مقتل میں ہر بی بی فریاد کناں تھی جن کو اپنے پیاروں کے کو رونے بھی نہیں دیا گیا ،مقتل کربلا سے رخصت ہوتے ہوئے بی بی زینب نے اللہ تعالیٰ کے حضور خاموش آنسوؤں سے نذرانہ ء شہیداں پیش کیا -بار الٰہا ہمیں آنسو بہانے کیجازت بھی نہیں ملی -یہ تیرا حسینؑ ہے جو خون میں غلتان ہے اس کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے، یا محمداہ! تیری بیٹیوں کو اسیر بنا لیا گیا اور تیرے بیٹوں کو قتل کر دیا گیا ہے یہ تیرا حسینؑ ہے جو خاک پر پڑا ہے جس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا اور جن کے عمامے اور ردا کو لوٹ لیا گیا۔اب جانب کوفہ سفر کا آغاز ہوا-اسیران کربلا کے سفر کے لئے عرب کے سب سے وحشی اونٹ لائے گئے تھے جن کو یذیدی فوج نے دوڑانا شروع کیا تو بچے جو بن ماؤں کے اونٹوں پر بٹھائے گئے وہ راستے میں گرنے لگے اگر کسی گر جانے والے بچّے پر بی بی زینب کی نظر پڑ جاتی تھی تو بی بی زینب اپنے آپ کو خود اونٹ سے گرادیتی تھیں اس طرح فوج اشقیاء کے کہنے سے دوڑتے ہوئے اونٹ زبردستی روکے جاتے تھے ،
ورنہ بچہ اونٹ کے پیروں تلے آکر کچل کر شہید ہو جاتا تھا بالآخر شہر کوفہ جب چند کوس کے فاصلے پر رہ گیا اس وقت عمر بن سعد نے فوج اشقیاء کو وہیں ٹہرنے کا حکم دیا اور اسیروں کو بتایا گیا کہ شہر کی آئینہ بندی ہونے تک یہیں ٹہرنا ہے،اس حکم کے ملتے ہی فوج اشقیاء کے آرام کرنے کے لئے خیمے لگائے گئے،اور لٹی ہوئ آل نبی کو ریت پر بیٹھ جانے کا حکم ملا ،یہاں یذیدی فوج کے لئے ٹھنڈے پانی کا بندو بست کیا گیا ،وہ ٹھنڈے پانئ سے اپنے سیاہ چہرے دھو دھو کر اپنے اپنے کارنامے فخریہ بیان کر رہے تھے۔ایک شقی نے کہا،مین نے حسین نے کے کڑیل جوا ن کے سینے میں برچھی کا پھل مارا اور برچھی کی انی سینے میں ہی رہنے دی پھل توڑ کر انی سے الگ کر لیا اور حسین کی کمر توڑ دیدوسرے نے کہا بھلا عبّاس کو بھی کوئ عام ہستی شکست دے سکتی تھی میں نے اس شجاعوں کے شجاع کا ایک ایک بازو قلم کر کے یذید کے دل خوش کرنے کا سامان بہم پہنچایا
تیسرے نے کہا ،میں نے حسین کے بوڑھے کمر جھکے ساتھی کو ہلاک کیا ،یہ تمام آوازیں ریت پر بیٹھی ناموس رسول صلی اللہ عل عم تک آرہی تھیں لکن لٹے ہوئے قافلے پر موت کا سکوت طاری تھا ،زندہ بچ جانے والے بچّے اتنے سہمے ہوئے تھے کہ اپنی ماؤں سے ناکھانا مانگتے تھے نا ہی پانی طلب کرتے تھے ۔الغرض ایک اور رات ریت بسر کر کے پھر صبح ہوئ تو قیدیوں کو اونٹوں پر سوار ہونے کا حکم ملااور پھر قافلہ کوفہ کے دروازے تک جب پہنچا تو بیبیوں نے اور بیمار امام نےایک مانوس آواز سنی ،اسّلام علیک یا رسول ا للہ ،،بیبیوں کی شرم سے جھکی ہوئ نگاہیں اس مانوس آواز پر بے اختیار اٹھیں تو سامنے سفیر کربلا جناب حضرت مسلم بن عقیل کا سر بریدہ تن اطہر باب کوفہ کی بلندی پر آویزاں نظر آیا,اب بی بی زینب نے دیکھا کہ شہر کوفہ میں جشن کا سمان ہے لوگ جوق درجوق باغیوں کا تماشہ دیکھنے ہجوم کی شکل میں امڈے چلے آرہے ہیں اور یہ ہجوم خوشی کے شادیانے بجاتا ،،باغیون کے خلاف نعرے لگاتا قافلے کے گرد جمع ہورہا ہے تو بی بی زینب نے بالون میں چھپے نورانی اور پر جلال لہجے میں ہجوم کو للکار کر کہا
،،خاموش ہو جاؤ ،زینب کی للکار کے جواب میں مجمع پر سکوت طاری ہوگیااور زینب نے خطاب شروع کیا ،،جو علی علیہ السّلام کو سن چکے تھے انہوں نے سنا وہی ہیبت و جلال ،،تمام تعریفیں اللہ کی بزرگی و جلالت کے لئے ہیں اور سلام ہو میرے جدّ اعلٰی محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم پر اور اپنے آبائے طاہرین پر اور ان کی پاکیزہ تر آل پر جن کو اللہ نے ہر عیب سے مبرّا رکھّا اور منزّہ قرار دیا ،،آپ پھر گویا ہوئین ،بد بخت اور شقی لوگوں آگاہ ہو جاؤ کہ قیامت کے دن کے واسطے تم نے اپنے لئے آگ کے الاؤ دہکا کر تیّار رکھّے ہیں ،اس دن وہ کامران ہوں گے جنہوں نے اس کے سچّے دین کے لئے قربانیاں دیں اور حق کا پرچم بلندکیا زینب کا خطاب تھا اور مجمع پر سکوت طاری تھا کہ قیدیون کی تشہیر کا حکم نامہ آگیا ،کوچہ بکوچہ قیدیو ن کا قافلہ گزارا جانے لگا اور پھر دربار ابن زیاد میں پیشی کا حکم آ یا
واقعہ کربلا کو گزرے چودہ صدیا ں گزر گئیں لیکن ہر مجلس میں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کل گزرا ہو
جواب دیںحذف کریں