شہنشاہِ ظرافت دلاور فگار، اردو کے ممتاز مزاح نگار اور پاکستان کے دانشور جن کا منفرد طرزِ ادائیگی بھی ان کی ایک الگ پہچان بنا، ۸ جولائی ۱۹۲۹ میں ہندوستان کے ایک شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔ اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں ہی حاصل کی اور بعد ازاں آگرہ یونیورسٹی سے اُردو ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا، مزید برآں انہوں نے معاشیات میں بھی ڈگری حاصل کی۔ پاکستان آنے کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی اور عبداللہ ہارون کالج میں درس وتدریس کے عہدے پر فائز ہوئے، جہاں اس دور میں فیض احمد فیض صاحب بطور پرنسپل تعینات تھے۔ روزگار کے سلسلے میں کراچی کے ترقیاتی ادارے کے۔ڈی۔اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ٹاؤن پلاننگ بھی منسلک رہے۔ دلاور فگار کا علمی سفر ۱۴ سال کی کم عمری سے ہی شروع ہوگیا تھا اور یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ سفر کی ابتداء ہی میں بدایوں کے مشہور شاعر جناب ظفر یاب حسین جام نوائی کا ساتھ ملا جو کہ ان کے پڑوس ہی میں رہتے تھے اور ان کے بیٹے آفتاب ظفر اور مہتاب ظفر دلاور فگار کے دوست تھے جن کے توسط سے وہ جام نوائی صاحب سے ملے اور ان کی شاگردی اختیار کی۔ جب جام صاحب ہجرت کر کے پاکستان آگئے تو دلاور فگار نے ایک اور مشہور شاعر اور اسکالر جناب جامی بدایونی سے رہنمائی حاصل کی۔فگار صاحب کی طبعیت میں طنزو مزاح فطری طور پہ موجود تھا جو کہ ان کی سخت زندگی کے باوجود ان کے کلام میں بہت نمایاں ہے، ان کا پہلا مجموعۂ کلام “حادثے “ ان کے مشکل دنوں کی عکاسی کرتا ہے۔ بدایوں کے بلدیاتی انتخابات کے دوران فگار نے ایک طویل مزاحیہ نظم لکھی جو کہ ایک کتابچہ کی شکل میں شائع ہوئی اور اس ماحول کے حساب سے بہت مشہور ہوئی،
اور غالباً تب ہی سے فگار صاحب نے طنزو مزاح کو سنجیدگی سے اپنا اسلوب بنا لیا اور اس کے بعد ان کی نظمیں ریڈیو انٹرویو ، ماسٹر صاحب اور شاعرِ اعظم ان کی پہچان بنیں۔۱۹۶۸ تک فگار صاحب ہندوستان کے ادبی حلقوں میں اپنی جگہ بنا چکے تھے لیکن پھر پاکستان آگئے، اپنی کتاب “انگلیاں فگار اپنی” کے دیباچہ میں انہوں نے ان حالات کا تذکرہ کیا ہے جو ان کے پاکستان آنے کا سبب بنے۔ ۱۹۷۰ کی دہائی کے عام انتخابات کے دوران پی ٹی وی نے ایک مشاعرہ ٹیلی کاسٹ کیا جس میں دلاور فگار نے اپنے مخصوص انداز سے نظم “میں اپنا ووٹ کس کو دوں” سنائی اور حیران کن کامیابی پائی، دلاور فگار کا نام راتوں رات زبان زدِ عام ہو گیا اور بعد میں ان کی نظمیں کے ڈی اے سے شکوہ، کراچی کی بس، گدھے کا قتل اور عشق کا پرچہ ان کو مقبولیت کی بلندیوں پر لے گئیں۔ دلاور فگار کا تعلق شاعروں کی اس نسل سے تھا جو شاعری کی فنی صلاحیتوں کی قدر کرتا ہے۔ انھوں نےمتناسب، طنزیہ زبان کے استعمال سے اپنے فن کو کمال بخشا ہے اور اپنے بہت سے ہم عصروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دلاور فگار وہ مزاح نگار ہیں جنکا مزاح اتنا بر وقت محسوس ہوتا ہے جیسے کہ کل ہی لکھا گیا ہو، جیسا کہ دلاور فگار نے اپنے ایک شعر میں محاورتاً اشارہ کیا کہ “ حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہو گئے”۔انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔
آپ نے اپنا پہلا شعر 14 برس کی عمر میں کہا تھا۔ بدایوں میں اعلیٰ تعلیم کا کوئی مرکز نہیں تھا، اس لیے وہاں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی، بعدازاں 1953ء میں بی اے کیا اور پھر آگرہ یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں اردو اور معاشیات میں ایم اے کیا۔ صرف یہی نہیں آپ انگریزی میں بھی ایم اے کرنا چاہتے تھے لیکن وہ معاش کی جدوجہد کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ہندوستان میں ہی والد صاحب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے، پھر جب 1968ء میں پاکستان آئے تو یہاں بھی ان کی شاعری کی بڑی پذیرائی ہوئی۔ یہاں کراچی کو اپنا مسکن بنایا۔ اپنی نظم ’شاعر اعظم‘ میں فیض صاحب کا عقیدت سے ذکر کرتے ہیں۔ وہ عبداللہ ہارون کالج لیاری میں بحیثیت لیکچرار کچھ عرصے تک اردو پڑھاتے رہے۔ فیض صاحب اس کالج کے پرنسپل تھے۔ درس و تدریس کے علاوہ وہ کچھ عرصہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ٹاؤن پلاننگ کے طور پر (کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے ڈی اے سے بھی وابستہ رہے۔دلاور فگار من موجی، غالب اور جون ایلیا کی طرح مست اور شعر و شاعری کے نشے میں ڈوبے رہنے والے ایسے لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سماجی اور معاشی زندگی کو بہتر بنانے اور مال و زر بنانے کی کبھی کوشش نہیں کی، وہ کچھ اور طرح کے ہی تھے۔انہوں نے ابتدا سنجیدہ غزل سے کی، اس ضمن میں وہ خود بتاتے ہیں کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ میں طنز و مزاح نگار ہوں۔
گویا کہ طنز نگاری، شاعری یا کم از کم سنجیدہ شاعری سے الگ کوئی فن ہے۔ جہاں تک میری طنز نگاری کا تعلق ہے، یہ میری سنجیدہ شاعری ہی کی بنیاد پر مبنی ہے، ظاہر ہے کہ بالاخانے کو گراؤنڈ فلور سے الگ نہیں کیا جاسکتا‘۔آپ کی مزاحیہ شاعری کا تعارف یا آغاز بھی اتفاقی طور پر ہوا۔ وہ اپنے دوستوں کو مزاحیہ نظمیں لکھ کر دیتے تھے۔ ایک مشاعرے میں جس میں معروف فلم اسٹار دلیپ کمار مرحوم بھی موجود تھے اور اس کی میزبانی شکیل بدایونی کررہے تھے گلفام بدایونی نے دلاور فگار کی لکھی نظم پڑھی، لیکن شکیل بدایونی نے اسی مشاعرے میں گلفام سے اگلوایا کہ یہ اشعار انہیں دلاور فگار نے لکھ کردیے تھے۔ یوں شکیل بدایونی اور دوستوں کے کہنے پر دلاور فگار مشاعروں میں طنزیہ کلام خود پڑھنے لگے اور بے حد مقبول ہوئے۔بدایوں میں ہونے والے مشاعروں میں وہ ’شباب بدایوں‘ کی حیثیت سے باضابطہ شرکت کرتے رہے۔ آپ کے مزاحیہ شعری مجموعوں میں انگلیاں فگار اپنی، ستم ظریفیاں، آداب عرض، شامت اعمال، مطلع عرض ہے، سنچری، خدا جھوٹ نہ بلوائے، چراغِ خنداں اور کہا سنا معاف شامل ہیں۔دلاور فگار پاکستان آنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے اور کے ڈی اے سے بھی منسلک رہےفگار نے اپنی زندگی میں کبھی مال و دولت جمع کرنے کی سعی نہیں کیپروفیسر ولی بخش قادری بچپن کے دوست بھی تھے اور ہم جماعت بھی۔ وہ دلاور فگار کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’وہ منکسر مزاج اور دوست نواز واقع ہوئے،
انہوں نے ابتدا سنجیدہ غزل سے کی، اس ضمن میں وہ خود بتاتے ہیں کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ میں طنز و مزاح نگار ہوں۔ گویا کہ طنز نگاری، شاعری یا کم از کم سنجیدہ شاعری سے الگ کوئی فن ہے۔ جہاں تک میری طنز نگاری کا تعلق ہے، یہ میری سنجیدہ شاعری ہی کی بنیاد پر مبنی ہے، ظاہر ہے کہ بالاخانے کو گراؤنڈ فلور سے الگ نہیں کیا جاسکتا‘۔
جواب دیںحذف کریں