جمعرات، 8 جنوری، 2026

سبیل حسین'پیاسوں کی داستاں ہے

  سات محرم الحرام کے روز یزیدی فوج نے کربلا کے میدان میں  خانوادہء نبوت کے  72 جانثاروں کا  اور ان کے انصار کا  قافلہ  موجود تھا ان نفوس قُدسیہ میں نوجوان، بچے اور خواتین شامل تھیں۔ لیکن دُشمنِ اسلام کے ہاتھ پر بیت کرنے سے صاف انکار کردیا۔ جس کو دیکھتے ہوئے یزیدی فوج کی جانب سے سات محرم سے ان کا پانی بند کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ یزیدی فوج کو بچوں پر بھی رحم نہ آیا۔ باوجود اس کے کربلا کے اس ریگستان کی کڑکتی دھوپ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قیادت میں یہ مختصر قافلہ دین محمدی کی بقاء کی خاطر ڈٹا رہا۔شدید گرمی: کربلا کا علاقہ شدید گرم اور صحرائی تھا، اور پانی کی عدم دستیابی سے یہ حالت ہو گئی کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت سب کو پیاس کی شدت کا سامنا تھا، خاص طور پر چھوٹے بچوں کو بہت تکلیف ہوئی.-یہاں تک کہ خیام اہلبیت سے  معصوم بچوں کی  العطش العطش کی صدائیں سنائ دینے لگیں ظلم کی انتہا: یہ پانی کی بندش دشمن کے ظلم اور امام حسینؑ کو کمزور کرنے کی ایک بڑی چال تھی، جس سے اہل بیتؑ کی صبر اور استقامت کا امتحان لیا گیا. یہ واقعہ عاشور کے دن تک جاری رہا، جہاں پیاس کے عالم میں ہی امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے جام شہادت نوش کیا.


 ان          سبیل حسین  سید الشہداء لگانے والوں  کا کہنا  ہے کہ سبیل لگانا عالم انسانیت کو یہ پیغام دینا ہے کہ جو پانی بند کرتے ہیں انہیں یزیدی کہا جاتا ہے اور جو پانی پلاتے ہیں انہیں حسینی کہتے ہیں۔ کیونکہ جیو اور جینے دو کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔ جس کے لیے سبیل لگا کر مسافروں کو پانی پلایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے مطابق سات محرم الحرام کو کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء پر پانی کو بند کردیا گیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں محرم کے ان ایام میں سبیل کا اہتمام کرکے بغیر مذہب و ملت اور بغیر رنگ و نسل کے سب کو پانی پلایا جاتا ہے۔ جس دوران امت مسلمہ میں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا جاتا ہے۔محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی سبیل لگانے اور لنگر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی ملتان میں ہر سال اپنی مثال آپ ایک منفرد سبیل لگائی جاتی ہے جس کا سلسلہ 500 سال سے چلتا آ رہا ہے۔ملتان کے علاقے حسین آگاہی بازار میں لگائی جانے والی اس سبیل کی انفرادیت یہ ہے کہہ اس میں مٹی کے برتنوں میں پانی بھر کر ساری رات کے لیے رکھ دیا جاتا ہے اور پھر صبح ٹھنڈا اور خوشبودار پانی لوگوں کو پلایا جاتا ہے۔’


مٹکے والی سبیل‘ کے نام سے مشہور اس سبیل کو لگانے والے قیصر عباس کا کہنا ہے کہ 5 صدیوں سے ان کے آباؤاجداد معصومینِ کربلا کی یاد میں یہ سبیل لگاتے چلے آ رہے ہیں۔قیصر عباس اپنے آباؤاجداد سے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیںوہ شہریوں کو پانی پلانے کے لیے گلاس بھی مٹی کے استعمال کرتے ہیں تاکہ مٹی کی بھینی بھینی خوشبو برقرار رہے۔واضح رہے کہ 500 سال قبل شروع کی جانے والے ’مٹکوں یا گھڑوں والی سبیل‘ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے 72 رفقاء کی یاد میں آج تک جاری ہے۔مٹی کے برتنوں میں ٹھنڈے پانی کی یہ سبیل یکم محرم الحرام سے 13 محرم تک جاری رہتی  ہے۔-پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک عاشق امام علیہ السلام اپنی سبیل پر تازہ گنے کا جوس پلاتے ہیں وہ عاشور سے ایک روز پہلے کئ من گنے لا کر رکھ لیتے ہیں -ایک صاحب جو لیکچرر ہیں انہوں نے اپنے سبیل کے جاری و ساری رکھنے کے لئے حضرت علی ابر کے نام سے ایک کاروں کا شو روم بنایا ہوا اور اس کی آمدنی سید الشہداء کی راہوں میں خرچ کرتے ہیں -عشق کا معیار ہے جو ہر ایک کا اپنا ہے


اس کے علاوہ صوبہ پنجاب  میں سونے کے گلاسوں میں شربت پلانے والی سبیل بھی سجائ جاتی   ہے  اس سبیل پر مفت عمرے اور حج کی قرعہ اندازی بھی ہوتی ہے ،اور جن کے نام قرعہ اندازی میں نکلتے ہیں ان کو حج اور عمرے کی زیارات پر بھیجا بھی جاتا ہے- جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اور لوگوں کی حیثیت میں اضافہ ہو ہو رہا ہے ویسے ویسے سبیلوں پر عام طور پر  اہتمام  بھی بڑھ رہا ہے  اب پانی، کے علاوہ 'روح افزا، گلاب کا شربت، یا فالودہ پیش کیا جاتا ہے.  گرمی کے دنوں میں ٹھنڈے دودھ، لسی، یا ملک شیک (جیسے کیلے کا ملک شیک، یا فالسے کا ملک شیک) شامل کیے جا  تے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ راحت مل سکے.سبیل کا بنیادی مقصد لوگوں کو پیاس بجھانے اور گرمی سے راحت دلانے کے لیے کچھ ٹھنڈا فراہم کرنا ہے، اور ملک شیک اس مقصد کو بہتر طریقے سے پورا کرتا ہے جی ہاں، اس سبیل پر دودھ اور شربت کے ساتھ ملک شیک یا ٹھنڈا دودھ بھی پیش کیا جا تا ہے، خاص طور پر گرمی کے موسم میں، یہ لوگوں کو ریفریش کرتا ہے،  عزاداروں کی زیادہ خدمت کی جاسکے حالانکہ یہ روایتی طور پر پانی، شربت یا فالودے تک محدود ہوتا ہے، مگر جدید دور میں یہ آپشن بھی مقبول ہو رہا ہے تاکہ زیادہ لوگوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں، اس میں مختلف فلیورز (جیسے الائچی، کیوڑا) اور آئس کریم شامل کر کے اسے مزید بہتر بنایا جاتا ہے.  اور عزاداروں کی خدمت کی جاتی ہے


1 تبصرہ:

  1. عزاداری کا ہر پہلو امام علیہ السلام کی شہادت کی یاگار ہوتا ہے

    جواب دیںحذف کریں

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

کہو دلہن بیگم ! ہمارا بھائ تمھیں کیسا لگا

  میں سہاگن بنی مگر    !نگین دلہن بنی مثل ایک زندہ لاش کے سر جھکائے بیٹھی تھی اس نے آج کے دن کے لئے بڑی آپا کے اور منجھلی آپا کے سمجھانے سے ...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر