یہ کہانی آج کی نہیں بلکہ روز ازل سے انسان نے دریاؤ ں کے کنارے رہنے اور بسنے کا رواج ڈالا مصر نے سمندر کی تہہ میں ایک قدیم ڈوبی ہوئی بستی کے آثار برآمد کئے ہیں۔ ان کھنڈرات میں عمارتوں کے حصے، قیمتی نوادرات اور ایک قدیم بندرگاہ شامل ہے، جن کی تاریخ ۲؍ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی بتائی جا رہی ہے۔مصری حکام کے مطابق یہ مقام ابو قیر بے کے سمندر میں واقع ہے اور ممکنہ طور پر قدیم شہر’’کینوپس‘‘ کا ہی حصہ ہے جوبطلیموسی شاہی دور کا میں ایک اہم مرکز تھا۔ اس خاندان نے تقریباً۳۰۰؍ سال مصر پر حکومت کی، جبکہ بعد میں رومی سلطنت نے یہاں تقریباً ۶۰۰؍ برس حکمرانی کی۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل زلزلوں اور سمندری سطح بلند ہونے کی وجہ سے یہ شہر اور اس کے قریب کا بندرگاہی شہر’’ہیرکلیون‘‘ سمندر میں ڈوب گیا۔ اس کے بعد سے یہ علاقہ قدیم آثار کا ایک خزانہ بن چکا ہے۔جمعرات کو کرینوں کے ذریعے سمندر کی تہہ سے مجسمے نکالے گئے۔اس کامیابی پر غوطہ خور جو انہیں نکالنے میں شامل تھے، ساحل پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
مصری وزیر سیاحت و آثارِ قدیمہ شریف فتحی نے کہا ہے کہ ’’سمندر کے نیچے اب بھی بہت کچھ چھپا ہوا ہے، لیکن ہم صرف مخصوص اور قیمتی اشیاء کو سخت معیار کے تحت نکال سکتے ہیں۔‘‘ یہ دریافت نہ صرف مصر کی سیاحتی صنعت کیلئےایک بڑی خوشخبری ہے بلکہ عالمی ماہرین آثارِ قدیمہ کیلئے بھی ایک انمول تحفہ سمجھی جا رہی ہے۔مصر نے سمندر کی تہہ میں ایک قدیم ڈوبی ہوئی بستی کے آثار برآمد کئے ہیں۔ ان کھنڈرات میں عمارتوں کے حصے، قیمتی نوادرات اور ایک قدیم بندرگاہ شامل ہے، جن کی تاریخ ۲؍ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی بتائی جا رہی ہے۔مصری حکام کے مطابق یہ مقام ابو قیر بے کے سمندر میں واقع ہے اور ممکنہ طور پر قدیم شہر’’کینوپس‘‘ کا ہی حصہ ہے جوبطلیموسی شاہی دور کا میں ایک اہم مرکز تھا۔ اس خاندان نے تقریباً۳۰۰؍ سال مصر پر حکومت کی، جبکہ بعد میں رومی سلطنت نے یہاں تقریباً ۶۰۰؍ برس حکمرانی کی۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل زلزلوں اور سمندری سطح بلند ہونے کی وجہ سے یہ شہر اور اس کے قریب کا بندرگاہی شہر’’ہیرکلیون‘‘ سمندر میں ڈوب گیا۔
اس کے بعد سے یہ علاقہ قدیم آثار کا ایک خزانہ بن چکا ہے۔جمعرات کو کرینوں کے ذریعے سمندر کی تہہ سے مجسمے نکالے گئے۔اس کامیابی پر غوطہ خور جو انہیں نکالنے میں شامل تھے، ساحل پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔مصری وزیر سیاحت و آثارِ قدیمہ شریف فتحی نے کہا ہے کہ ’’سمندر کے نیچے اب بھی بہت کچھ چھپا ہوا ہے، لیکن ہم صرف مخصوص اور قیمتی اشیاء کو سخت معیار کے تحت نکال سکتے ہیں۔‘‘ یہ دریافت نہ صرف مصر کی سیاحتی صنعت کیلئےایک بڑی خوشخبری ہے بلکہ عالمی ماہرین آثارِ قدیمہ کیلئے بھی ایک انمول تحفہ سمجھی جا رہی ہے- اب زرا ایک نظر دریائے سندھ کے کناروں پر آباد قدیم تہذیبوں پر نظر ڈالتے ہیں - وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا ایک مرکز موئن جو دڑو بھی تھا۔ یہ لاڑکانہ سے بیس کلومیٹر دور اور سکھر سے 80 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ وادی، وادی سندھ کی تہذیب کے ایک اور اہم مرکز ہڑپہ صوبہ پنجاب سے 686 میل دور ہے۔یہ شہر 2600 قبل مسیح موجود تھا اور 1700 قبل مسیح میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہو گیا۔ تاہم ماہرین کے خیال میں دریائے سندھ کے رخ کی تبدیلی، سیلاب، بیرونی حملہ آور یا زلزلہ اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اسے قدیم مصر کی تہذیبوں کا ہم عصر سمجھا جاتا ہے۔
1980ء میں یونیسکو نے اسے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔ عظیم تہذیب کی دریافت-1921ء کا واقعہ ہے کہ رائے بہادر دیا رام سہنی نے ہڑپہ کے مقام پر قدیم تہذیب کے چند آثار پائے۔ اس کے ایک سال کے بعد اسی طرح کے آثار راکھال داس بینرجی کو موہن جودڑو کی سر زمین میں دستیاب ہوئے۔ اس کی اطلاع ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو ملی۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل سر جان مارشل نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں مقامات کی طرف توجہ دی۔ چنانچہ رائے بہادر دیا رام سہنی، ڈائریکٹر ارنسٹ میکے اور محکمہ آثاریات کے دیگر احکام کے تحت کھدائی کا کام شروع ہوا تاہم کھدائی کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔ وادی سندھ کی تہذیب کی بے نقابی اور تشریح شاید بیسویں صدی کا عظیم ترین عصریاتی واقعہ ہے۔ کیوں کہ اس تہذیب کی وسعت اور معنویت کو 1922ء میں موہن جو دڑو کی کھدائی سے پہلے سمجھا ہی نہ جا سکا