اتوار، 21 ستمبر، 2025

آزاد کشمیر کی بہترین سیاحتی جنت’بنجوسہ جھیل ‘

 





آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں راولا کوٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بنجوسہ جھیل کو پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔راولا کوٹ سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر گھنے جنگلات میں واقع بنجوسہ جھیل کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے، سر سبز وادی میں گھری جھیل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی رہتی ہے۔جھیل کے ارد گرد گھنے جنگل اور پہاڑوں نے اسے اور بھی دلکش بنا دیا ہے، جھیل کے اطراف پھیلا ہوا سبزہ ہی سبزہ، تازا ہوا اور نیلا پانی سیاحوں کی تسکین کا باعث بنتا ہے، بنجوسہ جھیل آنے والے بوٹنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہاں گرمیوں میں بھی موسم خوش گوار رہتا ہے جبکہ سردیوں میں شدید سردی ہوتی ہے اور درجۂ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، دسمبر اور جنوری میں برف باری بھی ہوتی ہے۔بنجوسہ جھیل میں سیاحوں کی آمد سارا سال جاری رہتی ہے، جن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر سیاحوں کو بھی جھیل کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ قدرت کے اس شاہکار کا حسن ماند نہ پڑے۔بنجوسہ جھیل کی خوبصورتی کا خیال رکھتے ہوئے آزاد کشمیر میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے تاکہ قدرت کے دیے ہوئے اس تحفے سے بھرپور لطف حاصل کیا جا سکے۔آج کل جب پاکستان کے اکثر علاقے قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں کچھ ایسے بھی علاقے ہیں جو لوگوں کے لیے تفریح اور راحت کا سبب ہوتے ہیں۔پاکستان کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ بلند وبالا برف پوش پہاڑ اور حسین وادیاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ اسی پاکستان میں آسمان کو چھوتے درخت، سبز رنگ اوڑھے پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں، جھیل کا شفاف پانی، پرندوں کی چہچہاہٹ اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ایک ایسی جگہ بھی ہے جو زمین پر جنت کا ٹکڑا لگتی ہے۔


یہ دلکش اور دلفریت تفریحی مقام راولا کوٹ آزاد کشمیر کی بنجوسہ جھیل ہے۔ جو آپ کو دعوت نظارہ دیتی ہے۔ جب ملک بھر میں گرمیاں عروج پر ہوں تو یہ مقام گرمی کے ستائے لوگوں کو راحت بخشتا ہے۔اس جھیل پر کراچی، ملتان سمیت ملک کے ان مختلف گرم ترین علاقوں سے فیملی سمیت تفریح کے لیے آئے ہوئے ہیں، جہاں درجہ 45 ڈگری سے بھی تجاوز کر رہا ہے۔ لیکن یہاں کا ٹھنڈا موسم انہیں خوب لطف دے رہا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور آلودگی سے پاک یہ ماحول ٹھنڈی ہوائیں، ماحول، قدرتی نظارے ان کے مزاج پر خوشگوار اثر ڈال رہے ہیں-بڑے تو بڑے بچے بھی بہت یہاں آکر مبہوت ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اتنی حسین جگہ انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی۔ جو پنجوسہ جھیل آ رہا ہے وہ اس کے قدرتی حسن کا ایسا دیوانہ ہو رہا ہے کہ دیگر لوگوں کو بھی یہاں آنے کی دعوت دے رہا ہے۔



گرمی کے ماروں کو جب حسین نظارے دیکھنے کا موقع ملے تو فرصت کے لمحات میں جنت جیسی زمین پر کیوں نہ کھنچے چلے آئیں۔یہاں ملک بھر سے آنے والے سیاح خوب انجوائے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کوئی کشتی رانی کرتا ہے، تو کوئی گھڑ سواری سے حسین وادی کے چپے چپے کو دیکھنا چاہتا ہے اور کوئی تفریح کے ساتھ لذت کام ودہن کے لیے بار بی کیو کرتا دکھائی دیتا ہے کہ دلفریب موسم میں کھانا کھانے کا مزا ہی الگ ہے۔وادی کشمیر کی ایک جھیل۔ سری نگر کا شہر اسی کے کنارے آباد ہے۔ دنیا کی چند ممتاز سیرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ چونکہ دریائے جہلم اس کے بیچ سے ہو کر نکلتا ہے اس لیے اس کا پانی شریں ہے۔سرینگر شہر کے بیچ 25 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی اس جھیل میں دلہن کی طرح سجائی گئی ہاؤس بوٹس اور شکارے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ڈل جھیل کو دنیا بھر میں اس خطے کی پہچان سمجھا جاتا ہے


ڈل جھیل میں ہاؤس بوٹ مالکان اور شکارا چلانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ جھیل 2012ء میں سیاحوں، مقامی سیلانیوں اور بچوں کی موجودگی سے چہکتی  ہے کشمیر میں ہاوس بوٹ نا صرف اس خوبصورت جھیل ڈل کا زیور ہیں بلکہ یہ کشمیر کی دستکاری کا بھی نمونہ ہیں۔ دیودار کی لکڑی سے بنا ہاوس بوٹ ایک چھوٹے بحری جہاز کی طرح ہوتا ہے جس میں ہوٹل کی طرح کمرے اور اوپر ایک دالان ہوتا ہے۔ لکڑی پر خوبصورت اور دلکش نقاشی کی جاتی ہے اور سیاح ہاؤس بوٹ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔1880ء کی دہائی میں نارائن داس نامی ایک کشمیری تاجر کی دکان آگ سے تباہ ہو گئی تو ااس نے جھیل ڈل میں کشتی کو دکان کی شکل دے دی، جس میں وہ رہنے بھی لگے۔بعد میں جب اس وقت کے ڈوگرہ مہاراجہ نے غیر کشمیریوں کے وادی میں زمین یا مکان خریدنے پر پابندی عائد کردی تو انگریزوں کو مشکلات پیش آئیں۔نارائن داس نے اپنی کشتی ایک انگریز کو فروخت کر دی۔ اس طرح کشمیر کا پہلا ہاؤس بوٹ وجود میں آیا جس کا نام 'کشمیر پرنسیس ' رکھا گیا۔ نارائن داس کو جب لگا کہ یہ منافع بخش کام ہے  


البرٹا اپنے بے شمار دریاؤں اور جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے

 



کینیڈا کا نام زہن میں آتے ہی بس انسان خیالوں کی دنیا میں کھو جاتا ہے-تو آئیے دیکھتے ہیں البرٹا کیسا خطہء زمین ہے -ایڈ منٹن کا  موسم گرما اور خزاں   دلکش ہوتے ہیں۔  گرمی میں چہار جانب سبزہ نظر آتا ہے۔ اس ملک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پہاڑ، جھیلیں اور جنگل اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ پانی اور سبزہ کا شمار نہیں۔  تیز ہوائیں، بارش اور پتوں کا مسلسل گرنا خزاں کے بعد موسم سرما کی آمد کی نوید ہوتا  ہے اور گرمیوں میں امریکہ سے ہجرت کرکے کینیڈا کے مختلف علاقوں میں آنے والے پرندے اب سردی اور برفباری سے پہلے یہاں سے واپس  اپنے آشیانوں کو  جانے کے لئےبڑے بڑے میدانوں میں اکٹھے نظر آتے ہیں۔سردیوں میں، البرٹا کلپر، ایک قسم کا شدید، تیز رفتار موسم سرما کا طوفان جو عام طور پر صوبے کے اوپر یا اس کے آس پاس بنتا ہے اور براعظمی قطبی جیٹ اسٹریم کے ذریعے بڑی رفتار سے دھکیلتا ہے، بقیہ جنوبی کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ کے شمالی حصے پر اترتا ہے۔ جنوب مغربی البرٹا میں، سرد سردیوں میں اکثر پہاڑوں سے چلنے والی گرم، خشک  ہواؤں کی وجہ سے خلل پڑتا ہے، جو بہت ہی کم عرصے میں درجہ حرارت کو ٹھنڈے حالات سے نقطہ انجماد سے اوپر تک لے جا سکتی ہے۔ 


البرٹا اپنے بے شمار دریاؤں اور جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے جہاں تیراکی، واٹر سکیینگ اور مچھلی کا شکار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر آبی کھیل بھی کھیلے جا سکتے ہیں۔ یہاں تین بڑی جھیلیں ہیں اور 260 مربع کلومیٹر سے چھوٹی بے شمار جھیلیں ہیں۔ جھیل اتھابسکا کا 7898 مربع کلومیٹر جتنا حصہ ساسکچیوان میں موجود ہے۔ جھیل کلائیر کا رقبہ 1436 مربع کلومیٹر ہے اور یہ جھیل اتھابسکا کے مغرب میں موجود ہے۔ یہ جھیل وڈ بفیلو نیشنل پارک میں واقع ہے۔ لیسر سلیو جھیل 1168 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور ایڈمنٹ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ البرٹا کا سب سے لمبا دریا دریائے اتھابسکا ہے جو 1538 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ دریا برٹش کولمبیا کے منجمد علاقے سے نکل کر راکی پہاڑوں سے ہوتا ہوا جھیل اتھابسکا میں جا گرتا ہے۔ایڈمنٹن تھوڑا سا جنوب میں ہے۔ ایڈمنٹن کینیڈا کے تیل کی صفائی اور دوسری شمالی صنعتوں کا مرکز ہے۔ موجودہ اندازوں کے مطابق کلیگری اور ایدمنٹن ان دونوں شہروں کی آبادی دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔



 دوسرے بڑے شہروں میں ریڈ ڈئیر، لتھ برج، میڈیسن ہٹ، فورٹ مکمری، گرانڈ پریری، کیمروز، لائڈز منسٹر، بروکس، وٹاسکیون، بینف، کولڈ لیک اور جیسپر ہیں۔البرٹا کا نام پرنسس لوئز کیرولن البرٹا کے نام پر رکھا گیا ہے جو 1848ء سے 1939ء تک بقید حیات رہیں۔ یہ ملکہ وکٹوریا اور پرنس البرٹ کی بیٹی تھیں۔ پرنسس لوئز مارکوس آف لورن کی بیوی تھیں جو 1878 تا 1883 تک کینیڈا کے گورنر جنرل تھے۔ کیرولن کی بستی اور ماؤنٹ البرٹا کو انہی شہزادی کے نام پر رکھا گیا ہے۔البرٹا مغربی کینیڈا میں واقع ہے اور اس کا کل رقبہ 661848 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ علاقہ ٹیکساس سے پانچ فیصد کم اور فرانس کے کل رقبے سے بیس فیصد زیادہ ہے۔ اس لیے کیوبیک، اونٹاریو اور برٹش کولمبیا کے بعد یہ کینیڈا کا چوتھا بڑا صوبہ کہلاتا ہے۔ جنوب میں صوبے کی سرحدیں امریکی ریاست مونٹانا سے، شمال میں نارتھ ویسٹ ریاست سے، مشرق میں ساسکچیوان سے اور مغرب میں برٹش کولمبیا سے ملتی ہیں۔البرٹا کینیڈا کا ایک زرعی صوبہ ہے۔ اسے صوبے کا درجہ یکم ستمبر 1905ء میں ملا۔کیوبیک، اونٹاریو اور برٹش کولمبیا کے بعد یہ کینیڈا کا چوتھا بڑا صوبہ کہلاتا ہے۔



 جنوب میں صوبے کی سرحدیں امریکی ریاست مونٹانا سے، شمال میں نارتھ ویسٹ ریاست سے، مشرق میں ساسکچیوان سے اور مغرب میں برٹش کولمبیا سے ملتی ہیں۔جنوب مشرقی علاقے کے سوا صوبے میں پانی کی کثرت ہے۔۔ یہاں تین بڑی جھیلیں ہیں اور 260 مربع کلومیٹر سے چھوٹی بے شمار جھیلیں ہیں۔ جھیل اتھابسکا کا 7898 مربع کلومیٹر جتنا حصہ ساسکچیوان میں موجود ہے۔ جھیل کلائیر کا رقبہ 1436 مربع کلومیٹر ہے اور یہ جھیل اتھابسکا کے مغرب میں موجود ہے۔ یہ جھیل وڈ بفیلو نیشنل پارک میں واقع ہے۔ لیسر سلیو جھیل 1168 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور ایڈمنٹ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ البرٹا کا سب سے لمبا دریا دریائے اتھابسکا ہے جو 1538 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ دریا برٹش کولمبیا کے منجمد علاقے سے نکل کر راکی پہاڑوں سے ہوتا ہوا جھیل اتھابسکا میں جا گرتا ہے۔


البرٹا کا صدر مقام ایڈمنٹن ہے اور صوبے کے وسط سے تھوڑا سا جنوب میں ہے۔ یہاں کینیڈا کی زیادہ تر تیل کی صفائی کی ریفائنریاں موجود ہیں۔ کینیڈا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر بھی یہاں نزدیک ہی موجود ہیں۔ ایڈمنٹن کینیڈا کا سب سے بڑا شمالی شہر ہے۔ اس کے علاوہ یہ شمالی کینیڈا میں تعمیر و ترقی کے لیے راستے کا کام دیتا ہے۔ البرٹا کا ایک اور بڑا شہر کیلگری ایڈمنٹن سے 240 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس کے چاروں طرف رینچوں کی کثرت ہے۔ صوبے کی 75 فیصد آبادی کیلگری ایڈمنٹن'  ان دونوں شہروں  میں آباد ہے۔صوبے کی شمالی نصف کا زیادہ تر حصہ بوریل جنگلات سے بھرا ہوا ہے جبکہ راکی پہاڑی سلسلے کی جنوب مغربی حدوں پر زیادہ تر جنگلات موجود ہیں۔ 


جمعہ، 19 ستمبر، 2025

ہیمو فیلیا ایک موروثی اور جینیاتی بیماری ہے

 



ہیمو میں  دراصل  تھیلیسیمیا  کے متعلق  اپنی مزید معلومات کے لئے سرچ کر رہی تھی کہ یہ ایک اہم مضمون ہاتھ لگا جو میں اپنے قارئین کو تحریر میں دے رہی ہوں -ہیمو فیلیا ایک موروثی جینیاتی بیماری ہے  جو والدین سے ان کے بچوں میں منتقل ہوتی ہے -اس بیماری میں  جس میں خون کو بہنے سے روکنے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے۔چوٹ لگنے کی صورت میں مریض کا خون ایک صحتمند انسان کے خون کی طرح نہیں رک سکتا جب تک ان مریضوں کو بلڈ فیکٹر پر منتقل نہ کیا جائے۔ ہیمو فیلیا کو ایک شاہی بیماری کہا گیا ہے جس نے 19ویں اور 20ویں صدی میں انگلینڈ، جرمنی، روس اور سپین کے شاہی خاندان کو متاثر کیا تھا۔ اس میں مریض کے جسم میں خون کو بہنے سے روکنے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے  انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریا، جنہوں نے 1837-1901 تک حکومت کی، ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ہیمو فیلیا بی یا فیکٹر09 کی کیرئیر تھیں۔ انہوں نے یہ جین اپنے 9میں سے 3 بچوں میں منتقل کی اور پھر یہ بیماری مختلف صورتوں میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہی۔ایک اندازے کے مطابق ہر 4ہزار سے 5ہزار میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیاA اور ہر 10ہزار تا 20ہزار میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیاB سے متاثر پیدا ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں ہر سال 17 اپریل کو ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا جاتا ہے۔


اِس دن کو فرینک شنیبل( Frank Schnabel) ۔ ہیمو فیلیا ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کے بارے میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور ان مریضوں کے علاج کے لیے آسا نیاں اور سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اس مرض کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جاسکے۔ ہیمو فیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں دی جائیں تاکہ یہ مریض بھی اچھی زندگی گزار سکیں۔ماہرین کے مطابق تشویش ناک امر یہ ہے کہ متعددافراد میں مرض تشخیص نہیں ہوپاتا وہ ناکافی علاج کروا رہے ہوتے ہیں یا پھر انہیں علاج کی سہولتیں سِرے سے دستیاب ہی نہیں۔ پاکستان کا ذکر کریں تو یہ صورت حال المناک ہے کہ ملک بھر میں سرکاری طور پر رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ بچوں کی درست تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت 15سے 20 ہزار بچے اس مرض کا شکار ہیں۔ہیموفیلیا ایک نایاب حالت ہے جس میں خون عام طور پر جم نہیں پاتا کیونکہ اس میں خون جمنے والے پروٹین (جمنے کے عوامل) کی کمی ہوتی ہے۔



اگر آپ کو ہیموفیلیا ہے۔ تو آپ کا خون عام طور پر جمنے کی صورت میں آپ کی نسبت زیادہ اور زیادہ وقت تک بہہ سکتا ہے۔ چھوٹے زخم عام طور پر بہت زیادہ پریشانی کا سبب نہیں بنتے ہیں۔ سب سے بڑی تشویش اس وقت ہوتی ہے جب آپ کو بیماری کا شدید کیس ہو جس کی وجہ سے اندرونی خون بہہ رہا ہو۔ اندرونی خون بہنا جان لیوا خطرہ لاحق ہوتا ہے اور آپ کی بافتوں اور اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ہیمو فیلیا ایک موروثی بیماری ہے۔ جِس میں عام طور پر مرد حضرات زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ہیمو فیلیا اے جو فیکٹر 8 کی کمی کے باعث ہوتا ہے اور ہیمو فیلیا Bجو فیکٹر 9 کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔ اِ س بیماری میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی سے ہوتی ہے۔ ہیموفیلیا مختلف علامات اور علامات کا سبب بن سکتا ہے۔ چوٹ سے بہت زیادہ خون بہنا، خاص طور پر سرجری یا دانتوں کی صفائی یا علاج کے دوران، حفاظتی ٹیکوں سے غیر معمولی خون بہنا، جوڑوں کی تکلیف، ورم یا سختی، پاخانے یا پیشاب میں خون، چھوٹے بچوں میں چڑچڑا پن، دماغ میں خون کی کمی، شدید ہیموفیلیا والے کچھ افراد سر میں معمولی چوٹ کے بعد دماغ میں خون بہنے کا شکار ہو چکے ہیں۔



اگرچہ یہ اکثر نہیں ہوتا ہے لیکن یہ سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے جو پیدا ہو سکتے ہیں۔اِس بیماری کا علاج صاف اور صحت مند خون کا بر وقت انتقال ہے۔ جسے ( Fresh Frozen Plazma ) FFP بھی کہا جاتا ہے یا (Dry Factor ) ہیں جو انجکشن کی صورت میں دستیاب ہیں۔ ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض کسی بھی قسم کا بھاری جسمانی کام یا ورزش نہیں کر سکتا۔اگر مرض شدت اختیار کرلے، تو کسی حادثے کے بغیر بھی مریض کے جسم سے خون خارج ہو سکتا ہے۔ خون سرخ و سفید خلیات، پلیٹ لیٹس اور پلازما پر مشتمل ہوتا ہے۔ پلازما میں خون جمانے والے فیکٹرز پائے جاتے ہیں، جن کا کام چوٹ لگنے کی صْورت میں خون بہنے کا عمل روکنا ہے۔ جب کسی عام صحت مند فرد کو چوٹ لگتی ہے، تو قدرتی طور پر ایک خاص وقت تک خون بہنے کے بعد اس پر خودبخود ایک جھلّی سی بن جاتی ہے۔ یہ عمل خون جمانے والے فیکٹرز انجام دیتے ہیں جبکہ جھلی خون روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ جھلی طبّی اصطلاح میں کلاٹ کہلاتی ہے۔ اگر جھلی بنانے والے پروٹین یعنی فیکٹرکی جین متاثر ہو جائے، تو پروٹین بننے کا عمل بھی رک جاتا ہے،



جس کے نتیجے میں خون جمنے کا عمل غیر موثر ہوکرہیموفیلیا کا سبب بنتاہے۔ یہ ایک موروثی مرض بھی ہے جو والدین سے بچّوں میں منتقل ہو سکتاہے۔ہیموفیلیا کی علامات مختلف ہوتی ہیں، جو کلاٹنگ فیکٹرز کے لیول پر انحصار کرتی ہیں۔ تاہم ممکنہ علامات میں کسی بھی قسم کی سرجری یادانت نکلوانے کے بعد خون کا رسائو، ناک سے مسلسل خون بہنا، پیشاب میں خون کا اخراج، مسوڑھوں سے خون رِسنا، جسم پر نیلے دھبّے پڑنا، جوڑوں میں درد اور سوجن وغیرہ شامل ہیں۔عمومی طور پر ابتدائی تشخیص اسی وقت ہوجاتی ہے، جب پیدایش کے وقت نومولود کی ناف کاٹنے یا ختنے کے بعد خون کافی دیر تک بہتا رہتا ہے۔ تاہم مرض کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے میں کلاٹنگ فیکٹر 8 اور 9 کی مقدار معلوم کی جاتی ہے،جس کے بعد ہی ہیموفیلیا کی قسم اورشدت کا تعین کیا جاتا ہے، جو صرف ایک ماہرہیمو ٹولوجسٹ ہی کرسکتا ہے۔ مشاہدے میں ہے کہ زیادہ تر شدید ہیموفیلیا سے متاثرہ مریض ہی ہیموٹولوجسٹس سے رجوع کرتے ہیں،کیوں کہ موڈریٹ اور مائلڈ ہیموفیلیک افراد کو علاج کی ضرورت تب پیش آتی ہے، جب ان کی کوئی سرجری ہو، کوئی حادثہ پیش آجائے یا پھر چوٹ وغیرہ لگ جائے۔ مائلڈ اور موڈریٹ ہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں کی زندگی قدرے بہتر ہوتی ہے۔ہیمو فیلیا اے فیکٹر8 اور ہیمو فیلیابی فیکٹر9 کی کمی کے باعث اورماں کے ذریعے بچوںمیں منتقل ہوتا ہے۔دراصل اس مرض کی جین ایکس کروموسوم میں پائی جاتی ہے

سردارعبد الرب نشتر -قائد اعظم کے با اعتماد ساتھی

 

 


  قیام پاکستان کی جدوجہد میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں- تحریک پاکستان اور پھر تعمیروترقی اور استحکام پاکستان کے لیے جن عظیم المرتبت افراد ملت کا نام ہماری ملی تاریخ کا عنوان جلی ہے ان میں ایک سردار عبدالرب نشتر ہیں بلا شک وہ ان راہنماﺅں میں سے ہیں جو آج بھی ملک و ملت کے لیے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں اگر ہمیں ان جیسے قومی راہنما ملتے تو آج پاکستان دنیا میں بلند مقام و مرتبہ پر ہوتا اور قائد اعظم کا اسلامی و فلاحی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہوتا اور ہم یوں اءایم ایف کے غلام نہ ہوتے -



 سردار عبدالرب نشتر فکر وعمل کی یک جا تصویر تھے جو اپنے اعلی کردار کی حسین تصویر نقش کرگئے اور ہماری  نئ نسل کے لئے روشنی کامینار ہیں۔تحریک پاکستان اور تعمیروترقی اور استحکام پاکستان کے لیے اپنے شب وروز وقف کرنے والے عظیم المرتبت راہنماﺅں کا جب بھی تذکرہ ہو گا تو سردار عبدالرب نشتر کا نام نمایاں ہوگا-سردار عبدالرب نشتر 13 جون 1899 کو صوبہ کے پی کے ایک متمول تاجر عبدالمنان خان کے ہاں  پیدا ہوے انہیں شروع سے ہی علم و ادب شاعری اور تصوف سے دلچسپی تھی ابتدائی تعلیم کے بعد جامعہ پنجاب اور پھر علی گڑھ مسلم یونیودسٹی سے تعلیم حاصل کی اس ماحول نے مزید متاثر کیا اور انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار اگیا تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطور وکیل عملی زندگی میں داخل ہوئے اور ساتھ قومی مسائل و سیاست میں بھی دلچسپی لینے لگے ۔



 اس حوالے سے وہ مولانا محمد علی جوہر سے متاثر ہوئے جو ان دنوں تحریک خلافت کی قیادت کررہے تھے یہی وہ تحریک ہے جس نے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد تیار ہوئی اس تحریک کے کارکنوں نے ہی اگے چل کر تحریک پاکستان کی راہ ہموار کی- سردار عبدالرب نشتر نے اس تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی جدوجہد کے باعث سیاسی حلقوں میں معروف ہوگئے - قائد اعظم نے جب لندن سے واپسی پر مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی اور مسلم لیگ کو عوامی تنظیم بنایا تو سردار نشتر کو بھی لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر سردار نشتر ال انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے- 1937 میں لیجیسٹوکونسل کے ممبر منتخب ہوئے 1942 میں جب ڈاکٹر خان کی کے پی کے میں کانگریسی حکومت ختم ہوگئی تو قائد اعظم کے ایما پر نئی حکومت میں مسلم لیگی وزیر کی حیثیت سے شامل ہوے -


اپنی جدوجہد اور شاندار مساعی سے جلد ہی آل انڈیامسلم لیگ کی قیادت میں شمار ہونے لگے -قائد اعظم ان پر پورا بھروسا کرتے تھے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ 1945 میں جب لارڈ ویول نے انڈیا مسلم لیگ اور کانگریس کے باہمی مذاکرات کا اہتمام کیا تو اس میں مسلم لیگ کی طرف سے قائد اعظم کے ساتھ سردار عبدالرب نشتر بھی تھے اس سے قائد کے اعتماد اور تعلق کا اظہار ہوتا ہے۔1946 کے تاریخی انتخابات جو اآل انڈیا مسلم لیگ نے قیام پاکستان کے نام پر لڑے سردار عبدالرب نشتر نے مسلمان قوم میں بیداری کےلئے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے پورے برصغیر کا دورہ کیااور تحریک پاکستان کی کامیابی کے لیے راہ ہموار کی پھر جب کے پی کے میں جب الحاق پاکستان کے لیے ریفرینڈم ہوا تو سردار عبدالرب نشتر نے بھر پور کام کیا اور اس ریفرینڈم میں لیگ کامیاب ہوءاس کے بعد جب برطانیہ سرکار نے ہندوستان میں عبوری حکومت بنائی اور اس میں لیگ بھی شامل ہوئی تو قائد اعظم نے سردار عبدالرب نشتر کو وزیر مواصلات نامزد کیا انہوں نے یہ ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی- 


تقسیم ہند کے وقت دونوں ممالک میں اثاثوں کی تقسیم کے لیے جو کمیٹی بنی سردار نشتر نے پاکستان کی طرف سے اس میں کام کیا- قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم نے انھیں پہلا وزیر مواصلات بنایا پھر انھیں پنجاب کا گورنر بنایا گیا - لیاقت علی خان کے بعد جب لیگ کی قیادت چودھری محمد علی سے ہوتی ہوءان تک پہنچی تو انھوں ایک بار پھر مسلم لیگ کو عوامی تنظیم بنادیا ان کی اصول پسندی کا اندازہ اس امر سے ہو جاتا ہے کہ جب خواجہ ناظم الدین کو ملک غلام محمد نے برطرف کیا تو سردار نشتر کو بلا کر رام کرنے کی سعی کی گئی تو قائد اعظم کے اس ساتھی نے کوئی بھی عہدہ لینے سے انکار کردیا اور یوں اقتدار کو ٹھکرا کر سیاست میں اصول پسندی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور آئین ساز اسمبلی ٹوٹنے پر ڈٹ کر مخالفت کی اور ھر طرح کے حالات کا مقابلہ جواں مردی سے کیا اور سیاست میں اصولوں کا جھنڈا بلند رکھا ۔ آخرکار یہ جری اور اصولوں کا متوالا سیاست دان 14 فروری کو اس دنیا سے جب رخصت ہوا تو قوم قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد تیسری بار سوگوار ہوئے اور ملکی سیاست میں زبردست خلا پیدا ہوا جو آج تک پر نہیں ہوسکا- سردار عبدالرب نشتر نے میدان سیاست میں دیانت و امانت کا خیال رکھا ان کی دیانت مسلمہ تھی ان کا یہ واقعہ عام ہے کہ ایک روز گورنر ہاوس میں دفتری کام کررہے تھے کہ ان کے بیٹے دفتر میں اے اور ٹیلی فون کرنے لگے تو سردار صاحب نے بیٹے سے کہا کہ ذاتی کام کےلئے سرکاری فون کا استعمال نامناسب ہے-بیٹے نے کہا کہ لوکل کال تھی سردار صاحب نے کہا کہ لوکل کال کا بھی بل آتا بے ذاتی فون موجود ہے ذاتی کاموں کے لیے ذاتی فون استعمال کیا کریں -وہ گورنر ہاﺅس قیام کے دوران بھی صبح نماز فجر کے بعد مال روڈ پر سیر کرتے اور پیدل چلنے والے لوگوں سے ملتے اور تبادل خیال کرتے 

جمعرات، 18 ستمبر، 2025

پاکستانی لڑکی بسمہ آصف آسٹریلین پارلیمنٹ میں

 

لاہور کی بسمہ آصف آسٹریلوی ریاست کی پارلیمنٹ تک کیسے پہنچیں ’مجھے ان روایات پر فخر ہے، ہم ایک ایسا سنکسار چاہتے ہیں کہ جہاں ہم اپنے پریوار (ِخاندان) کے لیے محنت سے روزی روٹی کمائیں۔ عزت سے محنت کا پھل اور محنت کی روزی روٹی آپ کا حق ہے۔‘آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ پارلیمنٹ میں بسمہ آصف کی بیک وقت انگلش، اردو اور پنجابی زبان میں کی گئی برجوش تقریر پر نہ صرف ایوان تالیوں سے گونج اُٹھا بلکہ ان  کی یہ تقریر  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔پاکستان کے شہر لاہور  کے ایک خاندان میں میں پیدا ہونی والی پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری بسمہ آصف سنہ 2024 کے انتخابات میں اپنے علاقے کی سنڈیکٹ سے اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں انھوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ میں یہاں پر اپنی تین آبائی زبانوں پنجابی، ہندی اور اردو میں بات کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔‘پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری بسمہ لیبر پارٹی کی اپوزیشن رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئیں



بسمہ آصف 28 سال کی عمر میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے جنوبی ایشیا، انڈیا، بنگلہ دیش میں مشہورہو گئیں۔بسمہ کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر انھوں نے خود ہی لکھی تھی جو پنجابی، اردو اور ہندی زبان میں تھی۔ انھوں نے کہا ’یہ تینوں زبانیں میری شناخت ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔‘بسمہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایسے معاشرے کے لیے جدوجہد کررہی ہوں جہاں محنت کش کو عزت اور احترام سے اُس کا معاوضہ ملنا چاہیے اور ان کی حفاظت بھی یقینی ہو۔‘بسمہ لاہور سے آسٹریلیا کیسے پہنچیں؟بسمہ آصف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچپن میں انھیں ملالہ یوسفزئی کو دیکھ کو تعلیم حاصل کرنا کا شوق ہوا اور انھیں لگا کہ وہ ملالہ کی طرح لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔بسمہ اور اُن کا خاندان بہتر مستقبل کی تلاش میں سنہ 2004 میں لاہور سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔ اُن کے دیگر عزیز و اقارب لاہور ہی میں رہائش پذیر ہیں اور بسمہ اُن سے ملنے کے لیے اکثر پاکستان آتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا منتقل ہونے کے بعد انھوں نے انگریزی سیکھی لیکن اُن کی والدہ نے ہمیشہ انھیں اپنی مادری زبان اور روایات کے ساتھ جوڑے رکھا۔


 یہ خاندان گھر میں ہمیشہ پنجابی میں ہی بات کرتا تھا۔بسمہ کا کہنا ہے کہ کساد بازاری کے د نوں میں لوگوں کی ملازمیتں ختم ہوئیں اور اسی وجہ سے انھیں اکنامکس، پبلک پالیسی پڑھنے میں دلچسپی پیدا ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ مختلف سسٹم کا معائنہ کرنے کے بعد انھیں یہ سمجھ میں آیا کہ کیسے پالیسیاں عام عوام پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اس دوران انھوں نے مقامی کیمونٹی کے مسائل میں دلچسپی لینا شروع کی۔پبلک پالیسی سے وابستہ شعبے میں ملازمت کے دوران بسمہ نے ایشیائی کیمونٹی کے ساتھ رویوں کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کے لیے سفارشات تیار کیں۔بسمہ آصف نے بتایا کہ وہ جنوبی ایشیائی ممالک سے آسٹریلیا آنے والے افراد کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانی والی عوامی بہبود کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرتی تھیں اور ان سب سرگرمیوں کی وجہ سے اُن کا را بطہ کیمونٹیز کے ساتھ اور بھی مضبوط ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں انھیں سیاست میں آنے میں دلچسپی نہیں تھی


 مگر تعلیمی اداروں کے انتخابات میں وہ جس بھی امیدوار کو سپورٹ کرتی وہ انھیں اپنی مہم کی نگرانی اور اس کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری دے دیتے کیونکہ کہ ’انھیں لگتا تھا کہ میں ایک اچھی منتظم ہوں۔‘بسمہ آصف کا کہنا تھا کہ ’ایک دن ہمارے حلقے کے مقامی ممبر جو کہ ریٹائرڈ ہونے والے تھے نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ’بسمہ آپ کیمونٹی میں ملتی جلتی ہیں۔ آپ کے اندر ایک جذبہ موجود ہے تو اپ ایک اچھی چوائس ہوسکتی ہو۔ آپ آسڑیلیا اور کمیونٹی کے لیے مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’کیا آپ ٹکٹ لینا چاہیں  گی‘ تو ’میں نےسوچا کیوں نہیں اور پھر میں نے انتخابی مہم شروع کر دی۔‘’میرے والدین کو جب پتہ چلا کہ میں الیکشن لڑ رہی ہوں تو انھوں نے کہا کہ کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔‘بسمہ آصف کا یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے اس سفر میں نسل پرستی ایک بہت بڑا مسئلہ تھا۔ جس کا مجھے سامنے کرنا تھا۔‘انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ’منفی اور برے رویوں‘ کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا کیونکہ اُن کے بقول ’اچھے برے اور مختلف نظریات تو ہر معاشرے میں ہوتے ہیں مگر ’میں سب کو قائل کرنی کی کوشش کرتی تھی۔‘بسمہ کا کہنا ہے کہ انھیں نسل پرستی پر مبنی رویوں کا سامنا کرنا پڑا، اُن پر آن لائن تبصرے ہوئے لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور آج میں آپ کے درمیان موجود ہوں

بدھ، 17 ستمبر، 2025

فیروز خان نون 'قیام پاکستان کے ہراول دستے کا سپاہی

  




 فیروز خان نون 'قیام پاکستان کے ہراول دستے کا سپاہی کہنا بلکل بیجا  نہیں ہوگا  تحریک آزادئ ہند جو ازاں بعد  قیام پاکستان  میں بدل گئ  اس قیام پاکستان کے ہراول دستے کے صف اول کے  سپاہی  فیروز خان نون بھلوال سرگودھا سے تعلق رکھنے والے  امیر کبیر    زمیندار گھرانے کے چشم و چراغ تھے اور انگلستان سے انہوں نے بیرسٹری کے بعد اس وقت وکالت کی جب ابھی تحریک پاکستان کا آغاز ہورہا تھا ۔ کم عمری میں سیاست میں حصہ لیتے ہوئے وہ وزیر دفاع،وزیر خزانہ ،مغربی پنجاب(موجودہ) کے گورنر و وزیر اعلٰی رہے ۔قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں خارجہ تعلقات کی بنیادیں مضبوط بنانے کے لئے اپنا معتمد خاص بنا کر اسلامی ملکوں میں بھیجا تھا لہذا انہیں سیاست اور ملکی نظام چلانے کا بہت تجربہ تھا، ملک فیروز خان نون11 دسمبر 1957ء کو ملک فیروز خان نون ، پاکستان کے 7ویں وزیراعظم مقرر ہوئے۔!  ان کے پاس دفاع و اقتصادی امور ، دولت مشترکہ ، ریاستیں ، سرحدی علاقے ، امور خارجہ کشمیر اور قانون کے محکمے بھی رہے تھے۔ ان کے دس ماہ کے دور حکومت میں 8 ستمبر 1958ء کو گوادر کی پاکستان کو منتقلی ہوئی اور 30 لاکھ ڈالروں کے عوض پاکستان کو 2.400 مربع میل کا علاقہ واپس مل گیا تھا۔  ؟



ء میں بمبئی میں فیروز نون نے وکٹوریہ ریکھی نام کی   ایک  انگریز لڑکی سے دوسری شادی کر لی اور شادی سے قبل ریکھی نے ا سلام قبول کر لیا اور اِن کا اسلامی نام وقارالنسا نون ہوگیا بعد میں اُنہیں وکی نون بھی کہا جاتا رہا۔ فیروز نون نے تاریخ میں ڈگری حاصل کی تھی اور عالمی اور قومی سیاست پر بھی اُن کا گہرا مطالعہ تھا پھر 1945 ء میں جب وہ اقوام متحدہ میں مستقل رکن بنے تو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدلتی دنیا جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہو ئے اُنہیں قیام پا کستان ، کشمیر اور ساتھ ہی گوادر کی اہمیت کا اندازہ بھی تھا اور اُن کی سیاسی بصیرت مستقبل میں اس تناظر میں ہونے والے فیصلوں کے امکانات اور اندیشوں سے بھی واقف تھی،پھر خصوصاً جب نون نے قائد اعظم کی ہدایت پر سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کیا تو آج کی متحدہ عرب امارات ، سلطنت عمان، ایران ،بھارت کے تناظر میں وہ پاکستان کے بحیرہ عرب پر ساحل مکران میں 2400 مربع میل کے گوادر ا ینکلیو کی اہمیت سے خوب واقف تھے اور غالباً اس پر قائد اعظم اور اُن کے درمیان گفتگو بھی ہوئی ہوگی۔ن کے پاس دفاع و اقتصادی امور ، دولت مشترکہ ، ریاستیں ، سرحدی علاقے ، امور خارجہ کشمیر اور قانون کے محکمے بھی رہے تھے۔ ان کے دس ماہ کے دور حکومت میں 8 ستمبر 1958ء کو گوادر کی پاکستان کو منتقلی ہوئی اور 30 لاکھ ڈالروں کے عوض پاکستان کو 2.400 مربع میل کا علاقہ واپس مل گیا تھا۔  ؟


  فیروز خان نون آکسفور ڈ جانے سے قبل بھی وہاں فٹبال اور ہاکی کے اچھے کھلاڑی کے طور پر متعارف ہو چکے تھے اور پھر واڈہیم کالج میں 1916 ء میں ہسٹری اور فارسی میں گریجویشن کرنے تک وہ اپنے کالج کی فٹ بال ٹیم کے ایک اچھے کھلاڑی رہے اور Isis Club کی جانب سے بھی فٹبال کھیلتے رہے ، اس دوران جب وہ برطانیہ میں زیرتعلیم تھے وہ امریکہ کی یو نیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ بھی گئے اور کوششیں کیں مگر واپس آکسفورڈ آگئے۔ وہ کالج کی تعلیم کے دوران اپنی پُرکشش شخصیت کی وجہ سے انگریزاور ہندوستانیوں طالب علموں میں اپنا خاض اثرو رسوخ پیدا کر چکے تھے۔اُن کے والد کی ہدایت کہ وہ بر طانوی کلچر کو اچھی طرح سمجھیں اس لیے وہ عموماً اعلیٰ سطحی تقریبات میں ضرور شرکت کیا کر تے تھے جہاں انگریزی ثقافت، تہذیب اور ادب کو سمجھنے کے مواقع میسر ہو تے تھے۔ یوں فیروز نون اپنی تعلیم کے دوران برطانیہ میں اعلیٰ طبقے میں اپنے دیگر ہم عصر ہندوستانیوںکے مقابلے میںکافی گہرے مراسم بنا چکے تھے پھر جب وہ 1916 ء میں بیرسٹر ان لا یعنی قانون کی ڈگری کے لیے لندن آئے تو یہاں بھی اِن مراسم میں اضافہ ہوا



، واضح رہے کہ اِن لارڈ اور اہم شخصیات کی اکثریت آنے والے دنوں میں برطانیہ میں ہاوس آف لارڈز اور ہاوس آف کامن کی رکن رہی اور اقتدار میں وزارتوں پر فا ئز رہی۔فیروز خان نون، برطانوی ہند کے اُس وقت کے ڈسٹرکٹ خوشاب میں 7 مئی 1893 ء کو پیدا ہوئے، اُن کا خاندان اپنی دولت اور علم وفضل اور نیک نامی کے سبب پورے پنجاب میں مشہور تھا۔ اُن کے آباؤ اجداد بھٹی راجپوت تھے، جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ مقامی سطح پر اسکول کی تعلیم مکمل کر نے کے بعد اور 1912 ء میں  کالج میں زیر تعلیم رہے س۔ پھر جب وہ 1916 ء میں بیرسٹر ان لا یعنی قانون کی ڈگری کے لیے لندن آئے تو یہاں بھی اِن مراسم میں اضافہ ہوا، واضح رہے کہ اِن لارڈ اور اہم شخصیات کی اکثریت آنے والے دنوں میں برطانیہ میں ہاوس آف لارڈز اور ہاوس آف کامن کی رکن رہی اور اقتدار میں وزارتوں پر فا ئز رہی۔جب فیروز خان نون 1917 ء میں وہ واپس ہندوستان آئے تو ابھی 1914 ء سے شروع ہو نے والی جنگ عظیم اوّ ل کے ختم ہو نے میں ایک سال باقی تھا اور روس میں لینن اشتراکی انقلاب لے آئے تھے،1918 ء میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے پر جہاں ترکی کی سلطنت عثمانیہ بکھر گئی تھی - برطانیہ سمیت دیگر یورپی اتحادی بھی جنگ کے بڑے اخراجات اور نقصانات اٹھانے کے بعد کمزور ہو چکے تھے

  



پیر، 15 ستمبر، 2025

کراچی کے سینما ہاؤسز کے عروج و زوال کی کہانی





مہاجر  وں کی بڑی تعداد  نے  اس وقت کے کراچی کے علاقے لالو کھیت، حالیہ لیاقت آباد میں پڑاؤ ڈالا   یہاں 50 کی دہائی میں ہندوستان کی سابقہ ریاست حیدرآباد دکن سے ہجرت کر کے آنے والے جناب عزیز اللہ جنگ نے ایک سینما تعمیر کیا جس کا نام فردوس رکھا گیا۔فردوس سینما اس وقت کی مین سڑک جو آئ آئ چندریگر روڈ سے ملاتی تھی   وہاں بنایا گیا اورپھر اس کے مقابل نیرنگ  سینما بھی بن گیا -ان دونوں سینما ہاؤسز میں ہفتے کے کسی ایک دن لیڈیز شو  میں کوئ اچھی فلم بھی چلتی تھی جس کا کرایہ محض ایک روپیہ ہوتا تھا  عزیز اللّہ جنگ نے 50 کی دہائی میں ہی کراچی کے علاقے ناظم آباد سائٹ میں ایک دوسرا سینما چمن کے نام سے بھی بنایا۔ ی۔60 کی دہائی آتے آتے کراچی ایک پر رونق اور جگمگاتے شہر کا روپ دھار چکا تھا۔ جس شہر کی آبادی 1947 میں محض ساڑھے چار لاکھ تھی وہ 60 کی دہائی کے وسط میں 20 لاکھ ہو گئی۔ عزیز اللہ جنگ ایک دور دس نگاہ رکھنے والے انسان تھے، تو انہوں نے کراچی کی روز افزوں ترقی کے پیش نظر 1965 میں ایک ایسے سینما کی بنیاد ڈالی جو پورے ایشیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا سینما تھا اس سے پہلے ایشیا میں صرف جاپان میں اس طرح کا سینما 1962 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس قسم کا دنیا میں پہلا سینما امریکہ کے شہر نیو جرسی میں رچرڈ ہولنگ ہیڈ (Richard Holling Head) نامی شخص نے تعمیر کیا۔ جس کا افتتاح 6 جون 1933 کو ہوا۔


 عزیز اللّہ جنگ کا کراچی کا یہ سینما (کھلی ہوا کا) اوپن ائر ڈرائیو ان سینما تھا۔ اس سنیما کا نام ” کاروان ڈرائیو ان موویز “ رکھا گیا۔عزیز اللہ جنگ نے اس مقصد کے لیے اب قصہ پارینہ بن جانے والی ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری سے متصل ایک بلند پر فضا مقام پر وسیع و عریض قطع زمین حاصل کیا۔ اس زمانے کے لحاظ اس سینما کی تعمیر پر بھاری رقم خرچ کی گئی سینما کے میدان میں بیک وقت 500 کاریں آ سکتی تھیں اور فلم بین اپنی کاروں میں بیٹھے بیٹھے پوری فلم دیکھ کر لطف اندوز ہو سکتے تھے۔ ہر کار کی پارکنگ کی جگہ پر ایک چھوٹے سے پول پر اسپیکر نصب ہوتا تھا، گاڑی کا شیشہ اتار کر اس اسپیکر کے ذریعے کار میں براجمان فلم بین فلم کے مکالمے وغیرہ سن سکتے تھے۔سینما کا اسکرین سطح زمین سے 20 فٹ اونچا 11 فٹ لمبا اور 50 فٹ چوڑا تھا، جو تمام شائقین کی کاروں سے صاف نظر آتا تھا۔ اس کے علاوہ مز200 آدمیوں کی گنجائش کا ایک امریکن طرز کا خوبصورت ریسٹورنٹ بھی موجود تھا کراچی کے سینما ہاؤسز کے عروج و زوال کی کہانی -جس کے لان میں کرسیوں پر بیٹھ کر بھی سنیما اسکرین پر دکھائی جانے والی فلم کا نظارہ کیا جا سکتا تھا۔ فلم کی اسکرین کی لمبائی، چوڑائی اس قدر تھی کہ اس پر 70 ایم ایم فلمیں بھی چلائی جا سکتی تھیں۔


سنیما غروب آفتاب کے بعد شروع ہوتا تھا اور رات گئے تک چلتا رہتا تھا۔شائقین جب چاہیں یہاں آ اور جا سکتے تھے جب چاہیں کار سے اتر کر ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کے ساتھ فلم کے مزے بھی لے سکتے تھے۔ دلچسپ بات یہ کہ اس سنیما کی تیار میں اس وقت 20 لاکھ روپے خرچ ہو گئے تھے جو اس سستے زمانے میں ایک خطیر رقم سمجھی جاتی تھی۔ اس وقت کے بیس لاکھ آج کے 60 کروڑ روپے بنتے ہیں۔کیا خوب صورت دور تھا، جب نیو کراچی سے ٹاور تک سینما گھروں کو نئی فلم کی ریلیز کے موقع پر برقی قمقموں سے دُلہن کی طرح سجایا جاتا تھا۔سب سے زیادہ سینما کراچی کے علاقے صدر میں تھے، سینما گھروں کا ایک جال بچھا ہوا تھا، بدھ کے روز خواتین کے لیے فلم کے خصوصی شوز ہوتے تھے۔سینما گھروں میں قائم کینٹین کا اپنا حسن تھا، پان کے کیبن میں حسین یادیں قید ہیں، نئی فلموں کی ریلیز کے موقع پر خوب ہنگامہ ہوتا تھا، ٹکٹیں بلیک ہوا کرتی تھیں۔سینما گھروں میں پاکستان کے سیاست دانوں نے ہمیشہ گہری دل چسپی لی، سابق صدر آصف علی زرداری کا بھی سینما انڈسٹری سے تعلق رہا۔


لندن میں اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اداکار طلعت حسین نے کراچی کے ایک سینما گھر میں ٹکٹ چیکر کے طورپر کام کیا۔سستی تفریح کی وجہ سے فلمیں اور ان کے گیت سپرہٹ ہوا کرتے تھے، جدید سینما گھروں کی ابتداء ندیم مانڈوی والا نے لاہور کے ڈی ایچ اے سینما سے کی اور اس میں سب سے پہلے جیو اور شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ نمائش کے لیے پیش ہوئی تھری ڈی سینما کا آغاز بھی کراچی سے ہوا، ایک زمانے میں کراچی کی گلیوں میں پردے پہ فلموں کی نمائش ہوتی تھی، ایک جانب حضرات اور دوسری جانب خواتین بیٹھ کر فلموں سے محظوظ ہوتی تھیں۔قیام پاکستان کے بعد فلم انڈسٹری نے تیزی کے ساتھ ترقی کی، فلم سازی کے کام میں تیز رفتاری کے سبب یہاں نئے سینما ہاؤسز کی ضرورت کو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا، جس کے نتیجے میں پُورے ملک میں نئے سینما تعمیر ہونے لگے، شہر کراچی میں یہ تعداد 126تک پہنچ گئی تھی۔کراچی کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ سینما گھر والے شہر میں ہوتا تھا، آج پورے پاکستان میں اتنے سینما گھر نہیں ہیں، جتنے کراچی میں ہوا کرتے تھے۔آج 2019ء میں کوئی بھی پاکستانی فلم صرف 80/70 سینما گھروں میں ریلیز کی جاتی ہے، جب کہ بھارت میں نئی فلم 5 ہزار سینما گھروں کی زینت بنتی ہے



نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

انقلاب چین جو چینی قوم کی نجات کا باعث بن گیا

  چین کے انقلاب میں تاریخی لانگ مارچ کو ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے جو اکتوبر1934ء سے اکتوبر 1935ء تک جاری رہا۔ یہ لانگ مارچ چھے ہزار میل ط...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر