بخت آور کا بیٹا اپنی ٹرائیسکل پر اسلام آباد کی سڑک پر نکلا تو اس کے پروٹوکول میں لاتعداد قیمتی گاڑیا ں خراماں 'خراماں اس کی ٹرائیسکل کی رفتار سے اسکے پیچھے چل رہی تھیں' پروٹو کول کی لعنت دراصل دور غلامی کی یادگار ہے آج صورتحال یہ ہے کہ جس شخص کے پاس کچھ وسائل ہیں یاپاکستان کا کے ایک شہری نے بتایا کہ ہمارے حاکم جن کے پاس اختیارات ہیں وہ اس بات میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ اپنے ساتھ دس‘ بارہ مسلح ملازم اور کم ازکم پانچ سات گاڑیاں لے کر چلیں اور جہاں سے وہ گزریں ہٹو بچو کی صدا دینے والے لوگ آگے آگے ہوں اور حضرت گردن اکڑا کر اور سینہ تان کر گزریں۔ ایم این ایز،سرکاری افسران اور انتظامی عہدہ داران سب اس بیماری کا شکار ہیں اور وزراءتو جب کہیں سے گزریں تو وہاں پر عوام کے کئی گھنٹے سخت اذیت میں گزرتے ہیں کیونکہ عوام کی آمدورفت اس علاقہ میں ممنوع ہو جاتی ہے اور کئی ایسے واقعات بھی ہو چکے ہیں بھی ہو چکے ہیں کہ پروٹوکول کی وجہ سے لائنوں میں لگی ہوئی ایمبولینس یا گاڑی میں موجود مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ہمارے حکمرانوں کے کان پر جوں تک نا رینگی
اور یہ کلچر آج بھی جاری ہےبح یو نیو رسٹی کے لئے جلدی نہ اٹھ سکا کیونکہ رات کو دیر تک جاگتا رہا کام زیادہ تھا ۔جب اٹھا تو کافی دیر ہو چکی تھی تیا ر ہوا اور کھانا کھائے بغیر یو نیو رسٹی کی راہ لی جب میں جی ٹی روڈ پہ پہنچا تو دیکھا کہ ٹریفک جام ہے پہلے تو میں نے سوچا کہ کسی نے روڈ بلاک کیا ہوا ہے لیکن میری سوچ غلط تھی۔ میں نے بائیک کو گھساتے ہوئے پاکستانی طریقہ استعمال کیا اور سب سے آگے جا کھڑا ہوا اس دورانئیے میں مجھے بیس منٹ لگ گئے میں نے ہمت کر کے ٹریفک وارڈن سے پوچھا کہ سر کیا وجہ ہے جواب ملا کہ کام سے کام رکھو میں خاموش ہو گیا ۔لیکن مجھے بہت غصہ آیاخیر مزید ٹائم گزرنے کے بعد دو پولیس کی گاڑیاں گزریں تب معلوم ہوا کہ یہاں سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا گزر ہونا ہے ۔ان گاڑیوں کے پیچھے ریسکیوایمبولینس اور تین بلٹ پروف گاڑیاں جو کہ بالکل ایک ہی طرح کی بنی ہوئی تھیں ان میں سے کسی ایک گاڑی میں بیٹھے ہوئے میاں صاحب اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے ان کے پیچھے مزید چالیس سے پچاس گاڑیاں اور تھیں
میں اتنا پروٹوکول دیکھ کر حیران ہو گیا جو کہ کوگوں کے منہ سے سن رکھا تھا آج اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی لیا ۔میاں صاحب کو اسمبلی سے گھر جانے کے لئے کم ازکم چار سے پانچ لاکھ روپے خرچ ہوئے ہوں گے جو کہ ایک معمولی سی بات ہے ۔جب آپ سگنل توڑتے ہیں تو آپ چالان کی صورت میں پیسے ادا کرتے ہیں جو کہ درست بھی ہے لیکن اگر آپ اپنے پیچھے ایمبولینس کی آواز سنیں تو آپ سگنل توڑ کریمبولینس کو رستہ دیتے ہیں کیونکہ انسان کی جان قیمتی ہے ۔ اگر فارن ملکوں کی بات کریں تو وہ لوگ ایک جانور کی جان بچانے کے لئے لا کھوں خرچ کر دیتے ہیں کیونکہ جان تو جان ہوتی ہے چاہے انسان کی ہو یا جانور کی ۔سائرن کی آواز بڑی دیر سے سنائی دے رہی تھی لیکن ہر ایک کو اپنی پڑی ہوئی تھی آوازایمبولینس کی تھی جس میں ایک مریض اپنی زندگی اور موت کی سانسیں گن رہا تھالیکن کوئی رستہ دینے کو تیا ر نہ تھا وہ تو خدا کی رحمت تھی اس مریض کی جان بچنی تھی ایمبولینس ٹائم سے ہسپتال پہنچ گئی اورعلاج وقت پہ شروع کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ صاحب نے تو اس کی جان لینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی ۔
اگر وزیر اعلیٰ صاحب کے گھر پہنچنے تک پروٹوکول کے لئے قوم کے لاکھوں روپے خرچ کئے جا سکتے ہیں تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ سڑکیں بلاک ہونے میں ایک طالبعلم کا یونیورسٹی سے دیر ہونے کو تو آپ نظر انداز کیجئے اگر وہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا تو اس کا ذمہ دار کون تھا ایمبولینس کو رستہ نہ دینے والے یا وزیر اعلیٰ فرض کریں اگر وہ مر جاتا تو کیا ہوتا اس کے لواحقین احتجاج کرتے تویہ خبر نیوذ چینل کا حصہ بنتی اس پہ تجزئے ہوتے میاں صاحب کی طرف سے افسوس کیا جاتا ارو اس کے لواحقین کو دو چار لاکھ روپے نواز دئیے جاتے ان کا منہ بند کرنے کے لئے کچھ دن سوگ کے بعد لواحقین بھی اپنے معمولات میں مصروف ہو جاتے۔یہ ہے پاکستان میں انسان کی قیمت صرف کچھ پیسے کیا ہم اپنی قدر بھول چکے ہیں ہم کیوں قیمتی جانو ں سے کھیل رہے ہیں ؟؟؟؟ہم کیوں اس قدر لالچی ہو گئے ہیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے ؟عوام یا عوام کے مقرر کردہ حکمران جو سانپ کی طرح اس ملک کو لوٹتے جا رہے ہیں کیا اس نظام کو
کاش اللہ پاک ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے آمینٍ
جواب دیںحذف کریں