست میں اصول پسندی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور آئین ساز اسمبلی ٹوٹنے پر ڈٹ کر مخالفت کی اور ھر طرح کے حالات کا مقابلہ جواں مردی سے کیا اور سیاست میں اصولوں کا جھنڈا بلند رکھا ۔ آخرکار یہ جری اور اصولوں کا متوالا سیاست دان 14 فروری کو اس دنیا سے جب رخصت ہوا تو قوم قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد تیسری بار سوگوار ہوئے اور ملکی سیاست میں زبردست خلا پیدا ہوا جو آج تک پر نہیں ہوسکا- سردار عبدالرب نشتر نے میدان سیاست میں دیانت و امانت کا خیال رکھا ان کی دیانت مسلمہ تھی ان کا یہ واقعہ عام ہے کہ ایک روز گورنر ہاوس میں دفتری کام کررہے تھے کہ ان کے بیٹے دفتر میں اے اور ٹیلی فون کرنے لگے تو سردار صاحب نے بیٹے سے کہا کہ ذاتی کام کےلئے سرکاری فون کا استعمال نامناسب ہے-بیٹے نے کہا کہ لوکل کال تھی سردار صاحب نے کہا کہ لوکل کال کا بھی بل آتا بے ذاتی فون موجود ہے ذاتی کاموں کے لیے ذاتی فون استعمال کیا کریں -وہ گورنر ہاﺅس قیام کے دوران بھی صبح نماز فجر کے بعد مال روڈ پر سیر کرتے اور پیدل چلنے والے لوگوں سے ملتے اور تبادل خیال کرتے 

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

انقلاب چین جو چینی قوم کی نجات کا باعث بن گیا

  چین کے انقلاب میں تاریخی لانگ مارچ کو ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے جو اکتوبر1934ء سے اکتوبر 1935ء تک جاری رہا۔ یہ لانگ مارچ چھے ہزار میل ط...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر