Knowledge about different aspects of the world, One of the social norms that were observed was greetings between different nations. It was observed while standing in a queue. An Arab man saw another Arab man who apparently was his friend. They had extended greetings that included kisses on the cheeks and holding their hands for a prolonged period of time. , such warm greetings seem to be rareamong many people, . this social norm signifies the difference in the extent of personal space well.
منگل، 29 جولائی، 2025
ہم تمھارے پاس تا قیامت آئیں گے -امام عالی مقام -حصہ دوم
پیر، 28 جولائی، 2025
ہم تمھارے پاس تا قیامت آئیں گے-امام عالی مقام حصہ اول
نحمد ہ ونصلّی علٰی رسولہ الکریم واٰلہ الطّیبین الطا ہرین ۃ برّصغیر اپک وہند میں سندھ کے علاقے کو یہ شرف حاصل رہا ہے کہ دین اسلام کی روشنی یہاں سے داخل ہوئ اور پھر پورے برّصغیر کو اس روشنی نے اپنی پاکیزہ کرنو ں سے منوّر کیا اس کی ابتدااس طرح سے ہوئ کہ ساتویں صدی ہجری میں امام علی نقی علیہ اسّلام کی نسل سےایک بہت بڑے عالم و زاہد و متّقی صاحب کشف وکرامت بزرگ امیر سیّد محمّد مکّی ابن سیّد محمد شجاع 640 ء میں مشہد مقدّس سے تشریف لائے اورسنّت کے مطابق یہان کے حاکم سےزمین خریدی اور اس زمین پر جا گزیں ہو گئے۔یہاں آپ نے مدرسہ اور مسجد تعمیر کروائ اور اسی مدرسے اور مسجد سےتبلیغ دین اور ترویج اسلام و درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا ،ان کی رحلت کے بعد ان کے فرزندحضرت خطیب سید صدرالدّین نے بھی اپنے والد کی طرح درس وتدریس کا یہ سلسلہ قائم رکھّا خطیب سید صدرالدّین کا جائے مدفن سکھّراور روہڑی کے درمیان جزیرہ نما ء قلعہ بکھّر میں واقع ہے
سندھ کے علاقے میں تعزئیےداری و عزاداری کی ابتداء اسی شہر سے ہوئ اور یہ سلسلہ پھیلتا ہوا سندھ کے دیگر علاقوں میں پھیلااس وقت روہڑی شہر میں ماہ محرّم میں نکلنے والے تابوت کے لئے لے بتایاجاتا ہے کہ ہجری 1000 میں یہاں پر حضرت سید محمّدامیر مکّی کی پشت سے ایک بچّےنے جنم لیا ،یہ بچّہ آگے چل کر اپنے اجداد کی مانند بزرگ ،ولی ثابت ہوامحمد شریف اپنی ابتدائ عمر سے ہی غم حسین علیہ ا لسّلام میں سوگوار'واشکبار رہا کرتے تھےاسی مودّت امام حسین علیہ السّلام میں ہونے کی بناء پرنوجوانی آنے پر وہ ہر سال پیدل روضہ امام حسین علیہ اسّلام کی زیارت کو جایا کرتے تھے اورا س سفر میں ان کے کچھ خاص رفقاء بھی ساتھ ہوتے تھےان رفقاء میں ایک کھبّڑ فقیر بھی تھے یہ تمام افراد پا پیادہ کربلا عازم سفر ہوا کرتے تھے-یاد رہے کہ کھبڑ فقیر بھی سادات کے خوانوادے سے تھے جنہوں نے عشق امام میں اپنے آپ کو کھبڑ فقیر کہلانا پسند کیا -عاشقان امام کا یہ متبرّک سفر اسی طرح سے ہر سال عازم سفر ہوتا رہا اور بالآخر مور شاہ ضعیف العمرہوئے تو ان کے دیگر رفقاء طبعئ عمر کے ساتھ جنت مکین ہوتے گئےلیکن کھبڑ فقیر اور مور شاہ ایک دوسرے کے ہمرکاب رہے -ایک سال ماہ محرم سے پہلے مورشاہ روضہ ءاما م مظلوم علیہا لسّلام پر جاکر عرض گزار ہوئے
مولا میں اب ضعیف ہو گیا ہو ں 'آپ اجازت دیجئے کہ میں یہیں کربلا میں تا حیات قیام کروں اما م پاک علیہ السّلام نے فرمایا ،اے فرزند تم نےاپنی تمام عمر میری زیارت کے لئے وقف کر دی اب تم واپس اپنے شہر چلے جاؤاب ہم تمھارے پاس خود آئیں گےاور تا قیامت آئیں گے یہ بشارت ملتے ہی سیّد مور شاہ نے خاک کربلا کو الوداعی بوسہ دیا اورخوشی خوشی واپسی کے سفر کے لئے روانہ ہوئے تاکہ اپنے محبوب امام اور آقاکی میزبانی کا شرف حاصل کر سکیں روہڑی شہر پہنچ کر اپنی بشارت کا زکرپنے دوستوں ساتھیون ،بزرگوں اور سادات کو بھی سنایااور پھر بڑے اشتیاق سے محو انتظار ہوئےمور شاہ کی واپسی کے کچھ دنوں بعد ملک عراق کر بلا سےدو بزرگ حضرات مورشاہ کے پاس آئےاور انہوں نے اپنا تعارف کرواتے ہوئ بتایا کہ ہم بنی اسد قبیلے کے افراد ہیں اور ہمارے پاس میدان کربلا سےلاشہائے شہداء کی کچھ متبرّک نشانیا ن موجود ہیں یہ تبرّکات ہمارے بزرگون کو شہداء کی لاشوں کی تدفین کے وقت ملی تھیں ۔
اب ہمیں حضرت امام حسین علیہ ا لسّلام کی جانب سے بشارت ہوئی ہے کہ ہم یہ امانتیں آپ کے سپرد کر دیں پھر بزرگوں نے تابوت کا نقشہ اورامانتیں دیں اور کہا کہ اس تابوت کا نقشہ ہے جو قبیلہ بنی اسد کےلو گو ں نے پہلی مرتبہ امام مظلوم کی قبر پر سائے کے لئے بنایا تھا پھر ان دونو ں بزرگ حضرات نے کچھ عرصے روہڑی میں سیّد مور شاہ کے ہمراہ قیام کیا، اورتابوت کربلا کے حوالے سے کچھ اور بھی راز جو سینہ بہ سینہ چلے آ رہے تھے ان کےگوش گزار کئے ،ان میں وقت اور دن کا تعین بھی تھا ان دو بزرگوں میں سےایک کا انتقال ہوگیا جن کا مدفن سید مورشاہ کے مزار کےبرابر مسجد عراق روہڑی میں زیارت خاص و عام ہے۔اور دوسرے بزرگ عراق کربلا روانہ ہو گئےیہ ساری امانتیں اور احکامات ملنے کے بعد جب پہلی مرتبہ محرّم الحرام کاآغاز ہوا تو سیّد مورشاہ نےبتائے ہوئے طریقے اور نقشے کے مطابق ۹ محرّم الحرام کے دن اور۱۰ محرّم الحرام کی درمیانی رات کو تابوت بنانے کی تیّاری شروع کی گئ
اتوار، 27 جولائی، 2025
صاب جی !کیا چاہئے 'بیف'مٹن یا گدھا
دین اسلام بہت ہی خوبصورت دین ہے جس میں زندگی کو اعلیٰ و ارفع طریقے سے گزارنے بہت ہی زرین اصول موجود ہیں ۔ اگر اس نے ہمارے لئے بھیڑ بکری گائے بھینس جیسے جانوروں کا گوشت کھانا حلال رکھا تو گدھے کے گوشت کو حرام کر دیا - فقہ اسلامی میں متعدد چوپائے، بحری جانور اور پرندوں کے اجزاء کھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے شیعہ امامیہ کے فقہی متون میں حرام گوشت جانوروں کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں، ایک ذاتی دوسری عرضی۔بری (خشکی کے) جانوروں میں سے تمام درندے، تمام رینگنے والے جانور، تمام مسخ شدہ جانور، تمام کیڑے مکوڑے اور تمام پنجہ دار پرندے، حرام گوشت جانوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اسی طرح چھلکے دار مچھلی کے علاوہ پانی کے تمام جانور حرام گوشت ہیں' جبکہ جھینگے مکروہ تحریمی کے زمرہ میں ہے۔ حرام گوشت جانور سے بنی ہوئی چیزیں جیسے چمڑا، دوائی، کاسمیٹک چیزیں اس صورت میں پاک ہیں جب جانور کا تذکیہ ہوا ہو اور نماز کے علاوہ دوسری جگہ پر ہی ان کا استعمال جائز ہے۔مسلمانوں کے لئے جن جانوروں کے اجزاء کا کھانا حرام ہے انہیں حرام گوشت کہا جاتا ہے۔ بعض فقہی کتب میں حرام گوشت جانوروں کی دو قسمیں کی گئی ہے۔
خر گوش کا گوشت کھانا شروع سے ہی حرام ہے، ۔ دوسری قسم ان جانوروں کو شامل ہوتی ہے ہو۔ قرآن نے چار سوروں سورہ بقرہ، سورہ مائدہ، سورہ نحل اور سورہ انعام میں حرام کھانوں کے تذکرہ کے ساتھ حرام گوشت جانوروں کا تذکرہ بھی کیا ہےاسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت کا معاملہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان -گدھے کا گوشت کھانے میں لاہور تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہےاسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔
تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے!تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ اس انکشاف نے عوام کو شدید حیران ہی نہیں بلکہ ششدر کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام نے جہاں افسوس کا اظہار کیا، وہیں طنز و مزاح کا دروازہ بھی کھول دیا۔گدھوں کے گوشت کی خبر پر ردعمل میں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے۔کچھ دلچسپ تبصرے پڑھیے: ایک صارف نے لکھا ’’مبارک ہو، اب اسلام آباد بھی لاہور بن چکا ہے!‘‘، ایک اور کمنٹ میں کہا گیا ’’اب لاہور والوں کو کچھ مت کہنا، اسلام آباد نے بھی گدھا گوشت کھا لیا‘‘، جبکہ ایک تیسرے صارف نے شاندار ترکیب پیش کی کہ ’’اسلام آباد والوں کےلیے نئی ڈش: گدھا شنواری تیار کریں!‘جب سے پاکستان میں اس غیر معمولی گوشت‘‘ کا کاروبار بے نقاب ہوا ہے، عوام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کوشک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
لاہور کی طرح اب اسلام آباد بھی اس مذاق کا حصہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کردیا ہے کہ ’’ہوٹلوں میں نہ پوچھو کون سا گوشت ہے، پوچھو کہ کیا گوشت گدھے کا تو نہیں ہے؟‘‘اس خبر نے جہاں لوگوں کو تشویش میں مبتلا کیا، وہیں طنز و مزاح کا نیا در کھول دیا ہے۔ عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہوٹلوں میں دیسی کھانے کے ساتھ گوشت بھی دیسی ہے یا کسی اور نسل کا؟اگر آپ اسلام آباد کے کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جارہے ہیں، تو ہوسکتا ہے کہ آپ کی پلیٹ میں ’’خالص گدھا گوشت‘‘ ہو... یا پھر کم از کم سوشل میڈیا پر یہی سمجھا جائے!پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے مطابق تھانہ سنگجانی کی حدود میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی اطلاع ملنے پر ایک ہزار کلو گرام گدھے کا گوشت اور 45 کے قریب زندہ گدھے برآمد کیے گئے ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا کہ اس معاملے میں ایک چینی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ یہ گوشت کہاں اور کیسے فروخت ہوتا تھا۔ تاہم اب تک تفتیش میں خاطرخواہ معلومات نہیں مل سکی ہے۔پولیس کے مطابق ان گدھوں کو پنجاب کے مختلف شہروں سے ایک فارم ہاؤس میں لایا جاتا تھا اور ان کو کاٹ کر گوشت فروخت کیا جاتا تھا جبکہ کھالیں گوادر کے راستے چین سپلائی کر دی جاتی تھیں جنھیں مبینہ طور پر کاسمیٹکس بنانے کے لیے استعمال میں لایا جاتا تھا۔گدھے کا گوشت اگرچہ کراہت آمیز ہے مگر دوستوں کے " پُر زور" اصرار پر لکھنا ضروری ۔ گدھے کا گوشت اسلامی نکتہء نظر سے حرام ہے ۔غیر مسلم ممالک میں اگرچہ بہت کم کھایا جاتا ہے مگر اٹلی اور چین میں کافی لوگ اسے پسند کرتے ہیں ۔ طبی لحاظ سے گدھے کا گوشت انسانی استعمال کیلئے ہرگز نقصان دہ نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ گائے بھینس کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ نیوٹریشنل ویلیو رکھتا ہے ۔ گدھے کے گوشت میں کم چکنائی ، کم کولیسٹرول ، ہائی لیول پروٹین اور منرلز ، وٹامنز اور مفید فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں ۔
چینی 200 روپے کلواور سوئ ہوئ حکومت
سنا ہے کہ چینی کے شفاف حساب کے لئے کوئ کمیشن بنا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں چینی کی برآمدات اور سبسڈی سے متعلق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بیان کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہو جاتا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے عام آدمی اور کسان دونوں کو دونوں سے ہی خوب منافع کمایا ہے۔رحیم یار خان گروپ کی ویب سائٹ پر موجودہ معلومات کے مطابق اس کی ملکیت شوگر مل رحیم یار خان میں واقع ہے۔ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مخدوم عمر شہر یار ہیں جو سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں کے تفصیلات کے مطابق اس گروپ کے مالکان میں کیسکیڈ ٹیک کمپنی بھی شامل ہے جس میں چوہدری مونس الہی شیئر ہولڈرز ہیں۔ وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے ہیں۔
یہ رحیم یار خان شوگر ملز، الائنس شوگر ملز کی بھی مالک ہے۔ اشرف گروپ آف انڈسٹریز کی ویب سائٹ کے مطابق ضلع بہاولپور میں واقع اشرف شوگر ملز چوہدری ذکا اشرف کی ملکیت ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔شریف گروپ اور سیاست دانوں کی شوگر ملزشریف گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی ملکیت میں دو شوگر ملز ہیں جن میں سے ایک رمضان شوگر مل اور دوسری العربیہ شوگر مل ہے۔شریف گروپ کی بنیاد میاں محمد شریف نے رکھی تھی جو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے والد ہیں۔اسی طرح کشمیر شوگر مل الشفیع گروپ کی ملکیت ہے جو شریف فیملی کے رشتہ دار ہیں۔حسیب وقاص گروپ تین شوگر ملوں کا مالک ہے۔ گروپ کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق اس کی ملکیت میں حسیب وقاص شوگرملز، یوسف شوگر ملز اور عبداللہ شوگر ملز ہیں۔ حسیب وقاص گروپ میاں الیاس معراج کی ملکیت ہے جو میاں نواز شریف اور میاں شہاز شریف کے کزن ہیں-
ملتان میں قائم فاطمہ شوگر مل کی ویب سائٹ پر معلومات کے مطابق اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل مختار ہیں جو ملتان کے سابق ضلع ناظم ہیں۔نون شوگر ملز کے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیف اللہ خان نون ہیں جو معروف سیاسی خاندان نون فیملی کا حصہ ہیں۔راجن پور کا دریشک خاندان انڈس شوگر ملز راجن پور میں حصہ دار ہے۔ 2018 کے انتخابات میں راجن پور سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے سردار حسنین بہادر خان دریشک ماضی میں صوبے کے وزیر خزانہ اور لائیو سٹاک کے صوبائی وزیر بھی رہے۔ ان کے الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وہ اس مل میں حصہ دار ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک کے طول و عرض میں چینی چینی کی ہاہا کار مچی ہوئ ہے۔2023ء کے کرشنگ سیزن کی چینی ایکسپورٹ کر دی گئی تو 2024 کے کرشنگ سیزن کی چینی کہاں ہے۔ کیا ذخیرہ اندوزوں نے ذخیرہ کر لی ہے اس سوال کا جواب دینے کیلئے نہ کوئی حکومتی نمائندہ تیار ہے اور نہ ہی پاکستان شوگر مل ایسوایشن اور نہ ہی مل مالکان تیار ہیں
ملک کی ضرورت سے زائد چینی ملک کے اندر ہونے کے دعوے کر کے اپنی چینی کے منہ مانگے ڈالر کمانے کیلئے چینی کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت حاصل کی گئی جس سے اربوں روپے پہلے بھی کمائے گئے ۔ اکتوبر 2024 کو وفاقی کابینہ سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی منظوری لے لی پانچ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی منظوری حاصل کرنیوالی پاکستان شوگر ملز ایسوایشن نے انڈرٹیکنگ دی حکومت کو کہ انہیں چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیدی جائے تو وہ گارنٹی دیتے ہیں کہ ملک کے اندر چینی 140 روپے فی کلوسے اوپر قیمت نہیں جائے گی اگر جائے گی تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔یہاں اپ کو یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دی گئی یہ چینی 23 20کے کرپشن سیزن کی پیداوار تھی اس کے فوری بعد نومبر میں 2024 کا کرشنگ سیزن شروع ہو گیا اور اس کی شکل میں نئی چینی آگئی جو پانچ لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار تھی۔حالات و واقعات اور معلومات کے مطابق یہ نئے سیزن کی چینی بھی ملک میں موجود نہیں ہے سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ نئے سیزن کی چینی کہاں گئی
اب چونکہ ملک کے اندر چینی کا بدترین بحران پیدا ہو چکا ہے اور ملک کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر اور پرچون فروشوں کی دکانوں پر 200 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی فروخت ہو رہی ہے اور حکومت اعلان کر چکی ہے کہ ملک کے عوام کی ضروریات کے لیے انہیں بیرون ملک سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنا پڑے گی جس کی منظوری آج کل میں ہونا ہے جو چینی باہر سے درآمد کی جانی ہے وہ ماضی کے ریکارڈ کے مطابق ناقص ہوتی ہے باریک ہوتی ہے اور اس میں مٹھاس بھی نہیں ہوتی رائے بتایا جا رہا ہے جب یہ چینی آئے گی حکومت است 174 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کرے گی بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر چینی 200 سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔اب یہاں ارباب اقتدار سے سوال بھی کرنا ہے اور عوام کو بتانا بھی ہے کہ وہ پاکستان شوگر ملز اسوسی ایشن جس نے انڈرٹیکنگ دی تھی اپنی پانچ لاکھ ٹن میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کے لیے کہ ملک کے اندر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو رہے گی اگر اس سے اوپر جاتی ہے تو پاکستان شوگر ملز ایسوسییشن اس کا ہرجانہ بھی ادا کرے گی اور اس کا جرمانہ بھی ادا کرے گی اور مجرم بھی ہوگی اب جب ملک کے اندر چینی 200 روپے سے زائد فی کلو ہو چکی ہے اور کوئ جواب دہ نہیں کہ یہ سب کیاہورہا ہے
جمعہ، 25 جولائی، 2025
کرنل اسحٰق اور ان کی بیٹی لاشیں مل گئیں
سیلابی نالے کے کنارے کھڑے لوگوں کی دیکھنے والی آنکھوں کے لئے عجیب دلخراش منظر تھا جب ان کے سامنے سیلاب میں بہتی کار سے مدد کے لئے ہاتھ ہلایا جا رہاتھا لیکن تند و تیز سیلابی ریلے کے سبب وہ مدد کرنے سے قاصر تھے -پھر سیلابی ریلے نے بہتی ہوئ سرمئی رنگ کی ایک سیڈان کار کو اپنے اندر سمو لیا ۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لڑکی کی دوست نے بتایا کہ ’گھروالوں سے آخری بار ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کا رابطہ منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا جس کے بعد فون بند ہو گیا۔وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔
گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔‘دریائے سواں میں گرنے والے نالے میں کھدائی کا عمل منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین بجے تک جاری رہا۔ تاہم مسلسل جاری رہنے والی بارش کے باعث پانی کا بہاو بڑھ جانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن رات 3 بجے روک دیا گیا تھا۔یہ منظر اس خوفناک حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ اب سیلاب اور اس کی تباہ کاریاں صرف پہاڑی علاقوں اور دریاؤں کے گرد موجود علاقوں تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ اب یہ شہروں میں موجود بڑی بڑی سوسائٹیز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں سیلابی پانی میں بہتی گاڑیاں تو اب جیسے ایک معمول بن چکی ہیں۔ اس کے ساتھ بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتیں، برساتی نالوں میں اچانک طغیانی اور پھر سولر پینلز گرنے کے واقعات شہروں میں رہنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق وفاقی دارالحکومت اس کے گردونواح اور پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے جبکہ ان بارشوں کی وجہ سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ لوگوں کی کروڑوں روپے مالیت کی املاک بھی اربن فلڈنگ کی نظر ہو گئی ہیں۔ادھر صوبہ پنجاب میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور ابھی بھی پورے صوبے میں رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی نافذ ہے۔آئیے آپ کو ان خطرات کے بارے میں بتاتے ہیں جو اربن فلڈنگ کے دوران بڑھ سکتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ان سے بچاؤ کیسے ممکن اس نے اپنی بہن کو کال کی اور بتایا کہ ہم ڈوب رہے ہیں۔ پھر فون بند ہو گیا۔
‘پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیفینس فیز فائیو سے گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پوئی تھی جس میں ایک گاڑی کو پانی میں بہتے ہوئے دیکھا گیا تھااسلام آباد پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی ڈی ایچ اے میں پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی سوار تھے جن کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کی وجہ سے دونوں شہروں کے متعدد مقامات زیرآب آنے کے ساتھ ساتھ برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی۔لیکن پہلے یہ جانتے ہیں کہ ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی گاڑی کا سراغ لگانے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔باپ بیٹی کو بچانے والے آپریشن میں اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے؟
ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کے علاوہ نیوی کے غوطہ خوروں نے بھی حصہ لیا۔ امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو کے اہلکار صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ ’جس نالے میں ان کی گاڑی گری ہے اس کو پانچ سو میٹر تک کنکریٹ سے ڈھکا ہوا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’کنکریٹ کے نیچے بھی جا کر دیکھ لیا ہے لیکن وہاں پر بھی نہ تو گاڑی کا کوئی سراغ نہ ملا ہے اور نہ ہی باپ بیٹی کا۔‘منگل کے روز ریسکیو کے اہلکار صبغت اللہ نے بتایا تھا کہ پانی کا بہاؤ اتنا تیز ہے کہ ’مشکل دکھائی دیتا ہے کہ وہ گاڑی سمیت اس نالے میں موجود ہوں۔‘اربن فلڈنگ: برساتی نالوں میں طغیانی کا بڑا خطرہ -شہروں کے مختلف علاقوں میں برساتی ندی نالے موجود ہوتے ہیں جن کا مقصد بارش کے پانی کی نکاسی ہوتی ہے۔
ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں حصہ لینے والے صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے ملک کے مختلف شہروں میں جو برساتی نالے بنائے گئے ہیں وہ ڈرین ایج سسٹم کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’بارشوں کے دوران ڈرین ایج سسٹم چوک ہونے کی وجہ زیادہ دباؤ برساتی ندی نالوں پر آ جاتا ہے اور ان ندی نالوں میں ان کی کپیسٹی سے زیادہ پانی آنے کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’پوٹھوہار ریجن میں فلش فلڈنگ ہوتی ہے جس میں پانی کا بہاؤ بہت ہی تیز ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ برساتی ندی نالوں کی صفائی نہ ہونا ہے جس کے باعث ان میں پانی سٹور کرنے کی گنجائش نہایت کم رہ جاتی ہے۔‘پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ان گھروں کا ہوتا ہے جو کہ نالہ کی آبی گزرگا ہ کے قریب بنائے گئے ہوتے ہیں
جمعرات، 24 جولائی، 2025
میرا لاوارث کراچی -پھر ایک بیٹا ڈاکوؤں نے مار ڈالا
کراچی پولیس کے پالے ہوئے دہشت گرد ڈاکوؤں نے پھر کراچی کا ایک بیٹا مار ڈالا -کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو میں جیولری کی معروف مارکیٹ ایک سنگین واردات کی زد میں آ گئی جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے دن دہاڑے کئی دکانوں کو نشانہ بنایا۔ موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ افراد نے منظم طریقے سے تین جیولرز کی دکانوں پر دھاوا بولا اور بڑی مقدار میں سونا لے کر فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران ایک دکاندار اور ایک خاتون شہری زخمی ہوئیں، جن میں سے دکاندار دوران علاج دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق واردات دوپہر کے قریب اس وقت ہوئی جب مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہو رہی تھیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث مارکیٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزمان چہرے چھپائے، نقاب پہنے اور پی کیپ لگائے ہوئے داخل ہوئے۔ تین جیولرز کی دکانوں فریال زرگر، العزیز جیولرز اور کرن جیولرز کو لوٹا گیا۔ دکانوں سے چوری کیے گئے سونے کی مالیت کا تخمینہ فی الحال جاری ہے۔
واردات کے دوران جب ایک دکاندار عبدالمتین نے مزاحمت کی، تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان کی گولیوں سے ایک خاتون راہگیر زخمی ہوئیں، جبکہ دکاندار کو تین گولیاں لگیں۔ زخمی عبدالمتین کو پہلے جناح اسپتال اور بعد ازاں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ متوفی عبدالمتین، مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالمقیم کے صاحبزادے تھے، جن کی شادی محض دو ماہ بعد ہونا طے تھی۔واقعے کے بعد دکانداروں اور عوام میں شدید غصہ پھیل گیا۔ مشتعل افراد نے احتجاج کے طور پر سڑکیں بلاک کر دیں اور ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر بے خوف گھوم رہے ہیں جبکہ پولیس محض دعوے کرنے تک محدود ہے۔
مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتے جرائم کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچے اور ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔ کورنگی تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ایک فوٹیج میں تین موٹر سائیکلوں پر پانچ ملزمان کو اسلحے کے ساتھ فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے ایک اپنے زخمی ساتھی کو بھی ساتھ لے گیا، جس سے امکان ہے کہ وہ کسی قریبی مقام پر چھپے ہوئے ہوں گے۔دوسری جانب دکانداروں نے حکومت سے سیکیورٹی بڑھانے اور مارکیٹ میں مستقل بنیادوں پر پولیس گشت کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کاروبار کے تحفظ کے لیے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود جان و مال کی ضمانت نہیں دی جا رہی۔دریں اثناء کورنگی صرافہ بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ مرکزی شاہراہ کورنگی نمبر 2 پر ادا کی گئی۔
واقعے کے باعث علاقے میں سوگ کا سماں تھا اور کاروبار بھی بند رہا، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کے علاوہ مقتول کے رشتے دار، اہل علاقہ، تاجروں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں کورنگی نمبر ایک قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ڈاکو لٹیرے آزاد اور شہری پریشان ہیں کیونکہ احساس تحفظ کہیں نہیں ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں یہ ظلم ہے، لوٹنے کے باوجود کاروباری افراد کو قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت فی الفور ایکشن لے اور قاتلوں کو گرفتار کرے
یہ خبر میں نے انٹرنیٹ سے لی
منگل، 22 جولائی، 2025
شیخ زید النہیان کی چولستان کے لئے خدمات
نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے
انقلاب چین جو چینی قوم کی نجات کا باعث بن گیا
چین کے انقلاب میں تاریخی لانگ مارچ کو ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے جو اکتوبر1934ء سے اکتوبر 1935ء تک جاری رہا۔ یہ لانگ مارچ چھے ہزار میل ط...
حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر
-
میرا تعارف نحمدہ ونصلّٰی علٰی رسولہ الکریم ،واٰ لہ الطّیبین الطاہرین جائے پیدائش ،جنوبی ہندوستان عمر عزیز پاکستان جتنی پاکستان کی ...
-
خوبصورت اور لہلہاتے قدرتی نظاروں سے مالامال جزیرہ ماریشس (موریطانیہ )کے ائر پورٹ 'پورٹ لوئس کے سرشِو ساگر رام غلام انٹرنیشنل ائیرپ...
-
نام تو اس کا لینارڈ تھا لیکن اسلام قبول کر لینے کے بعد فاروق احمد لینارڈ انگلستانی ہو گیا-یہ سچی کہانی ایک ایسے انگریز بچّے لی...