پاکستان: کپاس کی پیداوار تین دہائیوں میں سب سے کم سطح پرایک کسان کے بیٹے نے بتایا کہ ملتان میں واقع کپاس کی تحقیقات کے بڑے ادارے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین نے تنخواہوں اور مراعات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ڈاکٹر یوسف ظفر نے سوال اٹھایا کہ ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو ریسرچ کیسے ہو سکتی ہے، جس کے لیے بڑے فنڈز چاہیے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ پر کپاس کی ریسرچ کے لیے تین ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی، جو ابھی تک سرد خانے میں پڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل ملز مالکان کپاس کی ریسرچ کی غرض سے عائد 50 روپے فی گانٹھ کی مد میں ادائیگیوں سے گریز کرتے ہیں، جو ریسرچ کے راستے میں دوسری بڑی رکاوٹ ہے۔حل کیا ہے؟ اس وقت پاکستان کے بڑے زمینداروں کا خیال ہے کہ پاکستان میں کپاس کی فصل کو دوبارہ سے نفع آور بنانا ممکن نہیں ہے۔کیونکہ گنا اس وقت کی ڈیمانڈ ہے جس کے مالک پاکستان کے مالک ہیں
انہوں نے دلیل دی: ’پاکستان کی حکومت چاہتی ہی نہیں کہ زمیندار دوبارہ سے کپاس کی طرف جائے۔‘تاہم ان کے برعکس ڈاکٹر یوسف ظفر کا کہنا ہے کہ ریسرچ پر توجہ دے کر کپاس کی فصل کو پاکستان میں واپس لایا جا سکتا ہے اور سرتاج عزیز رپورٹ پر عمل کر کے حکومت اس مردہ گھوڑے میں جان ڈال سکتی ہے -سرتاج عزیز رپورٹ پر عمل کر کے حکومت اس مردہ گھوڑے میں جان ڈال سکتی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر جسومل کا کہنا تھا کہ سینٹرل کاٹن کمیٹی کو فعال بنا کر بھی کپاس کی صورت حال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاٹن کمیٹی کے تحت ہی کپاس کی ریسرچ، مارکیٹنگ اور دوسری فیلڈز میں کوششوں کو تیز اور موثر بنایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کا کہنا ہے کہ زراعت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔
6انہوں نے کہا کہ کپاس کی ریسرچ کے لیے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کے سلسلے میں کام ہو رہا ہے جس کی تکمیل پر اس شعبے میں تحقیقات شروع ہو جائیں گی 2020 کے دوران پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے کو ایک بار پھر روپے کی قدر میں کمی، پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی منڈی میں مقابلہ بازی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس انڈسٹری کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہوا۔کورونا وائرس کی اس وبا نے عالمی سطح پر سپلائی چین کو متاثر کیا جس کی زد میں دیگر شعبوں کے ساتھ یہ انڈسٹری بھی آئی،
7 تاہم اس کے خاتمے کے بعد مالی سال 22-2021 میں اس شعبے نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی۔2022 سے پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضا نے اس شعبے کے 2022 سے پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضا نے اس شعبے کے مسائل میں کچھ اضافہ کیا جس حوالے سے پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ایڈیشنل سیکرٹری طارق طیب کہتے ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مسائل شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ہماری برآمدات میں 3 فیصد کمی واقعی ہوئی ہے۔ اس وقت یہ انڈسٹری اپنی گنجائش 40 فیصد کم پر چل رہی ہے تاہم یہاں پر یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے جب یہ کہا جاتا ہے کہ ہم 40 سے 50 فیصد کم کیپسٹی پر چل رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ انڈسٹری میں 40 سے 50 فیصد ملیں بند کردی گئیں بلکہ اس کے کچھ یونٹ اخراجات بڑھنے کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔
پاکستانی معیشت کی تنزلی کے اسباب زراعت کی تباہی
سوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے
جواب دیںحذف کریں