پیر، 13 اکتوبر، 2025

کہاں ملیں گے اب ایسے لوگ ؟

  لاہور سے ملتان جانے والی بس دیپالپور چوک اوکاڑہ  پر رکی اور ایک بارعب چہرہ , اور خوبصورت شخصیت کا مالک نوجوان اترا اسے سول ریسٹ ہاؤس جانا تھا ،اس نے آس پاس دیکھا تو کوئ سواری نظر نہ آئ مگر ایک تانگہ جو کہ چلنے کو تیار تھا نوجوان نے اسے آواز دے کر کہا کہ اسے بھی سول ریسٹ ہاؤس تک لیتے جائیں مگر کوچوان نے صاف انکار کر دیا ، نوجوان نے  التجائیہ الفاظ میں کوچوان سے پھر کہا تو اس نے سخت لہجے میں یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ آگے پھاٹک پر ایک سنتری کھڑا ہے وہ مجھے نہیں بخشے گا لہذا میں چار سواریوں سے زیادہ نہیں بٹھا سکتا تانگے میں بیٹھی سواریوں نے جب نوجوان کو بے بس دیکھا تو کوچوان سے کہا کہ ہم سب مل کر اس نوجوان کی سفارش کریں گے لہذا اسے بھی ساتھ بٹھا لیں,  کوچوان نے نہ چاہتے ھوۓ بھی نوجوان کو سوار کر لیا, جب پھاٹک آیا تو پولیس والے نے سیٹی بجا کر تانگہ روک لیا


   سنتری کوچوان پر برس پڑا کہ اس نے 4 سے زیادہ سواریوں کو تانگے میں کیوں بٹھایا  ؟ کوچوان نے 5ویں سواری کی مجبوری  بیان  کی مگر پولیس والےکا لہجہ تلخ سے تلخ ھوتا گیا۔ نوجوان نے 5 روپے کا نوٹ کوچوان کو دیا کہ سنتری کو دے کر جان چھڑاؤ ۔مگر جب سنتری نے 5روپے دیکھے تو وہ اور بھی زیادہ غصے میں آگیا اس نے کوچوان سے کہا کہ تم نے مجھے رشوت کی پیش کش کی ہے جوکہ ایک جرم ھے لہذا اب تمہارا لازمی چالان ھو گا,سنتری نے کہا کہ اگر یہی سب کچھ کرنا تھا تو پاکستان ہی کیوں بنایا ؟یہ کہہ کر اس نے کوچوان کا چالان کر دیا , تانگہ چلا گیا ۔سول ریسٹ ھاؤس کے قریب نوجوان اترا تو اس نے کوچوان سے کہا کہ یہ میرا کارڈ رکھ لو اور کل نو بجے ادھر آجانا میں تمہارا جرمانہ خود ادا کروں گا ۔اگلی صبح 9بجے کوچوان سول ریسٹ ھاؤس پہنچا تو پولیس کے جوانوں نے اگے بڑھ کر کوچوان کو خوش آمدید کہا


اور پوچھا کہ گورنر صاحب سے ملنے آۓ ھو؟کوچوان کیا جانے کہ گورنر کیا ھوتا ھے ۔ پولیس کے جوان کوچوان کو دفتر کے اندر لے گۓ رات والے نوجوان نے کوچوان سے اٹھ کر مصافحہ کیا اور بیٹھنے کو کہا پھر اپنے پاس بیٹھے ڈی سی او کو رات والا واقعہ سنایا ,نوجوان نے رات والے سنتری کو فورا طلب کیا اور ڈی سی او کوحکم دیا کہ اس ایماندار پولیس والے جوان کو فورا ترقی دے کر تھانہ صدر گوگیرہ کا ایس ایچ او تعینات کرو ۔اور کوچوان کا جرمانہ بھی اپنی جیب سے ادا کیا ۔اپنی جیب سے جرمانہ ادا کرنے والا وہ نوجوان سردارعبدالرب نشتر گورنر پنجاب تھے ۔ وہی  سردار عبد الرب نشتر جنہوں  نے مسلم لیگ کیلیے بے شمار خدمات سر انجام دیں اور وہ  قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست اور ایمانداری کی اعلی مثال سمجھے جاتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم نے انھیں پہلا وزیر مواصلات بنایا پھر انھیں پنجاب کا گورنر بنایا گیا -


خان لیاقت علی خان کی شہادت کے بعدسردارعبدالرب نشترکو   مرکزمیں وزیربننے کی پیشکش کی گئی لیکن ان لوگوں کے ساتھ چلنا سردارصاحب کے لیے ممکن نہ تھاجس کی وجہ سے آپ نے معذرت کرلی۔سردارعبدالرب نشترکی دورس نظر ان حالات کابغور مشاہدہ کررہی تھی،ان کے لیے ایک راستہ تھااور انہوں نے بہت جلد حزب اقتدارسے حزب اختلاف  کے خیمے میں آن بیٹھے اور آج تک بیٹھے ہیں اور غلامی زدہ،بدعنوان ،مفادپرست اورنااہل لوگ اقتدارکے جھولے میں حکومت   کے مزے لے رہے ہیں ۔   تحریک پاکستان کایہ مرد مجاہد14فروری1958ء کو داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔انہیں قائداعظم محمد علی جناح کے مزارکے ساتھ ہی دفن کیاگیا۔سردارعبدالرب نشتربہت اچھے سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے،کراچی میں ان کے نام ایک پارک”نشترپارک”اوران کے نام کی ایک سڑک”نشترروڈ”بھی موجود ہے۔

یہ تحریر انٹر بیٹ کی مدد سے لکھی گئ

1 تبصرہ:


  1. سردار عبدالرب نشتر تحریک پاکستان کے مایہ ناز قائد، کاروان آزادی کا سنگ بنیاد رکھنے والے اور قائداعظم کے دست راست تھے۔ہندوستان کے شمال مغربی خطہ ارضی میں تحریک پاکستان انہیں کی مرہون منت رہی

    جواب دیںحذف کریں

نمایاں پوسٹ ۔ دین مبین اسلام کا سیاسی نظام خدا نے مشخص کر دیا ہے

پشاور کی مشہور اور قدیم ترین مسجد ’مہابت خان مسجد

  مسجد مہابت خان، مغلیہ عہد حکومت کی ایک قیمتی یاد گار ہے اس سنہرے دور میں جہاں مضبوط قلعے اور فلک بوس عمارتیں تیار ہوئیں وہاں بے شمار عالیش...

حضرت عبد المطلب کی منت کی کہانی'اوداع فاطمہ صغرا الوداع'،یاد آو گے بھیّابعد عاشور جو گزری آل نبی پر